تازہ تر ین

رہبر کمیٹی کے بعض ارکان وزیراعظم کے استعفی مطالبہ سے پیچھے ہٹنے کو تیار

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)آزادی مارچ کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوگئی ،ایک دو روز میں اہم پیشرفت کے امکانات یدا ہوگئے ،ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے بعض ارکان اپوزیشن کے سب سے بڑے مطالبے وزیراعظم کے استعفے سے پیچھے ہٹنے پر تیار ہوگئے ہیں ،رہبر کمیٹی میں شامل مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی اوراے این پی کے علاوہ بعض دیگر ممبران میں بھی وزیراعظم عمران خان کے استعفے کے مطالبے میں نرمی پائی جاتی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ممبران کا مﺅقف ہے کہ اگر حکومت عام انتخابات 2018ءمیں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کا مناسب ٹائم فریم دینے پر تیار ہوجائے تو حکومت سے معاہدہ کرلیا جانا چاہیئے ،ان ارکان کا کہنا ہے کہ حکومت وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے کے علاوہ اپوزیشن کے تقریباً تمام مطالبات تسلیم کرنے کو تیا رہے تو مولانا فاضل الرحمان کو بھی نرمی دکھانی چائیے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ رہبر کمیٹی میں شامل بعض ارکان آزادی مارچ کے معاملے پر درمیانی راستہ نکالنے کے حق میں ہیں ،جس کی بڑی وجہ مارچ میں شامل ہزاروں افراد کو سردموسم اور دیگر مشکلات سے بچانا ہے ،ان ارکان کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کا مقصد حکومت اور ریاستی اداروں تک سیاسی جماعتوں اور عوام میں پائی جانے والی مہنگائی ،بے روزگاری اور حکومتی ناقص پالیسیوں پر تشویش اور بیزاری سے آگاہ کرنا تھا ،جو حاصل کرلیا گیا ہے ،ان ارکان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں طویل دھرنوں اور ریلیوں سے نہ صرف عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ ملکی معیشت پر بھی اس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اس لیے حکومت سے تمام مطالبات کے بجائے اہم مطالبات منوا لیے جائیں اور پھر ان پر حکومتی عملدرآمد کا کچھ انتظار کیا جائے ،اگر حکومت مطالبات کی روشنی میں اقدامات نہ اٹھائے تو پھر احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے ،دوسری جانب حکومت کو خفیہ اداروں نے آزادی مارچ مین شامل عوام کی تعداد بارے آگا ہ کیا ہے کہ یہ تعداد لاکھوں میں ہے ،جس میں اضافہ بھی ہورہا ہے ،روزانہ سینکڑوں افراد ملک کے مختلف علاقوں سے قافلوں کی صورت میں مارچ میں شریک ہورہے ہیں ،ذرائع کاکہنا ہے کہ خفیہ اداروں کی جانب سے حکومت کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اپوزیشن کے مطالبات سے متعلق درمیانی راستہ نہ نکالا گیا تو آزادی مارچ میں شامل لاکھوں افراد آگے بڑھ سکتے ہیں جس سے سیکیورٹی خطرات پید اہوسکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain