تازہ تر ین

اوکاڑہ: کمسن بچی کو کتوں نے بھنبھوڑڈالا، ویکسین نہ ہونے پرزندگی کو خطرہ

اوکاڑہ (چینل ۵ رپورٹ) چک نمبر 2 ون ایل میں کمسن بچی کو آوارہ کتوں نے نوچ ڈالا مقامی ہسپتال میں کتوں سےکاٹنے کی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے والدین زخمی بچی کو لے کر دربدر ہسپتال میں ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے بچی کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا۔ نواحی گاﺅں چک نمبر2 ون اے ایل میں کمسن بچی کو آوارہ کتے نے کاٹ ڈالا۔ آوارہ کتے کے معصوم بچی کو جگہ جگہ سے نوچنے پر پورا جسم زخموں سے بھر گیا۔ رحمان ٹاﺅن کے رہائشی اللہ دتہ کی کمسن بیٹی عالیہ نواحی گاﺅں چک نمبر 2 ون اے ایل میں اپنے رشتہ داروں کو ملنے گئی ہوئی تھی۔ جہاں آوارہ کتے نے کاٹ لیا۔ بچی کو طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں زخموں پر ٹانکے تو لگا دیئے گئے مگر کتے کاٹے کے انجکشن اور ویکسین موجود نا تھی۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے عملے نے ڈی ایچ کیو ہسپتال لے جانے کا کہہ دیا۔ جس پر مخمی بچی کے والدین بچی کو لے کر دربدر پھرنے پر مجبور۔ ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے بچی کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain