تازہ تر ین

این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ

بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 259 ڈیرہ بگٹی کے 29 پولنگ اسٹیشنز  پر دوبارہ پولنگ کا عمل جاری ہے۔پچیس جولائی 2018کےعام انتخابات میں این اے 259 ڈیرہ بگٹی سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کامیاب ہوئے تھے تاہم ان کی کامیابی کو حلقے کے ایک آزاد امیدوار طارق محمود کھیتران نے سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کی تھی۔رکاری نتیجے کے مطابق این اے 259 ڈیرہ بگٹی کوہلو سے جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے 22 ہزار787 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ آزاد امیدوار میر طارق محمود کھیتران 21ہزار 213 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔سپریم کورٹ کے حکم پر ڈیرہ بگٹی میں این اے 259کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں، پولنگ کاعمل آج صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجےتک جاری رہےگا۔29 پولنگ اسٹیشنوں میں 111 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں 65 مردوں اور 46 خواتین ووٹرز کے لئے مخصوص ہیں، ان میں کل ووٹرزکی تعداد 47 ہزار 269 ہے جن میں 27ہزار 899 مرد اور 19 ہزار 370 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain