پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی بیٹی و اداکار ہ میرا سیٹھی نے اپنے قریبی دوست بلال صدیقی سے شادی کر لی۔پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکار ہ نے چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر اپنے دوست سے منگنی کرنے کا اعلان کیا تھا۔اب حال ہی میں اداکارہ نے امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں سادگی سے شادی کی جس کی تصاویر سوش میڈیا پر بے حد وائرل ہو گئیں۔اداکارہ کی نکاح کی تقریب میں ان کے قریبی دوست اور کچھ رشتہ داروں نے شرکت کی۔میرا سیٹھی نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی جہاں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی شادی پر میک اپ اور بال خود ہی بنائے تھے۔