تازہ تر ین

ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک): ملک بھر میں ڈینگی کے پھیلاو¿ نے ایک مرتبہ بھر نیا ریکارڈ قائم کردیا اور رواں برس کے دوران اب تک 49 ہزار 5 سو 87 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ دو ہفتے سے بھی کم وقت میں 5 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس سے قبل2011 میں 27 ہزار افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے تھے۔تاہم ا±س وقت ڈینگی کے نتیجے میں 370 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، یہ تعداد رواں برس ہونے والی 79 اموات سے 4 گنا زیادہ تھیں۔ڈینگی کے کیسز میں اضافے کی بڑی وجوہات بتاتے ہوئے وزارت صحت کے ترجمان ساجد شاہ نے بتایا کہ ‘ رواں برس دنیا بھر میں ڈینگی کے کیسز کی غیر معمولی تعداد رپورٹ ہوئی ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘ ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز ریکارڈ کرنے کے طریقہ کار میں بہتری آئی ہے’۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا بھر میں ڈینگی کی غیرمعمولی تعداد کے مقابلے میں پاکستان کی کارکردگی دیگر ممالک سے بہتر ہے۔دوسری جانب رواں سال کے دوران ملک بھر میں ڈینگی کے 49 ہزار 5 سو 87کیسز کی تصدیق ہوئی، جس میں سب سے زیادہ 13 ہزار ایک سو 79 کیسز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رپورٹ ہوئے۔سندھ میں ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 ہزار 2 سو 51، پنجاب میں 9 ہزار 8 سو 55، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 7 سو 76 اور بلوچستان میں 3 ہزار 2 سو 17ہے۔علاوہ آزاد کشمیر سے ایک ہزار 6 سو 90 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 6 سو 25 کیسز کو ‘ دیگر’ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔’ دیگر’ کیٹیگری ان کیسز کی نشاندہی کرتی ہے جن کا اصل مقام معلوم نہیں ہوسکا۔اسی طرح ڈینگی سے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 22 افراد جاں بحق ہوئے۔علاوہ ازیں ڈینگی سے سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئیں جن کی تعداد 33 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 22 بلوچستان میں 3 جبکہ آزاد کشمیر میں ڈینگی کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain