تازہ تر ین

عائزہ کا ذاتی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر طویل پیغام

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی گھریلو اور  پیشہ وارانہ زندگی میں توازن رکھنے کی جدوجہد مداحوں سے شیئر کی۔عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک طویل پوسٹ مداحوں سے شیئر کی۔ اداکارہ نے اس پوسٹ کے ذریعے تمام لوگوں کو اپنی روٹین اور گھر کو ایک ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کے بارے میں بتایا۔عائزہ خان 2019 میں متعدد ڈراموں میں نظر آئیں جس کی وجہ سے یہ سال ان کے لیے  کافی مصروف رہا۔عائزہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اس سے پہلے کہ یہ سال ختم ہو، میں ان تمام لوگوںکی بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اتنا پیار دیا اور میری حوصلہ افزائی کی۔اداکارہ جو کہ دو بچوں کی والدہ بھی ہیں، انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ صبح سویرے 7 بجے اٹھ کر بیٹی کا لنچ باکس تیار کرکے اسے اسکول چھوڑ کر آنے کے بعد دوسرے بیٹے کو تیار کر کے اپنی والدہ کے پاس چھوڑتی ہوں۔عائزہ نے اپنی روٹین مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کبھی کبھی تو میں اپنی والدہ سے کہتی ہوں کہ آپ میرے گھر  آجائیں  تاکہ میں  اپنے کام پر جا سکوں۔عائزہ خان نے طویل کیپشن میں بتایا کہ وہ کس طرح اپنی مشکل روٹین میں سے اپنے کام اور گھر کو ساتھ لے کر چلتی ہیں اور اس میں توازن قائم رکھتی ہیں۔اداکارہ نے خود سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب کرنا مشکل ہے؟ اور اس بات کے جواب میں عائزہ نے لکھا کہ کافی مرتبہ یہ میرے لیے مشکل ہوجاتا ہے لیکن جو محبت اور حوصلہ افزائی مجھے مداحوں سے ملتی ہے یہ مجھے سپر وومن (مضبوط عورت) بنا دیتی ہے۔عائزہ نے اپنے کیپشن کے اختتام میں لکھا کہ میرے مداحوں کا پیار ہی مجھے کام کرنے کی ہمت دیتا ہے۔

ے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain