تازہ تر ین

ملکہ نیدرلینڈ کی تین روزہ دورے پر پاکستان آمد

نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی ایڈووکیٹ فنانس فار ڈیولپمنٹ کی حیثیت سے 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔سرکاری خبررساں ایجنسی ‘ اے پی پی پی’ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان آمد پر وزارت خارجہ کے سینئر عہدیداران اور نیدرلینڈز کے سفارت خانے کے نمائندوں نے نور خان ایئر بیس پر ملکہ میکسیما کا استقبال کیا۔خیال رہے کہ نیدرلینڈز کی ملکہ ‏ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل (یو این ایس جی ایس اے) کی خصوصی ایڈووکیٹ فنانس فار ڈیولپمنٹ کی حیثیت سے پاکستان آئی ہیں۔دورہ پاکستان کے دوران ملکہ میکسیما صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گی۔لاوہ ازیں نیدرلینڈز کی ملکہ سرکاری اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔یدرلینڈز کی ملکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مںصوبے مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔اسٹیٹ بینک کے مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے کے اقدام کا مقصد چھوٹے قرضوں پر شرح منافع میں کمی اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کو فروغ دینا ہے تاکہ عوام کو فائدہ پہنچایا جائے اور انہیں مالیاتی شعبے میں بھی شامل کیا جاسکے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے دفتر خارجہ سے جاری بیان میں نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما کے دورہ پاکستان سے متعلق بتایا گیا تھا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain