تازہ تر ین

پی آئی سی واقعہ: وزیر اعظم کے بھانجے کی گرفتاری کیلئے پولیس کا دوسرا چھاپہ

لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر وکلا کے حالیہ حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے دوسرا چھاپہ مارا تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔پولیس نے بتایا کہ حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے دوسرا چھاپہ رائے ونڈ کے علاقے میں موبائل کی لوکیشن اور خفیہ اطلاع پر مارا گیا لیکن وہ کارروائی سے قبل ہی فرار ہوگئے۔علاوہ ازیں پولیس نے بتایا کہ پولیس وین جلانے کے مقدمے میں بھی حسان نیازی کا نام شامل کرلیا گیا ہے۔قبل ازیں ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ روز پولیس ٹیم نے کینٹونمنٹ کے علاقے میں حسان نیازی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا لیکن انہیں گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی تھی۔پولیس عہدیدار نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی ) انویسٹی گیشن کی جانب سے تشکیل کردہ ٹیم نے گزشتہ روز حسان نیازی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا لیکن وہ وہاں موجود نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم حسان نیازی کی گرفتاری یقینی بنانے کے لیے ان تمام مقامات سے متعلق معلومت جمع کررہی ہے جہاں وہ ممکنہ طور پر موجود ہوسکتے ہیں۔خیال رہے کہ پنجاب انسٹیٹیوٹپر حملہ کرنے والے 250 وکلا میں حسان نیازی بھی شامل تھے۔تاہم پی آئی سی حملے سے متعلق درج کیے گئے 2 مقدمات میں بیرسٹر حسان نیازی کا نام شامل نہ کرنے پر پولیس کو سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ایک عہدیدار نے بتایا تھا کہ موبائل فون کی فوٹیج میں وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی کو جیل روڈ پر پولیس پر پتھراؤ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا تھا کہ فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain