ڈینگی کے عوام پر حملے جاری، وزیراعلیٰ اور وزیر صحت دونوں غائب ہیں:مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مریم اورنگزیب نے ڈینگی سے ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے 5 لوگ ہلاک ہو گئے، ڈینگی کے عوام پر حملے جاری ہیں، وزیراعلیٰ اور وزیر صحت دونوں غائب ہیں۔ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ?حکومت کی نالائقی ہے، بے حسی اور مجرمانہ غفلت عوام کی جان لے رہی ہے، عمران صاحب ٹی وی لگا لیں ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، ?عمران صاحب ڈینگی سے 5 افراد کی ہلاکت کی ذمہ دار آپ کی نالائقی اور مجرمانہ غفلت ہے، عمران صاحب نے قوم کو غربت، بے روزگاری اور بیماریوں کے حوالے کر دیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا امریکا سے بات چیت سے انکار

تہران:(ویب ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا سے کسی بھی سطح پر بات چیت سے انکار کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہےکہ سپریم لیڈر خامنہ ای نے اعلان کیا ہےکہ امریکا سے کسی بھی سطح پر کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔سرکاری ٹی وی کے مطابق سپریم لیڈر خامنہ ای کا کہنا تھا کہ یہ ملک کی تمام قیادت کا فیصلہ ہے اور اسلامی جمہوریہ کے تمام عہدیداران بھی اس پر متفقہ طور پر یقین رکھتے ہیں۔واضح رہےکہ امریکا نے سعودی عرب میں ا?ئل تنصیبات پر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے اور اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ہتھیار بند ہیں بس صرف سعودی عرب کے جواب کا انتظار ہے۔ایران اور امریکا کے درمیان ایٹمی معاہدے کے خاتمے کے بعد سے تعلقات کشیدہ ہیں اور امریکا نے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کررکھی ہیں جب کہ یورپی رہنما دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔امریکا اور ایران کے کشیدہ تعلقات کے بعد صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر حسن روحانی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملاقات کی توقع کی جارہی تھی۔

روس کی سعودی عرب کو ایس 400 دفاعی میزائل نظام کی پیش کش

ماسکو: (ویب ڈیسک)روس نے سعودی عرب پر حملوں کے بعد اسے دفاعی میزائل نظام فروخت کرنے کی پیش کش کردی۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے سعودی عرب کو ایس 400 دفاعی میزائل نظام کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ڈیفنس سسٹم سے ڈرون اور میزائل حملوں سےبچاجاسکتاہے، سعودی عرب چاہےتو اس کی مددکرنےکوتیارہیں۔روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ ترکی اور ایران بھی ہم سے یہ ڈیفنس سسٹم خرید چکے ہیں، ایس400میزائلوں کی دوسری بیٹری گزشتہ روزترکی کےحوالےکی اور وہاں میزائل ڈیفنس سسٹم اپریل2020سےکام شروع کردےگا۔چند روز قبل سعودی عرب کے شہر بقیق میں تیل کے کنوو¿ں اور پراسسنگ پلانٹ پر ڈرون حملے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں شدید مالی نقصان ہوا۔ امریکا نے اس حملے کا الزام ایران پر لگایا ہے تاہم ایرانی حکومت نے یہ الزام مسترد کردیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال جنگ زدہ علاقوں سے بری ہے: مشعال ملک

اسلام آباد:(ویب ڈسیک) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں طبی سہولتوں کی عدم فراہمی دنیا کے تمام قوانین کی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ وادی میں طبی سہولیات عالمی ادارے طاقت سے پہنچائیں۔تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ جنگ کی صورتحال میں بھی علاج اور خوراک پر پابندی نہیں ہوتی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال جنگ زدہ علاقوں سے بری ہے۔مشعال ملک کا کہنا ہے کہ طبی سہولتوں کی عدم فراہمی دنیا کے تمام قوانین کی خلاف ورزی ہے، طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے عالمی تحریک کی ضرورت ہے۔ عالمی سطح پر بھی اس ظلم کو محسوس کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی پابندیاں ایک سال تک رہ سکتی ہیں، یہ صدی کا سب سے بڑا ظلم ہے۔ مقبوضہ وادی میں طبی سہولیات عالمی ادارے طاقت سے پہنچائیں۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اداروں میں کشمیر کا معاملہ موجود ہے، بھارت پر عالمی دباو¿ اقوام متحدہ سے ہی ا?ئے گا۔ ایٹمی جنگ پوری دنیا کے لیے خطرناک ہوگی۔اس سے قبل مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 6 ماہ سے شوہر سے بات نہیں ہوئی ہے، یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔ یاسین ملک کی حالت دن بہ دن خراب ہو رہی ہے، پاکستانی کشمیر کی ا?زادی کے لیے بھرپور جدوجہد کریں۔مشعال ملک نے کہا تھا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس بڑا بریک تھرو ہے، ہمیں اب اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کے حل پر فوکس کرنا ہے۔ پوری دنیا میں ہمارا پیغام اس وقت پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ لوگ کہتے ہیں ہندوستان بڑی مارکیٹ ہے اس لیے کوئی اسے کچھ نہیں کہے گا، میں اس بات سے اختلاف کرتی ہوں، ہمیشہ ایسا نہیں رہے گا۔

مریم نوازکو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کی تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی۔الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن ملیکہ بخاری، فرخ حبیب اور کنول شوزب نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست دائر کی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔منگل کےر وز چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا اور پی ٹی ا?ئی ارکان کی درخواست مسترد کردی۔چیف الیکشن کمشنر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نائب صدر کا عہدہ غیر فعال اور اختیارات کے بغیر ہے، اگر پارٹی صدر کا عہدہ خالی ہو تو مریم نواز نااہلی کے خاتمے تک یہ عہدہ نہیں سنبھال سکتیں لہٰذا انہیں پارٹی کی نائب صدارت سے نہیں ہٹایا جاسکتا ہے۔ واضح رہےکہ مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی جس میں مو¿قف اپنایا گیا تھا کہ مریم کی بطور پارٹی نائب صدر تقرری ا?ئین و قانون سے متصادم ہے، وہ کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں۔

کلاسیکل گلوکار استاد امانت علی کو مداحوں سے بچھڑے پینتالیس برس بیت گئے

لاہور: (ویب ڈسیک) کلاسیکل گائیکی کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت پانے والے گلوکار استاد امانت علی کو مداحوں سے بچھڑے پینتالیس برس بیت گئے۔استاد امانت کی گائی ہوئی غزلیں، گیت اور ملی نغمے آج بھی سماعت میں رس گھولتے ہیں۔خوبصورت و خوش الحان، پٹیالہ گھرانے کی آن استاد امانت علی خان نے جو گایا امر کر دیا۔ جی نہ لگنے کی بات کی تو کمال انداز میں کی۔ ہمدم کو یاد کیا تو کہا ہونٹوں پر ان کے نام تو آئے۔وطن کی محبت میں سرشار اس گائیک نے مٹی کا حق بھی خوب ادا کیا۔ پٹیالہ گھرانے کا یہ منفرد گائیک آج ہمارے درمیان نہیں تاہم ان کی گائی ہوئی غزلیں، گیت اور نغمے ا?ج بھی سماعت میں رس گھولتے ہیں۔

بھارتی گلوکار کی فرحان سعید کا گانا چرانے کے باوجود ڈھٹائی

کراچی: (ویب ڈیسک) بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ کی پاکستانی گلوکار فرحان سعید کا گانا چرانے کے باوجود ڈھٹائی برقرار ہے، سلیم رچنٹ کا کہنا ہے کہ یہ محض اتفاق ہے کہ میرا گیت آپ کے گیت کی طرح ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فرحان سعید نے ٹوئٹر پر کہا کہ مجھے سلیم مرچنٹ کا گانا ‘ہاریاہ’ بھیجا گیا جو کہ مکمل طور پر میرے گانے ‘رائیاں’ کی کاپی ہے، میں حیران ہوں کہ یہ لوگ دوسرے کی محنت اور کام کو چرا کر خود کو فنکار کہتے ہیں، اگر میرے گانوں کی طرح گانے بنانے ہیں تو پوچھ کر بنائیں اور اگر پوچھنا نہیں توکم از کم اچھا تو بنائیں۔سلیم مرچنٹ نے کہا کہ ایسا بہت بار ہوتا ہے کہ دھن ایک جیسی ہو جاتی ہے تاہم میں نے یہ گانا کاپی نہیں کیا جس پر فرحان سعید نے جواب دیا کہ اگر آپ کہتے ہیں کہ یہ محض اتفاق ہے تو یہ ہمارے درمیان دوسری بار ہوا ہے۔

کرفیو کا 44 واں روز، سرینگر میں بھارتی فوج کے بلٹ پروف بنکرز قائم،یورپی یونین کے اجلاس میں آج بحث ہو گی

سرینگر: (ویب ڈیسک) کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشت گردی کا آج 44 واں روز ہے۔ مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے۔ سری نگر کے چوراہوں پر بھارتی فوج نے بلٹ پروف بنکرز بنا لیے۔ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے والے عالمی اداروں کے خلاف بھارت کی سازشیں ناکام ہو گئیں، آج یورپی یونین کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہو گی۔کرفیو، لاک ڈاو¿ن، جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات، قابض بھارتی فورسز نے سری نگر کے جہانگیر چوک، بخشی سٹیڈیم، سبزی منڈی چوک میں بلٹ پروف بنکرز بھی قائم کر لئے۔مسلسل پابندیوں سے مقبوضہ وادی میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، بچے بوڑھے اور بیمار کرب کی کیفیت میں ہیں، ایمنسٹی چیف کا کہنا ہے کشمیر سے متعلق اظہار تشویش پر خاموش کرانے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوں گی، سیکریٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے ایمنسٹی کو کچلنے کی بدترین کوشش کی۔

کروڑوں کی کرپشن: نیب نے بلدیاتی افسران کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا

کراچی:(ویب ڈیسک) نیب نے بلدیاتی اداروں میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے افسران کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے بلدیہ ضلع ملیر میں کی جانے والی بدعنوانیوں کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گزشتہ دنوں نیب نے بلدیہ ملیر کے موجودہ میونسپل کمشنر عمران اسلم سمیت دوسابق میونسپل کمشنر اشفاق ملاح اور منظور حسین عباسی کو ضلع ملیر کی سروسسز وہیکلز کو دیئے گئے ایندھن کے تمام ریکارڈ کے ساتھ طلب کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ ملیر میں ایک جانب مبینہ طور پر بوگس ترقیاتی اور مرمتی کاموں کے نام پر کروڑوں روپے کی لوٹ مار کی جارہی ہے تو دوسری طرف محکمہ کی سروسز وہیکلز کے ایندھن میں بھی گزشتہ چند برس میں کروڑوں روپے خورد برد کیے گئے ہیں۔بلدیہ ملیر کے قریبی ذرائع کے مطابق بلدیہ ملیر کے افسران کی ملی بھگت سے گاڑیوں کی مرمت اور ایندھن کے نام پر لوٹ مار جاری ہے، ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کی نہایت ابتر صورتحال ہے، ادارے کی سروسز وہیکلز کو دن میں کام کے لیے ایندھن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری کھاتوں میں رات میں بھی گاڑیوں کو کام کے لیے ایندھن فراہم کیا جاتا رہا ہے۔قومی احتساب بیورو گزشتہ کئی ماہ سے بلدیہ ملیر میں کی جانے والی لوٹ مار کی تحقیقات کر رہا ہے تحقیقات کے دوران نیب کو ایندھن کی مد میں کی جانے والی بے قاعدگیوں کے ایسے شواہد مل گئے ہیں جن سے کوئی بھی افسر انکار نہیں کرسکتا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ تین سال کے دوران بلدیہ ملیر کو ملنے والے فنڈ ادارے کے ریونیو اور اخراجات کا آزاد آڈٹ کرایا جائے تو افسران کی لوٹ مار کا پردہ چاک ہوجائے گا۔اس وقت بلدیہ ضلع ملیر میں ایندھن کی مد میں کی جانے والی کروڑوں روپے کی بدعنوانیوں کی تحقیقات آخری مراحل میں پہنچ گئی ہیں۔

مریم نواز کی نیب کو دھمکیاں

لاہور(خصوصی رپورٹ)رسی جل گئی مگر بل نہ گئے‘ یہ محاورہ شریف خاندان کے ایک ایک فرد پر فٹ بیٹھتا ہے۔اگرچہ نواز شریف اور مریم نواز اس وقت جیل میں ہیں مگر پھر بھی ان کے لہجے سے رعونت نہیں جاتی۔میڈیا پر ان کا کوئی بیان دیکھ لیں،کسی بات پر اگر ان کا کوئی ری ایکشن آئے تو اس کے لفظوں سے آپ اندازہ کریں کہ ان کے اطوار سے بادشاہی سلسلہ نہیں گیا۔حالانکہ وہ ملزم ہیں اور تفتیش کے دائرے میں ہیں انہیں تفتیشی افسران کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے لیکن وہ اس کے الٹ چل رہے ہیں۔شریف خاندان جب سے مقدمات میں گھرا ہے وہ اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کے بجائے اداروں پر پریشرڈالنے،ججز کوخریدنے اور افسران کو بلیک میل کرنے میں ملوث پایا جاتا رہا ہے۔معروف صحافی و اینکر پرسن عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب مریم نواز کو تفتیش کے لیے نیب افسران نے طلب کیا تو اس نے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔جب اس سے پوچھا گیا کہ آپ کے پاس پیسے کہاں سے آئے تو اس نے کہا کہ میرے والد یا دادا سے پوچھیں۔پھر جب انہیں ٹی ٹی دکھائی گئیں تو کہتی مجھے کیا پتا یہ کیا ہیں۔پھر افسران نے استفسار کیا کہ اگر آپ کو ان ٹی ٹی کا پتا نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ کرپشن کے پیسے ہیں تو اس پر مریم نواز نے رعونت سے بھرپور جواب دیا کہ ہاں ہو سکتا ہے کرپشن کے پیسے ہوں۔اس کے بعد محترمہ فوری غصے ہو گئیں اور کہا کہ جب میں وزیراعظم بنوں گی تو تم لوگوں کو دیکھ لوں گی۔محترمہ کا یہ لب و لہجہ دیکھ کر افسران ڈر گئے اورپریشان ہو گئے۔سینئر جرنلسٹ عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ محترمہ مریم نواز روزانہ کی بنیاد پر چھے سات ڈبے ٹشو پیپرز کے ختم کر جاتی ہیں ۔