راجن پور میں سوتیلے باپ کا کمسن بیٹی سے زبردستی نکاح

راجن پور:(ویب ڈیسک)راجن پور میں سوتیلے باپ نے اپنی کمسن بیٹی سے زبردستی نکاح کر لیا۔چودہ سال کی متاثرہ لڑکی نے تھانا سٹی پولیس کو دیئے بیان میں بتایا کہ جب وہ چھوٹی تھی تب اس کی والدہ کو طلاق ہو گئی اور والدہ نے اشرف سے دوسری شادی کر لی تھی۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ جب وہ بڑی ہوئی تو اس کے سوتیلے باپ نے 27 اگست کو زبردستی اس کے ساتھ نکاح کر لیا۔کمسن لڑکی کا الزام ہے کہ سوتیلا باپ شادی سے پہلے اور بعد میں کئی بار اسے زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔لڑکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ شادی کرانے میں اس کی سگی ماں نے بھی سوتیلے باپ کی مدد کی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مقدمے میں والدہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ لڑکی کو حفاظتی تحویل لے کر میڈیکل کرایا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ آنے پر مزید قانونی کارروائی کی جائےگی۔

لنکا کیخلاف سیریز، 20 کھلاڑی منتخب ،حتمی ٹیم کا اعلا ن 21 ستمبر کو کیا جائے گا

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی کھلاڑیوں کو 18ستمبر کو کیمپ کے لئے اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 20 کھلاڑیوں کو کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی، کھلاڑیوں کو 18 ستمبر کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ سری لنکا کے خلاف حتمی ٹیم کا اعلان 21 ستمبر کو کیا جائے گا۔

’نو ڈیل، نو کمپرومائز‘،وزیراعظم نے ایک بار پھر ڈیل کے امکانات کو مسترد کردیا

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان سے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایک بار پھر کسی بھی قسم کی ڈیل کے امکانات مسترد کردیا اور ’نوڈیل نو کمپرومائز‘ کا دو ٹوک موقف اپنایا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب کا عمل اسی طرح جاری رہےگا، پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے، احتساب کا عمل شفاف اور بےلاگ ہے جو جاری رہےگا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق کہا کہ پوری توجہ کشمیر کاز پر مرکوز ہے، جنرل اسمبلی میں خطاب اہم ہوگا۔وزیراعظم سے ملاقات میں بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کشمیرکے معاملے پر حکومت کی جارحانہ حکمت عملی درست اقدام ثابت ہوا، پہلی بار کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ سنایا گیا۔بابر اعوان نے مزید کہا کہ ڈیل کی خبریں پھیلانے والوں کو مایوسی ہو گی۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم

 

لاہور (ویب ڈیسک)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔شاہد خاقان عباسی کی بہن کی جانب سے تایا کے انتقال پر جنازے میں شرکت کے لیے سابق وزیراعظم کو پیرول پر رہا کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔شاہ خاقان عباسی کی ہمشیرہ نے درخواست میں مو¿قف اختیار کیا کہ شام 5 بجے بجے تایا کا جنازہ ہے، شاہد خاقان کو رہائی دی جائے تو جنازے کا وقت تبدیل کر سکتے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت کے دائرہ کار میں نہیں آتا، شاہد خاقان عباسی نیب کی حراست میں ہیں یہ معاملہ نیب کے دائرہ کار میں آتا ہے۔درخواست گزار سعدیہ عباسی نے کہا میں صبح نیب کے دفتر گئی تھی تو کہا گیا کہ عدالت اجازت دے سکتی ہے۔احتساب عدالت کے کہنے پر نیب کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا موقف پیش کیا جس پر احتساب عدالت ے جج نے شاہد خاقان عباسی کو پیرول پر رہا کرنے کی اجازت دیدی۔

بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی بحال کرنےکا حکم

نئی دلی: (ویب ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے مودی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گنگوئی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی جلد سے جلد بحال کرنے کے لیے ہر اقدامات کیے جائیں۔عدالت نے کہا کہ حکومت کو ہر اقدام لیتے ہوئے ملکی مفاد کو بھی ذہن میں رکھنا چاہیے۔بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں لاک ڈاو¿ن کے معاملے کو جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ کے ساتھ بھی اٹھایا جاسکتا تھا۔مودی حکومت کے سالیسٹر جنرل نے اپنی ہی عدالت عظمیٰ میں جھوٹ گردانتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں کوئی گولی نہیں چلائی گئی اور وہاں کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔مودی حکومت کے سالیسٹر نے عدالت کو جھوٹی کہانیاں سناتے ہوئے کہا کہ لداخ کے علاقے میں کوئی پابندی نہیں، 93 پولیس اسٹیشنوں سے پابندیوں ہٹالی گئی ہیں جب کہ وادی میں اسپتال اور میڈیکل اسٹورز سمیت دیگر کاروبار کھلے ہوئے ہیں۔بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب

ریاض: (ویب ڈیسک)مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔ خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب سال میں دو مرتبہ ہوتی ہے، ایک بار 15 شعبان اور دوسری بار 15 محرم کو غسل دیا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب ہوئی۔ تقریب میں خانہ کعبہ کو ہزاروں من ا?ب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ غسل کعبہ گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نےخادم حرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت میں انجام دیا۔غسل کعبہ کی رسم میں نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان، مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمان السدیس، سعودی عرب میں متعین مسلم سفارتکار، ممتازعلما، وزرا اور کلید برداران کعبہ بھی شریک ہوئے۔خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب سال میں 2 مرتبہ ہوتی ہے۔ پہلی مرتبہ ماہ رمضان سے قبل اور دوسری مرتبہ نئے ہجری سال کے ا?غاز یعنی محرم میں خانہ کعبہ کو غسل دیا جاتا ہے۔غسل کعبہ کو حضور اکرم ? کی سنت کے طور پر ہر سال دہرایا جاتا ہے، جب 8 ہجری میں فتح مکہ کے روز رسول اللہ نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا تاکہ ان سے بیت اللہ کی چابی لی جائے۔اس کے بعد اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کو کھولا اور اس میں داخل ہو کر اندر موجود تمام بتوں کو توڑ ڈالا اور خانہ کعبہ کو ا?ب زم زم سے دھویا۔ اس کے بعد 2 رکعت نماز پڑھی۔غسل کعبہ حضور اکرم ? کی اسی سنت کے طور پر انجام دیا جاتا ہے۔

دال چاول اور پاستا، ہیڈ کوچ مصباح نے کھلاڑیوں کی مرغن غذائیں بند کردیں

لاہور:(ویب ڈیسک)مصباح الحق کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد پاکستانی کرکٹ میں فٹنس اور کھانے کے کلچر میں نمایاں تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔ قومی اکیڈمی اور قائد اعظم ٹرافی میچوں میں مرغن کھانوں پر پابندی لگادی گئی ہے، انہوں نے کھلاڑیوں کے لئے فٹنس کو لازمی قرار دے دیا ہے۔مصباح پلیئرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے روزانہ قذافی اسٹیڈیم ا?کر قائد اعظم ٹرافی کے میچ دیکھنے ا?تے ہیں۔ اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مصباح الحق تماشائیوں میں چلے گئے اور ان کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔پاکستانی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن لاہور میں ہیڈ کوچ مصباح الحق کے ساتھ مشاورت میں مصروف ہیں۔سڈنی سے لاہور پہنچنے کے بعد وقار یونس نے قذافی اسٹیڈیم میں قائد اعظم ٹرافی کا میچ دیکھا اور باو¿?نڈری لائن پر وہ بولروں سے بات چیت کرتے رہے۔سری لنکا کی سیریز کی تیاریوں کے لئے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ اٹھارہ اگست سے لگایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے لاہور میں کیمپ ختم ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد سمیت 6 کھلاڑیوں کو گھر جانے سے روک دیا اور ان کو ہدایت کی کہ وہ اپنی فٹنس پر خاص کام کریں جب کہ ٹیموں کے کوچز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ہر کھلاڑی کی فٹنس کو مانیٹر کیا جا ئے۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے سب سے پہلے قومی اکیڈمی لاہور میں کھانے کا مینیو تبدیل کرادیا ہے۔ اب اکیڈمی میں کھلاڑیوں کومرغن کھانوں کے بجائے کم گھی والے ایسے کھانے دیئے جارہے ہیں جن سے ڈائٹ کنٹرول کی جاسکے گی۔اسی طرح قائد اعظم ٹرافی میں بھی کھلاڑیوں کو مرغن کھانوں کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ قائداعظم ٹرافی کے لئے کھلاڑیوں کو کم گھی والے کھانے دیئے جارہے ہیں جن میں دال چاول، بار بی کیو، پاستا وغیرہ شامل ہیں جب کہ پہلی بار وافر مقدار میں فروٹ بھی دیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ڈائٹ کنٹرول کی خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہے، ماضی کے برعکس کھلاڑیوں کو اچھے ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستانی مؤقف پر مہر لگ گئی: شاہ محمود

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستانی مو¿قف پر مہر لگ گئی، بھارتی سپریم کورٹ نے کہا مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر لائیں، فیصلے پر عمل نہیں ہوتا تو بھارتی آئین درہم برہم ہو جائے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بھارتی حکومت عالمی قوانین کو پامال کر رہی ہے، غلام نبی آزاد کیساتھ میڈیا وفد کو بھی ساتھ جانے کی اجازت ہونی چاہیئے، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستانی موقف پر مہر لگ گئی، حقائق سامنے رکھے جاتے تو مقبوضہ کشمیر میں آج بلیک آو¿ٹ نہ ہوتا۔

مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی نائب صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلا م ا ٓ با د (ویب ڈیسک)مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی صدارت میں تین رکنی بینج نے کی۔پی ٹی آئی کے وکیل حسن مان نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ نااہل اور سزا یافتہ شخص پارٹی صدارت نہیں رکھ سکتا۔ممبر خیبر پختونخوا ارشاد قیصر نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن ایکٹ کے نافذ ہونے سے پہلے کا ہے، الیکشن ایکٹ میں نااہل اور سزا یافتہ شخص پر پارٹی صدارت یا عہدہ رکھنے کی ممانعت نہیں ہے۔وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ کی شق 203 کو آرٹیکل 62، 63 اور 63 اے کے ساتھ پڑھنے کا کہا ہے، الیکشن ایکٹ کی شق 203 پارٹی عہدے سے متعلق ہے۔حسن مان نے کہا کہ پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر رائے حسن نواز کو ان ہی بنیادوں پر نااہل کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز سزا یافتہ ہیں اور پارٹی عہدہ رکھنے کے لیے اہل نہیں۔مسلم لیگ ن کے وکیل نے مو¿قف اختیار کیا کہ کیس میں درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہیں اور الیکشن کمیشن ن لیگ انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں درخواست گزار کا متاثر فریق نہ ہونے پر کیس خارج کرچکا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے مسلم لیگ ن کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا مریم نواز کے نائب صدارت کے عہدہ کا الیکشن ہوا؟ن لیگ کے وکیل نے جواب دیا کہ مریم نواز کو تعینات کیا گیا، ان کے عہدے کا الیکشن نہیں ہوا، ن لیگ کے آئین کے مطابق نائب صدر کے پاس کوئی اختیار نہیں، یہ صرف علامتی عہدہ ہے اور مریم نواز کے پاس بھی اختیارات نہیں ہیں۔وکیل ن لیگ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں سزا یافتہ شخص پر پارٹی عہدہ رکھنے کی کوئی پابندی نہیں ہے، پرویز مشرف دور میں سزا یافتہ شخص پر پارٹی عہدہ رکھنے پر پابندی تھی۔ن لیگ کے وکیل نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت اور بدنیتی پرمبنی ہے لہذا الیکشن کمیشن مریم نواز کے خلاف درخواست خارج کرے۔مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا حصہ بننا یا عہدہ رکھنا کسی شخص کا بنیادی حق ہے، آرٹیکل 62، 63 اور 63 اے کو الیکشن ایکٹ کی شق 203 کے ساتھ نہیں پڑھا جا سکتا۔بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ پارٹی صدارت کے علاوہ کسی اور عہدے کے لیے نہیں ہے، کسی بھی عدالت کے پرانے فیصلوں کے مطابق فیصلے کرنا الیکشن کمیشن کے لیے لازم نہیں ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے آرٹیکل 190 میں ایسا کوئی اختیار نہیں ہے۔مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے متعلق آئین میں الگ باب موجود ہے۔الیکشن کمیشن کے ممبران نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 17 ستمبر بروز منگل کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف نے درخواست دائر کی تھی جس میں مو¿قف اپنایا گیا تھا کہ مریم کی بطور پارٹی نائب صدر تقرری آئین و قانون سے متصادم ہے، وہ کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں۔

7 گیندوں پر 7 چھکے، افغانستان کے نبی اور زردان نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

ڈھاکا: (ویب ڈیسک)بنگلہ دیش میں جاری ٹرائینگولر سیریز کے میچ میں افغانستان کے نبی اور زردارن نے زمبابوبے کے بولرز کے خلاف 7 گیندوں پر 7 چھکے لگا کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق بنگہ دیش میں ٹرائنگولر سیریز جاری ہے جس میں بنگلہ دیش، زمبابوے اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، گزشتہ روز افغانستان کے ا?ل راو¿نڈر محمد نبی اور نجیب اللہ زردان نے 7 گیندوں پر 7 چھکے لگا کر نیا ریکارڈ بنادیا۔زمبابوے کے خلاف ریکارڈ دونوں کھلاڑیوں نے اننگز کے 17 اور 18ویں اوور میں بنایا، افغانستان میں میچ میں زمبابوے کی ٹیم کو 28 رنز سے شکست دی۔افغانستان کی ٹیم پہلی بیٹنگ کررہی تھی، 16 اوور میں افغانستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے تھے، زمبابوے کے تیندائی چتارا 17 واں اوور کرنے ا?ئے تو نبی اور زردان نے پہلی دو گیندوں پر سنگل رن لیے۔چتارا کی تیسری بال پر محمد نبی نے مڈ وکٹ پر بلند و بالا چھکا رسید کیا، دوسرا چھکا نبی نے بولر کے سر کے اوپر سے مارا، تیسرا چھکا بھی نبی نے اسٹریٹ پر لگایا، 17ویں اوور کی ا?خری بال پر محمد نبی نے پھر چھکا لگادیا۔چتارا کے 17ویں اوور میں 26 رنز بنے، لیکن یہاں چھکے رکے نہیں جھ 18 اوور شروع ہوا تو نجیب اللہ زردارن نے نیویلی مڈزیوا کی گیند پر بلند و بالا چھکا رسید کیا، دوسری اور تیسری بال پر بھی زردان نے چھکا مارا۔افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی اور افغانستان نے میچ 28 رنز سے جیت لیا۔