ایل او سی کو نہیں مانتے،مقبوضہ اورآزا د کشمیر بھارت کا حصہ ہیں:جمعیت علمائے اسلام ہند

نئی دہلی: (ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام ہند کے جنرل سیکرٹری مولانا مدنی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ و آزاد کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ ہیں۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں آرٹیکل 370 ختم کرنے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے شہری ہیں اور اپنے ملک کے مسائل کو اجاگر کرتے رہتے ہیں، گو کہ ہمارا حکومت سے بعض معاملات پر اختلاف رہتا ہے مگر کشمیر کے مسئلے پر ہم مودی سرکار کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس آرٹیکل کو ختم کرنے کے معاملے پر ہمارا حکومت سے جو بھی اختلاف ہے اسے عدالت میں بیان کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم لائن آف کنڑول (ایل او سی) کو نہیں مانتے، آزادی سے قبل بھی ہماری جماعت کا یہی موقف تھا کہ مذہب کی بنیاد پر ہندوستان کا بٹوارا نہیں ہونا چاہئے تھا۔کشمیر میں جاری کرفیو سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ انتظامی معاملہ ہے جس پر زیادہ تبصرہ نہیں کر سکتا مگر حکومت اور سول ادارے جلد از جلد کشمیریوں پر عائد کی گئی پابندیوں کو کم کریں۔بابری مسجد کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت کی اعلیٰ عدلیہ میں زیر سماعت ہے اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو ہم اسے قبول کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب ‏

،اسلام آباد:(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے حکومتی رابطوں سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے خطاب پر بھی مشاورت کی جائے گی۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کا شیڈول طے پا چکا ہے ہےجس کے مطابق دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے انکی دو ملاقاتیں ہوں گی۔امریکہ روانگی سے قبل وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم عمران خان 27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ایک ملاقات ظہرانے پر جبکہ دوسری ہائی ٹی پر متوقع ہے۔وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو ماہ کے دوران یہ دوسری اہم ملاقات ہو گی۔ذرائع کا کہناہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان متعدد اہم ملکوں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے قبل سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم 19 ستمبرکوسعودی عرب کے دورے پر جائیں گےوزیراعظم کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے ابھی بھی مشاورت بھی جاری ہے تاہم یہ طے ہے کہ وزیراعظم 21 ستمبر کو امریکہ پہنچیں گے۔وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم عمران خان 27ستمبر کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنا پہلا خطاب کریں گے،جس میں وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کو اجاگر کریں گے۔

ہمارا بچہ کیوں مارا؟ کوے تین برس سے ایک شخص کے دشمن

مہاراشٹر: (ویب ڈسک) بھارت میں کوے گزشتہ تین برس سے ایک شخص کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کے ہاتھوں میں غلطی سے کوے کا ایک بچہ مر گیا تھا۔اب اس بچے کے والدین گھر سے نکلتے ہی اس پر حملہ کر دیتے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے ایک گاو¿ں سملہ کا مزدور شِیوا کیوٹ ہے جو روزانہ کوو¿ں کے عتاب کا نشانہ بنتا ہے اور یہ سلسلہ تین سال سے جاری ہے۔تین سال قبل ایک دن شیوا اپنی راہ پر چل رہا تھا کہ اس نے کوے کے ایک بچے کو ایک جال میں پھنسا دیکھا۔ شیوا نے اسے نکالنے کی بہت کوشش کی لیکن کوے کا نیم مردہ بچہ ان کے ہاتھوں میں مر گیا اور اوپر منڈلاتے کوے یہ سمجھے کہ شیوا نے اسے مارا ہے۔اب بچے کے رشتے دار کوے شیوا کو پہچانتے ہوئے روز اس پر حملہ ا?ور ہوتے ہیں لیکن اکثر مرتبہ ایک ہی کوا بار بار اسے ٹھونگیں مارتا ہے۔اب ان سے بچنے کیلئے شیوا نے ایک چھڑی کا انتظام کر رکھا ہے۔ شیوا نے بتایا کہ میں پرندے کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا اور وہ میرے ہاتھوں میں دم توڑ گیا۔

شہباز گل سے وزیراعلیٰ بزدار کو تحفظات ، وفاق میں بڑا عہدہ دیا جا رہا ہے:نعیم الحق

مانچسٹر(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ شہباز گل سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تحفظات تھے جس کی وجہ سے ان کو ہٹایا گیا ہے تاہم انہیں وفاق میں بڑا عہدہ دیا جا رہا ہے۔برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکہ جا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کے مسئلے کو ا±ٹھائیں گے، اگر اس معاملے پر پاک بھارت جنگ ہوئی تو ا±س کی ذمہ داری اقوام عالم پر ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کا دھرنا اور لانگ مارچ قانون کے مطابق ہوا تو ٹھیک ورنہ کارروائی کریں گے۔نعیم الحق نے کہا کہ قانون اور آئین کے تحت کوئی بھی سرگرمی ہو گی تو ا±س کا احترام کیا جائے گا اور اگر اسے توڑا گیا تو پھر ہم برداشت نہیں کریں گے۔

بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں عمران خان، ملالہ اور مولانا طارق جمیل بھی شامل

لاہور:(ویب ڈیسک)دنیا کی 500 بااثر ترین مسلمان شخصیات کی فہرست میں وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی شامل ہو گئے ہیں۔اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر کی جانب سے مسلم دنیا کے 500 بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان سہر فہرست ہیں۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز دوسرے جب کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوئم تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور مذہبی اسکالر مفتی تقی عثمانی کو چھٹے نمبر پر بااثر ترین مسلم شخصیت قرار دیا گیا ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان 29 ویں اور معروف مبلغ دین مولانا طارق جمیل 40 ویں نمبر پر ہیں۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر ہیں جب کہ دبئی کے شیخ محمد بن زید النہیان 15 ویں اور حزب اللہ کے حسن نصراللہ 23 نمبر پر ہیں۔مصر سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر محمد صالح اس فہرست میں 46 اور عراق کے سیاسی رہنما مقتدا الصدر 47 ویں نمبر پر ہیں۔بااثر اسلامی شخصیات کی اعزازی فہرست میں دختر پاکستان ملالہ یوسفزئی، حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ، معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر زاکر نائک، مذہبی رہنما شیخ محمد الیاس عطار قادری اور میئر لندن صادق خان بھی شامل ہیں۔پاکستان کے ڈاکٹر عطائ الرحمان، عمر سیف اور عرفان صدیقی بھی بااثر مسلم شخصیات کی اعزازی فہرست میں شامل ہیں۔

عالمی منڈی: تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر گزشتہ روز حملے ہوئے تھے جس کی وجہ سے اس کے تیل کی پیداوار نصف ہو کر رہ گئی تھی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی تیل منڈی مین برینٹ تیل کی قیمت میں دوران ٹریڈنگ 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تیل کی قیمت میں ہونے والے اضافے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 68 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر ا?گئی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت گیارہ فیصد اضافے کے بعد اس وقت 61 ڈالرز فی بیرل پر ا?گئی ہے۔ماہرین معاشیات کے مطابق تیل کی قیمتوں میں ہونے والا حالیہ ہوشربا اضافہ دنیا کی معیشت پر نہایت منفی اثرات مرتب کرے گا اور کساد بازاری کا شکار عالمی معیشت مزید بحرانی کیفیت سے دوچار ہوجائے گی۔

مواد ، اسکرپٹ میں ٹمپرنگ یا تبدیلی نہیں کی گئی،برطانوی ماہرین نے جج ارشد ملک کی ویڈیوز کو اصلی قرار دیدیا

 

لندن:(ویب ڈیسک) دو برطانوی فرانزک فرمر نے جج ارشد ملک کی لیک ہونے والی ویڈیو کی تصدیق کر دی کہ یہ اصلی ہیں۔نجی ٹی وی کو باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ایم ایل این یو کے، کے سینئر وائس پریذیڈنٹ ناصر بٹ نے جج ارشد ملک کی ویڈیوز ریکارڈ کی تھیں، اب ان کی فازنزک جانچ ہو گئی اور برطانیہ کی دو الگ کمپنیوں نے ویڈیوز کو اصل قرار دیے دیا ہے۔ویڈیوز کی آواز کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ سب کچھ اوریجنل ہے، ان فرمز نے پاکستان کی عدالت کو مخاطب کرتے ہوئے نوٹ لکھ دیئے ہیں کہ ان ریکارڈ شدہ مواد بشمول اسکرپٹ کی کوئی ٹمپرنگ یا تبدیلی نہیں کی گئی اور ان میں کسی قسم کی کوئی ایڈیٹنگ نہیں کی گئی۔ان ریکارڈنگز کی تصدیق کے لئے ناصر بٹ کو درخواست کی تھی، جب دونوں کمپنیوں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس بارے میں بات کرنے سے گریز کیا تاہم ایک فرم کے ذرائع کے مطابق ویڈیوز کی آزادانہ جانچ کی درخواست کی گئی تھی کہ دونوں سام سنگ فونز کی غیر جانبدارانہ فارنزک تحقیق کی جائے۔ ایک موبائل فون پر جج ارشد ملک کی صرف آواز ریکارڈ ہے جبکہ دوسرے پر آواز اور ویڈیو بھی ریکارڈ ہے۔

’ہری پور کے بعد خیبرپختونخوا بھر میں طالبات کو عبایا پہننا ہوگا‘

پشاور:(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر ضیاء بنگش نے کہا ہےکہ ہری پور میں طالبات کے عبایا پہننے کو لازمی قرار دینے کے بعد اب صوبے بھر میں اس فیصلے پر عملدرا?مد کرائیں گے۔خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں گزشتہ ہفتے محکمہ ایجوکیشن کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا جس میں اسکول کی طالبات کے لیے عبایا کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔سرکلر میں کہا گیاہے کہ لڑکیاں کسی بھی غیر اخلاقی حرکت سے بچنے کے لیے عبایا پہنیں، چادر یا گاو¿ن پہنیں، بچیوں سے چھڑ چھاڑ اور ہراسانی کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر یہ اقدام ضروری تھا۔جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر ضیائ بنگش نے کہا کہ ’اس سرکلر کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، محکمہ ایجوکیشن میں سب کو پورے اختیارات دیے ہوئے ہیں جو بہتری لاسکتے ہیں ان کو کام کرنے کی اجازت ہے، کچھ اضلاع میں ہراسانی کے واقعات ہوئے جس پر ڈی اوز کو کہا تھا اس پر کام کریں‘۔انہوں نے کہا کہ ’لڑکیوں کے اسکولوں کے اندر کوئی پابندی نہیں، یہ فیصلہ اسکول سے گھر سے اور گھر سے اسکول تک کے لیے کیا تاکہ طالبات جب گھر سے اسکول تک ا?ئیں تو مکمل کور ہوں اور عبایا لیں، ان پر سر سے پاو¿ں تک چادر ہو‘۔صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ ’لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے صوبے اور ملک کی روایات ہیں ہم اس کو بھی دیکھ رہے ہیں، اپنے کلچر اور دین کو دیکھ کر فیصلے کرتے ہیں، اب اس فیصلے کو صوبے بھر میں عملدرا?مد کرنے جارہے ہیں، ڈی او کے اس فیصلے کو سراہتا ہوں، ہم نے جو فیصلے کیے اس پر پہلا قدم ہری پور کی ڈی او نے اٹھایا، باقی ڈی اوز کو بھی کہا ہےکہ اس کو باقی صوبے میں بھی پھیلائیں‘۔ضیائ بنگش نے مزید کہا کہ ’ہم جو فیصلے کرتے ہیں عوام اور والدین کے ذہنی سکون اور بچوں کے تحفظ کے لیے کرتے ہیں تاکہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں، ایسا نہیں ہے کہ صوبے میں ایسے واقعات ہیں لیکن اگر کہیں ہوئے تو ہماری ذمہ داری ہے کہ اسے دیکھیں یہ کیوں ہوئے، ہماری ذمہ داری ہےکہ اس پر فیصلے کریں، اسکولوں کو ہم نے مکمل تحفظ دیا ہے لیکن جب اسکول سے طالبات گھر جاتی ہیں تو اس دوران جو واقعات ہوتے ہیں اس کی طرف ایک قدم اٹھالیا ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’اس طرح کے واقعات ختم کرنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں، طالبات کے اسکولوں کے لیے پولیس کو کہا ہےکہ چھٹی کے وقت ڈیوٹی لگائی جائے تاکہ ایسے عناصر کو دیکھیں اور اب یہ صورتحال کافی حد تک بہتر ہوئی ہے، حکومت کی ہرچیز پر نظر ہے، ہم ہر طریقے سے اپنے بچیوں کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں‘۔

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 1189مریض،ہسپتالوں میں جگہ نہ رہی

پشا ور (ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ڈینگی وائرس نے وبائی صورت حال اختیار کرلی ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے تمام تر اقدامات کے باوجود اس پر قابو نہیں پایا جاسکا۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 98 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پشاور میں مزید 55 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ سوات، شانگلہ اور بٹگرام میں 9،9، مانسہرہ 6 ، صوابی سے 5 جب کہ مردانم لوئردیر اور بونیر میں 4،4 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح رواں برس صوبے بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1189تک جا پہنچی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کریگا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان ایک مرتبہ پھر کفایت شعاری اپناتے ہوئے مختصر وفد کے ہمراہ نجی ائیر لائن کے ذریعے امریکا جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر صرف 1 لاکھ 62 ہزار ڈالرز خرچ ہوں گے۔ اس سے قبل بھی وزیراعظم کے دورہ امریکا پر صرف 67 ہزار ڈالرز خرچ ہوئے تھے۔ادھر سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے نیویارک دورہ پر اٹھنے والے خرچ کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔ آصف زرداری نے ستمبر 2012ئ میں نیویارک کا دورہ کیا۔آصف زرداری کے دورہ پر قومی خزانے سے 13 لاکھ 9 ہزار 620 ڈالرز خرچ ہوئے جبکہ نواز شریف نے 2016ئ میں دورہ پر 11 لاکھ 13 ہزار 142 ڈالرز خرچ کئے۔