مچھروں سے بچاؤ کیلئے نئی کوششیں شروع

لندن:(ویب ڈیسک)مچھر ایک مہلک مخلوق ہیں جو ہر سال لاکھوں اموات کا سبب بنتے ہیں۔مچھروں پر تحقیق کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مچھر اپنے پروں کی مدد سے بھنبھناتے ہیں اور یہ آواز ان کے تولیدی عمل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مچھر اپنے جنسِ مخالف کو اس بھنبھناہٹ سے تلاش کرتے ہیں۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سائنسدانوں کا خیال ہے کہ وہ اس آواز میں خلل ڈال کر مچھروں کے مسئلے کا تدارک کر سکتے ہیں۔سائنسدان مچھروں کے بھنبھنانے کی آواز کی مدد سے ان کی آبادی کو کم کرنے پر تحقیق کر رہے ہیں اور انہیں انسانی ا?بادی سے دور رکھنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مادہ مچھر کے پروں کا وزن کم ہوتا ہے، اسی لیے اس کی بھنبھناہٹ ہلکی ہوتی ہے جبکہ سیکڑوں کے جھنڈ میں اپنی مادہ کو تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سائنسدانوں کو یقین ہے کہ وہ مچھروں کی زبان یا بھنبھنانے کے انداز کو سمجھ سکتے ہیں اور ان کی ا?واز میں خلل ڈال کر خطرے کا تدارک کیا جا سکتا ہے۔

رابی پیرزادہ کو اژدھے، مگر مچھ اور سانپ پالنا مہنگا پڑگیا

لاہور: (ویب ڈیسک)اداکارہ رابی پیر زادہ کو جنگلی حیات رکھنے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنا مہنگا پڑ گیا۔محکمہ جنگلی حیات کے مطابق سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کی اڑدھوں، سانپوں اور مگر مچھ کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئی جس پر کارروائی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب سہیل اشرف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ٹیم نے تحقیقات کیں اور رابی پیرزادہ کے خلاف چالان مرتب کرکے ماڈل ٹاون لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا۔ حکام کے مطابق اڑدھا، مگر مچھ اور سانپ وغیرہ رکھنا وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، ایسے جانور رکھنے پر جرمانہ اور پانچ سال قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے گلوکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے سانپ، مگر مچھ اور اڑدھا کے ساتھ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کشمیر میں جاری جارحیت پر للکارا تھا۔ویڈیو میں دیکھا گیا تھا رابی پیرزادہ کشمیری لباس زیب تن کیے ہیں جب کہ ان کا کہنا تھا کہ ایک کشمیری لڑکی کی مودی کے خلاف تیاری، ویسے تو اسے جہنم میں جانا ہی ہے مگر اس جیسے انسان کی دنیا بھی جہنم ہونی چاہیے۔

طیب اردگان کا پیٹریاٹ میزائل کی خریداری کیلئے ٹرمپ سے رابطہ

انقرہ: (ویب ڈیسک)ترکی نے امریکا سے پیٹریاٹ میزائل خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ترک صدر نے اپنے امریکی ہم منصب سے رابطہ بھی کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو دیے گئے انٹرویو میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ وہ رواں ماہ امریکی صدر سے پیٹریاٹ میزائل کی خریداری کے سلسلے میں بات کریں گے۔طیب اردوان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سے ان کا ذاتی تعلق روس سے ائیرڈیفنس سسٹم کی خریداری کے بعد پیدا ہونے والی ترک امریکا کشیدگی پر قابو پاسکتا ہے۔ترک صدر نے مزید کہا کہ ان کی امریکی صدر ٹرمپ سے پیٹریاٹ میزائل کی خریداری کے حوالے سے دو ہفتے قبل فون پر بات ہوئی تھی، اب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر سے ہونے والی ملاقات میں اس حوالے سے فالو اپ ہوگا۔طیب اردوان نے بتایا کہ انہوں نے امریکی صدر سے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ ہم ایس 400 کتنی لاگت میں لیتے ہیں، ہم ا?پ (امریکا) سے پیٹریاٹ میزائل ایک خاص رقم پر خرید سکتے ہیں لیکن ہمیں اس حوالے سے کچھ کنڈیشنز دیکھنی ہیں جو کم از کم ایس 400 سے ملتی جلتی ہوں۔ترک صدر نے بتایا کہ ٹیلی فون پر گفتگو میں امریکا صدر نے پوچھا کہ ا?پ سنجیدہ ہیں؟ جس پر انہیں ہاں میں جواب دیا اور کہا کہ جب ان کی ملاقات ہوگی تو اس حوالے سے ایک بڑی ڈیل پر بات کریں گے۔طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی نظر میں امریکا جیسا ملک اپنے اتحادی ملک ترکی کو مزید نقصان نہیں پہنچانا چاہے گا اور یہ کوئی مناسب برتاو¿ نہیں ہے۔یاد رہے کہ ترکی کی جانب سے روس سے ایس 400 میزائل خریدنے کے باعث امریکی پابندیوں میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد امریکی محکمہ دفاع کا کہنا تھا کہ ترکی کو پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم کی پیشکش اب ختم ہوچکی ہے۔

بھارتی فوج کی ایک بار پھر اشتعال انگیزی، ایل او سی پر فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

لاہور(ویب ڈیسک)بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی جس میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے حولدار ناصر حسین شہید ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار ناصر حسین 16 سال سے پاک فوج میں خدمات سر انجام دے رہے تھے اور شہید کا تعلق نارووال سے تھا۔خیال رہے کہ دو روز قبل بھی بھارتی فوج کی ایل او سی پر حاجی پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی غلام رسول شہید ہو گیا تھا۔

پی سی بی سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کیلیے پُرامید

لاہور / کراچی: (ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی احسان مانی سری لنکن ٹیم کی پاکستان ا?مد کیلیے پ±رامید ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ سری لنکن بورڈ سے بات چیت چل رہی ہے۔ ان کی طرف سے کوئی منفی چیز سامنے نہیں ا?ئی کہ پاکستان نہیں ا?نا چاہتے،وہ اپنی حکومت سے کلیئرنس کی بات کررہے ہیں۔چیئرمین نے کہا کہ سری لنکن بورڈ کا رویہ ا?پ نے دیکھ لیا،ان کی جانب سے چند کرکٹرز کو این او سی نہیں دیے گئے اورپابندکردیا گیاکہ اگر ا?پ پاکستان نہیں جاتے تو اس دوران کہیں اور بھی نہیں کھیلیں گے۔ امید ہے کہ سری لنکن ٹیم دورے پر ا?ئے گی اور تمام میچز پاک سرزمین پر ہی ہونگے۔انھوں نے کہا کہ ہمارا فیصلہ بہت واضح ہے کہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز ملک میں ہوگی، نیوٹرل وینیو کا اب وقت نہیں ہے، دورے کیلیے اسکواڈ کا انتخاب ایس ایل سی کو کرنا ہے، ہمارے لیے اہم بات یہ ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد ہوگا۔دوسری جانب کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے سری لنکا کرکٹ ٹیم سے درخواست کی وہ پاکستان کا دورہ کرے، انھوں نے کہاکہ پاکستان محفوظ ملک ہے، مہمانوں کو بھرپور سیکیورٹی دیں گے،دورے کے حوالے سے ہمیں اچھی امید رکھنی چاہیے۔ سیریز کے انعقاد کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کراچی اور لاہور کی انتظامیہ کی جانب سے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ سری لنکن خدشات کے پیچھے کون ہے، یہ سیاسی بات ہے جو میرا کام نہیں، پی سی بی نے ملک میں کرکٹ کی بحالی کیلیے گذشتہ 10برس میں بہت کاوشیں کی ہیں، 3 سال میں اس حوالے سے بہت زیادہ پیش رفت بھی ہوئی،دہشت گردی کے باوجود ہماری قومی جونیئر ٹیم نے حال ہی میں سری لنکا کا دورہ کیا، ا?ئی سی سی اور دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کو سپورٹ کریں تاکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو۔

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کی ذمہ داری قبول کرے، امریکی رکن کانگریس

نیویارک:(ویب ڈیسک) امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب نے بھارتی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کی ذمہ داری قبول کرے۔امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں بھارتی حکومت کی جانب سے 40 روز سے عائد لاک ڈاو¿ن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھارتی حکومت پر زور دیتی ہوں کہ وہ مقبو ضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کی ذمہ داری قبول کرے اور اس کے ذمہ داران کو سزا دی جائے۔ وادی میں جاری کرفیو اور ذرائع مواصلات پر پابندی ہٹائی جائے تاکہ مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتحال واضع ہو سکے۔راشدہ طلیب نے مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ا?رٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کی بھی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا میں آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35اے کی منسوخی کی شدید مذمت کرتی ہوں جس کے باعث وادی میں ذرائع مواصلات کی پابندی عائد کی گئی ہے، زندگی بچانے والی ادویات کا فقدان پیدا ہو گیا اور بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔ذرائع مواصلات پر پابندی کا مطلب صرف یہ نہیں کہ کشمیری اپنے خاندان والوں سے رابطے میں نہیں ہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ وادی میں ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور عوام کو بنیادی طبی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔راشدہ طلیب نے کہا رپورٹس بناتی ہیں کہ تین ہزار سے زائد افراد کو بنا کسی جرم کے پبلک سیفٹی ایکٹ کے کالے قانون کے تحت گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جن میں بچے، وکلاء، ڈاکٹرز، حریت رہنما، مذہبی رہنما اور سیاسی جماعتوں کے رہنما شامل ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں ا?رٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد حالات نہایت کشیدہ ہیں۔ جب کہ وادی میں مودی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے لاک ڈاو¿ن کو 40 روز سے زائد گزر چکے ہیں جس کے باعث کشمیری عوام کا دنیا سے رابطہ ٹوٹ چکا ہے۔

زمین کی گرمی سے بیٹری چارج کرنے والا کم خرچ نظام

لاس انجلس:(ویب ڈیسک) دنیا میں اس وقت ایک ارب سے زائد افراد بجلی کی نعمت سے محروم ہیں۔ اسی کے پیشِ نظر ایک نیا نظام بنایا گیا ہے جو رات کے وقت زمین سے خارج ہونے والی حرارت کو بجلی میں بدلتا ہے اور یوں پہلے مرحلے میں اس سے موبائل فون کے علاوہ ایل ای ڈی لائٹس کو روشن رکھنے والی بیٹریاں چارج کی جاسکتی ہیں۔یہ ا?لہ رات کے وقت زمین سے خارج ہونے والی گرمی یا حرارت سے بجلی بناتا ہے۔ اسے یونیورسٹی ا?ف کیلی فورنیا لاس اینجلس کے سائنسداں ڈاکٹر ا?سوتھ رامن نےاور ان کے ساتھیوں نے بنایا ہے۔اس ٹیکنالوجی میں تھرمو الیکٹرک اثر سے برق پیدا کی جاتی ہے۔ یہ ا?لہ تھرمو الیکٹرک اثر استعمال کرتے ہوئے بجلی بناتا ہے۔ عین اسی طرح کارخانوں کے بوائلر، حرارتی پلانٹ اور کاروں کے ایگزاسٹ سے نکلنے والی گرمی کو بجلی میں بدلنے والے ا?لات اب عام استعمال ہو رہے ہیں۔اکٹر ا?سوتھ رامن نے جو نیا طریقہ اختیار کیا ہے اسے ریڈی ایٹو اسکائی کولنگ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے لیے پولی اسٹائرین ڈبے پر ایک سیاہ ڈسک رکھی گئی ہے جس کا رخ ا?سمان کی جانب ہے اور اس میں المونیم سے بنی ایک رکاوٹ یا بلاک رکھا گیا ہے۔سیاہ ڈسک زمینی حرارت کو ٹھنڈا کرتی ہے اور المونیم بلاک رات کی ٹھنڈی ہوا کو گرم کرتا ہے۔ اس فرق سے تھرمو الیکٹرک فرق بنتا ہے اور اس سے بجلی کی بڑی مقدار بنتی ہے۔ابتدائی تجربے میں ایک مربع میٹر سے 25 ملی واٹ بجلی بنتی ہے جو ایک ایل ای ڈی روشن کرنے کے لیے کافی ہے لیکن گرم علاقوں میں بجلی کی پیداوار 20 گنا بڑھ سکتی ہے جہاں درجہ حرارت میں بہت فرق پایا جاتا ہے۔ اس طرح ایک ایل ای ڈی بلب یا موبائل فون ا?سانی سے چارج کیا جاسکتا ہے۔اس پورے نظام کی قیمت صرف 30 ڈالر ہے اور یہ غریب ممالک کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہوگا لیکن اب بھی اس کی کمرشل منزل بہت دور ہے۔

عمران خان کی حکومت ، بیرون ملک سے پاکستانیوں نے پیسے زیادہ بھیجنا شروع کردیئے ہیں یا کمی آئی؟ سٹیٹ بینک نے اعلان کردیا

کراچی(ویب ڈیسک)سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں کمی واقع ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جولائی اور اگست میں بھیجی جانے والی رقوم میں کمی آئی ہے۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2019ء میں ترسیلات کی مالیت ایک ارب 69 کروڑ ڈالر رہی جب کہ جولائی میں 2 ارب 4 کروڑ ڈالر کی رقوم موصول ہوئی تھیں، جولائی کے مقابلے میں اگست کی ترسیلات 34 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کم رہیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق رواں برس جولائی اگست کے دوران ترسیلات کی مالیت 3 ارب 37 کروڑ ڈالر رہی جب کہ گزشتہ سال جولائی اگست میں 4 ارب 7 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے۔

غلط انجیکشن لگنے سے خاتون جاں بحق

کراچی:(ویب ڈیسک) شہرِ قائد کے علا قے نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کومبینہ طورپر غلط انجیکشن نارتھ ناظم آباد بلاک سی کے شاہ میڈیکل سینٹرمیں لگایا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ورثاء کے الزام پرخاتون کی لاش کو میڈیکل لیگل وپوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ہے۔ورثاءکی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق خاتون پروین زوجہ انور موسیٰ کالونی کی رہائشی تھی، جسے دست کی شکایت پراسپتال لایا گیا تھا تاہم غلط انجیکشن لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔یاد رہے کچھ ماہ قبل کراچی میں مبینہ طور پر غلط انجیکشنز لگنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں بچی صبا کو رات میں سانس کی تکلیف پر والد کلینک لے کرگیا جہاں اسے خود کو ڈاکٹر بتانے والے شخص نے انجیکشن لگایا تو بچی فوری انتقال کرگئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ رات گئے چھاپے میں اتائی کو گلشن اقبال سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص عدنان کو ڈاکٹریٹ ڈگری کا بھی نہیں معلوم، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

جڑواں شہروں سمیت ملک کے بعض مقامات پر بارش کا امکان

اسلام آصباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں سمیت ملک کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویڑن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم راولپنڈی ڈویڑن اوراسلام آباد میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے بارش پنجاب:اسلام ا?باد (ائیر پورٹ 45، بوکرہ 14، گولڑہ 02)،منگلہ 02، راولپنڈی (شمس ا?باد، چکلالہ 01)، خیبرپختونخوا: چراٹ 04 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں سبی 44، بھکر 42 اور لیہ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔