‘مقبوضہ کشمیر پر حملہ آزاد کشمیر اور پاکستان پر حملہ ہے’

مانچسٹر:(ویب ڈیسک) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر حملہ آزاد کشمیر اور پاکستان پر حملہ ہے۔مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ایک نو آبادی ریاست میں تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ پوری قوم آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کا دفاع کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ و یورپ کے اراکین، برطانوی پارلیمنٹ، کشمیری و پاکستانی کمیونٹی نے بھارت کے اقدامات کی بھرپور مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرہ ختم کرانے کے لیے بین الاقوامی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔گزشتہ روز آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسہ منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بزدل انسان ہی عورتوں اور بچوں پر ظلم کرتا ہے جو ا?ج نریندر مودی اور اس کی جماعت ا?ر ایس ایس کشمیر میں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ا?ر ایس ایس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت بھری ہوئی ہے اور ان کا مقصد ہے کہ بھارت صرف ہندوو¿ں کے لیے ہے اور یہاں کسی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہندوستان وہ ملک بننے جا رہا ہے جو نہ نہرو اور نہ ہی گاندھی چاہتا تھا۔ اسی ا?ر ایس ایس نے ہی گاندھی کا قتل کیا تھا۔ کشمیر کا مسئلہ اب بین الاقوامی ایشو بن چکا ہے اور 50 سال بعد اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں کشمیر کے مسئلہ پر بات کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم (او ا?ئی سی) نے بھی ہندوستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر پر سے کرفیو ہٹائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم کشمیر کی ا?زادی کے لیے ا?خری حد تک جائیں گے۔ کشمیر کے معاملے پر ہر پلیٹ فارم کو استعمال کریں گے اور بین الاقوامی میڈیا پر اس مسئلے کو اٹھائیں گے۔ کشمیر کا سفیر بن کر پوری دنیا میں جاو¿ں گا۔

پاکستان میں فٹبال کی بہتری کیلئے فیفا کا اہم اقدام

لاہور(ویب ڈیسک)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان میں کھیل کے معاملات کو حل کرنے کیلئے نارملائزیشن کمیٹی کا اعلان کردیا، کراچی یونائیٹڈ فٹبال کلب کے سابق کپتان حمزہ خان کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔فیفا کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں فٹبال کے معاملات چلانے اور فٹبال فیڈریشن میں نئے انتخابات کرانے کیلئے پانچ رکنی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین حمزہ خان ہوں گے جو کہ فٹبالر رہ چکے ہیں۔ان کے علاوہ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے سابق سیکرٹری کرنل مجاہد ترین، جھنگ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے منیر احمد سندھانہ، سکندر خٹک اور سید حسن نجیب شاہ شامل ہیں۔فیفا کے مطابق کمیٹی کا کام پاکستان فٹبال فیڈریشن میں کلبز کی رجسٹریشن اور اسکروٹنی کرانا، الیکشن کے قوانین ترتیب دینا، پہلے ڈسٹرکٹ پھر صوبائی سطح پر الیکشن کروانا اور اس کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخابات کرانا ہے۔یہ تمام کام کراتے ہی کمیٹی تحلیل ہوجائے گی، اسے یہ تمام کام کرنے کیلئے 25 جون 2020 تک کا وقت دیا گیا ہے۔ فیفا کے مطابق کمیٹی فوری طور پر کام کا آغاز کرے گی اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے روزمرہ کے امور بھی انجام دے گی۔

متحدہ عرب امارات کا ملٹری آپریشن، 6 فوجی اہلکار جاں بحق

دبئی(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے 6 فوجی اہلکار ملٹری آپریشن کے دوران فوجی گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔فرانسیسی خبررساں ادارے ’ اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے یہ واضح نہں کیا کہ فوجی اہلکار یمن میں جاں بحق ہوئے یا کسی اور علاقے میں۔یو اے ای کی سرکاری خبر ایجنسی اماراتی نیوز ایجنسی ( ڈبلیو اے ایم) نے بتایا کہ اماراتی فوجی جوان ملٹری آپریشن کے فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔خیال رہے متحدہ عرب امارات یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جنگ میں سعودی اتحاد کا رکن ملک ہے۔اس سے قبل ابو ظہبی نے جولائی میں یمن میں فوجیوں کی کمی کا اعلان کیا تھا جسے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں نقصانات کو محدود کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور دیگر اتحادیوں نے یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان جاری تنازع میں مارچ 2015 میں مداخلت شروع کی تھی تاکہ حوثی باغیوں کو شکست دے کر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کو بحال کیا جاسکے۔یمن میں سعودی حمایت یافتہ حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان جاری جنگ میں گزشتہ چار برس کے دوران ہزاروں افراد لقمہ اجل اور لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔اقوام متحدہ کی جانب سے متعدد مرتبہ یمن میں انسانی بحران پیدا ہونے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ جنگی صورت حال کے باعث ملک میں قحط اور وبائی امراض پھیلنے کا سنگین خطرہ لاحق ہے۔واضح رہے کہ یمن کے گنجان آباد شہر حدیدہ میں گزشتہ برس جھڑپوں میں تیزی آئی تھی اکتوبر 2018 میں کم ازکم 600 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

دبئی: پاکستانی خاتون فٹبالر نے پاوور لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

دبئی(ویب ڈیسک)پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی پلیئر ذوالفیا نذیر پاور لفٹر بن گئیں اور دوبئی میں ہونےوالی پاوور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل بھی جیت لیا۔انڈر ففٹی ٹو ویٹ کیٹیگری میں ذوالفیا نذیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکویٹس اور ڈیڈ لفٹ میں 110کلوگرام جب کہ چیسٹ پریس میں 57 عشاریہ 5 کلوگرام وزن اٹھاکر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔پانچ سال قبل پاکستان کی جانب سے ساف ویمن فٹبال چیمپئن شپ کھیلنے والی مڈ فیلڈر ذوالفیا نذیر اب ایک اور کھیل میں اپنا نام بنانا چاہتی ہیں۔ذوالفیا نے دبئی میں ہونیوالی ڈیزرٹ بیربال پاور میٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرکے طاقت کے اس کھیل میں اپنی مہارت ثابت کردی۔ذرائع سے گفتگو میں ذوالفیا نے بتایا کہ وہ فٹبال کی طرح پاور لفٹنگ میں بھی پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں، ان کی خواہش ہے کہ وہ ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔ذوالفیا نے کہا کہ انہوں نے فٹنس ٹریننگ کیلئے پاور لفٹنگ کا کھیل اپنایا ، ساتھ ساتھ فٹبال بھی جاری ہے اور وہ دبئی میں کلب فٹبال بھی کھیل رہی ہیں۔انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان فٹبال کے معاملات بھی جلد بہتر ہوں گے تاکہ انہیں ایک بار پھر ملک کیلئے بھی فٹبال کھیلنے کا موقع مل سکے۔

منشا پاشا کی ‘لال کبوتر’ کو آسکر کیلئے بھیجنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک)کرائم ڈرامہ فلم ‘لال کبوتر’ کو پاکستان کی جانب سے آسکر ایوارڈ کیلئے بھیجنے کا باضابطہ فیصلہ کرلیا گیا۔ کرائم ڈرامہ فلم ’لال کبوتر‘ 22 مارچ 2019 کو سنیما گھروں کی زینب بنی تھی جس نے شائقین کی خوب داد وصول کی۔فلم میں اداکار احمد علی اکبر اور اداکارہ منشا پاشا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ اب فلم کی اداکارہ منشا پاشا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبردی سنائی ہے۔اداکارہ منشا پاشا نے لکھا کہ ‘لال کبوتر کو پاکستان کی جانب سے آسکر ایوارڈز کیلئے بھیجا جارہا ہے، لال کبوتر میرے 6 سالہ کیریئر کا سب سے بہترین پروجیکٹ تھا’۔


لال کبوتر کی ٹیم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ‘لال کبوتر کو پاکستان کی جانب سے آسکر کیلئے بھیجے جانے کا باضابطہ فیصلہ کرلیا گیا ہے اور یہ ہمارے اور ہماری ٹیم کے لیے باعث فخر ہے’۔خیال رہے کہ 92 ویں اکیڈمی ایوارڈز کا انعقاد 9 فروری 2020 کو کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہوگا۔ آسکرز 2020 کیلئے نامزدگیوں کا اعلان 13 جنوری 2020 کو کیا جائے گا۔آسکر ایوارڈز کی تقریب میں 24 مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فنکار بھی مظفر آباد جلسے میں پہنچ گئے

مظفر آباد(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفر آباد میں وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں پہنچ گئے۔نامور پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پرایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکار جاوید شیخ، اداکارہ مایاعلی، حریم فاروق، گلوکار فاخر، ہمایوں سعید اور شاہد آفریدی نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ ہمایوں سعید نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد ہم مظفرآباد کی جانب روانہ ہیں، ہم اپنے کشمیری بھائی بہنوں سےاظہار یکجہتی کے لیے جلسے میں شامل ہوں گے۔اس سے قبل گلوکار شہزاد رائے نے بھی ٹوئٹر پر اپنی اور شاہد آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شاہد آفریدی کے ساتھ مظفر آباد کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

پاکستان کو مالی خسارہ کم کرنے کیلئے زیادہ ٹیکس جمع کرنا ہو گا: آئی ایم ایف

لاہور (ویب ڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر کمیونی کیشن جیری رائس کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مالی خسارہ کم کرنے کے لیے زیادہ ٹیکس جمع کرنا ہو گا۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونی کیشن جیری رائس کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ٹیم آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچے گی، آئی ایم ایف کے قائم مقام ڈائریکٹر جہاد آزور بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں۔بجٹ خسارےکو کنٹرول کرنے کے لیے سبسڈیز اور ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی سے متعلق سوال پر جیری رائس کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد مقامی ٹیکس آمدن بڑھانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کو سپورٹ کرنےکی منظوری دی ہے، لیکن پاکستان کو مالی خسارہ کم کرنے کے لیے زیادہ ٹیکس جمع کرنا ہو گا۔ڈائریکٹر کمیونی کیشن آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کو اپنی مقامی ٹیکس آمدنی کے ذرائع متحرک کرنا ہوں گے، معاشرتی اور ترقیاتی اخراجات کے لیے بھی آمدنی بڑھانا ضروری ہے۔ایک سوال کے جواب میں جیری رائس نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے قائم مقام ایم ڈی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ٹیکس کلیکشن کی بہتری پر زور دیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہیڈ کوارٹرز سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیڈ کوارٹرز سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں خوشحال بلوچستان کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امن و امان کے قیام کی کوششوں کوسراہا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ نوتعمیر شدہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کیمپس کوئٹہ کا افتتاح کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جنوری 2017 میں اس کیمپس کی تعمیر کا اعلان کیا تھا، نسٹ کا نو تعمیر شدہ کیمپس دو سال 8 ماہ میں مکمل ہوا۔اس موقع پر آرمی چیف نے بلوچستان کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا سے خطاب کیا، آرمی چیف نے بلوچستان کے ہونہار نوجوانوں کو سراہا اور کہا کہ طلبہ مختلف شعبوں میں مواقعوں کیلئے خود کو تیار کریں۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان پائیدار امن و استحکام کی طرف تیزی سے گامزن ہے، پاکستانی نوجوان قومی جذبے کے ساتھ درست سمت میں سفر جاری رکھیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پہلے مرحلے میں کیمپس میں 550 طلبہ انجینئرنگ اورکمپیوٹر سائسنز میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

کنٹرول لائن پر جانے کے خواہاں کشمیری میری کال کا انتظار کریں، وزیراعظم عمران خان

مظفر آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کان کھول کر سن لے، ایک دفعہ جنگ ہوئی تو آخری دم تک مقابلہ کریں گے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے جلسے سے بھارتی وزیراعظم کو پیغام دیا کہ ایمان والا آدمی موت سے نہیں ڈرتا، عالمی برادری مودی کو کشمیریوں پر ظلم سے روکے، کرفیو ہٹوائے اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے ریفرنڈم کرائے۔انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر کے سفیر ہیں اور کشمیر کیلئے اس طرح کھڑے رہیں گے جیسے ماضی میں کوئی نہیں کھڑا ہوا ہوگا، کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھائیں گے، کشمیری نوجوان کنٹرول لائن کی طرف جانا چاہتے ہیں مگر وہ میری کال کا انتظار کریں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کشمیریوں پر جتنا بھی ظلم کر لے وہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے دنیا میں کشمیر کا سفیر بننے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ میں ایک پاکستانی، ایک مسلمان اور ایک انسان ہوں۔عمران خان نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ انسانیت کا مسئلہ ہے، 40 دنوں سے ہمارے کشمیری، بھائی، بہنیں اور بچے محصور ہیں، بطور سفیر دنیا بھر میں جاو¿ں گا اور کشمیر کا معاملہ اٹھاو¿ں گا۔انہوں نے کہا خاص طور پر نریندر مودی کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ایک بزدل انسان صرف ایسا ظلم کرتا ہے جو آج کشمیریوں پر بھارتی فوج کر رہی ہے، جس میں انسانیت ہوتی ہے وہ کبھی ایسا نہیں کر سکتا جو نریندر مودی اور آر ایس ایس آج کشمیر میں کر رہی ہے، بہادر انسان کبھی بھی عورتوں اور بچوں پر ظلم نہیں کرتا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی کشمیریوں پر جتنا مرضی ظلم کر لے کبھی کامیاب نہیں ہو گا کیونکہ کشمیر کے عوام ا±ن کے ساتھ نہیں ہیں۔ہندو انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کی تاریخ بتاتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سب کو پتہ ہونا چاہیے کہ مودی بچپن سے آر ایس ایس کا ممبر ہے اور آر ایس ایس وہ جماعت ہے جس کے اندر مسلمانوں کے لیے نفرت بھری ہوئی ہے، اس جماعت کے بنانے کا مقصد صرف یہ تھا کہ ہندوستان صرف ہندوﺅں کے لیے ہے، مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں اور دیگر لوگوں کے لیے یہاں کوئی جگہ نہیں ہے۔عمران خان نے کہا کہ دنیا کے 58 ممالک نے پاکستانی مو¿قف کی تائید کی کہ کشمیر پر لوگوں پر ظلم ہو رہا ہے، 50 سال میں پہلی بار کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل میں اٹھا، او آئی سی نے بھی بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا، امریکی سینیٹرز نے صدر ٹرمپ کو خط لکھا ہے کہ آپ کشمیر کے معاملے میں مداخلت کریں، برطانیہ کی پارلیمنٹ میں بھی پہلی دفعہ کشمیر پر بات ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے نیو یارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جا رہا ہوں، جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیریوں کو مایوس نہیں کروں گا، کشمیریوں کے لیے ایسا اسٹینڈ لوں گا جو آج تک کسی نے بھی نہیں لیا۔ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا پر کشمیریوں سے متعلق بات کروں گا اور دنیا کو بتاو¿ں گا کہ انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کی اصلیت کیا ہے، بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے بانی ہٹلر کو اپنا رول ماڈل مانتے تھے، وہ بھی چاہتے تھےکہ مسلمانوں کو بھارت سے نکالا جائے۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ آر ایس ایس کے نظریے پر ہو رہا ہے، آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی نے ہی گاندھی کا قتل کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی پائلٹ کو اس لیے رہا کیا تھا کیونکہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن بھارت میں لوگوں کو بتایا گیا کہ پاکستان ڈر گیا ہے، نریندر مودی کان کھول کر سن لو، ایمان والوں کو موت سے ڈر نہیں لگتا، یہ وہ قوم ہے جو آخری سانس تک لڑنا جانتی ہے، بھارت نے کوئی جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ کشمیری نوجوان بھارتی جارحیت کے خلاف لڑنا چاہتے ہیں اور ہتھیار اٹھا کر لائن آف کنٹرول پار کرنا چاہتے ہیں لیکن جب تک میں نہ کہوں لائن آف کنٹرول کی طرف نہ جانا، پہلے مجھے کشمیر کا کیس دنیا کو بتانے دو، جنرل اسمبلی میں اس معاملے پر بات کرنے دو، اس کے بعد میں آپ کو بتاﺅں گا کہ ایل او سی کی طرف کب جانا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جو کشمیر کے لوگ چاہتے ہیں وہ ہمیں منظور ہے، کشمیریوں کو اپنے فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پاکستان بھارت کے دو طرفہ مذاکرات کے جال میں نہ پھنسے۔انہوں نے کہا کہ دو طرفہ مذاکرات کا مقصد کشمیر پر ‘اسٹیٹس کو’ کو برقرار رکھنا ہے جس کا پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں۔راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ شملہ معاہدے کی کوئی اہمیت نہیں حکومت بھارت کے دو طرفہ مذاکرات کے جال میں نہ پھنسے۔جلسے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی خطاب کیا، انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو چیلنج دیا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹائیں اور پھر تماشہ دیکھیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج آزاد کشمیر میں کھلے آسمان تلے خطاب کر رہے ہیں، کیا نریندر مودی سری نگر میں کشمیریوں سےخطاب کرسکتے ہیں ؟قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، سماجی کارکن اور گلوکار شہزاد رائے، جاوید شیخ، ہمایوں سعید، حریم فاروق، مایا علی، گلوکار فاخر محمود اور ساحر علی بگھا نے بھی مظفر آباد میں وزیر اعظم عمران خان کے جلسے میں شرکت کی۔

سرفراز کپتان برقرار، بابر اعظم نائب کپتان مقرر

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے دورہ کے لیے بابر اعظم کو قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا ہے جب کہ سرفراز احمد بدستور کپتان کے فرائض سرانجام دیں گے۔بابر اعظم ون ڈے میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیز ترین ایشین بیٹسمین بن گئے آئندہ سیریز کے لیے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی اور نئے ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔سرفراز احمد کو 2016 میں ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد 2017 میں انہیں ون ڈے ٹیم اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی سونپی گئی۔سرفراز کی کپتانی میں پاکستان نے 13 ٹیسٹ، 48 ون ڈے اور 34 ٹی 20 میچ کھیلے جن میں سے اسے بالترتیب 4، 26 اور 29 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی۔جب کہ بابر اعظم کا شمار پاکستان کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ میں 16 ویں، ون ڈے میں تیسری اور ٹی 20 میں پہلے نمبر موجود ہیں۔سرفراز کو کپتان برقرار رکھنے اور بابر اعظم کو نائب کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ مصباح الحق کی سفارش پر چیئرمین پی سی بی نے کیا۔سری لنکا کی ٹیم نے رواں ماہ 25 تاریخ سے پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن گزشتہ دنوں سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں سری لنکن ٹیم کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات کے بعد دورہ ملتوی ہونے کا اندیشہ ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق انہیں اپنے وزیراعظم کے دفتر سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں پاکستان میں سری لنکن ٹیم کی سیکیورٹی پر خدشے کا اظہار کیا گیا ہے۔
سری لنکا نے پاکستان نہ آنے کا نہیں کہا، احسان مانی
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسان مانی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے بورڈ اپنی حکومت سے بات کررہا ہے ،انہوں نے نہ آنے کا نہیں کہا ، امید ہے سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی۔احسان مانی نے کہا کہ ہمارا فیصلہ بہت واضح ہے کہ سری لنکا کے خلاف پاکستان میں میچ ہوں گے، دوسرے وینیو کا اب وقت نہیں ہے۔اس موقع پر مصباح الحق نے کپتان اور نائب کپتان بننے پر سرفراز اور بابر اعظم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سری لنکا سے سیریز ان کی پہلی اسائنمنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور پلیئر سرفراز کی پرفارمنس میں بہتری لانی ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ٹیم منیجر کا فیصلہ کرلیا ہے، ایک دو دن میں اعلان ہوجائے گا جب کہ مصباح کی موجودگی میں ان سے اچھا بیٹنگ کوچ کون ہوسکتاہے، ضرورت ہوگی تو یہی بتاﺅں گے۔