”دی رن اوے“فاطمہ بھٹو کے ناول کوماہرہ خان نےلندن کے نیشنل تھیٹرمیں اس خو بصورتی سے پڑھا کہ ہال میں بیٹھے حاضرین کو مسحور کردیا

لندن:(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور ناول نگار فاطمہ بھٹو کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے وقت کے ساتھ ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت تبدیلیاں آئی ہوں لیکن بالی ووڈ میں اب بھی گوری رنگت والی خواتین کو زیادہ پیش کیا جاتا ہے۔حال ہی میں ماہرہ خان اورفاطمہ بھٹولندن کے نیشنل تھیٹرمیں اکھٹی ہوئیں، جہاں فاطمہ بھٹوکی جانب سے ماہرہ کو ان کے نئے ناول”دی رن اوے“ کے مختصر پیرا گراف پڑھنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب میں فاطمہ بھٹو نے ماہرہ خان کی جانب سے پڑھی گئی تحریر پر دی گارڈین کے ایڈیٹر کے ساتھ مباحثہ کرتے ہوئے فلم اور تھیٹر سے جڑے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے گفتگوکے دوران ترکش ٹی وی اور بالی ووڈ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ بالی ووڈ وقت گزرنے کے ساتھ بدل گیا ہولیکن ان کی فلموں میں آج بھی گوری رنگت والی اداکاراوں کو ہی زیادہ سراہا جاتا ہے۔تقریب کے دوران ماہرہ خان نے ناول پڑھنے کے خوبصورت انداز سے ہال میں بیٹھے حاضرین کو مسحور کردیا۔ ماہرہ اور فاطمہ بھٹو کی نیشنل تھیٹر میں لی جانے والی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

محسن عباس حیدر کی مبینہ گرل فرینڈ کا محسن کی بیوی پر دھمکیاں دینے کا الزام

کراچی(ویب ڈیسک): اداکار محسن عباس حیدر کی مبینہ گرل فرینڈ اورماڈل نازش جہانگیر نے محسن عباس کی بیوی فاطمہ سہیل پر دھمکیاں دینے کا الزام لگایا ہے۔ماڈل نازش جہانگیرنے انسٹاگرام پر چند اسکرین شاٹس شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ انہیں جعلی اکاو¿نٹس سے مسلسل دھمکی ا?میز پیغامات موصول ہورہے ہیں لیکن وہ جانتی ہیں کہ یہ جعلی اکاو¿نٹس فاطمہ سہیل کے ہیں۔نازش جہانگیرنے فاطمہ سہیل کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی پبلسٹی اپنے پاس رکھو اورمجھ سے دور رہو۔ اگلی بار الفاظ استعمال کرتے وقت احتیاط کرنا۔ کیونکہ اگلی بار تم نے دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے تو میں سائبر کرائم میں تمہارے خلاف شکایت درج کروں گی۔واضح رہے کہ دو ماہ قبل محسن عباس حیدر کی بیوی فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر بدترین ذہنی، جسمانی تشدد اورپیسوں کے ہیر پھر کا الزام لگایا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے محسن اور نازش جہانگیر کے درمیان ناجائز تعلقات کا الزام بھی لگایاتھا۔

تنقید کی زد میں رہنے والی اداکار جوڑی اقراء عزیز ،یاسر حسین پہلی بار ایک ساتھ ڈرامہ سیریل ‘جھوٹی’ میں جلوہ گر ہوں گے

لاہور (ویب ڈیسک)اپنے انوکھے انداز کی وجہ سے زیادہ تر تنقید کی زد میں رہنے والی اداکار جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین پہلی بار ایک ساتھ ڈرامہ سیریل ‘جھوٹی’ میں جلوہ گر ہوں گے۔یاسر حسین نے مداحوں کو انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور اقراء پہلی مرتبہ ‘جھوٹی’ ڈرامہ سیریل میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔یاسر حسین نے انسٹا پوسٹ میں اقراء اور اپنی ایک رومانوی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ واہ! کیا کمال اداکارہ ہیں آپ، جس پر اداکارہ نے تبصرہ دیا کہ مقابلہ سخت ہے۔ایسے ہی اقراء عزیز نے بھی انسٹاگرام پر ‘جھوٹی’ کی عکس بندی کے دوران یاسر حسین کے ساتھ لی جانے والی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس کے لیے مداحوں کو انتظار کرنے کا کہا۔’جھوٹی’ ڈرامہ سیریل کی کہانی علی معین نے تحریر کی ہے جس کی ہدایت کاری سید رامش رضوی انجام دے رہے ہیں۔ڈرامے میں اداکارہ نٹ کھٹ نمرہ کا کردار نبھا رہی ہیں جس کا ماننا ہے کہ دنیا میں صرف پیسے کی ضرورت ہے۔

32 سالہ شخص کی 81 سالہ بزرگ کا روپ دھار کر امریکہ جانے کی کوشش ناکام

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) : بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ائیرپورٹ پر ایک 32 سالہ بھارتی شہری کی 81 سالہ بزرگ کا روپ دھار کر امریکہ جانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 32 سالہ بھارت شہری جیش پٹیل جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے کی کوشش میں تھا کہ نئی دہلی ائیرپورٹ کی سکیورٹی نے نہ صرف شہری کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا بلکہ اس سے سچ بھی اگلوالیا شہری کے پاس جو جعلی پاسپورٹ تھا ا±س پر امریک سنگھ کا نام درج تھا جبکہ تاریخ پیدائش یکم فروری 1938ء لکھی ہوئی تھی۔ بھارت کی سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس نے اپنے بیان میں بتایا کہ جیش پٹیل نے اپنی اصلی شناخت چ±ھپانے کے لیے حلیہ تبدیل کیا۔ اِس کی آواز اس کی عمر سے مطابقت نہیں رکھتی تھی۔جبکہ اس کے چہرے اور جلد پر جھریاں بھی نہ ہونے کے برابر تھیں۔جیش پٹیل نے داڑھی کو سفید رنگ کیا، وہیل چیئر استعمال کی، عینک لگائی اور سر پر پگڑی پہن لی تاکہ اِن کو کوئی پہچان نہ سکے۔ سکیورٹی افسران کو ا±س جیش پٹیل پر ا±س وقت ش±بہ ہوا جب جیش پٹیل نے اس بات پر تلاشی دینے سے انکار کردیا کہ وہ بزرگ شہری ہے اور کھڑا نہیں ہو سکتا۔ اور اصرار پر ایک دم سے کھڑا ہو گیا۔ سی آئی ایس ایف کے انسپکٹر رجویر سنگھ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ائیرپورٹ پر موجودگی کے دوران جیش پٹیل نے تمام وقت آنکھ ملانے سے گریز کیا۔مسافر کی وضع قطع اور جلد کی رنگت پاسپورٹ میں درج عمر کے مقابلے میں کسی جوان آدمی کی دکھائی دیتی تھی۔ پٹیل کو مزید پوچھ گچھ کے لیے لے جایا گیا جہاں سکیورٹی افسران نے دیکھا کہ ا±س نے اپنے بالوں کو رنگ کر رکھا تھا اور کسی نسخے کے بغیر چشمہ لگایا ہوا تھا۔ تفتیش کے دوران جیش پٹیل نے اپنے اصلی نام کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گجرات کے شہر احمد آباد سے آیا ہے۔ جیش پٹیل کو مزید تحقیقات کے لیے امیگریشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ جیش پٹیل ملازمت کی تلاش کے لیے امریکہ جا رہا تھا اور امریکہ جانے کے لیے ا±س نے جعلی پاسپورٹ پر ویزہ حاصل کر رکھا تھا۔

صدر نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری پر آئین کی خلاف ورزی کی:خورشید شاہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صدر نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری پر آئین کی خلاف ورزی کی، حکومت جان بوجھ کر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے آرٹیکل 149 کی بات کر رہی ہیں، اس سے تباہی ہوگی، سندھ کے لوگ باہر آجائیں گے، عدالت اس معاملے پر سو موٹو لے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا وفاق ایک گلدستہ ہے مگر گلدستے کو تباہ کون کر رہا ہے ؟ ہم پارلیمنٹ کو نہیں توڑنا چاہتے، ہمارا لیڈر کہتا ہے کسی ایسی تحریک میں نہیں جاو¿ں گا جو پارلیمنٹ کو توڑے۔خورشید شاہ نے کہا لیاقت علی خان نے سندھ اسمبلی میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا، ہم سندھ والے مغرور ہیں کہ پاکستان ہم نے بنایا، آج ایک خطرناک بحث چھیڑ دی گئی ہے، کراچی میں پنجابی، سندھی، بلوچی، پٹھان سب بستے ہیں۔

سعودی ولی عہد کی نوجوان بہن کا گارڈ زسے مزدور پر بدترین تشدد ،پاﺅں چومنے پر مجبور کردیا

پیرس (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد کی نوجوان بہن کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری، 10 ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی، فرانسیسی عدالت نے مزدور کو پٹوانے اور پاو¿ں چومنے پر مجبور کرنے کا جرم کرنے پر شہزادی حصہ بنت سلمان پر 11 ہزار ڈالرز کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس سے فرار ہو جانے والی سعودی شہزادی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی نوجوان بہن شہزادی حصہ بنت سلمان پر ایک مزدور پر تشدد کرنے کا جرم ثابت ہوگیا ہے۔سعودی شہزادی حصہ بنت سلمان کیخلاف فرانس کے دارالحکومت پیرس کی ایک عدالت میں کیس چل رہا تھا۔ سعودی شہزادی کیخلاف یہ کیس 2016 سے چل رہا تھا۔ ولی عہد محمد بن سلمان کی بہن پر الزام ہے کہ انہوں نے ہوٹل کے کمرے میں ایک مزدور کو اپنے گارڈ سے بدترین تشدد کا نشانہ بنوایا تھا۔مزدور سعودی شہزادی کے کمرے کے غسل خانے کی مرمت کے کام کے سلسلے میں تصاویر لے رہا تھا جب حصہ بنت سلمان بھڑک اٹھی تھیں اور بعد ازاں اس مزدور کو کئی گھنٹے تک اپنے کمرے میں یرغمال رکھا، اس کا موبائل فون تک توڑ دیا گیا۔سعودی شہزادی حصہ بنت سلمان نے اپنے گارڈ سے اس مزدور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ ان کے پاوں چومنے پر بھی مجبور کیا۔ بعد ازاں اس معاملے کے حوالے سے پولیس نے سعودی شہزادی سے دو گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی اور پھر انہیں جانے دیا۔ اس واقعے کے تین دن بعد شہزادی فرانس سے فرار ہو گئی تھی۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سعودی شہزادی کو متعدد مرتبہ طلب کیا تاہم وہ حاضر نہیں ہوئیں۔ عدالت نے اب سعودی شہزادی کے باڈی گارڈ کو 8 ماہ قید کی معطل سزا اور 5 ہزار یورو جرمانہ عائد کیا ہے۔ جبکہ سعودی شہزادی کو 10 ماہ قید کی معطل اور 11 ہزار ڈالرز کی سزا سنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ معطل سزا کی حیثیت علامتی ہوتی ہے

شاہدآفریدی، ہمایوں سعید، حریم فاروق وزیراعظم کے جلسہ میں شرکت کرینگے

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج مظفرآباد میں ہونے والے جلسے میں شوبز سٹارز بھی شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 13 ستمبر کو مظفرآباد میں جلسے کا اعلان کیا تو نامور کھلاڑیوں اور شوبزستاروں کی بھرپور حمایت حاصل ہوگئی ۔اداکار ہمایوں سعید نے بھی جلسے میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں عوام سے بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی۔ اداکار ہمایوں سعید نے نے پوری قوم سے اپیل کی کہ کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے میں وزیراعظم کا ساتھ دیں۔ ہمایوں سعید نے لکھا آئیں دنیا کو دکھائیں کہ اس مشکل وقت میں ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اداکارہ حریم فاروق نے بھی مظفر آباد ہونے والے جلسے میں شرکت کا اعلان کردیا ، انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہمیں کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے اور متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ وہ بھی مظفرآباد جلسے میں شرکت کریں گے، انہوں نے اپیل کی کہ کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے میں وزیراعظم کا ساتھ دیں۔

مصباح الحق مکمل طور پران ایکشن ، کھلاڑیوں کو لیکچر اور نیٹ پریکٹس کے دوران ٹپس

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق مکمل طور پر ایکشن میں آگئے، ایک طرف وہ کھلاڑیوں کو لیکچر اور نیٹ پریکٹس کے دوران ٹپس دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں تو دوسری جانب پچز کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق ان دنوں پاکستان کرکٹ کے ایک بااختیار اور مضبوط شخص مانے جا رہے ہیں۔وہ بیک وقت دہری ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں، وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے ساتھ چیف سلیکٹر بھی ہیں، مصباح الحق اب مکمل طور پرایکشن میں آگئے ہیں۔مصباح الحق نے قائد اعظم ٹرافی کے میچ سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا اور انہیں بتایا کہ کس طرح وہ آگے آکر قومی ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں۔مصباح نے نئے کرکٹ اسٹرکچر کی افادیت کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ ڈسپلن، فٹنس اور پروفیشنل ازم کے ساتھ ہی آگے بڑھا جا سکتاہے۔

شہباز شریف کی شاہد خاقان عباسی کے گھر آمد، اہلخانہ سے ملاقات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی کے گھر آمد، قائد حزب اختلاف نے شاہد خاقان عباسی کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت شاہد خاقان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بہادری، سچائی اور اہلیت کا دوسرا نام شاہد خاقان عباسی ہے، شاہد خاقان عباسی نے اصولوں پر سمجھوتہ اور جھکنے کے بجائے جیل جانے کو ترجیح دی، شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیراعظم ریکارڈ مدت میں ریکارڈ کام کیا، ایل این جی ٹرمینل کی ریکارڈ مدت میں تکمیل شاہد خاقان عباسی کا کارنامہ ہے، شاہد خاقان عباسی کے اس کارنامے سے ملک میں گیس کی قلت کا خاتمہ ہوا۔

بھارتی فوج آزاد کشمیر پر قبضہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے:انڈین آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی

ممبئی (ویب ڈیسک)جنرل بپن راوت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج پاکستان کے آزاد کشمیر پر قبضہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت کو کرنا ہے، اگر حکومت ہمیں حکم دے تو ہماری تمام پیشہ ورانہ تیاری مکمل ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سوال کے جواب میں کہ ”پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک تقریب میں جموں کشمیر کو بھارتی کشمیر کہا ہے“.اس کے جواب میں بپن راوت کا کہنا تھا کہ ” مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے حقیقت تسلیم کی ہے اور یہ حقیقت ہے“۔ایک اور سوال کے جواب میں بپن راوت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشہ 30 سال سے پریشان ہیں اور بھارتی فوج جو کچھ کر رہی ہے یہ ان کے مفاد میں جاتا ہے اور بہت جلد انہیں پتہ چل جائے گا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔