تازہ تر ین

32 سالہ شخص کی 81 سالہ بزرگ کا روپ دھار کر امریکہ جانے کی کوشش ناکام

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) : بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ائیرپورٹ پر ایک 32 سالہ بھارتی شہری کی 81 سالہ بزرگ کا روپ دھار کر امریکہ جانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 32 سالہ بھارت شہری جیش پٹیل جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے کی کوشش میں تھا کہ نئی دہلی ائیرپورٹ کی سکیورٹی نے نہ صرف شہری کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا بلکہ اس سے سچ بھی اگلوالیا شہری کے پاس جو جعلی پاسپورٹ تھا ا±س پر امریک سنگھ کا نام درج تھا جبکہ تاریخ پیدائش یکم فروری 1938ء لکھی ہوئی تھی۔ بھارت کی سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس نے اپنے بیان میں بتایا کہ جیش پٹیل نے اپنی اصلی شناخت چ±ھپانے کے لیے حلیہ تبدیل کیا۔ اِس کی آواز اس کی عمر سے مطابقت نہیں رکھتی تھی۔جبکہ اس کے چہرے اور جلد پر جھریاں بھی نہ ہونے کے برابر تھیں۔جیش پٹیل نے داڑھی کو سفید رنگ کیا، وہیل چیئر استعمال کی، عینک لگائی اور سر پر پگڑی پہن لی تاکہ اِن کو کوئی پہچان نہ سکے۔ سکیورٹی افسران کو ا±س جیش پٹیل پر ا±س وقت ش±بہ ہوا جب جیش پٹیل نے اس بات پر تلاشی دینے سے انکار کردیا کہ وہ بزرگ شہری ہے اور کھڑا نہیں ہو سکتا۔ اور اصرار پر ایک دم سے کھڑا ہو گیا۔ سی آئی ایس ایف کے انسپکٹر رجویر سنگھ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ائیرپورٹ پر موجودگی کے دوران جیش پٹیل نے تمام وقت آنکھ ملانے سے گریز کیا۔مسافر کی وضع قطع اور جلد کی رنگت پاسپورٹ میں درج عمر کے مقابلے میں کسی جوان آدمی کی دکھائی دیتی تھی۔ پٹیل کو مزید پوچھ گچھ کے لیے لے جایا گیا جہاں سکیورٹی افسران نے دیکھا کہ ا±س نے اپنے بالوں کو رنگ کر رکھا تھا اور کسی نسخے کے بغیر چشمہ لگایا ہوا تھا۔ تفتیش کے دوران جیش پٹیل نے اپنے اصلی نام کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گجرات کے شہر احمد آباد سے آیا ہے۔ جیش پٹیل کو مزید تحقیقات کے لیے امیگریشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ جیش پٹیل ملازمت کی تلاش کے لیے امریکہ جا رہا تھا اور امریکہ جانے کے لیے ا±س نے جعلی پاسپورٹ پر ویزہ حاصل کر رکھا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain