پاکستان نے مقبوضہ وادی میں بھارتی درندگی کے خلاف 115 صفحات پر مشتمل ڈوزئیر تیار کرلیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو بے نقاب کرنے کیلئے سرگرم ہوگیا۔ پاکستان نے مقبوضہ وادی میں بھارتی درندگی کے خلاف 115 صفحات پر مشتمل ڈوزئیر تیار کرلیا۔ڈوزئیر میں بھارتی غاصبانہ اقدامات کی تفصیل اور تصاویر بھی موجود ہیں جبکہ اس میں بھارتی بربریت کا شکار لوگوں کے نام اور دیگر معلومات بھی شامل ہیں۔پاکستان آج ڈوزئیر جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے اجلاس میں پیش کرے گا۔

ڈیری مافیا نے دودھ کی طلب میں غیرمعمولی اضافے سے فائدہ اٹھانے کے لیے قیمت 140روپے لیٹر تک پہنچادی

کراچی: (ویب ڈیسک)ڈیری مافیا نے عاشورہ پر دودھ کی طلب میں غیرمعمولی اضافے سے فائدہ اٹھانے کے لیے من مانی قیمت کی وصولی شروع کردی ہے۔عاشورہ کے موقع پر بڑے پیمانے پر نذرونیاز کے لیے دودھ سے شربت، کھیر اور لوازمات تیار کیے جاتے ہیں، دودھ فروشوں نے موقع سے فائدہ اٹھاکر دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے، شہری انتظامیہ اور سندھ حکومت بدستور آنکھیں بند کیے بیٹھی ہے اور شہریوں کو نذرونیاز کے لیے دودھ کے حصول میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔شہر کے بیشتر علاقوں میںدودھ کی دکانیں صبح اور شام کے مخصوص اوقات میں چند گھنٹوں کیلیے کھولی جاری ہیں اور زیادہ تر دودھ من مانی قیمت پر مخصوص دکانوں پر فروخت کیا جارہا ہے، دودھ کی سرکاری قیمت تاحال 94روپے لیٹر مقرر ہے تاہم شہر بھر میں غیرسرکاری قیمت 110روپے لیٹر رائج کردی گئی ہے عاشورہ کے دنوں میں قیمت 140روپے لیٹر تک پہنچادی گئی ہے۔

مقبو ضہ کشمیر سیکڑوں خواتین بچوں کو جنم دیتے دنیا سے رخصت

سرینگر (خصوصی رپورٹ) مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باعث عائد غیر قانونی پابندیوں کی وجہ سے اب تک سینکڑوں خواتین بچوں کو جنم دیتے زندگی کی بازی ہار چکی ہیں۔ وادی میں تمام سرکاری ہسپتال عملی طور پر بند پڑے ہیں۔ کرفیو کے باعث کاروباری اداروں کے ساتھ نجی کلینک بھی بند ہیں۔ جس وجہ سے مریضوں خاص طور پر خواتین کو شدید تکلیف کا سامنا ہے حاملہ خواتین گھروں وضع حمل کیلئے تڑپتی رہتی ہیں۔ دیسی ٹوٹکوں کے ذریعے دایہ سے علاج کرانا بھی ممکن نہیں کہ نہ کوئی گھر سے نکل کر دائی کو بلا سکتی ہے نہ دایہ آ سکتی ہے خاص طور پر وہ خواتین جن کے کیس پیچیدہ ہوتے ہیں وہ کئی کئی روز تکلیف سے تڑپنے کے بعد جان دے دیتی ہیں جبکہ بچے بھی پیٹ میں ہی دم توڑ دیتے ہیں اور اگر وضع حمل ہوتا بھی ہے تو پیچیدگی کی وجہ سے بچے بھی پیٹ میں ہی یا پیدائش کے فوری بعد دم توڑ دیتے ہیں سینکڑوں نومولود دنیا میں آنے سے پہلے یا دنیا میں آتے ہی جان دے رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور جاں بلب مریضوں کو ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کا کم فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلز کا تجربہ

شمالی کوریا (ویب ڈیسک)شمالی کوریا نے ایک مرتبہ پھر پیانگ یانگ صوبے کے جنوب میں کم فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلز کا تجربہ کیا ہے۔کم جونگ اون حکومت کی جانب سے یہ تجربات اس اعلان کے فوری بعد کئے گئے ہیں کہ وہ ستمبر کے ا?خر میں امریکہ کے ساتھ تعطل کا شکار جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے عسکری حکام کا کہنا ہے کہ یہ دو کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلز کا تجربہ دارالحکومت پیانگ یانگ سے 80 کلومیٹر (50 میل) دور کاچن شہر میں کئے گئے ہیں۔جاپان کے عسکری حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی میزائل ان کی سرزمین یا اس کے مخصوص معاشی زون تک نہیں پہنچا ہے اور نہ ہی ان کی قومی سلامتی کو کوئی خطرہ ہے۔واضح رہے دو ہفتے قبل بھی شمالی کوریا نے مشرقی ساحل پر دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا تھا۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے رواں ماہ میں کئے جانے والا یہ ساتواں میزائل تجربہ تھا۔جنوبی کوریا کے عسکری حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے پیشِ نظر یہ میزائل تجربات کئے گئے ہیں کیونکہ یہ تاثر قائم کیا جا رہا ہے کہ یہ دونوں ممالک شمالی کوریا پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔دوسری جانب امریکہ کے سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف دیئے جانے والے سخت بیان پر بھی کم جونگ یو انتظامیہ سخت برہم ہے۔شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے لیے مائیک پومپیو کو ” زہریلے پودے“ کے نام سے تشبیہ دی ہے۔

اسرائیل کا ڈرون طیارہ غزہ میں گر کر تباہ

یروشلم:(ویب ڈیسک) اسرائیلی افواج کا ایک ڈرون طیارہ جنونی غزہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ڈرون کے گرنے کی تصدیق اسرائیل کی دفاعی فورس (ا?ئی ڈی ایف) نے بھی کی ہے۔مو¿قر اسرائیلی اخبار ’ہیرٹز‘ کے مطابق اسرائیلی افواج کا ڈرون طیارہ شب کوزمیں بوس ہوا تھا لیکن تاحال اس کے گرنے کی وجوہات سامنے نہیں ا?سکی ہیں۔اخبار نے اسرائیلی افواج کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈرون کے گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش و تحقیق کا باقاعدہ ا?غاز کردیا گیا ہے۔اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ گزشتہ روز حزب اللہ نے لبنان میں مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا جس کی تصدیق خود اسرائیلی افواج نے کردی تھی۔ اس طرح صرف 24 گھنٹوں میں اسرائیل کو دو ڈرون طیاروں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

انسانی دل کی تھری ڈی پرنٹنگ: اعضا عطیہ دینے والوں کی ضرورت نہیں رہے گی؟

امریکہ: (ویب ڈیسک)بائیو ٹیک کمپنی نے انسانی دل پرنٹ کرکے ٹرانسپلانٹ آپریشن کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا۔امریکی ریاست شکا گو کی بائیو ٹیک کمپنی ’بائیو لائف فورڈی‘ (BIOLIFE4D) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کامیابی سے تھری ڈی پرنٹر سے ایک چھوٹا انسانی دل پرنٹ کیا ہے۔پرنٹ کیے گئے انسانی دل کی بناوٹ بالکل انسانی دل کی طرح ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ تھری ڈی سے پرنٹنگ کے بعد دل کے ٹرانسپلانٹ آپریشنز میں بہت مدد ملے گی اور ا?نے والے وقت میں یہ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔کمپنی اعلامیہ کے مطابق دل ایک مریض سے حاصل کیے گئے کارڈ ک مسل سیلز( cardiomyocytes) اور ایکسٹرا سیلولر میٹرکس کمپاو¿نڈ سے حاصل کی گئی بائیو انک سے تخلیق کیا گیا ہے۔بائیو لائف فور ڈی نے پہلی مرتبہ جون 2018 میں انسانی کارڈک ٹشوز کے بائیو پرنٹ لیے تھے جس کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا۔اعلامیہ کے مطابق کمپنی کو قوی امید ہے کہ وہ انسانی سائز کا دل پرنٹ کرنے میں جلد کامیاب ہو جائے گیا۔ماہرین کے ایک حلقے کا خیال ہے کہ بائیو پرنٹ دل کے بعد دل کا عطیہ کرنے والوں کی ضرورت بالکل ختم اور یا پھر بڑی حد تک کم ہوجائے گی۔بائیو لائف فور ڈی کے علاوہ تل ابیب یونیورسٹی میں بھی ماہرین انسانی اعضا کے تھری پرنٹ پر کام کررہے ہیں۔ماہرین طب کے مطابق پوری دنیا میں متعدد ایسی یونیورسٹیاں ہیں جہاں انسانی دل سمیت دیگر اعضا کی تھری ڈی پرنٹنگ پر دن رات کام کیا جارہا ہے۔

فواد چوہدری پانی کی اے ٹی ایم بنائیں گے

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک روپے لیٹر پانی اور بائیو گیس پلانٹ کے بعد پانی کی اے ٹی ایم متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔نجی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ کی آبادی کا پانچ فیصد حصہ بازار سے منرل واٹر خریدنے کی سکت رکھتا ہے، لہذا وہ پانی کی دکانوں کے ذریعے عام آدمی کو تقریباً ایک روپے فی لیٹر صاف پینے کا پانی فراہم کرنا چاہتے ہیں۔فواد چوپدری نے کہا کہ ہم نے ہر تحصیل سے پانی کے نمونے لیے ہیں اور ضرورت کی مناسبت سے وہاں پانی صاف کرنے والے پلانٹ لگائے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا ان پلانٹس کے پانی کی کوالٹی کسی بھی برانڈڈ بوتل والے منرل واٹر سے کم نہیں ہوگی اور اس کی قیمت پچھتر پیسے سے ایک روپیہ فی لیٹر ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت پانی بنانے کا کاروبار نہیں کرتی اور نہ کوئی ارادہ رکھتی ہے۔ حکومت احساس پروگرام سے ہر تحصیل کے لوگوں کو قرضہ دے گی تاکہ وہ علاقے کی سطح پر پانی کا کاروبار کر سکیں۔انہوں نے کہا یوں سمجھ لیں پانی کی دکانیں ہوں گی یا واٹر اے ٹی ایم ہوں گے جہاں سے لوگ پانی وصول لے سکیں گے۔خیال رہے اس سے قبل فواد چوہدری گھریلو استعمال کے لیے چھوٹے سائز کا بائیو گیس پلانٹ بنانے کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ایک گیزر کے سائز کا بائیو گیس پلانٹ بنایا ہے جو نامیاتی کچرا دان کے طور پر کام ا?ئے گا۔یونٹ کی قیمت تقریباً 35 ہزار روپے ہے جو 5 سے 6 افراد والے خاندان کی ضرورت کے لیے گیس پیدا کر سکے گا۔

‘نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ کی حمایت کا پیغام پہنچا دیا ’

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ کی حمایت کا پیغام پہنچا دیا ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اور غیر یقینی کی صورتحال بڑھتی جا رہی ہے جس کے بعد سرمایہ کار ملک سے اپنا سرمایہ نکال کر جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ذوالفقارعلی بھٹو کو ایٹم بم بنانے کی سزا دی گئی اسی طرح میاں نواز شریف کو ملک میں سی پیک جیسا بڑا اقتصادی منصوبہ لگانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ جا کر مقبوضہ کشمیر، ایران پالیسی اور سی پیک جیسے ملکی مفادات کا سودا کیا ہے جس پر عوام مشتعل ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ اگر حزبِ اختلاف کے تمام اراکین قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیں تو حکومت مجبور ہو جائے گی کہ وہ ملک میں نئے انتخابات کرائے۔گزشتہ روز ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے نوازشریف اغوا برائے تاوان والوں کے پاس ہیں۔ وہ کسی صورت ڈیل نہیں کریں گے اور انصاف کا دوہرا معیار ہونے کے باوجود عدالت سے رہا ہوں گے۔پرویز رشید نے کہا کہ ڈیل کی بحث کرنے والے خود نہیں جانتے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں اور بات طے ہے کہ ن لیگ کبھی بھی ڈیل کی صورت میں اپنی قیادت کی رہائی نہیں چاہتی۔پرویزرشید کے مطابق نوازشریف کو لندن میں پیغام ملے تھے کہ وہ واپس نہ ا?ئیں اور سیاست سے کنارہ کشی کر لیں لیکن ن لیگی قائد نے ایسا نہیں کیا۔کیا اپوزیشن تقسیم ہے؟ اس سوال کے جواب میں ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخاب میں 14 لوگوں نے اپنا ضمیر بیچا جو افسوسناک ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں۔کیا ن لیگ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مارچ کرے گی؟ اس کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتیں اپنا اپنا حصہ ڈالیں گی۔

ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ التوا کے قانون کی منظوری دے دی

لندن:(ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے بریگزٹ میں التوا کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔ قانون کی منظوری کے بعد حکومت معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں بریگزٹ التوا کرنے کی پابند ہوگی۔دارالامرا سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بل ’6‘ کو شاہی منظوری مل گئی ہے۔قواعد و ضوابط کے تحت ملکہ الزبتھ دوئم کی منظوری کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کسی معاہدے کے بغیر 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدہ نہیں ہو سکیں گے۔برطانوی دارالعوام کے اسپیکر جان برکاو? نے ا?ئندہ چند ہفتوں میں مستعفیٰ ہونے کا اشارہ دیا ہے۔اسپیکر جان برکاو¿ نے قبل از وقت انتخابات کے حق میں ووٹ دینے والے اراکین کا ساتھ نہ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

یوم عاشور آج ، مجالس عزا ، علم، تعزیے، ذوالجناح کے ماتمی جلوس ،موبائل سروس بند

اسلام آباد (ویب ڈیسک) یوم عاشور 10 محرم الحرام آج نہایت عقیدت واحترام اور مذہبی رواداری کے ساتھ منایا جائے گا۔ ملک بھر میں مجالس عزا منعقد ہوں گی جبکہ علم، تعزیے اور ذوالجناح کے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔شام کو مجالس شام غریباں برپا ہوں گی۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات جبکہ موبائل سروس بند رکھی جائے گی۔ نواسہ رسول، جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر کے طول و عرض میں مجالس عزا، علم وتعزیہ اور ذوالجناح کے ہزاروں جلوس برآمد ہوں گے جس میں لاکھوں کی تعداد میں عزادار شامل ہو کر ماتم داری اور نوحہ خوانی کرکے اپنا پرسہ پیش کریں گے۔