کراچی میں 6 منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی

کراچی کے علاقے رنچھوڑ لین میں 6 منزلہ رہائشی عمارت زمیں بوس ہو گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔رنچھوڑ لین سومرا گلی میں 6 منزلہ عمارت ایک طرف جھک گئی تھی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام نے عمارت کو مخدوش قرار دیتے ہوئے اسے مکینوں سے خالی کروا دیا تھا، عمارت میں 25 فلیٹ قائم تھے۔حکام کے مطابق عمارت کی بجلی اور گیس بھی منقطع کر دی گئی تھیانچارج کراچی میونسپل کارپوریشن ڈیمولیشن ڈپارٹمنٹ نے عمارت کا جائزہ لیکر اسے 20 سے 22 دن گرانے کا اعلان کیا تھا۔مخدوش رہائشی عمارت کا ایک حصہ بیٹھنے کے باعث اس میں دراڑیں پڑ گئی تھیں جو کچھ ہی دیر بعد زمیں بوس ہو گئی

لاہور میں شادی کی رات دلہن جاں بحق، دولہا بے ہوش

لاہور میں شادی کی پہلی رات کمرےمیں انگیٹھی کا دھواں بھر جانے سے دلہن ہلاک جبکہ دلہا بے ہوش ہو گیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہورکے علاقے فیکٹری ایریا کی شمع کالونی میں پیش آیا، جہاں گزشتہ روز وسیم نامی شخص کی شادی 32 سالہ سویرا سے ہوئی ۔شادی کی رات شدیدسردی سے بچنے کے لئے دلہا دلہن کے کمرے میں انگیٹھی جلائی گئی ،صبح گھروالو نے دیکھا کہ کمرے میں دھواں بھرجانے سے دلہن ہلاک جبکہ دلہا بےہوش پڑا ہے۔دلہاوسیم کواسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔پولیس نےدلہن کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی

کیا اقرا عزیز نے پریانکا چوپڑا کی نقل کی؟

 کراچی: سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ اقرا عزیز نے اپنی شادی پربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے متاثرہوکراُن کی شادی کے جیسا جوڑا پہنا، کچھ مداح ان کی تعریف کررہے ہیں جب کہ کچھ نقل کرنے پرتنقید بھی کررہے ہیں۔اداکارہ اقرا عزیزمزاحیہ کردارادا کرنے والے اداکاریاسرحسین  کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں اوران کی شادی کی تقریبات، تصاویراورویڈیوزکی صورت میں خوب سوشل میڈیا کی زینت بنیں۔ مداحوں نے دونوں کے شوخ اندازکوسراہا بھی تاہم بہت سے مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔سب سے زیادہ اداکارہ اقرا عزیز کو مداح جس بات پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ ان کی شادی کا جوڑا ہے۔ اداکارہ کے لال جوڑے سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں  کہ انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نقل کی ہے۔ پریانکا چوپڑا نے اپنی شادی کے دوران اسی طرح کا جوڑا زیب تن کیا تھا۔صارفین نے کہا کہ اقرا عزیز نے پریانکا کے جوڑے کی نقل توکی لیکن پھربھی پریانکا سے زیادہ اقرا عزیزکا جوڑا زیادہ خوبصورت ہے۔ ایک صارف نے کہا کی اقرا نے پریانکا سے متاثرہوکرایسا ہی جوڑا بنای

عمر اکمل ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم

کراچی:  ممتازکرکٹرعمراکمل نے کہا ہے کہ میری ہمیشہ سے کوشش ہوتی ہے کہ عمدہ سے عمدہ کارکردگی دکھاؤں، میرا کام پرفارم کرنا ہے۔نتخب کرنا سلیکٹرزکاکام ہے، قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے ناردرن کے خلاف ڈبل سنچری اسکورکرنے والے عمراکمل نے کہاکہ میں مسلسل محنت کررہا ہوں، امید ہے ٹیسٹ میں دوبارہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاؤں گا،ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ نیا ڈومیسٹک سسٹم بہتر ہے اوراچھی کرکٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔امید ہے مزید کھلاڑیوں کو مواقع میسرآئیں گے،انھوں نے کہا کہ ایک گیند پرکیریئرکا فیصلہ نہیں ہونا چاہیے، اگرموقع ملا توپرفارم کرسکتا ہوں، دوسری جانب ناردرن کے حماد اعظم نے کہا ہے کہ قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں سینٹرل پنجاب کی سبقت بہت زیادہ ہے۔تاہم کوشش ہوگی کہ سبقت کوجلدی ختم کریں، تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ میچ میں واپس آئیں، ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلے  لیکن فائنل میں اس اندازمیں کھیل نہیں پائے

ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی بالی ووڈ فلم ”گل مکئی “اگلے ماہ 31 جنوری کو ریلیز کی جائےگی

لاہور( این این آئی) ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی بالی ووڈ فلم ”گل مکئی “ اگلے ماہ 31 جنوری کو ریلیز کی جائے گی ۔ بھارت کےنوجوان ہدایتکار امجد خان کی ہدایتکاری اور آنند کمار کی پروڈیوس کردہ ملالہ یوسف کی بائیو پک ”گل مکئی “میں بھارتی چائلڈ اسٹار ریم شیخ ملالہ کے روپ میں مرکزی کردار اداکریں گی۔ریم شیخ نے 2009 میں چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور مشہور انڈین ڈرامہ یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے سے ان کی پہچان بنی ۔فلم کی دیگر کاسٹ میں دیویا دتہ، مکیش رشی، ابھیمنیو سنگھ اور اعجاز خان شامل ہیں ۔بھارت کے ایک تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے ایک ٹویٹ کے مطابق یہ فلم 31 جنوری 2020 کو جاری کی جائے گی۔

احتساب ختم ہونے کا تاثر غلط،کسی کو این آر او نہیں دیا ،وفاقی وزرا

اسلام آباد، ملتان (نامہ نگار خصوصی) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ احتساب ختم ہونے کا تاثر غلط ہے ، نیب ترمیمی آر ڈیننس پارلیمنٹ میں لایا جائیگا ،اداروں کو ضبوط کرکے ترقی کی طرف لایا جارہا ہے، نتائج آرہے ہیں، اداروں کی ساکھ بحال ہورہی ہے اور کوئی ذاتی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو اس حکومت میں نہیں ہوسکتا،ٹیکس کے معاملات ایف بی آر دیکھے گا،معاشرے میں کرپشن کا ناسور پھیلا ہے اس کو روکنے کےلئے سخت قوانین کی ضرورت ہے، جس نے کرپشن کی اور کک بیکس لیے اسے سخت سزا ملنی چاہیے،نیب کیس میں ضمانت یا ریمانڈ کا کوئی قانون تبدیل نہیں ہوا، ابو بچاو¿ مہم پر کوئی تعاون نہیں ہوسکتا ۔ اتوار کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاکہ یہ پریس کانفرنس نیب آرڈیننس 2019 کے بارے میں ہے، گزشتہ چند روز سے تاثر دیا گیا کہ احتساب کا عمل ختم ہوگیا، نیب ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے کچھ وضاحتیں بہت ضروری ہیں، ماضی میں آرڈیننس میں ترمیم خواہشات پر مبنی تھی جو کنفیوژن کی وجہ تھی۔شہزاد اکبر نے کہا کہ ماضی میں نیب قوانین میں ترامیم کی کوششوں کا مقصد خود کو بچانا تھا لیکن پی ٹی آئی حکومت نے نیب ملازمین کو ان کا حق دیا، اداروں کو مضبوط کرکے ترقی کی طرف لایا جارہا ہے، نتائج آرہے ہیں، اداروں کی ساکھ بحال ہورہی ہے اور کوئی ذاتی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو اس حکومت میں نہیں ہوسکتا۔شہزاد اکبر نے کہاکہ کوئی بھی شخص جو پبلک آفس ہولڈ نہیں اس پر نیب قانون نافذ العمل نہیں ہوگا اور مخصوص ٹرانزیکشنز پر بھی نیب قوانین کا اطلاق نہیں ہوگا، ٹیکسوں کے معاملات ایف بی آر دیکھے گا، اس کے علاوہ ایف آئی اے کو فعال کرنے کے لیے بھی اقدامات کررہے ہیں، نیب کے بعد ایف آئی اے کے لیے بھی ایسے ہی عمل کا آغازکیا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ معاشرے میں کرپشن کا ناسور پھیلا ہے اس کو روکنے کے لیے سخت قوانین کی ضرورت ہے، جس نے کرپشن کی اور کک بیکس لیے اسے سخت سزا ملنی چاہیے، ایسا نہیں کہ یہ قانون پاس ہونے کے بعد کسی کو ٹیکس چوری کی چھوٹ دی جارہی ہے، وہ معاملہ متعلقہ ادارہ دیکھے گا تاہم نیب کی موجودہ ترمیم پارلیمنٹ کے پاس ہی جانی ہے، اگر کوئی تبدیلی لانا چاہیے تو خوش آمدید اور نیب کا کام کرپشن کو پکڑنا ہے ، اداروں کو ٹھیک کرنا نہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم نے جو ترامیم کی ہیں ،وہ سامنے ہیں،اس ترمیم نے پارلیمنٹ کے سامنے ہی جانا ہے،کوئی بہتری لانا چاہتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ شہباز شریف پتا نہیں کب واپس آئیں گے اور انہیں عدالتوں میں لے کر جائیں گے۔شہزاد اکبر نے کہاکہ ملکی معیشت آئی سی یو سے نکل کر بہتری کی جانب گامزن ہے ،اب ہم ترقی کی طرف چل پڑے ہیں۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ جہاں کرپشن ہوگی وہاں نیب ڈیل کرے گا ، جہاں صرف کام کے طریقہ کار کا نقص آئےگا اسے متعلقہ ادارہ خود ڈیل کرے گا ، صرف تجویز یا ایڈوائس پر کوئی ایکشن نہیں ہوگا جب تک اس میں کوئی فائدہ ثابت نہ ہو۔شہزاد اکبر نے کہاکہ کہا جارہا ہے کہ بیوروکریسی کو رعایت دی گئی ہے ،اس میں سیاستدان اور بیوروکریسی دونوں شامل ہیں ،یہ بھی غلط فہمی ہے کہ نیب کسی مخصوص اکاﺅنٹ سے اوپر یا نیچے نہیں جاسکتا۔شہزا د اکبر نے کہاکہ ایف آئی اے میں ہیومین ریسورس کو بڑھائیں گے، ایف آئی کو مظبوط کرنےپر بھی کام کر رہے ہیں۔ایک سوال پر شہزاد اکبر نے کہاکہ شہبازشریف نے کسی کی تقرری کی تو غلط نہیں ، تقرری والے کے اکاو¿نٹ میں سات ارب روپے آئیں گے تو پھر کرپشن ہوگی۔شہزاد اکبر نے کہاکہ یہ کہا گیا کہ بیوروکریٹس کو تحفظ دیا گیا، ہر کسی پر شک نہیں کیا جا سکتا۔شہزاد اکبر نے کہاکہ نیب کیس میں ضمانت یا ریمانڈ کا کوئی قانون تبدیل نہیں ہوا، ابو بچاو¿ مہم پر کوئی تعاون نہیں ہوسکتا۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ شہبازشریف نے احسن اقبال کے بھائی کوٹاسک فورس کاچیئرمین لگایا، بغیربڈنگ کے ٹھیکے دئیے،شہبازشریف نے فرنٹ مین کے ذریعے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی، جعلی کمپنیزاورٹی ٹیزکے ذریعے کرپشن کی ، شہبازشریف کی بلٹ پروف گاڑیوں میں پیسہ منتقل کیاجاتاتھا، بلاول بھٹو جب پڑھتے تھے تو ان کی والدہ ان سے فون پر جعلی اکانٹس کی بات کرتی تھیں اور جعلی اکانٹس کا پوچھتی تھیں، یہ بات امریکی سی آئی اے بھی سنتی تھی،پاکستان میں احتساب کاشعورعمران خان نے دیاہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک کے تینوں ستون اپنی حدود میں رہیں گے تو مشکلات پیدا نہیں ہوں گی،کسی کو این آر او دیا ہے نہ کسی کا تحفظ کر رہے ہیں،گیس کی کمی کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، توقع ہے سندھ حکومت سیاسی بیانات کے بجائے وفاق کے ساتھ مل کر مسئلہ حل کرےگی،بھارت نے ایل او سی پر5 مقامات سے باڑ کو کاٹا ہے اور ایل او سی پربراہموس میزائل نصب کیے ہیں،بھارت کے ان اقدامات کا کیا مقصد ہے؟ دنیا بھارتی اقدامات کو دیکھ رہی ہے، بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کو تیار تھی، بھارت کے دباﺅ میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے،اس وقت بھارت مکمل طور پر تقسیم نظر آرہا ہے، بھارتی عوام سڑکوں پر ہیں، اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں، سفارتی اور سیاسی محاذ پر جو کیا جا سکتا ہے وہ کیا جا رہا ہے، سعودیہ نے او آئی سی میں بھاری اقدامات کے خلاف آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے ،افغانستان کے انتخابات خوش آئندہ ہے،افغانستان میں جو حکومت آئی اسے خوش آمدید کہیں گے۔

مریدکے ،ڈاکٹروں کا ڈلیوری سے انکار ،خاتون نے فرش پر بچے کو جنم دیدیا

مریدکے (نمائندہ خصوصی) ہسپتال انتظامیہ کاداخل کرنے سے انکار حاملہ خاتون نے لیبرروم کے باہر بچہ کو جنم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال مریدکے گائنی وارڈ میں ایمرجنسی مریضوں کاداخلہ ممنوع قرار دےدیا گیا۔ لاہورلی جانے کے حکم پر ایک حاملہ خاتون نے لیبرروم کے باہرہی بچے کوجنم دےدیا عملہ نے افراتفری میں زچہ اور بچہ کی منت سماجت کرکے گھر بھیج دیا سحرش زوجہ گل مست خان نامی یہ خاتون رات کے پچھلے پہر یمرجنسی طورپر ڈیلوری کے سلسلہ میی میی تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مریدکے لائی گئی مگر گائنی وارڈکے عملہ نے اسے ٹریٹمنٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے لاہور لے جانے کا حکم صادر کردیا متاثرہ خاتون نے لیبر روم سے باہر نکلتے ہی بچہ کو جنم دے دیا جس پر ہسپتال میی افراتفری مچ گئی اور عملہ نے منت سماجت کرکے معاملہ کو فوری سمیٹتے ہوئے ابتدائی طبعی امداد دے کرمنت سماجت کے بعد مریضہ کو گھر روانہ کردیابتایا گیاکہ ہسپتال انتظامیہ نے صرف پہلے سے رجسٹرڈ شدہ مریضوں کوہی ڈلیوری کیسز کے لیے ہسپتال آنے کاخودساختہ قانون لاگو کررکھاہے جس کے باعث مریضوں کو لاہورجانے کا حکم جاری کردیا جاتاہے میڈیکل سپرنڈنٹ نے معاملہ کی چھان بین کرکے ذمہ دران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

شدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ ،پریشر میں بھی کمی ،عوام پریشان

لاہور(خصوصی رپورٹر)ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیتدیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔ عوام نے کہا ہے کہ نہ تو صبح ناشتہ نصیب ہورہا ہے اور نہ ہی رات کا کھانا بنایا جاسکتا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گیس لوڈ شیڈنگ میں کوئی تبدیلی نہ لا سکی۔ گزشتہ کئی سالوں سے سردیوں میں غائب ہو جانے والی گیس آج بھی اسی طرح ناپید ہے۔ گیس لوڈ شیڈنگ نے عوام کو فاقے کرنے پر مجبور کر دیا۔ نہ ہی ناشتہ اور نہ ہی رات کا کھانا نصیب ہوتا ہے۔گھریلو صارفین تو اپنی جگہ، ہوٹلوں سمیت دیگر کاروباری حضرات بھی گیس لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نہ بچ سکے۔ کاروبار چلانے کیلئے گیس سلنڈر کا استعمال تو شروع کر دیا لیکن یہ نہ صرف خطرناک ثابت ہوتا ہے وہیں کاسٹ بڑھ جانے کی وجہ سے کاروبار میں بھی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ایک طرف تو روزانہ آٹھ سے دس گھنٹوں سے زائد کی گیس لوڈ شیڈنگ تو دوسری طرف ہزاروں روپوں کے گیس بلوں نے پریشان کر رکھا ہے۔پشاور میں گل بہار، ہشنگری، یونیورسٹی روڈ، حیات آباد سمیت اندرون شہر شام پانچ بجے سے رات گیارہ بجے تک جبکہ صبح چھ بجے سے دس بجے تک گیس کی لوڈشیڈنگ کر دی جاتی ہے۔ دوسری جانب اس لوڈ شیڈنگ کے باعث ایل پی جی گیس کی مانگ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔پشاور کی طرح پنجاب کے صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں فیصل آباد میں گیس لوڈشیڈنگ کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ گھروں میں گیس نہ ہونے سے بازاروں سے کھانا خریدنے پر مجبورہیں۔بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی صورتحال مختلف نہیں، لوگوں کو گیس لوڈشیڈنگ سے پریشانی کا سامنا ہے۔ چھٹی کے روز گیس لوڈشیڈنگ کے باعث شہری بازار سے ناشتہ خریدنے پر مجبور ہیں۔ کم و بیش یہی حالات کراچی اور صوبہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں شدید سردی میں گیس پریشر میں کمی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔

شدید دھند سے مزید مشکلات کا سامنا ،حد نگاہ کم ،ٹرینوں کا شیڈول متاثر ،سردی کی شدت مزید بڑھنے لگی

لاہور (جنرل رپورٹر) ملک کے بیشترعلاقوں میں شدید سردی اور میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر اور ٹرینوں کا شیڈول درہم رہم ہوگیا، اس صورتحال میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے گلگت تک سردی ہی سردی، میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار رہا جس سے معمولات زندگی متاثر ہو گئے، پنجاب اور سندھ میں دھند اندھا دھند چھا گئی، موٹر ویز اور نیشنل ہائی وے پر حد نگاہ انتہائی کم رہی، ڈرائیوز کو مشکلات کا سامنا رہا۔ حکام کی جانب سے شہریوں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔اٹک، کندیاں، چشمہ، پپلاں اور صادق آباد میں بھی دھند کے باعث لوگ پریشانی سے دوچار رہے۔ سندھ کے بعض علاقے بھی دھند میں گم رہے۔ ٹرینوں کا شیڈول بھی دھند کے باعث بری طرح متاثر ہوا ۔ کراچی سے آنے والی قراقرم ایکسپریس 7 گھنٹے 55 منٹ تاخیر سے لاہور پہنچی، کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے 50 منٹ، ملت ایکسپریس 12 گھنٹے 40 منٹ، پاک بزنس 10 گھنٹے اور پاکستان ایکسپریس 8 گھنٹے 50 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی18، استور منفی 12، بگروٹ منفی 11، گلگت منفی 08، کالام منفی 05 اور قلات میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد 2، لاہور 6، کراچی 9، فیصل آباد 3 اور ملتان میں 6ریکارڈ کیا گیا۔

اپوزیشن نے نیب آرڈنینس کو این آر او کی ماں قرار دیدیا

اسلام آباد، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس کو مدر آف قومی مفاہمتی آرڈیننس (این آر او)قرار دے دیا۔ دوسری جانب اس حوالے سے پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جب آصف زرداری نے کہاکہ نیب اور معیشت ساتھ نہیں چل سکتے تو کہا گیا ہم این آر او مانگتے ہیں لیکن اب نیب آرڈیننس لاکر حکومت نے اپنے ساتھیوں کو این آر او پلس دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنےساتھیوں کو بچانے کے لیے نیب میں ترامیم متعارف کرائیں، نیب اب صرف 2 سیاسی جماعتوں کا احتساب کرسکے گی۔پی پی رہنما کا کہنا تھاکہ یوٹرن کی حد ہوگئی، عمران خان کا فائنل یوٹرن نزدیک ہے، یہ ان کی سیاست کا آخری یوٹرن ہوگا، جب سلیکٹڈ کی ضرورت ختم ہوجاتی ہے تو انہیں یوٹرن دے دیا جاتاہے۔یاد رہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ کے بعد محکمانہ نقائص پر سرکاری ملازمین کے خلاف نیب کارروائی نہیں کرے گا جب کہ ترمیمی آرڈیننس سے ٹیکس اور اسٹاک ایکسچینج سے متعلق معاملات میں بھی نیب کا دائرہ اختیار ختم ہوجائے گا۔ مصطفی نواز کھوکھر اور چودھری منظور نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس این آراو ہے یا این آراو پلس ہے جب کہ نیب آرڈیننس کے حوالے سے عدالت میں نہیں جانا چاہتے، پارلیمنٹ میں بات کریں گے۔ہم سیکورٹی کے حوالے سے پولیس کے شکر گزار ہیں، یہ خود جلسے کریں تو ٹھیک ،اپوزیشن کو اجازت نہیں، اب ہم پنجاب کے آٹھ سے دس اضلاع تک جلسے کریں گے، ہم نے پہلا فیز کارساز سے شروع کیا تھا، اب ہم نے دوسرا فیز لیاقت باغ سے شروع کیا ہے۔ نیب آرڈیننس میں اصلاحات کی بات کی تو کہا گیا این آر او مانگ رہے ہیں۔ اب مالم جبہ اور بی آر ٹی میں اپنے لوگوں کو بچانے کیلئے نیب آرڈیننس لایا گیا۔ نیب کے ذریعے صرف اپوزیشن جماعتوں کا احتساب ہو رہا ہے۔حکومت کی گھبراہٹ اور عمران خان کے جھوٹ بے نقاب ہو رہے ہیں۔ ہم ہر معاملہ عدالت میں نہیں لے جانا چاہتے۔ نیب آرڈیننس پر پارلیمنٹ میں بات کریں گے جبکہ نیب آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔پاکستان مسلم لیگ(ن)نے بھی وزیراعظم کا نیب آرڈیننس مسترد کر دیا۔ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی عوام کے لیے بڑی خبر ہے کہ عمران خان اپنی حکومت کے ہر منصوبے کی انکوائری روکنے کے لیے نیب آرڈیننس لا رہے ہیں، سلیکٹڈ حکومت کا نیب آرڈیننس اپنی کرپٹ حکومت اور دوستوں کو این آر او دینے کی سازش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے جھوٹے الزامات کے باوجود سپریم کورٹ کو خط لکھ کر اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کیا۔مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ اگر چوری نہیں کی تو اپنی حکومت کے کرپشن میں ڈوبے منصوبوں کی نیب انکوائری بند کرنے کے لیے آرڈیننس کیوں لا رہے ہیں؟ جنہوں نے چوری نہیں کی ہوتی وہ اپنے آپ کو نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ(ن)کی طرح خود احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں۔