روزانہ سیب کھانے کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

ٹوکیو(ویب ڈیسک)روزانہ ایک سیب کھانے کی عادت نمونیا کو آپ سے دور رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔طبی جریدے جرنل نیچر کمیونیکشن میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ سیب میں موجود وٹامن سی جراثیموں کے خلاف جسمانی مدافعت کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے جس سے نمونیا سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بیکٹریا ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کو استعمال کرکے جسمانی مدافعتی نظام کو کمزور کرتے ہیں جس سے نمونیا کا خطرہ بڑھتا ہے۔ہائیڈروجن پرآکسائیڈ عام طور پر ہیئر کلر یا صفائی کے لیے استعمال ہونے والی مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کے اثرات سے بچانے میں وٹامن سی اہم کردار ادا کرتا ہے جو پھلوں میں پایا جاتا ہے، اس حوالے سے سیب کافی اہمیت رکھتا ہے۔سیب ایک جادوئی پھل ہے جو اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامنز، فائبر اور دیگر غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جس کی دنیا بھر میں ساڑھے 7 ہزار سے زائد اقسام دستیاب ہیں۔یہ پھل صحت کے لیے ہی فائدہ مند نہیں بلکہ اس کے ساتھ مٹھاس کی خواہش کو بھی پوری کرتا ہے جبکہ پیٹ کو بھرنے میں میں بھی مدد دیتا ہے۔اس سے قبل رواں سال جولائی میں آسٹریا کی گراز یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ایک عام سیب میں 10 کروڑ سے زائد بیکٹریا ہوتے ہیں، جن میں سے کچھ جراثیم صحت مند معدے کے ماحول کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ایسے سیب جن پر کیڑے مار ادویات کا استعمال نہ ہوا ہو، وہ دیگر سیبوں کے مقابلے میں صحت کے لیے زیادہ فائدہ ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق یہ کروڑوں جراثیم معدے کو صحت مند رکھتے ہیں جس سے الرجی کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ دماغی صحت میں بہتری آتی ہے جبکہ صحت کو دیگر فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہر سیب میں ہی بیکٹریا کی مقدار اتنی زیادہ ہوتی ہے مگر اورگینک سیب (کیڑے مار ادویات سے محفوظ) میں یہ بیکٹریا صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔2016 میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ ایک کیلا یا ایک سیب خون کی شریانوں کی پیچیدگیوں سے لاحق ہونے والے امراض سے موت کا خطرہ ایک تہائی حد تک کم کردیتا ہے۔تاہم تحقیق میں کہا گیا ہے کہ یہ پھل تازہ ہونے چاہئے کیونکہ پراسیس شدہ پھل میں سے بیشتر طبی فوائد ختم ہوجاتے ہیں۔اس تحقیق کے دوران چین کے 5 لاکھ کے لگ بھگ بالغ افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا جس کی وجہ یہ ہے کہ چینی شہریوں میں پھلوں کے استعمال کا رجحان کافی کم ہے۔محققین کے مطابق پھلوں کے کم استعمال کی وجہ سے پھلوں کے استعمال اور ہارٹ اٹیک یا فالج سے موت کا خطرہ کم ہونے کے حوالے سے جانے میں مدد ملی اور خاص بات یہ ہے کہ وہ لوگ پراسیس کی بجائے تازہ پھلوں کو ترجیح دیتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ان پھلوں میں پوٹاشیم، فائبر، اینٹی آکسائیڈنٹس اور دیگر اجزا شامل ہوتے ہیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ ان مہلک امراض کی روک تھام کیسے کرتے ہیں۔محققین نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ جو لوگ اکثر پھلوں کو کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان میں امراض قلب یا فالج کا خطرہ کافی کم ہوتا ہے تو روزانہ کسی ایک پھل کو کھانا عادت بنالینی چاہئے۔

ہو جا ئیں تیا ر ، سب سے بڑا تہہ دار گلیکسی-6 موبائل مار کیٹ میں آگیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)موبائل فونز کے حوالے سے دنیائے الیکٹرانک کا بڑا نام سام سنگ ا?ج (بروز جمعہ) اپنا تہہ دار (فولڈ) موبائل فون گلیکسی-6 کو جنوبی کوریا میں فروخت کے لیے پیش کرے گا۔ الیکٹرانک کمپنی کا ارادہ ہے کہ وہ ا?ئندہ دو ہفتوں میں اپنے نئے موبائل فون کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں بھی فروخت کے لیے پیش کردے۔نئے تہہ دار موبائل فون میں جدید ترین 5- جی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق گیلکسی فولڈ اپنے سائز کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا اسمارٹ فون ہے جو ایک کتاب سے مشابہ ہے اور اسی کی طرح کھلتا و بند ہوتا ہے۔ موبائل فون کھلنے کے بعد تقریباً7.3 انچ کا ہوتا ہے۔سام سنگ کے مطابق صارفین کو اس میں یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ اسکرین پر بیک وقت تین ایپلی کیشنز کھول سکیں گے جو ان کے لیے ا?سانی کا سبب ہوگی۔موبائل فون کا پراسیسر 8 کور کا ہے جب کہ سامنے دس میگا پکسل کا کیمرہ نصب کیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر تین کیمرے دیے گئے ہیں جن میں سے ایک 16 اور دوسرے دو 12 میگا پکسل کے ہیں۔تہہ دار موبائل فون میں 12 جی بی میموری دی گئی ہے جب کہ زیادہ ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے 512 کی جی بی کی چپ بھی لگائی گئی ہے۔کمپنی نے صارفین کو یقین دلا یا ہے کہ اول تو اسکرین میں کسی بھی قسم کا کوئی نقص پیدا نہیں ہوگا کیونکہ اسے سخت جانچ پڑتال کے بعد مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے لیکن اگر بالفرض محال کسی بھی قسم کا نقص ا?یا تو کمپنی ازخود مرمت کے 70 فیصد اخراجات برداشت کرے گی۔

پی ٹی آئی حکومت کا پہلا سال، ٹیکس ریٹرن فائلرز کی تعداد میں 3 گنا اضافہ

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے ایک سالہ دورِ حکومت میں ٹیکس بیس میں واضح طور پر اضافہ ہوا جبکہ اس دوران ٹیکس ریٹرنز فائلرز کی تعداد بھی 3 گنا بڑھ چکی ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سمیت متعدد اسکیمز کے نتیجے میں ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو ٹیکس دہندگان کی 7 لاکھ 83 ہزار 39 نئی فائلز موصول ہوئیں۔اس کے علاوہ حکومت نے بھی ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی حتمی مدت میں ریکارڈ 8 مرتبہ اضافہ کر کے عوام کو ا?سانی فراہم کی۔چنانچہ اگر ریونیو کے تناظر میں دیکھا جائے تو ایف بی ا?ر کو نئے ٹیکس ریٹرنز فائلرز سے 2 ارب58 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم حاصل ہوئی۔اس ضمن میں موازنے کی غرض سے وزیراعظم کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ا?خری سال کے اعداد و شمار دکھائے گئے جن کے مطابق ٹیکس دہندگان کی مجموعی تعداد میں صرف ایک لاکھ 90 ہزار 391 کا اضافہ ہوا تھا۔اسی طرح ان ریٹرنز سے حاصل ہونے والا ریونیو بھی کم تھا اور مالی سال 2017 میں محض 71 کروڑ 70 لاکھ روپے حاصل ہوئے۔تاہم ایف بی ا?ر کی پریزینٹیشن میں حکام نے اہداف میں کمی کیے جانے کے باوجود ریونیو کے سنگین شارٹ فال کا ذکر نہیں کیا جو ایک سال کے دوران 580 ارب روپے تک جا پہنچا۔خیال رہے کہ پی ٹی ا?ئی کے دورِ حکومت میں ٹیکس سال 2018 میں ریٹرن فائلرز کی تعداد 25 لاکھ 61 ہزار تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ برس 15 لاکھ 14 ہزار تھی، یعنی اس میں 69.1 فیصد ہوا۔

نادرا نے کونسلر اور چیئرمینوں سے سی این آئی سی کی تصدیق کا اختیار ختم کردیا،اب کارڈ آسانی سے بنے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کردیا۔ نادرا نے سابق اور آئندہ کے کونسلر اور چیئرمینوں کے پاس موجود سی این آئی سی کی تصدیق کا اختیار ختم کردیا۔ نادرا سے جاری بیان کے مطابق نئے شناختی کارڈ یا ب فارم کے لئے برتھ سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔میٹرک کی سند، پاسپورٹ یا ڈومیسائل پہ کارڈ بن جائے گا‘ والد والدہ کے کارڈ کے ساتھ تاریخ پیدائش لکھ کر دیں‘ ب فارم بن جائیگا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی شناختی کارڈ کے فارم کی تصدیق کا طریقہ بھی تبدیل کر دیا ہے نئی پالیسی کے تحت گزیٹڈ افسر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے‘ کارڈ ہولڈر والد یا بھائی یا فیملی ممبر ازخود فارم تصدیق کر سکے گا۔نئی پالیسی میں میٹرک کی سند، پاسپورٹ، ڈومیسائل اور والدین کے شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے۔ بیان کے مطابق خواتین کو قومی شناختی کارڈ بنانے کے لئے اب نکاح نامے کی ضرورت نہیں ہو گی، شوہر کے کارڈ پر بیوی کا نیا کارڈ بنے گا صرف 20 کا اسٹامپ پیپر لگانا ہوگا۔ قبائلی اضلاع کے رہائشی کسی بھی شہر سے قومی شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔ نادرا حکام نے نیا شناختی کارڈ بنانے کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کر دی جس پر آج سے عملدرآمد کیا جائے گا۔کارڈ گم ہونے پہ ایف آئی آر کی ضرورت نہیں اسٹامپ پیپر پر بیان حلفی گمشدگی جمع کرانے کے بعد نیا شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا جبکہ قومی شناختی کارڈ وصولی کے لیئے اصل ٹوکن کے ساتھ خود دفتر جانا ہوگا‘ اگر کوئی رشتہ دار جائے تو اتھارٹی لیٹر اس سے لے کے جائے اور کارڈ مل جائیگا۔نئی پالیسی کے تحت نام تبدیلی کیلئے اخبارات میں اشتہار نہیں دینا ہو گا نئے کارڈ کے لیئے نادرا افسر انٹرویو کرے گا اور کمنٹس دے گا۔

74 سال کی عمر میں جڑواں بچیوں کو جنم دینے والی ماں

بھارت:(ویب ڈیسک)عام طور پر تصور کیا جاتا ہے کہ 40 سال کے بعد خواتین کے لیے ماں بننے کا امکان کم ہوجاتا ہے مگر ایک 74 سالہ خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دے کر سب کو دنگ کردیا۔بھارت سے تعلق رکھنے والی ارامتی مانگیاما نے آئی وی ایف طریقہ علاج کی مدد سے 74 سال کی عمر میں صحت مند جڑواں لڑکیوں کو جنم دیا اور اس طرح ممکنہ طور پر اس عمر میں جنم دینے والی سب سے معمر ماں بھی بن گئیں۔آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی خاتون کی عمر کی فی الحال سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ،تاہم اگر ان کا دعویٰ درست ثابت ہوا تو وہ موجودہ ریکارڈ ہولڈر خاتون ماریہ ڈیل کارمین سے 8 سال بڑی ہوں گی۔اس خاتون کی پہلے کوئی اولاد نہیں تھی اور وہ ہمیشہ سے بچوں کو چاہتی تھیں۔ان کے بقول ‘میں الفاظ میں اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرسکتی، ان بچیوں نے مجھے مکمل کردیا، میرا 60 برسوں کا انتظار ختم ہوا اور اب مجھے کوئی مزید بانجھ نہیں کہہ سکے گا’۔انہوں نے بتایا ‘مجھے آئی وی ایف سے مدد لینے کا خیال اس وقت آیا جب میری ایک پڑوسن 55 سال کی عمر میں حاملہ ہوئی’۔اس وقت سب سے زیادہ معمر ماں بننے کا ریکارڈ رکھنے والی خاتون نے 2006 میں 66 سال اور 358 دن کی عمر میں جڑواں بیٹوں کو جنم دیا تھا۔آئی وی ایف طریقہ علاج میں مدد دینے والے ڈاکٹروں کے مطابق جب خاتون نے گزشتہ سال نومبر میں ان سے رابطہ کیا تو وہ ان کی عمر دیکھ کر حیران رہ گئے، مگر پھر اسے ایک چیلنج کے طور پر لیا۔بچیوں کی پیدائش کا بیشتر خرچہ بھی اسی آئی وی ایف کلینک نے اٹھایا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ بعض مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ہزارہ، مالاکنڈ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویڑن، اسلام ا?باد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواو?ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔زشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، گوجرانوالہ، میرپورخاص، حیدرا?باد ڈویڑن اور اسلام ا?باد میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سندھ: ڈپلو 45، مٹھی 18، اسلام کوٹ، کلوئی 06، چھاچھرو، نگرپارکر 02، پنجاب: ناروال 36، اسلام آباد (سیدپور، بوکرہ) 01، پٹن 30، دیر03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں بھکر، ڈی آئی خان، سکھر، تربت43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

فواد چودھری کا ملک میں بغیر ڈرائیور کاریں متعارف کرانے کا اعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملک میں بغیر ڈرائیور کاریں متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اس منصوبہ پر غور کرنا شروع کردیا ہے اور چند ہی سالوں میں بغیر ڈرئیور پاکستانی کاریں سڑکوں پر چلنا شروع ہوجائینگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے۔اس سے قبل انہوں نے عید کے چاند پراٹھنے والے اختلافات کو ختم کرنے کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کی مدد سے پانچ سال کا قمری کیلینڈر کے اجرا کے ساتھ ساتھ چاند کی تاریخوں کے بارے میں ایک ویب سائٹ بھی متعارف کرائی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر سال رمضان اور عید کے چاند پراختلافات سامنے آتے ہیں۔ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر پورے ملک میں عملدرآمد ایک بڑا مس?لہ ہوتا ہے۔فواد چودھری نے کہا تھا کہ ان اختلافات کو ختم کرنے کے لیے وزارت سائنس نے پانچ سال کا قمری کیلینڈر جاری کیا ہے۔فواد چودھری کے اس اعلان کے بعد رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب نے ان پر شدید تنقید کی تھی اور دونوں کے درمیان میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف کافی عرصے تک بیان بازی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

پاکستان کی ٹک ٹاک ماڈل کو جاپان سے آفر

شہر فیصل آباد(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک پر پچیس لاکھ سے زیادہ فالوورز اور دو کروڑ سے زائد لائک حاصل کرنے والی پاکستانی لڑکی جنت مرزا کو جاپان کی اشتہار بنانے والی کمپنیوں سے ماڈلنگ کی ا?فر ہوئی ہے۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو ملک نمبرون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔جنت مرزا فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ تھیں اور حال ہی میں تعلیمی مقاصد کے لیے اپان منتقل ہوئی ہیں۔انہوں نے ماڈلنگ سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد صحافت کا پیشہ اختیار کرنا چاہیں گی۔پاکستانی لڑکی نے ٹک ٹاک پر 224 ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں جن کی اکثریت کو ایک لاکھ سے دس لاکھ کے قریب لائکس ملے۔اپنی شہرت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ان کا شوق ہے اور یہ ایک اچھی مصروفیت بھی۔ دو سالوں میں پچیس لاکھ فالوورز ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس وقت وہ پاکستان میں فالوورز کے حوالے سے ٹک ٹاک میں پہلے نمبر پر ہیں۔جنت مرزا کا تعلق فیصل آباد کے تعلیم یافتہ گھرانے سے ہے اور ان کے والد بیوروکریٹ اور اہم عہدے پر فائز ہیں۔

ملک بھر میں یومِ دفاع کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے منایا جارہا ہے

لاہور(ویب ڈیسک)ملک بھر میں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طورپرمنایا جارہا ہے جس کامقصد وطنِ عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ساتھ ساتھ بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یومِ دفاع کا ا?غاز نمازِ فجر کے بعد ملک کی ترقی او خوشحالی اوربھارت کے ظالمانہ تسلط سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگ کر کیا گیا۔اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز31ا جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں21 ،21توپوں کی سلامی سے ہوا۔علاوہ ازیں بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے مزارات پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فضائیہ نے مزارِ قائد جبکہ پاک فوج نے مزار اقبال پر گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔خیال رہے کہ شہدائکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دن کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوگی۔اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق آج 3 بجے سہ پہر ملک بھر میں تمام دفاتر بندکردیئے جائیں گے اورپاکستانی عوام کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی کریں گے۔

صدر مملکت و وزیر اعظم کے پیغامات
یومِ دفاع کے حوالے سے صدر ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع اورشہدائ کے موقع پر اپنے پیغامات میں کہاہے کہ قوم دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے پوری طرح آگاہ ہے اور ممکنہ طورپرردعمل کے لئے تیارہے۔صدرنے اپنے پیغام میں واضح کیاکہ پاک فوج جدیدہتھیاروں اوراسلحے سے لیس ہونے سمیت حب الوطنی اورقربانی کے جذبے سے سرشارہے اور کسی بھی اندرونی وبیرونی خطرے سے نمٹنے کے لئے بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔صدرنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کابھی اعادہ کیا اوراس عزم کی تجدیدکی کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاکہ ہماری مسلح افواج ،قوم، سیاسی قیادت، پارلیمنٹ کے دونوں ایوان اور سوشل میڈیا مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی کے یکطرفہ اورغیرقانونی بھارتی فیصلے کے خلاف یک آوازہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں یوم دفاع پاکستان قومی اتحاد، ناقابل تسخیرہمت وحوصلہ اورہمارے بہادرفوجی جوانوں کی بے مثال قربانیوں کی علامت ہے۔

کوئٹہ: یکے بعد دیگرے دو دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی

کوئٹہ (ویب ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے خزائی چوک میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کا پہلا دھماکا خزائی چوک کے علاقے میں ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں ہوا۔دھماکے کے بعد جیسے ہی پولیس، ریسکیو اہلکار اور میڈیا کے نمائندے وہاں جمع ہوئے ریموٹ کنٹرول کا دوسرا دھماکا بھی ہو گیا۔بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شہوانی نے کہا کہ یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے نتجے میں ایک ریسکیو اہلکار جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں 6 پولیس اہلکار و افسران بھی شامل ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں نجی ٹی چینل ‘دنیا نیوز’ کے رپورٹر اور کیمرا مین بھی زخمی ہوئے۔زخمیوں کو علاج کے لیے کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ یہ کوئٹہ میں چھ ہفتے کے دوران پانچواں دھماکا ہے۔16 اگست کو کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد زوردار دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے تھے۔6 اگست کو مصروف میزان چوک کی جوتوں کی مارکیٹ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق 13 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا۔قبل ازیں 30 جولائی کو سٹی تھانے کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے تھے۔حملے کی ذمہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔23 جولائی کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے۔