کرتارپور راہداری معاہدے پر پاک بھارت مذاکرات کا تیسرا دور کل ہوگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باوجود کرتار پور راہداری پر بات چیت کا تیسرا دور کل (4 ستمبر کو) واہگہ-اٹاری سرحد پر ہوگا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ اور ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا اور سارک ڈاکٹر محمد فیصل پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ ترجمان دفتر خارجہ بات چیت سے قبل اور بعد میں میڈیا کو بریفنگ بھی دیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 31 اگست کو پاکستان اور بھارتی وفود کے درمیان کرتار پور راہداری پر تکنیکی سطح کی بات چیت کا ایک دور ہوا تھا جس کی تصدیق ترجمان دفتر خارجہ نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ مذاکرات سرحد پر ‘زیرو پوائنٹ‘ کے معروف مقام پر منعقد ہوئے اور ’بات چیت میں اچھی پیش رفت ہوئی‘۔تاہم اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کے گردوارا کرتارپور صاحب آنے کے لیے ویزا فری راہداری کی تعمیر سے متعلق زیادہ تر ’تکنیکی امور‘ حل ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان متعدد مرتبہ یہ کہہ چکا ہے کہ کرتار پور راہداری وعدے کے مطابق بابا گرو نانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہدای پر باقاعدہ بات چیت کا دوسرا دور 14 جولائی کو ہوا تھا۔یہ دور بھی سو فیصد نتائج سامنے نہ لا سکا تھا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے لیے مزید مذاکرات کی ضرورت پیش آگئی تھی تاہم ترجمان دفتر خارجہ نے 80 فیصد امور پر اتفاق رائے ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔خیال رہے کہ کرتارپور صاحب نارووال سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر پاک-بھارت سرحد کے قریب ایک چھوٹا سا گاﺅں ہے جہاں سکھ مذہب کے بانی گرو نانک نے اپنی زندگی کے آخری 18 سال گزارے تھے۔ہر سال نومبر میں پاکستان کے علاوہ بھارت سمیت پوری دنیا سے سکھ یاتری بابا گرو نانک صاحب کے جنم دن کے موقع پر یہاں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے آتے ہیں۔

کوہلی سے ٹیسٹ کی ٹاپ رینکنگ چھن گئی، اسمتھ عالمی نمبر ایک بیٹسمین قرار

دبئی(ویب ڈیسک)گزشتہ ایک سال سے پابندی کی وجہ سے ٹیم سے باہر رہنے والے آسٹریلین بلے باز اسٹیو اسمتھ دوبارہ دنیائے کرکٹ پر چھاگئے اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ان کی پوزیشن چھینتے ہوئے عالمی نمبر ایک ٹیسٹ بیٹسمین بن گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔کئی ماہ سے ٹیسٹ بیٹسمین کی پہلی پوزیشن پر براجمان بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو اسمتھ کی واپسی سے بڑا جھٹکا لگا۔انگلینڈ کے خلاف جاری حالیہ ایشز سیریز میں اپنی ٹیم کو ایک میچ میں کامیابی دلوانے والے اسٹیو اسمتھ نئی رینکنگ کے مطابق عالمی نمبر ایک ٹیسٹ بیٹسمین بن گئے۔دوسری جانب بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 0-2 سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔نئی رینکنگ کے مطابق بیٹسمین میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن تیسرے، بھارتی بیٹسمین چتیشور پجارا چوتھے جبکہ نیوزی لینڈ کے ہینری نکلس 5ویں نمبر پر موجود ہیں۔بلے بازوں کی ریکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا تاہم 17ویں نمبر پر بابر اعظم اور 19ویں نمبر پر اسد شفیق قومی ٹیم کے نمایاں بلے باز رہے۔باﺅلرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بدستور پہلے نمبر پر ہی موجود ہیں اور جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا دوسرے اور بھارت کے جسپریت بمرا تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ایک جیسے پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے فاسٹ باﺅلر محمد عباس تنزلی کے بعد 10ویں نمبر پر چلے گئے۔بھارتی ٹیم ریکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور آسٹریلیا 5ویں نمبر پر ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں پاکستان کا 7واں نمبر ہے۔

’امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا‘

کابل(ویب ڈیسک) افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدے کی تصدیق کردی تاہم معاہدہ امریکی صدر کی توثیق تک حتمی تصور نہیں کیا جائے گا۔افغان خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدے کے اصولوں پر اتفاق ہوگیا ہے البتہ امریکی صدر کی توثیق تک یہ معاہدہ حتمی نہیں ہے۔طالبان اور امریکا کے درمیان 10 ماہ تک چلنے والے مذاکرات کے 9 دور ہوئے۔زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ ممکنہ معاہدے کے تحت امریکا افغانستان کے 5 فوجی اڈوں سے 135 روز کے اندر 5 ہزار فوجیوں کا انخلا کرے گا۔امریکی نمائندہ کا کہنا تھا کہ معاہدے کے پہلے مرحلے میں صوبے کابل اور پروان میں تشدد میں کمی واقع ہوگی۔خلیل زاد نے واضح کیا کہ اسلامی امارات کی جانب واپسی کا طالبان کی حکومت کیلئے جو لفظ استعمال کیا گیا اسے زبردستی قبول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ طالبان اور حکام کے درمیان کہاں اور قسم کی ڈیل کی جائے گی تاہم یک طرفہ خیالات کی زبردستی توثیق کی کوشش کی گئی تو نتیجہ جنگ ہوگا۔واضح رہےکہ رواں ماہ 22 اگست کو امریکا اور طالبان کے درمیان دوحہ میں مذاکرات کا نواں دور شروع ہوا جو وفود کی سطح پر یکم ستمبر تک جاری رہا۔افغانستان میں اس وقت چودہ ہزار امریکی فوجی موجود ہیں جو امریکہ کی تاریخ کی سب سے طویل جنگ لڑ رہے ہیں۔

پنجاب میں پولیس تشدد سے ہلاکت کا تیسرا واقعہ، مقدمے میں 6 اہلکار نامزد

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب پولیس کے تشدد کے نتیجے میں دوران حراست تیسرے مبینہ ملزم کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا ہے، حالیہ واقعے پر سب انسپکٹر سمیت 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقتول عامر مسیح کے بھائی کی شکایت پر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق عامر مسیح لاہور کی پی ایف کالونی میں مالی کام کرتا تھا جسے 28 اگست کو سب انسپکٹر ذیشان نے شمالی چھاﺅنی پولیس اسٹیشن میں طلب کیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق پولیس اسٹیشن پہنچنے کے بعد عامر کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔متاثرہ شخص کے بھائی نے الزام لگایا کہ سب انسپکٹر ذیشان نے ایک شہری رانا محمد حنیف کے ساتھ ملی بھگت کرکے عامر کو پولیس اسٹیشن بلایا تھا۔عامر کے قتل کے خلاف دائر کی گئی ایف آئی آر میں رانا محمد حنیف کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔مقتول کے بھائی نے ایف آئی آر میں کہا کہ عامر کو سب انسپکٹر ذیشان کی جانب سے تھانے بلانے کی اطلاع ملتے ہی ہم نے پولیس اسٹیشن آکر رابطہ کیا لیکن سب انسپکٹر سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ 2 ستمبر کو ذیشان اور 2 معلوم افسران نے عامر کو اس کے گھر والوں کے حوالے کیا۔مقتول کے بھائی نے کہا کہ عامر پر شدید تشدد کیا گیا تھا، اسے فوری طور پر سروسز ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) پنجاب نے مذکورہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر ذیشان، تفتیشی افسر ناصر بیگ اور دیگر 6 افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔آئی جی پنجاب نے واقعے کی تفصیلی رپورٹ ایک دن میں جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔بعدازاں پولیس نے شمالی چھاﺅنی پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاو¿س افسر (ایس ایچ او) خرم گل کو حراست میں لے لیا جبکہ ذیشان اور ناصر بیگ مفرور ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ چند روز میں پنجاب پولیس کی جانب سے تشدد کے نتیجے میں زیر حراست ملزم کی ہلاکت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔2 روز قبل رحیم یار خان میں آٹومیٹک ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) میں چوری کے دوران ‘عجیب حرکتیں’ کرکے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والا شخص پنجاب پولیس کی حراست میں ہلاک ہوگیا تھا۔اسی روز لاہور میں گجر پورہ پولیس کے غیر قانونی ٹارچر سیل میں حبس بے جا میں رکھا گیا ملزم ہلاک ہوگیا تھا۔آئی جی پنجاب نے دونوں واقعات پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور واضح ہدایات جاری کی تھیں کہ ’صوبے کے کسی بھی حصے میں ایسے جرم کی اطلاع ملی تو افسران کو بخشا نہیں جائے گا‘۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر پرندہ ٹکرانے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار حافظ آباد کا دورہ کرکے واپس لاہور پہنچ رہے تھے کہ لینڈنگ سے پہلے ان کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔اس واقعے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارمکمل طور پر محفوظ رہے۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرایک دوزہ دورے پر کل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔سعودی سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر وزیراعظم عمران ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔سعودی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کا بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

را کے سابق سربراہ وزیراعظم، آرمی چیف کے مداح نکلے

بھارت(ویب ڈیسک)بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ ایس اے دلت وزیر اعظم عمران خان اور ا?رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مداح نکلے۔اپنے انٹرویو میں اے ایس دلت کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی ٹیم فیصلہ سازی کی بہترین صلاحیت رکھتی ہے اور عمران خان بہترین شخصیت ہیں جن سے بات ہوسکتی ہے۔بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق مو¿قف پر اے ایس دلت کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے کہ بین الاقوامی سطح پر بھارت کے مو¿قف کو کیا پذیرائی ملی لیکن وزیر اعظم عمران خان کا امریکی دورہ پاکستان کے لیے بہت اچھا رہا۔کچھ روز قبل بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کی پاکستان کی انفارمیشن وار کی حکمل عملی سے خوفزدہ ہونے کی خبر سامنے ا?ئی تھی۔بھارتی ا?رمی چیف نے دہلی میں سابق فوجیوں کی منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران اپنے سابق فوجی افسران کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق محتاط رہنے کی ہدایت کی تھی۔بپن راوت نے انفارمیشن وار فیئر میں پاکستان سے شکست تسلیم کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا کہ گزشتہ ہفتے آپریشنل معلومات کے لیک ہونے کے سنگین واقعات سامنے آئے تھے جس میں انتہائی خفیہ معلومات بھی لیک ہوئی تھیں۔

اداکار عابد علی با رے تشویشنا ک خبر

لاہو ر (ویب ڈیسک)پاکستان کے نامور اداکار عابد علی شدید علیل ہیں اور ڈاکٹرز نے ان کی حالت تشویشناک قرار دی ہے۔عابد علی گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی صاحبزادی کے مطابق شدید علالت کے باعث ڈاکٹرز نے عابد علی کی صحت یابی کو تقریباً ناممکن قرار دے دیا ہے۔عا بد علی کی دونوں بیٹیاں ایمان علی اور راہمہ علی جو اداکارائیں بھی ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر والد کی طبیعت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے سب سے دعاو¿ں کی درخواست کی۔عابد علی کی چھوٹی بیٹی راہمہ علی نے والد کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری میں تصویر شیئر کرتے ہوئے بیان کیا کہ ‘والد گزشتہ دو ماہ سے شدید علالت کا شکار ہیں جس کا علاج بھی ہوچکا ہے اور تمام طبی کوششیں کی جا چکی ہیں تاہم ڈاکٹرز اب جواب دے چکے ہیں’۔بعدازاں راہمہ علی نے سب سے دعاو¿ں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کے جواب کے باوجود اللہ سے بڑی کوئی طاقت نہیں۔عابد علی کی بڑی بیٹی ایمان علی نے بھی اہل خانہ کی ایک یادگار تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے سب مداحوں سے درخواست کی کہ والد کی صحت کے لیے دعا کریں۔

کلبھوشن سےملاقات، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی جامہ تلاشی، جوتے اتروائے گئے

لاہور: (ویب ڈیسک)بھارت نے الزام لگایا ہے کہ حاضر سروس نیوی کمانڈر کلبھوشن یادیوسے ملاقات کے موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی جامہ تلاشی لی گئی اور ان کے جوتے اتروائے گئے۔بھارت نے اسے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پاکستان سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق ویانا کنونشن کے تحت پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے سفارتکاروں کی جامہ تلاشی نہیں لے سکتاجب کہ پاکستانی حکام کی طرف سے مذکورہ واقعہ کے بعد بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو ا?ہلووالیا کافی نروس ہو گئے تھے ان کی پریشانی واضح طور پر عیاں تھی۔ذرائع کے مطابق کلبھوشن سے ملاقات کے بعد بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو ا?ہلووالیا نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے فون پر بات کی اور انہیں کلبھوشن سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے ا?گاہ کیا۔

کلبھوشن جادھو کیس— کب کیا ہوا؟
3 مارچ 2016 کو پاکستان نے ملک میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کیخلاف ایک اہم کامیابی حاصل کرنے کا اعلان کیا اور بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو ایران کے سرحد ی علاقے ساروان سے پاکستانی صوبے بلوچستان کے علاقے مشاخیل میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا۔بھارتی جاسوس کے قبضے سے پاسپورٹ ، مختلف دستاویزات، نقشے اور حساس ا?لات برا?مد ہو ئے۔ابتدائی تفتیش میں بھارتی جاسوس نے اعتراف کیا کہ وہ انڈین نیوی میں حاضر سروس کمانڈر رینک کا افسر ہے اور 2013 سے خفیہ ایجنسی ‘را’ کیلئے کام کررہا ہے جبکہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے، بلوچستان اور کراچی کو پاکستان سے علیحدہ کرنا اس کا اہم مشن تھا۔بھارتی جاسوس چابہار میں مسلم شناخت کے ساتھ بطور بزنس مین کام کررہا تھا اور 2003 ، 2004 میں کراچی بھی آیا جبکہ بلوچستان اور کراچی میں دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں بھی اس کے نیٹ ورک کا ہاتھ تھا۔24 مارچ 2016 کو پاکستان نے ابتدائی تحقیقات کے نتائج میڈیا کے سامنے رکھے، 25 مارچ 2016 کو پاکستان نے بھارتی سفیر کو طلب کر کے ‘را’ کے جاسوس کے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے اور کراچی ، بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے پر باضابطہ احتجاج کیا۔ اسی روز پاکستان نے P5 اور یورپی یونین کو بھی کلبھوشن جادھو کے معاملے پر بریف کیا۔29 مارچ 2016 کو کلبھوشن جادھو کے اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کی گئی، 8 اپریل 2016 کو ابتدائی ایف آئی آر سی ٹی ڈی کوئٹہ میں درج کی گئی جس کے بعد باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔2 مئی 2016 سے 22 مئی 2016 تک بھارتی جاسوس سے تفتیش کی گئی جبکہ 12 جولائی 2016 کو جے آئی ٹی کی تشکیل ہوئی۔22 جولائی 2016 کو کلبھوشن جادھو نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنا اعترافی بیان ریکارڈ کروایا۔ 6 ستمبر 2016 کو کلبھوشن کے مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان کی روشنی میں اس کی معاونت کرنے والے 15افراد کے خلاف سی ٹی ڈی کوئٹہ میں دوسری ایف آئی آر درج کی گئی۔21 ستمبر 2016 کو کلبھوشن جادھو کیخلاف ملٹری کورٹ میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ 24 ستمبر کو شہادتیں ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد تین سے زائد سماعتیں ہوئی جس میں چوتھی سماعت 12 فروری 2017 کوہوئی۔23 جنوری 2017 کو پاکستان نے کلبھوشن کیس میں تحقیقات کیلئے بھارتی حکومت سے معاونت کی درخواست کی۔21 مارچ 2017 کو پاکستان نے بھارت سے تحقیقات میں معاونت کا مو¿قف ایک بار پھر دہرایا اور یہ واضح کیا کہ کلبھوشن جادھو تک کونسلر رسائی کیلئے معلومات کا تبادلہ ضروری ہے۔10 اپریل 2017 کو ملٹری کورٹ نے کلبھوشن جادھو کے پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں سزائے موت کا حکم دیا جس کی توثیق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔بھارت کی جانب سے عالمی عدالت میں معاملہ لے جانے کے سبب کلبھوشن کی سزا پر عمل درا?مد روک دیا گیا ہے۔پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 25 دسمبر 2017 کو کلبھوشن جادھو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کرائی جب کہ اس ملاقات میں کلبھوشن نے والدہ اور اہلیہ کے سامنے جاسوسی کا اعتراف کیا۔
\

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے دو ہفتوں میں تیسرا رابطہ، کشمیرپر تبادلہ خیال

جدہ: (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا جس دوران وزیراعظم پاکستان نے کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان دو ہفتوں میں یہ تیسرا رابطہ ہے۔