پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف کے رہنماوں کے خلاف کیسز سندھ منتقل کرنے کا مطالبہ

کرا چی (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے شریک چیئرمین پی پی آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے خلاف راولپنڈی میں جاری کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے رہنماو¿ں کے کیسز سندھ منتقل کیے جائیں۔اسلام آباد میں پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر نظیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیعد غنی کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے کیسز کی سماعت دوسرے صوبے میں کی جائے۔سابق صدر اور ان کی بہن کے کیس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اس معاملے میں ملزمان کو دوسرے صوبوں کی جیل میں قید کیا گیا ہے۔‘سعید غنی نے سوال اٹھایا کہ اگر پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں کے خلاف کیسز سندھ سے باہر چلائے جاسکتے ہیں تو پھر تحریک انصاف کے رہنماو¿ں اور مسلم لیگ (ق) کے رہنماو¿ں کے خلاف کیسز سندھ میں کیوں نہیں چلائے جاسکتے؟

بھارت کی ریاست بہار میں ملازمین پر جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت کی مشرقی ریاست بہار کی حکومت نے سیکرٹیریٹ میں کام کرنے والے ملازمین پر جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کے مطابق ریاست بہار کے سیکرٹری مہادیو پرساد کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین جینز اور ٹی شرٹ پہننے سے گریز کریں اور مہذب کپڑوں میں کام پر آئیں۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات نوٹس کی گئی ہے کہ ملازمین ا?فس کے کلچر کے برعکس غیر مہذب کپڑوں میں کام پر آتے ہیں، تمام ملازمین ڈریس شرٹ پینٹ زیب تن کر کے آفس تشریف لائیں۔یا د رہے کہ پا کستان کے شہر لاہور میں قائم انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف بزنس اینڈ مینجمنٹ (آئی بی ایم) انسٹی ٹیوٹ (یو ای ٹی) میں طلبا و طالبات پر بھی جینز زیب تین کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔جامعہ یو ای ٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام لڑکیوں کو سر پر لازمی اسکارف پہن کر آنا ہوگا جبکہ جمعے کے روز لڑکوں کے لیے شلوار قمیض پہننا لازمی قرار دیا گیا۔

بے نا می جا ئیدادوں کیخلا ف آ ج سے بڑا کر یک ڈا ﺅن

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے اسلام آباد میں ڈپٹی کمشنروں کو بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔ معلومات افشا کرنے پر کارروائی کی بھی نوید سنا دی۔تفصیلات کے مطابق بے نامی جائیدادوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنروں کو حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ 30 ستمبر تک معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ معلومات افشا کرنے پر کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔وزیراعظم ایسٹ ریکوری یونٹ کی جانب سے ڈپٹی کمشنروں کو لکھے گئے خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ 30 ستمبر تک بے نامی جائیدادوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں اور خفیہ معلومات کسی طور پر بھی متعلقہ لوگوں سے شیئر نہیں کریں، بصورت دیگر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مقبوضہ کشمیر پر عالمی ضمیر جگانے کے لئے اسلام آباد میں کرفیو کلاک نصب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر پر عالمی ضمیر جگانے کے لئے اسلام آباد میں کرفیو کلاک نصب کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی ظالم اور جابر افواج کو مقبوضہ کشمیر کو جکڑے ہوئے اٹھائیس روز گزر گئے، خوراک، ادویات اور ایندھن ختم ہونے کے باعث معصوم کشمیریوں کی زندگی مفلوج ہوگئی۔ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دنیا کا ضمیر جگانے کے لئے اسلام آباد کے ریڈ زون کے قریب کی شاہراہ سہروردی کے ٹریفک اشارے پر کرفیو کلاک نصب کر دیا گیا ہے۔ کلاک بتا رہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو لگے کتنے دن اور گھنٹے گزر چکے ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں اس ٹریفک سگنل سے پاکستان میں موجود بڑی تعداد میں غیر ملکی سفارت کار گزرتے ہیں ،سگنل پر رکنے پر ان کی نظر اس کلاک پر پڑتی ہے۔

8 کروڑ سے زائد افراد کو سانس میں بو کے مسئلے کا سامنا،ساہمیشہ کے لیے نجات بہت آسان

نیو یا ر ک (ویب ڈیسک)کیا آپ یقین کریں گے دنیا بھر میں 8 کروڑ سے زائد افراد کو سانس میں بو کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے۔ویسے تو بظاہر یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں مگر یہ شخصیت کو بدنما ضرور بنا دیتا ہے کیونکہ اکثر افراد اس کے باعث شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔کلیاں کرنے سے اس پر عارضی طور پر قابو پانا ممکن ہے مگر ہر جگہ تو آپ یہ کام نہیں کرسکتے ، مگر ایک سیب یا چیونگم ضرور آپ کے پاس ہر وقت رہ سکتے ہیں۔تو اگر آپ کو بھی سانس میں بو کا مسئلہ ہے تو درج ذیل غذائی اشیا اس مسئلے کو ہمیشہ دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔سیب اور گاجر دونوں ہاضمہ بہتر کرتے ہیں اور نظام ہاضمہ صحت مند ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ معدے میں زیادہ گیس نہیں بنتی جو کہ منہ کے راستے نکل کر سانس کو بدبودار بناتی ہے۔ تازہ پھل اور سبزیاں لعاب دہن کی مقدار بڑھانے میں مددگار ہیں جو سانس میں بو کا باعث بننے والے بیکٹریا کو بہا کر لے جاتا ہے۔سانس میں بو اکثر معدے میں تیزابیت یا ہاضمے کے امراض کا نتیجہ ہوتی ہے، یہ مسائل اس وقت پریشان نہیں کرتے جب جسمانی مدافعتی نظام مضبوط ہو اور سبزیاں اسے مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہیں۔ سبز سبزنایں کلورفل سے بھرپور ہوتی ہیں جو منہ سے بو دور کرنے والا جز ہے۔یہ دونوں بدہضمی اور سینے میں جلن جیسے مسائل دور کرتے ہیں، جو کہ سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں، بس کھانے کے بعد ان کے کچھ پتے بالیں اور بس۔دہی میں موجود بیکٹریا نظام ہاضمہ کی مدد کرتا ہے خصوصاً دودھ سے بنی مصنوعات کو ہضم کرنے میں، جس سے نظام ہاضمہ صحت مند رہتا ہے اور سانس میں بو کے مسئلے کا امکان کم ہوتا ہے۔ نظام ہاضمہ سے ہٹ کر منہ میں جمع ہوجانے والے مرکبات بھی سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں مگر دہی میں موجود بیٹکریا اور پروبائیوٹیکس ان مرکبات کو کنٹرول کرتے ہیں، بس یہ خیال رکھیں کہ دہی میں چینی موجود نہ ہو۔سبز چائے پینے کی عادت صحت کو متعدد فوائد پہنچاتی ہے جیسے دماغی افعال میں بہتری اور کینسر کی مختلف اقسام کا خطرہ کم ہونا، مگر یہ جسم سے زہریلے مواد کا اخراج کرکے جسمانی بو اور سانس میں بو کا خطرہ کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ سبز چائے میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس ان بیکٹریا سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں جو سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں۔کینو، مالٹے یا دیگر ترش پھلوں میں موجود سیٹرک ایسڈ ان بیکٹریا کی نشوونما کی روک تھام میں مدد دیتا ہے جو سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں۔ادرک کو غذا میں شامل کرنا بدہضمی سے بچاتا ہے جو کہ سانس میں بو کا باعث بننے والا عارضہ بھی ہے، اگر آپ کو چائے پسند نہ تو بھی اس سے کلیاں کرنا بھی یہ فائدہ پہنچا سکتا ہے، ادرک اور لیموں دونوں کا امتزاج منہ میں نقصان دہ بیکٹریا کی نشوونما کو بہت مشکل بنادیتا ہے۔

سکون آور کمپاونڈ،مینڈک کے پسینے کا پاوڈر، ڈپریشن بھگائے مہینہ بھر

کولاراڈو: (ویب ڈیسک)پوری دنیا میں ایسی قانونی ادویہ پر کام ہورہا ہے جو سونگھنے والے کا ذہنی تناودور کرتے ہوئے اس مسرت اور خوشی پہنچا سکے۔ اس ضمن میں امریکی ریاست کولاراڈو کے دریاو میں پائے جانے والے مینڈک کو بھی آزمایا گیا ہے اور امید افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔کولاراڈو ریور میں پائے جانے والے مینڈک کا حیاتیاتی نام Incilius alvarius ہے جس کی جلد سے لیس دار مادہ خارج ہوتا ہے۔ اس میں ایک نیا مرکب دریافت ہوا ہے جس سکون آور کمپاو¿نڈ قرار دیا جاسکتا ہے۔ اس مرکب کا طویل نام ’فائیو میتھوکسی این این ڈائی میتھائل ٹرائپٹامائن‘ ہے۔ ماہرین نے مختصراً اس کا نام 5-MeO-DMT رکھا ہے۔ہالینڈ میں واقع ماستریحت یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے بعض افراد کو مینڈک کی جسمانی رطوبت کا خشک سفوف سونگھنے کو دیا تو انہوں نے اطمینان، بہتر دماغی کارکردگی اور ڈپریشن میں کمی کا اعتراف کیا۔ بعض افراد نے کہا کہ اس کے مثبت اثرات چار ہفتے یا پورے ماہ تک برقرار رہے۔

ملنگا نے سابق کپتان آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)سری لنکا کے مایہ ناز فاسٹ باولر لاستھ ملنگا نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ملنگا نے یہ اعزاز گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اننگز کے 14 ویں اوور میں کولن ڈی گرینڈ ہوم کی وکٹ حاصل کر کے کیا۔پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 98 وکٹیں حاصل کررکھی تھیں۔سریلنکن کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے لاستھ ملنگا کو کپتان برقرار رکھا ہے۔گزشتہ روز ان کی بہترین گیند بازی کے باوجود نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان میں ضرور پرفارم کروں گی: بھارتی اداکارہ و ماڈل شلپا

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ و ماڈل شلپا شندے نے کہا کہ وہ پیسے کمانے کی خاطر پاکستان میں ضرور پرفارم کریں گی۔ فنکاروں پر پرفارمنس کی وجہ سے پابندی لگانے والی تنظیموں کو فنکاروں کا روزگار کم کرنے پر شرم آنی چاہیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بھارتی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں شلپا شندے نے پاکستان اور پاکستانی فنکاروں سے نفرت کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں پڑوسی ملک کے فنکاروں سے اتنی ہی نفرت ہے تو وہ نصرت فتح علی خان کو سننا کیوں نہیں چھوڑ دیتے۔شلپا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے عوام میں سے کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا۔ یاد رہے کہ بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو گزشتہ دنوں پاکستان میں پرفارم کرنے پر بھارت میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ان پر بھارتی تنظیموں کی جانب سے پابندی بھی عائد کر دی گئی تھی جس پر میکا سنگھ نے معافی مانگ کر جان چھڑوائی۔ شلپا شندے نے اس معاملے پر بھرپور احتجاج کرتے ہوئے پاکستان میں پرفارم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

سینئر اداکار عابد علی کی حالت تاحال تشویشناک

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سینئر اداکار عابد علی کی حالت تشویشناک ہے اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے سینئر اداکار عابد علی کی حالت تاحال تشویشناک ہے، انہیں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا اور ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد علی جگر کی بیماری میں مبتلا ہیں اور اچانک انکی سانس بند ہوگئی تھی جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔دوسری طرف فنکاروں نے نے سینئر اداکار کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

قائداعظم، رفقاءکی کاوشوں کو دکھانے ،پاکستان کی تاریخ بیا ن کرنیوالی مشہور فلمیں

لاہور: (ویب ڈیسک) قیامِ پاکستان کے حوالے سے وطن عزیز میں بڑی معیاری فلمیں بنائی گئیں اور وہ باکس آفس پر کامیاب بھی ہوئیں۔
ان فلموں میں قائداعظم اور ان کے رفقاءکی کاوشوں کو دکھایا گیا اور کانگرس اور اس کے رہنماو?ں کی ریشہ دوانیوں اور سازشوں کو بھی بے نقاب کیا گیا۔ان میں گرم ہوا، غدر، بیگم جان، وائسرائے ہاو?س 2017، پارٹیشن“ وغیرہ شامل ہیں۔ اسی طرح کشمیر پر جو بھارتی فلمیں بنائی گئیں ان میں بھی یکطرفہ پروپیگنڈا کیا گیا۔ کسی فلم میں معروضی حقائق نہیں پیش کیے گئے۔کرتار سنگھ (1959)سیف الدین سیف کی یہ پنجابی فلم کسی شاہکار سے کم نہیں۔ اس فلم کو اب تک پنجابی فلموں کی سرتاج فلم کہا جاتا ہے۔ یہ بلیک اینڈ وائٹ فلم تھی جس میں علاو? الدین نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔باقی کاسٹ میں سدھیر، مسرت نذیر، ظریف، اجمل، بہار، فضل حق اور عنایت حسین بھٹی شامل تھے۔ فلم کے گیت وارث لدھیانوی اور سیف الدین سیف نے تحریر کیے تھے۔فلم کی کہانی مشرقی پنجاب کے ایک گاو?ں کے متعلق ہے جہاں ہندو مسلمان اور سکھ اکٹھے رہتے ہیں۔ ان کا بھائی چارہ مثالی ہوتا ہے۔ پہلی نظر (1977)اسلم ڈار کی یہ فلم بھی قابلِ تحسین تھی اور اس کے نغمات بھی بڑے شاندار تھے۔ قتیل شفائی کے گیتوں کو ماسٹر عنایت حسین نے اپنی دلکش دھنوں سے امر کر دیا۔ خاص طور پر یہ گیت ”دنیا کب چپ رہتی ہے“ بہت مشہور ہوا۔خاک اور خون (1979)یہ فلم نیف ڈیک نے ٹی وی اداکاروں کو لے کر بنائی۔ اس میں مسلم لیگ کے رہنماو?ں کی جہدِ مسلسل دکھائی گئی اور یہ بھی دکھایا گیا کہ پاکستان کے لیے جدوجہد کرنے والے کتنے ایثار کیش اور مخلص تھے۔پھر فسادات کے حوالے سے بھی اس فلم کے ذریعے بہت کچھ علم ہوتا ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار مسعود پرویز تھے۔ اور یہ نسیم حجازی کے ناول ”خاک اور خون“ سے ماخوذ تھی۔ اس فلم کو دیکھ کر انتہا پسند ہندوو?ں کی ذہنیت کا بھی علم ہوتا ہے۔مسلمانوں کی قربانیاں اس فلم کا اصل موضوع تھا۔ اس فلم میں نوین تاجک، فراز، محبوب عالم، عابد علی، شجاعت ہاشمی اور دوسروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ شجاعت ہاشمی کہتے ہیں کہ فراز کا کردار پہلے وہ کر رہے تھے۔بہرحال فراز کا اس کے بعد کچھ پتا نہیں چلا۔ اس فلم کی موسیقی نثار بزمی نے مرتب کی تھی اور گیت قتیل شفائی کے زور قلم کا نتیجہ تھے۔ میڈم نور جہاں، مہدی حسن اور رجب علی نے یہ نغمات گائے تھے۔ بہرحال یہ ایک بہت اچھی کاوش تھی۔جناح (1998)اس فلم کو جمیل دہلوی نے بنایا اور یہ ایک بہت خوبصورت فلم تھی۔ اس کی کاسٹ میں کروسٹو فرلی، ششی کپور، جیمز فوکس ماریا ایتکسن، رچرڈ لنٹن، شیریں شاہ، اندرا ورما، طلعت حسین اور شکیل شامل تھے۔کرسٹو فرلی نے قائداعظم محمد علی جناح کا کردار ادا کیا جبکہ شیریں شاہ محترمہ فاطمہ جناح کے روپ میں سامنے ا?ئیں۔ رچرڈ لنٹن نوجوان محمد علی جناح بنے جبکہ اندرا ورما نے رتنا بائی کا کردار نبھایا۔وینزہ احمد کو دینا جناح کا کردار دیا گیا۔ شکیل لیاقت علی خان بنے جبکہ طلعت حسین مہاجر کے روپ میں سامنے ا?ئے۔ مارک زبیر نے علامہ اقبال کا کردار ادا کیا۔ ششی کپور کا کردار بڑا عجیب تھا وہ کہانی سنانے والے ہیں۔ایمانداری کی بات یہ ہے کہ تمام اداکاروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس حوالے سے جمیل دہلوی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ پاکستان اور انگلینڈ میں ہوئی۔ کرسٹو فرلی پر کچھ حلقوں نے اعتراض کیا کہ جو شخص ڈریکولا کا کردار ادا کر چکا ہے وہ قائداعظم? کا کردار کیوں ادا کر رہا ہے۔لیکن کرسٹو فرلی بالکل ایک نئے روپ میں سامنے آئے۔ فلم دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ انہوں نے قائداعظم کی شخصیت کا بھرپور مطالعہ کیا تھا۔ اس فلم میں بنیادی طور پر قائداعظمکی جدوجہد کو موضوع بنایا گیا۔