وزیر خارجہ کا نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم سے رابطہ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آگاہ کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ونسٹن پیٹر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے سیکورٹی کونسل کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئےمقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، بھارت جبری ہتھکنڈوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیرمیں کرفیو کے باعث خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔

بیماری کے شکا ر سابق مر د آہن زرداری کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اسلام آباد کے شعبہ امراضِ دل منتقل میں کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے متعدد میڈیکل ٹیسٹ کئے جائیں گے، سابق صدر دل ، کمر اور مہروں کے امراض میں پہلے سے مبتلا ہیں۔

پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

لاہو ر (ویب ڈیسک)پاکستان نے زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ غزنوی میزائل کا تجربہ رات میں کیا گیا۔

50 ہزار کی خریداری پر این آئی سی کی شرط میں ریلیف عارضی :چئیر مین ایف بی آر

کراچی: (ویب ڈیسک)چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ 50 ہزار روپے کی فروخت پر سی این آئی سی کی شرط تاحال برقرار ہے تاہم اس پر عمل درآمد ستمبر تک موخر کردیا ہے۔کراچی میں سیمینار سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس فائلر کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، کوشش ہے کہ اس تعداد میں اضافہ ہو، ایف بی آر ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کی غرض سے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کے مرحلے کو مزید آسان کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس گوشوارے کی مانٹیرنگ کے لیے سافٹ وئیر متعارف کردیا ہے، سیلز ٹیکس سافٹ وئیر ٹیکس دہندگان پر عائد سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا تعین کرے گا، سیلز ٹیکس گوشوارہ فارم آسان بنا کر ایک صفحے پر محیط کردیا ہے، کوشش ہے کہ سینٹرلائز سسٹم آجائے کہ کتنا پیسہ منتقل ہورہا ہے اس ضمن میں سروے کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دکان داروں کو دوعلیحدہ اسکیموں کے بارے میں آگاہ کردیا ہے اور ان پر واضح کردیا ہے کہ بھاری مالیت کی فروخت پر قومی شناختی کارڈ کی شرط برقرار رہے گی، ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے ڈاکٹرز انجینئرز اور تعلیمی اداروں کو بھی نوٹسزجاری کیے گئے ہیں اب جو بھی شعبہ قابل ٹیکس آمدنی کا حامل ہےاسے ٹیکس دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بے نامی اثاثوں کی تلاش آسان نہیں ہے وہی بے نامی اثاثے سامنے آئے جن کے معاملات عدالت میں ہیں اور ایف بی آر بے نامی اثاثوں پر کارروائیوں کی رفتار مزید تیز کرے گا جبکہ وزیراعظم نے بے نامی اثاثوں کی تلاش کے لیے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ ٹیکس ادا کرنے والے کو فارن کرنسی اکاو¿نٹ کھولنے کی اجازت ہے، مختلف بیرونی ممالک میں 120 ارب ڈالر کی خطیر رقم غیر قانونی طریقے سے رکھی گئی ہے، ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کو پیسوں کی منقلی میں سہولت ہونی چاہیے، بدقسمتی سے ماضی میں ایسا کوئی نظام نہیں تھا کوئی شخص رقم کا بڑا حصہ اندرون اور بیرون ملک قانونی طریقے سے بھیج سکے جو بھی سیلز ٹیکس ادا کرتا ہے صارف اسکی پکی رسید حاصل کریں۔

تبدیلی آگئی ،بجلی ایک روپے 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز

لاہو ر (ویب ڈیسک)سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فی یونٹ بجلی ایک روپے 93 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست کی مکمل منظوری سے صارفین پر ساڑھے 26 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑےگا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جولائی میں کل 14 ارب 23 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، درخواست کے مطابق جولائی میں بجلی پیداوار پر 74 ارب 90 کروڑ روپے رہی۔ذرائع کے مطابق نیپرا بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت 4 ستمبر کو کرے گی۔

امتنان شاہد سے لندن میں آسٹریلوی کھلاڑیوں سٹیو سمتھ ، پیٹر سڈل ، نیتھین لائن کے انٹرویو پر نامور کرکٹرز کا رد عمل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈیٹر خبریں گروپ امتنان شاہد سے سابق آسٹریلوی کیپٹن و مایہ ناز بیٹسمین سٹیو سمتھ کی ملاقات اور گفتگو میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور با?لنگ اٹیک کی تعریف کی گئی۔ اس حوالے سے چینل فائیو سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹرجاوید میانداد نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ دنیا میں مانی گئی ہے، ہماری ٹیم سے دیگر ٹیمیں ڈرتی تھیں۔ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ہمارے با?لنگ آرٹس ہمارے اپنے ہی لوگوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو جا کر بتائے۔ ماضی میں کرکٹرز دوسرے کرکٹرز کو دیکھ کر کرکٹ سیکھتے تھے۔ عملی زندگی میں کرکٹ سیکھنا ضروری ہے ، لیپ ٹاپ کرکٹ تو پڑھا لکھا کرکٹ سے انجان آدمی بھی سمجھ لے گا مگر کرکٹ ایسے نہیں چلتی۔ کرکٹ کے میدان میں کھلاڑی مالک ہوتا ہے اور اپنے دماغ کی سٹریٹجی کے مطابق ہاتھوں ، پیروں کی موومنٹ کرتا ہے۔ کرکٹ آسان ہونے کیساتھ بہت مشکل کھیل بھی ہے۔کرکٹ کی ٹیکنیک جاننے والا اور با?لر کو سمجھنے والے کھلاڑی کے لیے ہی کرکٹ آسان ہے۔ کرکٹ دیکھ کر عملی میدان میں کارکردگی دکھانے سے کرکٹ زیادہ بہتر سیکھی جا سکتی ہے۔ میں آج بھی کہتا ہوں کہ ایک با?لر للی زبردست با?لر تھے۔ انکے علاوہ مائیکل ہولڈنگ ، گارڈنر ، مارشل جیسے مشکل با?لر ز کو ہم نے کھیلا۔ ایسے با?لرز کے خلاف رنز اسکور کرنے سے کھلاڑی کی کلاس کا اندازہ ہوتا ہے۔ ہماری کرکٹ کا مسئلہ ہے کہ ہلکی ٹیم کے خلاف ہم سپر اسٹار بن جاتے ہیں اور اچھی ٹیم کے خلاف کھیلنا ہمارے لڑکوں کے لیے مصیبت ہوجاتاہے۔ بیٹسمین کو دنیا کے ہر میدان میںبا?لر کو قابو کرنا آنا چاہئے اسکے لیے اسے اپنی ٹیوننگ کرنا پڑے گی، ہر با?لر کے خلاف اپنے ایک ہی اسٹائل سے نہیں کھیلا جاسکتا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے ایڈیٹر خبریں گروپ امتنان شاہد سے سابق آسٹریلوی کیپٹن اسٹیو سمتھ کی گفتگو پر کہا ہے کہ اسٹیو سمتھ نے میری اس بات کی تصدیق کی ہے جس پر میں نے مکی آرتھر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھاکہ وہاب ریاض اور محمد عامر جیسے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے لیے منتخب نہیں کیا گیا۔ بعد ازاں میڈیا اور میرے جیسے لوگوں کے انکی بہترین با?لنگ پر آواز اٹھانے کے بعد انہیںورلڈ کپ ٹیم میں شامل کرنا پڑا۔ یہی پاکستان ہے جس نے حنیف محمد، ظہیر عباس ، میانداد، عمران خان ، وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے مایہ ناز کھلاڑی پیدا کیے جنہوں نے سسٹم میں تاریخ رقم کی۔ عمران خان سے زیادہ محنتی آدمی میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا ، انکے ساتھ کوئی کوچ نہیں ہوتاتھا وہ خود ہی رننگ کرتے اور خود ہی وکٹ لگا کر با?لنگ کرتے تھے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے کہا ہے کہ سابق آسٹریلوی کیپٹن نے ایڈیٹر خبریں گروپ سے گفتگو میں بالکل ٹھیک کہاکیونکہ پاکستان کی کرکٹ کے آغاز میں خوش قسمتی سے ہمارے پاس فضل محمد صاحب تھے جنہوں نے دنیا کے ہر گرا?نڈ پر بہترین با?لنگ کی ا ور اپنے کیرئر میں بہت بار دس سے زائد وکٹیں لیں۔ انکے بعد پاکستان کرکٹ میں عرصہ تک فاسٹ با?لر نہیں آیااور بڑا خلا رہا کیونکہ میڈیم فاسٹ با?لر بہترین کارکردگی کے حامل نہیں تھے۔ عمران خان کے آنے کے بعد یہ خلائ پر ہوا ، وہ زیادہ وکٹیں لینے لگے۔ عمران خان پاکستان کرکٹ کے لیے خوش قسمتی بن کر آئے اور رول ماڈل بن کر سامنے آئے۔ پاکستان ٹیم لگاتار میچز جیتنے لگی۔ عمران خان کیساتھ وسیم اکرم ، وقار یونس اور پھر شعیب اختر جیسے با?لرز پاکستان ٹیم کی شان بنے۔ یہ کھلاڑی جب ٹیم میں کھیلتے تھے اسوقت پاکستان کی میچ جیتنے کی پوزیشن بہت اچھی تھی۔ وہاب ریاض اس وقت اسپن میں کسی سے کم نہیں ہیں، مگر وہ اس لحاظ سے بدقسمت رہے کہ انہیں ایسی پچز پر سلیکٹ کیا جاتا رہا جہاں انہیں کوئی ریسپارنس نہیں ملتا تھا۔ امید ہے کہ وہاب پاکستان کے لیے کھیلتے رہیں گے۔ کرکٹر کامران اکمل پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے فاسٹ با?لنگ کے شعبے کا معیاربہت بلند رکھا۔ وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر جیسے تیز با?لر پاکستان نے دئیے ہیں، محمد زاہد بھی 10سے 12سال کھیلتے تو وہ بھی اسی فہرست میں ہوتے۔ ان با?لرز نے محنت کیساتھ پاکستان کرکٹ کی خدمت کی ہے جسے دنیا مانتی ہے۔ اسٹیو سمتھ جیسے کھلاڑی نے پاکستا ن کی فاسٹ با?لنگ کا نام لیاجو پاکستان کے لےے خوش آئند ہے۔ پاکستان کے پاس بہت ٹیلنٹ ہے ، پی سی بی اور ڈومیسٹک کرکٹ سے کوئی نہ کوئی فاسٹ با?لر سامنے آجاتا ہے۔ اسٹیو سمتھ نے وہاب ریاض سے متعلق بالکل ٹھیک کہا کیونکہ ہمارے پاس وہ ایک ہی تجربہ کار با?لر ہیں مگر وہ 2سال ٹیم سے باہر رہے ہیں۔ اس پر مینجمنٹ سے سوال کرنا چاہئے کہ دنیا کے عظیم کھلاڑی وہاب ریاض کی تعریف کر رہے ہیں ، انہیں بغیر کسی وجہ اتنا عرصہ ٹیم سے باہر کیوں رکھا گیا۔ آج وہاب ریاض کے ٹیم میں آنے سے ٹیم چل رہی ہے، وہ فاسٹ با?لنگ کو لیڈ کر رہے ہیں۔ ورلڈ کپ میں حسن علی اور حسنین جیسے امرجنگ با?لر بلائے گئے، پی سی بی کو دیکھنا چاہئے کہ با?لر زکو کیسے پالش کرنا ہے۔ وہاب ریاض تجربہ کار اور لیڈنگ پلیئر ہیں، انہوں نے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہر کیا اور ٹیم کو لیکر چلے۔ فاسٹ با?لر وہاب ریاض نے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسٹیو سمتھ کی جانب سے تعریف پر کہا ہے کہ جب کوئی کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں کی بات کرے اور تعریف کرے تو اچھا لگتا ہے۔ میں اسٹیو سمتھ کیساتھ 5روزہ سیزن کھیل چکا ہوں وہ بہترین کیپٹن اور کھلاڑی ہیں۔ میرے بارے میں انکی سوچ اور بیان پرانکا مشکور ہوں۔ پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ میں بہت محنت کی مگرسیمی فائنل تک نہ پہنچ سکی، اس پر تمام کھلاڑیوں نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے۔ پاکستان ٹیم کے کیمپ میں غلطیوں کے ارزالے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں ، پاکستان کرکٹ ٹیم آنیوالے دنوں میں مثبت رزلٹ دے گی۔ کرکٹ میچ میں کھلاڑی کی تیاریاں رنگ لاتی ہیں ، میچ میں دبا? صرف با?لنگ کا ہوتا ہے، کھلاڑی اس دبا? کو جھیل لے تو چیزیں آسان ہو جاتی ہیں۔ گرا?نڈ میں اترنے سے پہلے ہمیشہ اللہ سے عزت و کامیابی کی دعا کرتا ہوں اور اپنی پوری طاقت و صلاحیت میچ میں صرف کرتا ہوں تاکہ ٹیم کو بہترین منوا سکوں۔ ہم اپنے لیجنڈز وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان، عبدالقادر اورعاقب جاوید کو دیکھتے ہوئے بڑے ہوئے اور ان سے سیکھا ہے ، وہی ہمارے آئیڈیل ہیں۔ دنیا ئے کرکٹ کے مایہ ناز لوگ انکی تعریف کریں توخوشی ہوتی ہے۔ میرے علاوہ کسی اور کا نام بھی تعریف میں شامل ہوتا تو اتنی ہی خوشی ہوتی کیونکہ یہ ہمارے ملک کے لیے باعث فخر ہے۔ کرکٹ ایکسپرٹ یحییٰ حسینی نے کہا ہے کہ اسٹیو اسمتھ کا وہاب ریاض سے متعلق بیان حقیقت پر مبنی ہے۔ پاکستان کرکٹ مشکل سے دوچار رہی، 2009ئ کے بعدہم نے انٹرنیشنل کرکٹ کی قربانی دی۔ اسٹیو سمتھ نے پاکستان کی فاسٹ با?لنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے ہر دور میں بہترین اور شاندار فاسٹ باولر مہیا کیے اسمیں کوئی دورائے نہیں۔اسٹیو سمتھ اس وقت سیریز کے لیے یو کے موجود ہیں۔ 92ئ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے جاوید میانداد کی قیادت میں دورہ انگلینڈ میں وقار یونس کے بارے میں انگریزی اخبارات میں ہیڈ لائن لگی تھی کہ ”موت 22قدم کی دوری پر“۔ پاکستان کی فاسٹ با?لنگ کی ہسٹری فضل محمود مرحوم سے شروع ہوئی اور اسے سرفراز نواز آگے لیکر چلے۔ انکے بعد عمران خان وزیراعظم پاکستان پاکستان کی با?لنگ کا بڑا نام رہے۔ دو ڈبلیو وسیم اور وقار نے بھی اسے آگے بڑھایا۔ انکے بعد عاقب جاوید، محمد زاہد، شاہد نذیر، عطاالرحمان اور شعیب اختر نے دنیا کے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچایا۔ عمر گل ، محمد آصف کے بارے میں عمران خان نے کہاکہ ایک ہی ایکشن سے جس طرح آصف گیند کو اندر اور باہر لاتے تھے اسکی کوئی مثال نہیں۔ پاکستان کے پاس ہر دور میں بہترین صلاحیتوں کے حامل با?لرز رہے ہیں۔ وہاب ریاض کی بہترین کارکردگی پر بھی کوئی شک نہیں ہے۔ 2015ئ ورلڈ کپ میں انکی با?لنگ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ سقلین مشتاق کا دوسرا بہت مشہور ہوا۔ 1999ئ ورلڈ کپ میں انہوں نے ہیٹرک کی ، انہوں نے شاندار با?لنگ سے دنیا کے کھلاڑیوں کو مشکل سے دوچار کیا۔وسیم اکرم کی کپتانی میں انہوں نے نئی تاریخ رقم کی۔ انکے پاس دوسرا کا آرٹ تھا جسے سعید اجمل نے آگے بڑھایا۔مگر بدقسمتی سے دوسرا کرنے والے کھلاڑیوں کا با?لنگ ایکشن متنازع ہوتا رہا ہے جس کی بڑی مثالیں سعید اجمل اور حفیظ ہیں۔

محسن عباس حیدر نے بیوی کو دھمکیاں دیں، پولیس رپورٹ

لاہور(ویب ڈیسک)پولیس نے اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کو بیوی کے خلاف دھمکیاں دینے کی دفعات میں قصور وار جبکہ پستول تاننے اور امانت میں خیانت کی دفعات کو خارج کردیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج عظیم شیخ نے محسن عباس حیدر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور عبوری درخواست ضمانت واپس لیے جانے پر اسے نمٹا دیا۔سماعت کے دوران تھانہ ڈیفنس سی کے تفتیشی افسر نے پولیس رپورٹ پیش کی جس میں محسن عباس حیدر کو دھمکیاں دینے کی دفعات میں قصوروار ٹھہرایا گیا جبکہ بیوی پر پستول تاننے اور امانت میں خیانت کی دفعات کو پولیس نے خارج کردیا۔اس رپورٹ کو پیش کیے جانے کے بعد محسن عباس کے وکیل نے دھمکیاں دینے کی دفعات میں عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ معمولی جرم ہے جس میں عبوری درخواست ضمانت کی ضرورت نہیں۔عدالت نے اداکار کے وکیل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے درخواست ضمانت واپس کردی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن عباس حیدر نے کہا ‘آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے اور عدالت نے مجھے بے قصور قرار دیا ہے، مجھے اس کیس سے نقصان پہنچا ہے’۔انہوں نے ماڈل نازش جہانگیر سے شادی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی ان کے خلاف ایک سازش ہے۔خیال رہے کہ محسن عباس حیدر کے خلاف ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے امانت میں خیانت اور دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ کروایا گیا تھا۔اداکار کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی جس میں اداکار نے کہا کہ انہیں کچھ بلاگرز، صحافیوں اور انڈسٹری کے ساتھیوں کے ردعمل سے مایوسی ہوئی ہے جنہوں نے ان کے خلاف نفرت انگیز پیغامات مکمل کہانی جانے بغیر پوسٹ کیے۔انہوں نے مزید کہا ‘جیسا میں پہلے کہہ چکا ہوں، ہر روتی ہوئی خاتون ہمیشہ سچ نہیں بول رہی ہوتی’۔فاطمہ سہیل نے جولائی میں فیس بک میں ایک پوسٹ میں اداکار پر گھریلو تشدد اور شادی شدہ ہونے کے باوجود افیئر چلانے کا الزام لگایا تھا۔ان الزامات کے بعد دنیا ٹی وی نے محسن عباس حیدر کو اپنے شو مذاق رات سے نکالتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک وہ اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرتے، وہ شو کا حصہ نہیں ہوں گے۔محسن عباس کی اہلیہ کی جانب سے لگائے الزامات کے بعد کئی اداکاروں نے محسن عباس حیدر پر تنقید کی جبکہ 2 اداکاروں نے دعویٰ بھی کیا کہ وہ اس سب سے آگاہ تھے۔اداکارہ دعا ملک نے محسن عباس حیدر اور ان کی اہلیہ کے درمیان تنازع سے متعلق کہا تھا کہ ’میں یقین کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ میں اس انڈسٹری میں واحد عینی شاہد ہوں، میں نے یہ آگ 3 سال سے اپنے دل میں چھپا کر رکھی ہے‘۔جبکہ اداکار گوہر رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’ میں دوسرا شخص ہوں جو فاطمہ سہیل کے ساتھ ہونے والی ناانصافی سے متعلق آگاہ ہے، 2018 میں جب محسن عباس حیدر نے فاطمہ پر تشدد کیا تھا میری دوست اسے ہسپتال لے کر گئی تھی، مجھے اسی کے ذریعے پوری بات کا علم ہوا، فاطمہ میری بہن جیسی ہے‘۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے فلسطینی طالبعلم کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا

بوسٹن (ویب ڈیسک)امریکا کی ریاست بوسٹن کے ایئرپورٹ پر حکام نے ہاروڈ یونیورسٹی کے فلسطینی طالبعلم کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔خبررساں ’اے ایف پی‘ کے مطابق ایئرپورٹ حکام نے فلسطینی نوجوان اسمعیل اجووی کو بوسٹن ایئرپورٹ پر 8 گھنٹے تحویل میں رکھا اور مذہب سے متعلق سوالات کیے۔بعدازاں امریکی حکام نے اسمعیل اجووی کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ان کے ایک دوست کے سیاسی بیان کو جواز بنا کرامریکا میں داخل ہونے سے روک دیا۔اسمعیل نے بتایا کہ لوگن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کے موبائل اور لیپ ٹاپ کی پانچ گھنٹے جانچ پڑتال کی گئی اور پھر ایک خاتون افسر کمرے میں داخل ہوئی اور ’مجھ سے چیخنے لگی‘۔فلسطینی طالبعلم کا کہنا تھا ’خاتون افسر نے بتایا کہ انہیں میری سوشل میڈیا پر دوستوں کی فہرست پر ایسے ’افراد‘ ملے ہیں جو امریکا کے خلاف سیاسی بیانات دیتے ہیں‘۔17 سالہ اسمعیل نے بتایا کہ انہوں نے خاتون افسر کو احتجاجاً کہا کہ میرے دوستوں نے سیاسی نقطہ نظر ظاہر کیا جس میں میری کوئی رائے نہیں ہے لیکن افسر نے کہا کہ تمھارا ویزا منسوخ کیاجاتا ہے‘۔دوسری جانب امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن ایجنسی نے تصدیق کی کہ انہوں نے اسمعیل اجووی کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی۔تاہم امریکی بارڈر ایجنسی نے مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کیا جس کے باعث فلسطینی نوجوان کو امریکا سے بے دخل کیا گیا۔ایجنسی کے ترجمان مائیکل میک کارتھیے نے بتایا کہ ’سی بی پی تحقیقات کے دوران جو معلومات برآمد ہوئی اس بنیاد پر فلسطینی نوجوان کو امریکا میں داخل کی اجازت نہیں دی گئی‘۔اس ضمن میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ حکام نے بتایا کہ مذکورہ کیس سے متعلق قانونی پیچیدگیوں کو زیر بحث نہیں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا عام طور پر سیاسی بیان یا نقطہ نظر کی بنیاد پر ویزا دینے سے انکار نہیں کیا جاتا ہے اگر وہ بیانات یا نظریات امریکا میں قانون کے مطابق ہوں۔اسمعیل اجووی نے امید ظاہر کی کہ اگلے ہفتے کلاسز شروع ہونے قبل ان کا کیس حل ہوجائے گا۔واضح رہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی دنیا کے نامور تعلیمی اداروں میں شمار ہوتی ہے۔

ہیڈ کوچ سمیت ٹیم انتظامیہ کے انتخاب کیلئے 5 رکنی پینل تشکیل

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ اور باﺅلنگ کوچ سمیت معاون اسٹاف کے انتخاب کے لیے 5 رکنی پینل تشکیل دے دیا۔پی سی بی سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیم انتظامیہ کی تلاش کے لیے تشکیل دیے گئے پینل میں سابق کپتان اور کوچ انتخاب عالم، سابق کھلاڑی بازید خان، بورڈ آف گورنرز کے رکن اسد علی، پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان شامل ہیں۔ٹیم انتظامیہ کے اںتخاب کے لیے 5 رکنی پینل درخواست گزاروں کے انٹرویوز کرے گا۔بیان کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور باﺅلنگ کوچ کے امیدواروں کے انٹرویوز جمعرات کو ہوں گے جس کے بعد پینل امیدواروں کے نام کو حتمی شکل دے گا۔پی سی بی کی جانب سے ہیڈ کوچ اور باﺅلنگ کوچ کے ناموں کا اعلان پینل کی سفارشات کی روشنی میں کرے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے نام منتخب کرنے بعد بیٹنگ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچز کے امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ بورڈ انٹرویوز کے لیے منتخب کیے گئے تمام امیدواروں کے نام جاری نہیں کرے گا۔یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ورلڈ کپ کے بعد ان کے معاہدے کی مدت مکمل ہونے پر توسیع نہیں دی گئی تھی۔پی سی بی نے اظہر محمود کو بھی بطور باﺅلنگ کوچ نیا معاہدہ نہیں دیا تھا جس پر اظہر محمود نے کہا تھا کہ انہیں کہا گیا کہ نئے لوگوں کو موقع دیا جارہا ہے۔دوسری جانب سابق کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔مصباح الحق کو گزشتہ ہفتے پی سی بی کے کنڈیشنگ کیمپ کی ذمہ داری گئی تھی جس دوران ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر ہیڈ کوچ کے لیے درخواست دی تو کرکٹ کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوجاﺅں گا۔بعد ازاں مصباح الحق پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی سے مستعفی ہوگئے تھے۔اس موقع پر مصباح الحق نے کہا تھا کہ ‘پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے باظابطہ طورپر درخواست جمع کروائی ہے تاہم درخواست جمع کروانے سے قبل ہی عہدے کے لیے نام گردش کرنا ایک دلچسپ امر ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے اس بات کا ادراک ہے کہ ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے کئی نامور افراد نے درخواست جمع کروائی ہوگی اس لیے سخت مقابلہ متوقع ہے’۔پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے 9 اگست کو اشتہار جاری کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ ہیڈ کوچ کے انتخاب کا عمل ستمبر کے آغاز میں مکمل کرلیا جائے گا تاکہ 27 ستمبر سے سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز سے قبل نیاہیڈ کوچ چارج سنبھال سکیں۔خیال رہے کہ پی سی بی نے سابق کھلاڑی اعجاز احمد کو دو روز قبل ہی انڈر 19 ٹیم کا کوچ مقرر کردیا تھا۔

’کشمیر بنے گا پاکستان‘ یوم دفاع کی تقریبات کا حصہ ہوگا، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ رواں برس ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا موضوع بھی یوم دفاع کی تقریبات کا حصہ ہوگا، مرکزی تقریب جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں رات کے بجائے دن میں منعقد ہوگی۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میں یوم دفاع و شہدا 2019 کے حوالے سے کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے سول و فوجی حکام نے شرکت کی اور یوم دفاع و شہدا کی تقریبات سے متعلق بات چیت ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کی تقریب سے متعلق بتایا کہ مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں رات کے بجائے دن میں منعقد ہوگی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یاد گارِ شہدا پر حاضری دیں گے اور پھول چڑھائیں گے جبکہ لواحقین اور غازیوں سے ملاقات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تقریب میں اس سال صرف شہدا کے لواحقین اور غازی شرکت کریں گے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ یوم دفاع کی تقریبات شہر شہر منعقد کی جائیں گی جبکہ یوم دفاع کی مناسبت سے چھاو¿نیوں میں ہتھیاروں کی نمائش بھی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کا موضوع بھی یوم دفاع کی مناسبت سے ہونے والی تقریبات کا حصہ ہوگا۔

’کشمیر آور پورے ملک میں منایا جائے گا‘

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ ”کشمیر آور“ کے سلسلے میں کانفرنس کے دوران بات چیت ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اعلان کے مطابق پورے ملک میں دوپہر 12بجے سائرن بجائے جائیں گے جبکہ قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ بھی بجایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے اپنے علاقے اور کام کی جگہ پر جمع ہو اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی ہیروز، شوبز اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ طلبا کو بھی اس میں بھرپور انداز میں شرکت کی اپیل کردی۔

’شہدا کے گھروں پر جانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا‘

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر میجر جنرل ا?صف غفور نے بتایا کہ پچھلے سال سے یوم دفاع کے موقع پر تمام شہدا ککے گھروں پر جانے کا پروگرام شروع کیا گیا تھا جو اس سال بھی جاری رکھا جائے گا۔میجر جنرل آصف غفور نے اس کاوش سے متلعق بتایا کہ گزشتہ برس اس پر زبردست رد عمل آیا جہاں ہر شہید کو یاد کیا گیا تاہم اب بھی ان تمام شہدا کے گھروں پر پہنچیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شہدا کے لواحقین سے ملاقاتیں کریں اور پاکستان کے لیے ان کی قربانیوں پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں اور گلی گلی محلے محلے شہیدوں کی تصاویر آویزاں کی جائیں۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں۔