Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے
    • عاقب جاوید نے پاکستان کے 2027 ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات مسترد کر دیے۔
    • امریکا۔ایران جنگ پر اخراجات 37.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
    • ڈچ طلبہ نے دنیا کی پہلی شمسی توانائی سے چلنے والی ایمبولینس متعارف کرا دی۔
    • گوجرانوالہ کا شمسی انڈر پاس شدید بارش کے بعد زیرِ آب
    • ثمر خان، نومی خان اور کامی کلکس نے 5,100 میٹر بلند فرگم پاس سر کر لیا۔
    • عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ
    • ڈیوڈ وارنر نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے الزام کا اعتراف کر لیا
    • رحمت شاہ افغانستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
    • پاکستانی طلبہ نے حیاتیات اولمپیاڈ میں چاندی کا تمغہ اور میرٹ سرٹیفکیٹ جیت لیا
    • مری پولیس نے سیاحوں کے لیے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
    • مسٹر بیسٹ نے دیرینہ دوست تھیا بوئسن سے جزیرے پر منعقدہ شاندار تقریبِ میں شادی کر لی
    • پاکستان میں سونے کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
    • ‘گاڈزیلا ورسز کانگ’ کی اداکارہ کیلی ہوٹل 18 سال کی عمر میں ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں
    • پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد ہندوکش کا دور افتادہ درہ دوبارہ کھول دیا
    • فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل گراؤنڈ کے ٹکڑے 450 ڈالر میں فروخت کرے گا
    • عبداللہ اقبال یوئیفا چیمپئنز لیگ کھیلنے والے پہلے فعال پاکستانی فٹبالر بن گئے
    • کینیڈین ایئر، لفتھانزا، اطالوی ایئرلائنز اور کیتھے پیسیفک نے دبئی کی پروازیں اگست تک معطل کر دیں۔
    • ممدانی: نیویارک کے پاس آئی سی سی وارنٹ پر نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا اختیار نہیں
    • ٹرمپ نے امریکا۔سعودی تاریخی سول جوہری معاہدے کی منظوری دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہیڈ کوچ سمیت ٹیم انتظامیہ کے انتخاب کیلئے 5 رکنی پینل تشکیل

    By Daily Khabrainاگست 28, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ اور باﺅلنگ کوچ سمیت معاون اسٹاف کے انتخاب کے لیے 5 رکنی پینل تشکیل دے دیا۔پی سی بی سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیم انتظامیہ کی تلاش کے لیے تشکیل دیے گئے پینل میں سابق کپتان اور کوچ انتخاب عالم، سابق کھلاڑی بازید خان، بورڈ آف گورنرز کے رکن اسد علی، پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان شامل ہیں۔ٹیم انتظامیہ کے اںتخاب کے لیے 5 رکنی پینل درخواست گزاروں کے انٹرویوز کرے گا۔بیان کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور باﺅلنگ کوچ کے امیدواروں کے انٹرویوز جمعرات کو ہوں گے جس کے بعد پینل امیدواروں کے نام کو حتمی شکل دے گا۔پی سی بی کی جانب سے ہیڈ کوچ اور باﺅلنگ کوچ کے ناموں کا اعلان پینل کی سفارشات کی روشنی میں کرے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے نام منتخب کرنے بعد بیٹنگ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچز کے امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ بورڈ انٹرویوز کے لیے منتخب کیے گئے تمام امیدواروں کے نام جاری نہیں کرے گا۔یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ورلڈ کپ کے بعد ان کے معاہدے کی مدت مکمل ہونے پر توسیع نہیں دی گئی تھی۔پی سی بی نے اظہر محمود کو بھی بطور باﺅلنگ کوچ نیا معاہدہ نہیں دیا تھا جس پر اظہر محمود نے کہا تھا کہ انہیں کہا گیا کہ نئے لوگوں کو موقع دیا جارہا ہے۔دوسری جانب سابق کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔مصباح الحق کو گزشتہ ہفتے پی سی بی کے کنڈیشنگ کیمپ کی ذمہ داری گئی تھی جس دوران ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر ہیڈ کوچ کے لیے درخواست دی تو کرکٹ کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوجاﺅں گا۔بعد ازاں مصباح الحق پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی سے مستعفی ہوگئے تھے۔اس موقع پر مصباح الحق نے کہا تھا کہ ‘پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے باظابطہ طورپر درخواست جمع کروائی ہے تاہم درخواست جمع کروانے سے قبل ہی عہدے کے لیے نام گردش کرنا ایک دلچسپ امر ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے اس بات کا ادراک ہے کہ ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے کئی نامور افراد نے درخواست جمع کروائی ہوگی اس لیے سخت مقابلہ متوقع ہے’۔پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے 9 اگست کو اشتہار جاری کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ ہیڈ کوچ کے انتخاب کا عمل ستمبر کے آغاز میں مکمل کرلیا جائے گا تاکہ 27 ستمبر سے سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز سے قبل نیاہیڈ کوچ چارج سنبھال سکیں۔خیال رہے کہ پی سی بی نے سابق کھلاڑی اعجاز احمد کو دو روز قبل ہی انڈر 19 ٹیم کا کوچ مقرر کردیا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عاقب جاوید نے پاکستان کے 2027 ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات مسترد کر دیے۔

      ڈیوڈ وارنر نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے الزام کا اعتراف کر لیا

      رحمت شاہ افغانستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.