Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • خبرکے حوالے رابطہ کیا گیا، لیکن افسران محکمہ نے موقف دینے سے گریز کیا
    • لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، سرکاری نرخ476 روپے فی کلو برقرار، انڈے مہنگے
    • میٹرو بس میں وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار
    • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا امکان؟ آئینی طریقہ کار سامنے آگیا
    • دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک بچہ نظر کی کمزوری کا شکار :تحقیق
    • ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس کے ملزم کی ضمانت خارج
    • چین: پسند کی شادی پر ناراض باپ اچانک شادی ہال پہنچ گیا، بیٹی رو پڑی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    محسن عباس حیدر نے بیوی کو دھمکیاں دیں، پولیس رپورٹ

    By Daily Khabrainاگست 28, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک)پولیس نے اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کو بیوی کے خلاف دھمکیاں دینے کی دفعات میں قصور وار جبکہ پستول تاننے اور امانت میں خیانت کی دفعات کو خارج کردیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج عظیم شیخ نے محسن عباس حیدر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور عبوری درخواست ضمانت واپس لیے جانے پر اسے نمٹا دیا۔سماعت کے دوران تھانہ ڈیفنس سی کے تفتیشی افسر نے پولیس رپورٹ پیش کی جس میں محسن عباس حیدر کو دھمکیاں دینے کی دفعات میں قصوروار ٹھہرایا گیا جبکہ بیوی پر پستول تاننے اور امانت میں خیانت کی دفعات کو پولیس نے خارج کردیا۔اس رپورٹ کو پیش کیے جانے کے بعد محسن عباس کے وکیل نے دھمکیاں دینے کی دفعات میں عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ معمولی جرم ہے جس میں عبوری درخواست ضمانت کی ضرورت نہیں۔عدالت نے اداکار کے وکیل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے درخواست ضمانت واپس کردی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن عباس حیدر نے کہا ‘آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے اور عدالت نے مجھے بے قصور قرار دیا ہے، مجھے اس کیس سے نقصان پہنچا ہے’۔انہوں نے ماڈل نازش جہانگیر سے شادی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی ان کے خلاف ایک سازش ہے۔خیال رہے کہ محسن عباس حیدر کے خلاف ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے امانت میں خیانت اور دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ کروایا گیا تھا۔اداکار کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی جس میں اداکار نے کہا کہ انہیں کچھ بلاگرز، صحافیوں اور انڈسٹری کے ساتھیوں کے ردعمل سے مایوسی ہوئی ہے جنہوں نے ان کے خلاف نفرت انگیز پیغامات مکمل کہانی جانے بغیر پوسٹ کیے۔انہوں نے مزید کہا ‘جیسا میں پہلے کہہ چکا ہوں، ہر روتی ہوئی خاتون ہمیشہ سچ نہیں بول رہی ہوتی’۔فاطمہ سہیل نے جولائی میں فیس بک میں ایک پوسٹ میں اداکار پر گھریلو تشدد اور شادی شدہ ہونے کے باوجود افیئر چلانے کا الزام لگایا تھا۔ان الزامات کے بعد دنیا ٹی وی نے محسن عباس حیدر کو اپنے شو مذاق رات سے نکالتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک وہ اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرتے، وہ شو کا حصہ نہیں ہوں گے۔محسن عباس کی اہلیہ کی جانب سے لگائے الزامات کے بعد کئی اداکاروں نے محسن عباس حیدر پر تنقید کی جبکہ 2 اداکاروں نے دعویٰ بھی کیا کہ وہ اس سب سے آگاہ تھے۔اداکارہ دعا ملک نے محسن عباس حیدر اور ان کی اہلیہ کے درمیان تنازع سے متعلق کہا تھا کہ ’میں یقین کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ میں اس انڈسٹری میں واحد عینی شاہد ہوں، میں نے یہ آگ 3 سال سے اپنے دل میں چھپا کر رکھی ہے‘۔جبکہ اداکار گوہر رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’ میں دوسرا شخص ہوں جو فاطمہ سہیل کے ساتھ ہونے والی ناانصافی سے متعلق آگاہ ہے، 2018 میں جب محسن عباس حیدر نے فاطمہ پر تشدد کیا تھا میری دوست اسے ہسپتال لے کر گئی تھی، مجھے اسی کے ذریعے پوری بات کا علم ہوا، فاطمہ میری بہن جیسی ہے‘۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.