’والد کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی‘بلاول کا حکومت کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک): چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ والد سے جیل میں ملاقات کی جن کو بغیر کسی جرم کے قید کیا گیا ہے۔’والد کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی‘۔حکومت کیخلاف عدالت جائیں گے۔

سپر پا ور کے صدرکی بیوی کا کینڈین صدر سے معاشقہ ،سو شل میڈیا پر بو سہ لینے کی تصویر نے کھلبلی مچا دی

لاہور (ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہمیشہ ہی دنیا بھر میں میڈیا کی سرخیوں میں رہتے ہیں، جس کی وجہ ان کے اقدامات، ٹوئیٹس یا عجیب دعویٰ ہوتے ہیں مگر ان کی اہلیہ میلانیا بھی اس معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں۔ماضی میں مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ میلانیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں مگر گزشتہ سال کے آخر میں ایک انٹرویو میں امریکی خاتون اول نے کہا تھا کہ ان کی اور شوہر کی کیمسٹری بہت ملتی ہے، اور تعلقات کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔تاہم اب فرانس میں جی 7 کانفرنس کے دوران ان کی کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے اور آن لائن اس پر متعدد پرمزاح جملے کسے گئے ہیں۔کانفرنس کے دوران عالمی رہنماو¿ں اور ان کی شریک حیات کی تصاویر لی گئی تھیں مگر میلانیا ٹرمپ کی جانب سے کینیڈین وزیراعظم کے خیرمقدم کی تصویر انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی، حالانکہ امریکی صدر کی تصاویر بھی کافی دلچسپ ہیں۔ٹوئٹر پر اس تصویر پر متعدد افراد نے کمنٹس کیے کیونکہ ان کو لگ رہا تھا کہ امریکی خاتون اول کینیڈا کے وزیراعظم کو پسند کرنے لگی ہیں، جبکہ میلانیا لو ٹرمپ ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈنگ کرنے لگا۔ایک صارف نے لکھا ‘میلانیا سب کچھ خطرے میں ڈالنے کے لیے تیار ہیں ‘۔ایک اور کا کہنا تھا ‘ایسا نظر آتا ہے کہ میلانیا نے بھی کینیڈا بھاگنے کے منصوبے پر غور شروع کردیا ہے’۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 2 سال قبل یعنی فروری 2017 میں صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کی جسٹن ٹروڈو کو دیکھنے کی تصاویر بھی اسی طرح وائرل ہوئی تھیں اور اس وقت بھی لوگوں کو لگا تھا کہ ایوانکا کینیڈین وزیراعظم کو پسند کرنے لگی ہیں۔ویسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس موقع پر پیچھے نہیں رہے۔ انہوں نے بھی فرانس کی خاتون اول سے گال پر بوسہ لیا۔

مقبوضہ وادی میں لاک ڈاون کا مسلسل 23 واں روز، چپے چپے پر قابض فوج تعینات

سری نگر(ویب ڈیسک): مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکومت کی جانب سے کرفیو نافذ کیے 23 روز ہوگئے۔مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوئے 23 روز ہوگئے جہاں مودی حکومت کی جانب سے کرفیو کے 23 ویں روز بھی مواصلاتی نظام معطل اور پابندیاں برقرار ہیں۔کرفیو کے باعث کشمیری اشیائے خوردونوش سمیت ضروری سے محروم ہوچکے ہیں جب کہ ادویات کی بروقت فراہمی نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔قابض بھارتی فوج احتجاج کچلنے کے لیے گھروں میں گھس بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کر رہی ہے جب کہ خواتین کی بے حرمتی، چادر اورچار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ حریت اور سیاسی رہنما گھروں یا جیلوں میں بدستور بند ہیں۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (ویب ڈیسک) : حکومت پنجاب نے اعلیٰ تعلیم یافتہ سرکاری ملازمین کو خصوصی الاو¿نس دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی ایچ ڈی،ایم فل اور ایل ایل ایم کے ڈگری ہولڈرز سرکاری ملازمین کو ماہانہ الاو¿نس دیا جائے گا،گورنر پنجاب چوہدری سرور کے خصوصی ڈگری الاو¿نس کے فیصلے کی توثیق کے بعد محکمہ خزانہ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ایم فل اور ایل ایل ایم ڈگری ہولڈرز سرکاری ملازمین کو پانچ ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔جب کہ پی ایچ ڈی اور ایم فل ڈگری ہولڈر شخص کو ملازمت کے آغاز کی تاریخ سے رقوم ادا کی جائیں گی۔مراسلے کے مطابق سرکاری ملازمین کا الاو¿نس لینے کے لیے ایچ ای سی کے زیر اہتمام یونیورسٹی کی ڈگری ہونا لازمی ہے۔ملازمین کسی بھی پوسٹ ڈگری الاو¿نس لے سکتے ہیں۔گورنر پنجاب کے خصوصی ڈگری الاو¿نس کے فیصلے کی توثیق کے بعد محکمہ خزانہ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔جب کہ دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بچوں کی پیدائش پر ملازمین کووالدین کو لازمیچھٹیاں فراہم کرنے کے بل پر پندرہ روز میں سفارشات طلب کرلیں جبکہ پیپلزپارٹی کی سینیٹر قرة العین مری نے اپنے بل میں تجویز دی ہے کہ بچے کی پیدائش پر ماں کو چھ ماہ اور باپ کو چار ماہ کی چھٹیاں فراہم کی جائیں۔پیر کو سینٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلا س میں سینیٹر قرة العین مری کے میٹرنٹی اینڈ پیٹرنٹی لیو بل 2018 پر غور کیا گیا سینیٹر قرة العین مری نے بل کی تفصیلات سے کمیٹی کو ا?گاہ کیا بل میں سفارش کی گئی کہ پہلے تین بچوں تک والدین کو چھٹیوں کے دوران تنخواہ ملے گی جبکہ چوتھے بچے کی پیدائش پر سہولت نہیں دی جائیگی جوکہ چوتھے بچے کے ساتھ امتیازی سلوک ہوگا۔جس پر سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ بل میں چیزوں کی واضح کرنے کی ضرورت ہے اس بل میں کنفیوڑن ہے۔ سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ چھٹیوں کا دورانیہ بڑھانے کے ساتھ تنخواہ کا نہ ملنا سمجھ سے باہر ہے، بچے کی پیدائش کے موقع پر چھٹیوں کے ساتھ پیسوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔سپیشل سیکرٹری خزانہ نے کہا پیٹرنٹی کو سالانہ کی بنیاد پر اڑتالیس چھٹیاں پیڈ ملتی ہیں انہی میں سے وہ حاصل کر سکتا ہے۔ جس پر چیئرمین کمیٹی نے ہدایت دی کہ وزارت قانون اور وزارت خزانہ کے حکام سینیٹر قرةالعین مری اور سینیٹرمصدق ملک کے ساتھ مل کر 15 دن کے اندر اس بل کو تیار کر کے کمیٹی میں پیش کریں۔

شادی سادگی سے بھی ہوسکتی ہے ،منیب بٹ کی حمزہ اورنیمل کو مبارکباد پر سو شل میڈیا صارفین نے آڑے ہا تھوں لے لیا

کراچی: (ویب ڈیسک)پاکستان میں طویل اور مہنگی ترین شادی کرنے کے لیے مشہور اداکار منیب بٹ کو حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کو شادی کی مبارکباد دینا مہنگا پڑگیا۔اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کو جہاں شوبز فنکاروں اور دوستوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، وہیں اداکار منیب بٹ نے بھی دونوں کو مبارکباد سے نوازا۔ منیب بٹ نے انسٹاگرام پردونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہمارے معاشرے میں نکاح کلچر کی ترویج دیکھ کر خوشی ہوئی، بے شک شادی کے بعد کی ز ندگی بہت حسین ہے۔

تاہم منیب بٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حمزہ علی عباسی کو شادی کی مبارکباد دینے پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ صارفین انہیں طویل اور مہنگی ترین شادی کرنے کے لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ شادی سادگی سے بھی ہوسکتی ہے، آپ بھی ایسے کرلیتے تو اچھی مثال قائم ہوجاتی

۔ایک اور صارف نے منیب بٹ پر طنز کرتے ہوئے لکھا دیکھو کہہ کون رہاہے جس نے اپنی شادی پر 50 فنکشنز کیے ہیں۔ کچھ لوگوں نے منیب بٹ کو شرم دلاتے ہوئے انہیں اور ان کی بیوی کو چھچھورا قرار دیا۔ فیصل رانا صارف نے کہا آپ بھی سادگی سے شادی کرلیتے نصیحتیں صرف دوسروں کے لیے کیوں؟حنا نامی خاتون نے لکھا ایمن اور منیب کو عجیب لگ رہاہوگاکہ یہ بھی کوئی شادی ہے جو ایک دن میں ختم ہوگئی اور لوگ اس شادی سے خوش بھی ہیں، ہماری شادی پورا مہینہ چلی تھی، جس پر نہ صرف لوگوں نے مزہ کیا بلکہ مذاق بھی اڑایا۔ شکر ہے ہر کوئی نیا نیا امیر نہیں ہوتا آپ دونوں کی طرح۔کچھ لوگوں نے منیب بٹ کے نکاح کلچر کی ترویج کے اسٹیٹس کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ا?پ کی بات کا مطلب کیا ہے؟ ہمارے معاشرے اور مذہب میں نکاح کی روایت ہمیشہ سے قائم ہے، اور ہمارا مذہب ہمیں سادگی سیکھاتاہے۔

کچھ لوگوں نے منیب بٹ پر طنز کرنے والے لوگوں کو کہا شادی کا مطلب ہے خوشی۔ اگر مہنگی شادی کرکے آپ کو خوشی ملتی ہے تو آپ ایسا ہی کریں اور اگر آپ کو سادگی سے شادی کرنا پسند ہے تو آپ سادگی سے کریں یہ آپ پر ہے۔

طوبیٰ نامی خاتون نے بھی نیوٹرل رہتے ہوئے کہاہر کسی کی اپنی زندگی ہے ان کو (ایمن منیب کو)جیسا لگا انہوں نے کیا انہیں(حمزہ نیمل کو) جیسا لگا انہوں نے کہا ، ہر کسی کو بولنے کی عادت سی ہوگئی ہے۔

 

میئر کراچی نے چند گھنٹوں میں ہی مصطفیٰ کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کے عہدے سے معطل کردیا

کراچی: (ویب ڈیسک)میئر کراچی وسیم اختر نے چند ہی گھنٹوں بعد مصطفیٰ کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کے عہدے سے معطل کردیا ہے۔میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کے عہدے سے چند ہی گھنٹوں کے بعد معطل کردیا ہے، وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو کل ہی پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مقرر کیا تھا۔میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کو بد تمیزی پر معطل کیا یہ کام کے بجائے سیاست چمکا رہے ہیں، کراچی کے حالات کے بارے میں سب جانتے ہیں، بڑی نیک نتی سے کراچی کے مسائل کو حل کرنا چاہتا ہوں، میں کراچی کی مدد کے لئے علی زیدی اور بحریہ ٹاو¿ن کے ساتھ کھڑا رہا، جو جو کراچی کی مدد کرسکتا تھا ان سب سے رابطہ کیا۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میئر کے اختیارات کچرا اٹھانے کے مجھے دیے جائیں، میں نے تمام اختلاف کے باوجود ان کی بات پر لبیک کہا، میری مخلصی سے غلط فائدہ اٹھایا گیا، آپ نے سیاست چمکانا شروع کردی، ا?پ نے ریلی نکالی، مغلظات بکنا شروع کردیں۔

کیا یہی تبدیلی ہے۔۔ ؟ نان ، خمیری روٹی 12 روپے, دہی 100 جبکہ چینی 75 روپے فی کلو, سرکاری نوٹیفکیشن آ گیا

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) مہنگائی کا ایک اور سیلاب آگیا‘ پٹرول اور بجلی کے بعد اشیاءخورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا‘ چینی کی قیمت میں پندرہ روپے اضافہ کے بعد 60روپے سے 75 روپے فی کلو ہو گئی‘ ضلعی انتظامیہ کی طرف جاری سرکاری نرخوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق ماش دال دھلی کے ہوئی سیل نرخ 160اور ریٹیل 165روپے مقرر کئے گئے ہیں‘ دال مونگ کی ہول سیل قیمت 150جبکہ ریٹیل 154روپے فی کلو ہو گی‘ سفید چنا ہول سیل میں 100اور ریٹیل 105روپے فی کلو بکے گا‘ مٹن کی قیمت 50روپے اضافے کے بعد900روپے مقرر کر دی گئی‘ نان خمیری روٹی 12روپے کی کر دی گئی‘ دودھ کا سرکاری نرخ 80‘ دہی 100 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے نرخوں پر فوری عملدرآمد ہو گا۔

‘اپنی جانب اٹھنے والی ہر انگلی کو توڑ دینے والی لڑکی’

کراچی:(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے آخر کار اپنے نئے ڈرامے کا انتخاب کرلیا۔اداکارہ بہت جلد عدیل حسین کے ساتھ ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ‘داسی’ میں مرکزی کردار کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔اس ڈرامے کے ٹیزرز بھی جاری کردیے گئے ہیں، جنہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ ڈرامہ یقیناً ناظرین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوسکتا ہے۔اس ڈرامے کی کہانی مصباح نوشین نے تحریر کی، جن کا ڈان سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماورا کی جانب سے اس ڈرامے میں کیا جانے والا کردار خاصہ دلچسپ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ڈرامے میں ماورا حسین سنہری نامی لڑکی کا کردار کرتی نظر آئیں گی، وہ اپنی والدہ کے ہمراہ ایک چھوٹے شہر میں زندگی گزارتی ہیں، وہ ڈرامے میں کسی مظلوم لڑکی کا نہیں، بلکہ ایسی لڑکی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی، جو خود پر اٹھی ہر انگلی کو توڑنے کا حوصلہ رکھتی اور اپنے حق کے لیے کسی سے بھی لڑ سکتی ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ سنہری کے کردار کی ایک خاص دوست عالیہ بھی ہے جس کا کردار فریال محمود نبھارہی ہیں، جو بالکل اس ہی کی طرح مضبوط شخصیت کی مالک ہیں۔مصباح نوشین کے مطابق ‘اس ڈرامے میں متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی عام زندگی کو پیش کیا جائے گا۔ایک ٹیزر میں دکھایا گیا کہ عدیل حسین کسی کی جنازے پر غم زدہ ہیں، جسے دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ یہ منظر ان کے کردار کے والد کے انتقال کا ہے۔عدیل حسین کے کردار کے حوالے سے مصباح نوشین کا کہنا تھا کہ ‘عدیل حسین ڈرامے میں آہل صلاح الدین نامی لڑکے کا کردار نبھارہے ہیں جو ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتا ہے، جس کے والدین نے اسے بچپن میں خوب نظر انداز کیا، اس کے والدین کے درمیان محبت جیسا کوئی رشتہ نہیں رہا۔ان کے مطابق ‘آہل کی والدہ اس سے بےحد محبت کرتی تھی تاہم آہل اپنی والدہ کے اس برتاو¿ کو نہیں بھول پائے گا جو آخری وقتوں میں اس کے والد کے ساتھ کیا گیا۔جس کے بعد آہل اپنے گھر کو چھوڑ دے گا اور کسی طرح سنہری کے گھر پہنچ جائے گا اور وہیں سے ان کی کہانی کا آغاز ہوگا۔ڈرامہ ‘داسی’ کی ہدایات محسن طلعت نے دی ہے، تاہم اب تک اس کی ریلیز کی تاریخ سامنے نہیں آئی۔خیال رہے کہ دونوں اداکار طویل عرصے سے اس ڈرامے کی شوٹنگ کررہے ہیں، اس دوران یہ خبریں بھی سامنے آئیں تھی کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے ہیں اور شادی کا ارادہ بھی کررہے ہیں۔ایسی بھی رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ عدیل حسین نے اس حوالے سے ماورا کے والدین سے بھی ملاقات کی لیکن دونوں اداکاروں نے اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا۔شوبز سے وابستیہ دونوں افراد سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے نظر آتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے افیئر کی قیاس آرائیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو خطےکی صورتحال سے آگاہ کیا۔اس سے قبل دونوں رہنماو¿ں کے درمیان 7 اگست کو بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں بھارتی اقدامات اور مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بات چیت کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے غیر معینہ مدت تک کے لیے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، مقبوضہ وادی میں لاکھوں کی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات اور حریت اور سیاسی قیادت گھروں میں نظر بند یا جیلوں میں قید ہے۔پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ اقوام متحدہ اور امریکا سمیت کئی ممالک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا مریم کے پارٹی عہدہ رکھنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ ملتوی

اسلام آباد(ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ مو¿خر کردیا۔ الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے سے متعلق کیس میں وکلاءکو مزید معاونت کی ہدایت کی ہے۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور آرٹیکل 62،63 کے اطلاق پر مزید معاونت درکار ہے۔الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 3 ستمبر تک مو¿خر کردی۔واضح رہے کہ مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی جس میںموقف اپنایا گیا تھا کہ مریم کی بطور پارٹی نائب صدر تقرری آئین و قانون سے متصادم ہے، وہ کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں۔