دوایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ ہوئی تو فاتح کوئی بھی نہیں ہوگا. عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی پر فیصلہ کن وقت آگیا ہے اور مودی کی غلطی سے کشمیر کے لوگوں کو آزاد ہونے کا تاریخی موقع مل گیا ہے. قوم سے اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آج میں صرف کشمیر پر بات کرنا چاہتا ہوں، کشمیر کی صورتحال کیا ہے اور ہم نے اب تک کیا کیا اور آگے کیا کرنے جارہے ہیں.انہوں نے بتایا کہ ہم اس جگہ پر کیوں کھڑے ہیں، جب میری حکومت آئی تو ہماری پہلی کوشش یہی تھی کہ سب سے دوستی اور مذاکرات کریں اور بیروزگاری، غربت کم کریں.وزیراعظم نے کہا کہ ہم ایک ایسے موڑ پر کھڑے ہوگئے ہیں، جہاں پاکستان کی کشمیر پالیسی کا فیصلہ کن وقت آگیا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ پوری پاکستانی قوم کو اعتماد میں لیا جائے. وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو ہماری پہلی کوشش تھی ملک میں امن پیدا کریں تاکہ ہم لوگوں کے لیے روزگار، تجارت بڑھائیں کیونکہ ہمارے مسئلے وہی ہیں جو بھارت کے ہیں وہاں پر بھی بے روزگاری ہے، مہنگائی ہے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دونوں ممالک کو مشکلات کا سامنا ہوگا اس لیے ہماری کوشش تھی کہ سب سے دوستی کریں.انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہم نے قیام امن کے عمل کی کوشش کی کہ افغانستان کے مسئلے کا پرامن سیاسی حل ہوجائے اور وہ سلسلہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے. وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے حکومت میں آتے ہی بھارت کو کہا کہ آپ ایک قدم بڑھائیں ہم آپ کی طرف 2 قدم بڑھائیں گے اور کشمیر کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرلیں گے لیکن کہ شروع سے ہی مسئلے شروع ہوگئے، بھارت سے مذاکرات کی بات کرتے تو وہ کوئی اور بات شروع کردیتے تھے اور کسی نہ کسی طرح پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانے کے موقع ڈھونڈتے تھے، ہم نے سمجھا کہ بھارت میں انتخابات قریب ہیں، جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مسلم اور پاکستان مخالف مہم چل رہی تھی تو ہم پیچھے ہٹ گئے اور اس کے بعد پلوامہ کا واقعہ ہوگیا.انہوں نے کہا کہ پلوامہ سے متعلق بھی ہم نے بتایا کہ کشمیر میں ظلم کی وجہ سے کشمیری نوجوان نے خود کو دھماکے سے اڑادیا تھا لیکن بھارت نے اس واقعے کا جائزہ لینے کے بجائے پاکستان کے اوپر انگلی اٹھائی اور موقع ڈھونڈا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم سے دنیا کی نظر ہٹ جائے اور سارا بوجھ پاکستان پر ڈالا جائے. وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نے یہی کیا جبکہ ہم نے کہا کہ اگر کوئی ثبوت فراہم کریں تو ہم کارروائی کے لیے تیار ہیں‘انہوں نے کہا کہ ہم نے سوچا جب بھارت میں انتخابات ہوجائیں گے تو ایک نئی صورتحال پیدا ہوگی اور شاید بھارتی حکومت بات چیت کے لیے تیار ہوجائے لیکن الیکشن کے بعد ہم نے دیکھا کہ بھارت نے پوری کوشش کی پاکستان کو دیوالیہ کیا جائے اور ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی کوشش کی تب ہم نے سوچا کہ بھارت سے بات چیت کی کوشش نہیں کرنی چاہیے.عمران خان نے کہا کہ ہم دیکھ رہے تھے کہ بھارت اب کیا کرتا ہے کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں اضافی فوج بھیج کر فیصلہ کیا کہ کشمیر اب بھارت کا حصہ بن گیا اور اس فیصلے سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں، آئین، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی. انہوں نے کہا بھارت اپنے بانیوں گاندھی اور جواہر لعل نہرو کے خلاف گیا، جواہر لعل نہرو نے جو کشمیر کے لوگوں سے وعدے کیے ان کے خلاف گیا بلکہ بھارت کے سیکولر آئین جس کے تحت وہ کہتے تھے کہ ہندوستان سب کا ہے سب برابر کے شہری ہیں اور پاکستان بننا غلط تھا بھارت نے اس سیکولزم کو بھی ختم کردیا وزیراعظم نے کہا کہ 5 اگست کو بھارت نے پیغام دیا کہ بھارت صرف ہندوﺅں کا ہے اور باقی سب دوسرے درجے کے شہری ہیں جو بی جے پی کے نظریاتی ونگ آر ایس ایس کا فلسفہ ہے.وزیراعظم نے کہا کہ آرایس ایس نظریہ یہ ہے کہ بھارت میں ہندوراج کاوقت آگیاہے، آرایس ایس کا نظریہ لوگوں کوقتل عام پر اکساتا ہے،انہوں نے کہا کہ آرایس ایس کانظریہ مسلمانوں سے نفرت کرناہے، ہمارانظریہ قرآن پاک اور حضرت محمد?کی سنت سے متاثرہے، آر ایس ایس کانظریہ اقلیتوں کے ساتھ ظلم وستم کر تا ہے، اسلام اقلیتوں کو بے مثال تحفظ دیتاہے.مودی نے تکبر میں آ کر غلطی کی، جس کے باعث کشمیریوں کوآزادی لینے کاتاریخی موقع مل گیاہے. وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں آپریشن کا منصوبہ بنالیا تھا، ہمیں اطلاع مل چکی تھی اور ہماری فوج پوری طرح تیار تھی، ہم نے اس ایشو پر فوری طور پر دنیا سے بات کی، میں دنیا میں اب کشمیر کا سفیر بنوں گا اور اقوام متحدہ میں 27 ستمبر کو اس معاملے کو اٹھاﺅں گا.انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ دنیا کھڑی ہو یا نہ کھڑی ہو لیکن پاکستانی قوم کھڑی ہوگی، قوم کو بالکل مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، پوری دنیا کے میڈیا کو بتا?ں گا کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، ہر جمعہ ہم ایک پروگرام کریں گے جس میں 12 بجے سے لے کر ساڑھے 12 بجے تک آدھے گھنٹے کے لیے پوری قوم شریک ہوگی. مودی سرکار کی پالیسی آر ایس ایس کے نظریے پر قائم ہے جس میں مسلمانوں کیخلاف نفرت ہے، اسی نظریے نے گاندھی کو قتل، بابری مسجد کو شہید اور گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا، یہی نسل پرستی کا نظریہ آج ہندوستان پر حکومت کر رہا ہے.عمران خان نے کہا کہ آج مسلمان ممالک ہمارے ساتھ نہیں تو کل ہمارے ساتھ ہوں گے، بوسنیا میں قتل عام پر بھی مسلمان ممالک خاموش تھے، میڈیا نے بوسنیا کی آواز اٹھائی تو مسلمان ممالک بھی آگے آگئے، یہ مسئلہ جنگ کی طرف چلا گیا تو پاکستان اور بھارت دونوں کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں اور یہ جنگ کوئی بھی نہیں جیتے گا، پاکستان آخری سانس تک کشمیریوں کے ساتھ جائے گا.اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آر ایس ایس 1925 میں بنی تھی جبکہ بی جے پی تو ابھی بنی ہے جبکہ نریندر مودی اس جماعت کے رکن رہ چکے ہیں، آر ایس ایس کا نظریہ تھا ہندوستان صرف ہندو?ں کا ہے اور انگریزوں سے آزادی ملنے سے ہندو راج کا وقت آگیا ہے، اس میں مسلمانوں سے نفرت موجود تھی کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ہندو ایک عظیم قوم تھی لیکن کئی صدیوں سے مسلمانوں کی حکومت کی وجہ سے وہ عظیم قوم نہیں بن سکی اور اب وقت آگیا ہے کہ مسلمانوں کو سبق سکھایا جائے.اسی لیے آر ایس ایس، ہٹلر اور مسولینی (جو کہ فاشسٹ تھے) انہیں بہت عظیم سمجھتے تھے اور آر ایس ایس کے بانی فاشزم اور نسل پرست نظریات کو مانتے تھے، اسی نظریے نے آزادی کے بعد مہاتما گاندھی کو قتل کیا جبکہ بھارت کی ہی حکومت نے 2 سے 3 مرتبہ آر ایس ایس کو دہشت گرد قرار دے کر اس پر پابندی عائد کی تھی. انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے بھی اسی نظریے کو دیکھ کر تحریک پاکستان میں شرکت کی اور مسلمانوں کو بتایا کہ انگریزوں کی غلامی سے نکل کر ہندوﺅں کی غلامی میں جارہے ہیں، اس لیے آپ کو پاکستان کی ضرورت ہے.انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے بھی اسی نظریے کو دیکھ کر تحریک پاکستان میں شرکت کی اور مسلمانوں کو بتایا کہ انگریزوں کی غلامی سے نکل کر ہندووں کی غلامی میں جارہے ہیں، اس لیے آپ کو پاکستان کی ضرورت ہے.وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے دنیا سے جانے کے بعد آہستہ آہستہ یہ نظریہ بھارت میں پھیلتا رہا، اس نظریے نے بابری مسجد کو تباہ کیا، گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا، یہ وہ نظریہ ہے جو سڑکوں پر لوگوں کو پکڑ پکڑ ڈنڈوں سے مارتا ہے. انہوں نے کہا کہ بی جے پی سے پہلے کانگریس کے دور حکومت میں بھارتی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ آر ایس ایس کے کیمپوں میں دہشت گرد پیدا ہورہے ہیں، یہ وہ دہشت گرد ہیں جو سڑکوں پر جا کر لوگوں کو مار رہے ہیں، انہوں نے عیسائیوں اور گرجا گھروں پر تشدد کیا اور یہی وہ نظریہ ہے جو بھارت پر حکومت کر رہا ہے.قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے اور آر ایس ایس کے نظریے میں یہی فرق ہے، ہمارا نظریہ قرآن اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پر مبنی ہے، جو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے، وہ مدینہ کی ریاست ہے اور مدینہ کی ریاست کے اندر میثاق مدینہ ہوا کہ قیامت تک عبادت گاہوں کو تحفظ دیں گے.عمران خان نے کہا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا اسلام میں ایک مقام تھا، وہ خلیفہ وقت تھے اور ایک اقلیتی شہری ان سے کیس جیت جاتا ہے، اسلام نے اپنے اقلیتی شہریوں کو اس طرح کا تحفظ دیا تھا، جس کا آج دنیا میں کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا، لہٰذا اگر پاکستانی اپنی اقلیتوں سے ناانصافی کرتا ہے تو وہ اپنے دین اور نظریے کے خلاف جاتا ہے لیکن اگر آر ایس ایس اور بی جے پی اقلیتوں سے ظلم کرتی ہے تو یہ ان کا نظریہ ہے.

ایشز سیریز: انگلینڈ نے ایک ہی اننگز میں کئی ریکارڈز توڑ دیے

لندن(ویب ڈیسک)انگلینڈ نے بین اسٹوکس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر ایک ہی جست میں کئی عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔میچ کی پہلی اننگز میں 67رنز پر ڈھیر ہونے والے انگلینڈ کی ٹیم 359 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک موقع پر 286رنز پر 9وکٹیں گنوا چکی تھی لیکن اس موقع پر آل راﺅنڈر بین اسٹوکس سیسہ پلائی دیوار کی طرح آسٹریلین باﺅلرز کے خلاف ڈٹ گئے۔ورلڈ کپ فائنل کے مین آف دی میچ نے ایک اور ناقابل فراموش اننگز کھیلتے ہوئے ایک رن بنانے والے جیک لیچ کے ہمراہ 10ویں وکٹ کے لیے 76رنز کی شراکت فائم کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا اور انگلینڈ اس کے ساتھ ہی کئی ریکارڈز توڑ دیے۔اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے 131 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا اور 1888 کے بعد سے اب تک کوئی بھی ٹیم پہلی اننگز میں 70 رنز سے کم پر آﺅٹ ہونے کے بعد ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل نہیں کر سکی۔انگلینڈ نے اپنی تقریباً ڈیڑھ سو سال پرانی کرکٹ کی تاریخ کو تبدیل کردیا اور انگلینڈ نے ہدف حاصل کرکے اپنی تاریخ کے سب بڑے ٹارگٹ کو عبور کیا، اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کبھی بھی 359 رنز یا اس سے بڑے ہدف کا تعاقب نہیں کر سکی تھی۔انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور جیک لیچ نے 10ویں وکٹ کے لیے 76رنز کی شراکت قائم کی جو ہدف کے کامیابی تعاقب میں چوتھی اننگز میں بنائی گئی دوسری بڑی شراکت ہے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 10ویں وکٹ کے لیے 76رنز سے زائد کی صرف ایک شراکت قائم ہوئی ہے جہاں رواں سال فروری میں ہی جنوبی افریقہ کے خلاف کوشل پریرا اور وشوا فرنینڈو نے 304رنز کے ہدف کے تعاقب میں فتح گر 78رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی تھی۔ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک صرف 14 ٹیسٹ میچوں میں ٹیموں نے 1 وکٹ سے فتح حاصل کی اور ان میں 6 فتوحات ٹیموں نے آسٹریلیا کے خلاف حاصل کیں جن میں سے 4 شکستیں اسے 1990 کے بعد ہوئیں جبکہ یہ تاریخ میں چوتھا موقع ہے کہ انگلینڈ نے ایک وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی۔

کیا پاکستانی اداکار محسن عباس حیدر اور ماڈل نازش جہانگیر شادی کرنے والے ہیں؟

کراچی (ویب ڈیسک) اہلیہ پر گھریلو تشدد کرنے والے پاکستانی اداکار اور گلوکار محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل نازش جہانگیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر محسن عباس حیدر سے جلد شادی کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ہوا کچھ یوں کہ انسٹا گرام پر ایک فین پیج نے محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کی تصاویر اپ لوڈ کیں اور سوال کیا کہ دونوں کی جوڑی بہترین ہے جس پر ماڈل نازش جہانگیر نے کمنٹس سیکشن میں کمنٹ کیا کہ انشاءاللہ بہت جلد۔نازش جہانگیر کے اس کمنٹ کو لائیک بھی کیا جس کے بعد سے سوشل میڈیا سائٹس پر ان دونوں کی شادی کی خبریں تیزی سے گردش کرنے لگیں۔ایک طرف جہاں ان خبروں پر محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کے مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں دوسری جانب محسن عباس حیدر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ محسن عباس حیدر نے اپنی اہلیہ اور اپنے بیٹے کی زندگی خراب کر کے دوسری شادی کی تیاری بھی کر لی ہے جو نہایت افسوسناک ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے غلط بیانی کرنے پر ماڈل نازش جہانگیر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جب محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ نے اپنے شوہر کے نازش جہانگیر سے ناجائز تعلقات کی بات کی تھی تب نازش جہانگیر نے ان سب الزامات کو مسترد کرتے ہوئے فاطمہ کو جھوٹا قرار دیا تھا اور اب وہ محسن عباس حیدر سے شادی کی تیاریاں کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ معروف گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر مار پیٹ کرنے اور دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ محسن عباس حیدر کے نئی ماڈل نازش خان کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اور انہوں نے اس کے لیے مجھے دھوکہ بھی دیا۔ اس معاملے پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ماڈل نازش خان کا کہنا تھا کہ فاطمہ نے مجھ پر بغیر کسی ثبوت کے الزام عائد کیا کہ میرے ان کے شوہر کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔جس کے بعد سے مجھے گھر توڑنے والی کہا گیا۔ آپ سب اپنی عقل کا استعمال کریں اور سوچیں کہ اگر فاطمہ کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت ہوتے تو وہ ان کو بھی منظر عام پر لاتی جیسے فاطمہ اپنے شوہر کے خلاف ثبوت سامنے لے کر آئی۔انہوں نے کہا تھا کہ میرے لیے یہ سب کچھ نہایت اذیت ناک ہے اور اسی لیے میں اس سلسلے میں مزید بات نہیں کروں گی۔ محسن عباس میرا ایک بہت اچھا دوست ہے اور ا±س کی بیوی بھی۔ مجھے بالکل اندازہ نہیں ہے کہ ایسا کیا ہوا کہ فاطمہ نے اس سب میں میرا نام بھی لیا اورمجھ پر وہ الزامات عائد کیے جن کا میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی۔ تاہم اب محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کی شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں جس پر خود نازش جہانگیر بھی کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

ایمیزون جنگلات کی آگ سے کاربن مونوآکسائیڈ کا غیرمعمولی اخراج

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ناسا کےماہرین نے 7 اگست سے شروع ہونے والی ایمیزون جنگلات میں آتشزدگی کے بعد کاربن مونو آکسائیڈ گیس کا خوفناک اخراج دیکھا گیا ہے۔امریکی خلائی ادارے نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ایمیزون جنگلات کی آگ ایب ایک چیلنج بن چکی ہے اور ناسا نے ایٹماسفیئرک انفراریڈ ساﺅنڈر (اے آئی آر ایس) کے ذریعے یہ ڈیٹا حاصل کیا ہے۔ یہ حساس آلات ناسا نے ایکو سیٹلائٹ پر لگائے گئے ہیں۔ یہ سیٹلائٹ فضائی آلودگی، فضائی درجہ حرارت اور دیگر اہم معلومات جمع کرتا ہے۔ناسا کے مطابق 8 سے 22 اگست کے درمیان 18 ہزار میٹر یا 5500 میٹر بلندی تک کاربن مونو آکسائیڈ کےاآثار ملے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگل کی آگ نے فضا میں غیرمعمولی طور پر کاربن مونو آکسائیڈ خارج کی ہے جو تصویر میں سبز، پلیے اور گہرے سرخ رنگ میں نمایاں ہے۔ ہر رنگ فی ارب حصے کاربن مونو آکسائیڈ کو ظاہر کرتا ہے۔’ سبز رنگ کا مطلب ہے کہ فضا میں ایک ارب میں سے ایک سو حصے کاربن ڈائی آکسائیڈ موجد ہے۔ پیلا رنگ 120 حصے صے کاربن مونو آکسائیڈ کو ظاہر کرتا ہے۔’ سبز رنگ کا مطلب ہے کہ فضا میں ایک ارب میں سے ایک سو حصے کاربن ڈائی آکسائیڈ موجود ہے۔ پیلا رنگ 120 حصے ارب بالحاظ حجم اور سرخ رنگت 160 حصے فی ارب کو ظاہر کررہا ہے۔ جبکہ دیگر مقامات پر کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار اس سے بھی ذیادہ ہوسکتی ہے۔‘ پریس ریلیز کے متن میں لکھا گیا۔ہم جانتےہیں کہ کاربن مونو آکسائیڈ عالمی تپش اور کلائمٹ چینج میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ایمیزون جنگلات کی ہولناک تباہی سے خارج ہونے والی یہ گیسی کءماہ تک فضا میں برقرار رہے گی۔ پھر تیزرفتار ہواﺅں سے یہ زمین کے قریب پہنچ کر مزید نقصان کی وجہ بن سکتی ہیں۔

مسئلہ کشمیر پاک بھارت ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے، امریکن تھنک ٹینک

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکن تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔امریکی تھنک ٹیک اسٹارٹ فور نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جوہری صلاحیت کے حامل پڑوسی ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان اس وقت کشیدگی عروج پر ہے جس کا آغاز نئی دہلی کی جانب سے غیرقانونی طور پر کشمیر کو دی گئی خصوصی حیثیت کو آئینی طور پر ختم کرنے سے ہوا۔تھنک ٹینک نے رپورٹ میں کہا ہے کہ جوہری جنگ کے امکانات میں اس وقت اضافہ ہوا جب بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کھلے الفاظ میں خطے میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی، راج ناتھ نے ہتھیار استعمال کرنے کے آپشن میں کسی ملک کا نام تو نہیں لیا تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کی دھمکی واضح طور پر پاکستان کے لیے تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت نے نیوکلیئر ہتھیاروں کا استعمال کیا تو امریکا اور جاپان کی 1945ءمیں ہونے والی جنگ کے دوران جاپانی شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی کی تباہی کے بعد یہ جوہری جنگ کا پہلا واقعہ ہوگا۔ تھنک ٹینک نے اس بات کو مسترد کردیا کہ کشمیر کا مسئلہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔

حکومت طبی سہولیات نہ دیکرآصف زرداری کو قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، بلاول

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت طبی سہولیات نہ دے کرآصف زرداری کو قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اڈیالہ جیل راول پنڈی میں والد آصف زرداری اور پھوپھی فریال تالپور سے ملاقات کی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی سے بڑے فاسشٹ عمران خان نیازی ہیں، طبی سہولیات نہ دے کرحکومت آصف زرداری کو قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت میری پارٹی اور خاندان کو دباﺅ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن پیپلزپارٹی جیسی نظریاتی جماعت سمجھوتہ کرلے گی یہ عمران خان کی بھول ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنی بہن بیٹی کی عزت کا خیال نہیں، اس لئے سیاسی مخالفین کی عورتوں کی عزت بھی نہیں کرتا، عمران خان نے اپنے سیاسی مخالفین کو بغیر سزا کے قید کر رکھا ہے، اگر ایک سال سے سارے کرپٹ بند ہوچکے تو اب ملک میں خوشحالی آنی چاہئے تھی، نیازی کا ہر دعویٰ جھوٹا نکلا اور اس نے ہر بات پر یو ٹرن لیا، فاشسٹ نیازی نے میڈیا کا قتل اور جمہوریت پر حملہ کیا جبکہ انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری دیں، ہم نیازی کو کشمیر پر سودے بازی نہیں کرنے دیں گے۔

20 دن سے جاری کرفیو میں کشمیری آزادی اور حقوق سے محروم ہیں، راہول گاندھی

نئی دلی)ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو اور پابندیوں پر کانگریس رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ 20 روز سے کشمیری عوام آزادی اور بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کانگریس رہنما راہول گاندھی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اپوزیشن رہنماﺅں اور بھارتی صحافیوں نے بھی مقبوضہ وادی کی سخت انتظامی پابندیوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے۔ جب ملک کے اپوزیشن رہنماﺅں کو طاقت کے ذریعے اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا تو عام شہریوں کا کیا حال ہوگا۔اپوزیشن رہنما نے مزید لکھا کہ مسلسل بائیس روز سے جاری کرفیو کے باعث کشمیریوں کی آزادی اور بنیادی حقوق معطل ہوکر رہ گئے ہیں۔ جب ہم نے سری نگر کا دورہ کرنے کی کوشش کی تو مودی سرکار نے ہمیں روک دیا اور کشمیریوں پر طاقت استعمال کر کےانہیں دبا دیا گیا۔ادھر مقبوضہ کشمیر میں آج 22 ویں روز بھی مسلسل کرفیو نافذ ہے، قابض فورسز کے محاصرے نے کشمیریوں کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے، حالات سنگین شکل اختیار کر گئے ہیں، ادویات کی قلت اور غذائی بحران کے باعث کشمیری عوام کاجینا محال ہے تاہم بدترین حالات میں بھی تحریک آزادی کشمیر زور و شور سے جاری ہے اور بہادر کشمیری عوام قابض بھارتی فورسز کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔

ٹویٹرمودی کے اشاروں پر،کشمیریوںکی حمایت کرنے پر بھارت نے صدر کا اکاﺅنٹ بند کرنے کا مطالبہ کر دیا،مراد سعید کا بھی،ٹوٹیر کا انکار

لاہور(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر ٹوئٹر انتظامیہ نے پاکستانی صحافیوں کے بعد سیاست دانوں کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر پاکستانی صحافیوں کے بعد سیاست دانوں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بند کروانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس ضمن میں ٹوئٹر کی جانب سے صدر پاکستان سمیت متعدد سیاست دانوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔وفاقی وزیرانسانی حقوق شیری مزاری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ٹویٹرانتظامیہ بھی مودی سرکارکا بغل بچہ بن گئی، ٹویٹر انتظامیہ کا صدرعارف علوی کونوٹس مضحکہ خیز ہے۔اس سے قبل وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے مقبوضہ وادی کے بد ترین حالات پر ٹویٹ کیا تھا جس کے رد عمل میں بھارتی حکومت نے ٹویٹر انتظامیہ سے مراد سعید کا اکاﺅنٹ بند کرنے کی درخواست کی تھی۔دوسری جانب بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر ٹویٹر انتظامیہ کا مراد سعید سے رابطہ کیا اور بھارت کی جانب سے کی گئی شکایت سے مراد سعید کو باقاعدہ آگاہ کیا۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہم کشمیری میں بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے اور بھارتی جارحیت کو دنیا بھر میں بے نقاب کریں گے۔خیال رہے کچھ روز قبل ٹوئٹر کی جانب سے سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کی جانب سے بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

بھارتی وزیراعظم نےمسئلہ کشمیرپرامریکی صدرکی ثالثی سےانکارکردیا

لاہور(ویب ڈیسک ) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر کی ثالثی سے انکار کردیا، انہوں نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال کنٹرول میں ہے، مسئلہ کشمیر پرکسی ثالث کی ضرورت نہیں،پاکستانی وزیراعظم کو یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ غربت کے خلاف ملکر لڑیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے درمیان جی سیون سمٹ کے دوران فرانس میں ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں خطے کی صورتحال اور کشمیر ایشو پر بات چیت کی گئی۔ مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستا ن اور بھارت دونوں ممالک کے وزراءاعظم سے اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ملکر مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر معاملے پر گزشتہ روزبھی بات ہوئی۔کشمیر کے مسئلے پر پاکستان سے بھی بات ہوئی ہے۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ پاک بھارت کے درمیان کسی مسئلے میں ثالث کی ضرورت نہیں۔مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہے۔ جس پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاملہ باہمی ہے تو پہلے ہی حل ہوجانا چاہیے تھا۔ پاکستان اور بھارت ملکر غربت کے خلاف لڑیں۔ پاکستانی وزیراعظم کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ غربت کے خلاف ملکر لڑیں۔ مودی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تمام مسائل دوطرفہ ہیں، دوطرفہ مسائل کے حل کیلئے ہم کسی تیسرے ملک کو زحمت نہیں دیتے۔اس وقت کشمیر کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ فی الحال ہمیں بات کرنے دیں ،آپ کی ضرورت پڑی تو ضروربلائیں گے۔ مودی سے کہا ہے کہ پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بات کرے۔ واضح رہے فرانس کے درالحکومت پیرس میں بھارتی وزیر اعظم مودی کی ا?مد پر یونیسکو ہیڈ کوارٹر کے سامنے کشمیری، پاکستانی اور یورپ سے سکھ کمیونٹی کے لوگوں نے بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔مظاہرے میں یورپ بھر سے بھاری تعداد میں کشمیر ،پاکستانی اور سکھ کمیونٹی نے شرکت کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے درالحکومت پیرس میں بھارتی وزیر اعظم مودی کی ا?مد پر یونیسکو ہیڈ کوارٹر کے سامنے کشمیری پاکستانی کمیونٹی اور یورپ بھر کے سکھ کمیونٹی کے لوگوں نے مودی کے خلاف مظاہرے کیے۔ مظاہرے میں یورپ بھر سے بھاری تعداد میں کشمیر ،پاکستانی اور سکھ کمیونٹی نے شرکت کی۔مظاہرین ہاتھوں میں بھارت کے خلاف نفرت ا?میز نعروں والے بینر اٹھائے ہوئے تھے۔ لوگوں نے انڈیا دہشتگرد کے نعرے بھی لگائے، مظاہرین نے بھارتی آرمی، بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی تھی۔ واضح رہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فرانس میں جی سیون سمٹ میں شرکت کیلئے دورے پر گئے تھے۔