Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ
    • جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے
    • سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایشز سیریز: انگلینڈ نے ایک ہی اننگز میں کئی ریکارڈز توڑ دیے

    By Daily Khabrainاگست 26, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن(ویب ڈیسک)انگلینڈ نے بین اسٹوکس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر ایک ہی جست میں کئی عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔میچ کی پہلی اننگز میں 67رنز پر ڈھیر ہونے والے انگلینڈ کی ٹیم 359 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک موقع پر 286رنز پر 9وکٹیں گنوا چکی تھی لیکن اس موقع پر آل راﺅنڈر بین اسٹوکس سیسہ پلائی دیوار کی طرح آسٹریلین باﺅلرز کے خلاف ڈٹ گئے۔ورلڈ کپ فائنل کے مین آف دی میچ نے ایک اور ناقابل فراموش اننگز کھیلتے ہوئے ایک رن بنانے والے جیک لیچ کے ہمراہ 10ویں وکٹ کے لیے 76رنز کی شراکت فائم کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا اور انگلینڈ اس کے ساتھ ہی کئی ریکارڈز توڑ دیے۔اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے 131 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا اور 1888 کے بعد سے اب تک کوئی بھی ٹیم پہلی اننگز میں 70 رنز سے کم پر آﺅٹ ہونے کے بعد ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل نہیں کر سکی۔انگلینڈ نے اپنی تقریباً ڈیڑھ سو سال پرانی کرکٹ کی تاریخ کو تبدیل کردیا اور انگلینڈ نے ہدف حاصل کرکے اپنی تاریخ کے سب بڑے ٹارگٹ کو عبور کیا، اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کبھی بھی 359 رنز یا اس سے بڑے ہدف کا تعاقب نہیں کر سکی تھی۔انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور جیک لیچ نے 10ویں وکٹ کے لیے 76رنز کی شراکت قائم کی جو ہدف کے کامیابی تعاقب میں چوتھی اننگز میں بنائی گئی دوسری بڑی شراکت ہے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 10ویں وکٹ کے لیے 76رنز سے زائد کی صرف ایک شراکت قائم ہوئی ہے جہاں رواں سال فروری میں ہی جنوبی افریقہ کے خلاف کوشل پریرا اور وشوا فرنینڈو نے 304رنز کے ہدف کے تعاقب میں فتح گر 78رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی تھی۔ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک صرف 14 ٹیسٹ میچوں میں ٹیموں نے 1 وکٹ سے فتح حاصل کی اور ان میں 6 فتوحات ٹیموں نے آسٹریلیا کے خلاف حاصل کیں جن میں سے 4 شکستیں اسے 1990 کے بعد ہوئیں جبکہ یہ تاریخ میں چوتھا موقع ہے کہ انگلینڈ نے ایک وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا

      گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      تازہ ترین

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.