پاکستان دشمنی میں بی جے پی مذہبی رسومات کی مخالفت پر بھی اترآئی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان دشمنی میں بی جے پی مذہبی رسومات کی مخالفت پر بھی اتر آئی، بی جے پی کے رکن صوبائی اسمبلی نے کرتار پورراہداری کھولنے کی مخالفت کردی، بھارتی شدت پسند رہنماءنے کہا کہ کرتارپورراہداری کا کام روک دیا جائے، پاکستان کے ساتھ کسی معاملے پر بات نہ کی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے اب ہندوستان میں بسنے والی اقلیت سکھوں کی مذہبی رسومات کی مخالفت بھی شروع کردی ہے۔حکمران بھارتی جنتا پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سبرامانین سوامی نے کرتار پورراہداری کھولنے کی مخالفت کردی۔ بھارتی شدت پسند رہنماءسبرامانین سوامی نے کہا کہ بھارت کے مفاد میں ہے کہ کرتار پور کا معاملہ روک دیا جائے۔ کرتار پور راہداری منصوبے پر اب تک جتنا کام ہوا ، ٹھیک باقی کام روک دیا جائے۔بھارتی شدت پسند رہنماءنے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی معاملے پر بات نہ کی جائے۔دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سکھ اقلیتی بھائیوں کو پیغام ہے کہ ہم کرتارپور راہداری کھول رہے ہیں۔ ہم پاکستان میں مندروں کے تقدس اور ہندو اقلیت کو آئین پاکستان کے مطابق حقوق دے رہے ہیں۔ دراصل عمران خان کا وژن ملک کی معیشت کو بہتر کرنا اور دنیا بھر میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے آج ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ آرایس ایس کے غنڈے مقبوضہ کشمیربھیجنے کیلئے تیار کیے جا رہے ہیں، اسلامی ممالک کے عوام اور سربراہان کو مقبوضہ کشمیرپرتوجہ دینی چاہیے، یواےای پاکستان کا ہمدرد ہے اورکشمیر کے مو¿قف پرپاکستان کے ساتھ ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 اگست کے بعد پوری دنیا بھارت کے اقدام کے خلاف ہے۔ سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد ثابت ہوگیا کہ مسئلہ کشمیرعالمی معاملہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر پابندی ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں آج کرفیوکا21 واں روزہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکے باعث غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مطالبہ ہے کہ مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل کیا جائے۔مقبوضہ کشمیر پراقوام متحدہ کی11 قراردادیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی سرکار کے خلاف دھڑے بندیاں ہو چکیں ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کو عید نماز نہیں پڑھنے دی اور نماز جمعہ کے لیے مساجد میں تالے لگا دیے گئے، مساجد کی تالا بندی سے بھارت کی اقلیتی نسل کشی کا چہرہ سامنے آگیا ہے۔ ان مظالم کے باوجود کشمیری عوام کی جدو جہد ضرور رنگ لائے گی اور کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے مالامال ہو گی۔

نیا اسلامی سال 31 اگست سے شروع ہوگا، محکمہ موسمیات

کراچی(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ نیا اسلامی سال31 اگست سے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے محرم کے چاندکی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ محرم کاچاند30اگست کو 3بجکر37منٹ پرپیداہوناشروع ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 31 اگست کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں کیونکہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے 37 منٹ ہوگی اور اسے 61 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق یکم محرم 1441 ہجری 1 ستمبر 2019 کو ہوگی۔نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جائے گا، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے۔سندھ حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے شہر میں دس روز کے لیے دفع ایک سوچوالیس نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جبکہ نو اور دس محرم کو ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد ہوگی۔

حمزہ عباسی اور نیمل خاور رشتہ ازواج میں منسلک

کراچی(ویب ڈیسک) ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے۔بہترین اداکاری اور آواز کی وجہ سے پہچانے جانے والے حمزہ عباسی مداحوں میں مقبول اداکار سمجھے جاتے ہیں۔ وہ اداکاری کے سفر کے ساتھ ساتھ اب زندگی کے ایک نئے سفر پر چل پڑے ہیں۔ چند روز قبل شادی کا اعلان کرنے والے حمزہ آج شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔حمزہ علی عباسی کی شادی کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے مہندی اور ڈھولکی جیسی فرسودہ رسومات منانے سے انکار کردیا تھا اور ان کے نکاح کی تقریب بھی سادگی سے منائی گئی۔نہ صرف انہوں نے بلکہ ا±ن کی دلہن نیمل خاور نے بھی روایتی مہنگی ترین شادی کے رواج کو اپنانے کے بجائے سادگی کو ترجیح دی اور سادہ لباس زیب تن کرکے نکاح کی تقریب کو مثال بنا دیا۔حمزہ اور نیمل کے نکاح کی تقریب قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں انجام پائی۔نکاح کی تقریب میں مشہور ڈرامہ ’انا‘ کے مقبول کردار التمش بالمعروف عثمان مختار نے بھی شرکت کی اور تصویر بنوائی۔سادگی کے ساتھ اپنی شادی کو لوگوں کے لیے مثال بنانے والے حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی تقریب ولیمہ کل منعقد ہوگی۔واضح رہے کہ حمزہ عباسی اپنی اہلیہ سے 8 سال بڑے ہیں۔ دونوں اداکار ایک سال قبل ملے تھے جو بعد ازاں اچھے دوست بن گئے۔ حمزہ نے شادی خاموشی سے کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم شادی کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی وجہ سے انہیں خود اپنی شادی کا اعلان کرنا پڑا۔

امارات کے بعد بحرین نے بھی مودی کو بڑا اعزاز دے دیا

بحرین (ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین نے بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا ہے۔ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے تھے، یہ کسی بھی بھارتی وزیراعظم کا اس خلیجی ریاست کا پہلا دورہ تھا۔ بھارتی وزیر اعظم نے امیر بحرین حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور بحرینی ہم منصب شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ نریندر مودی کو امیر بحرین حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ’کنگ حماد ا?رڈر ا?ف دی رینائسنس‘ کا اعزاز دیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا گیا تھا۔ امارات نے مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز دیا۔مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بعد برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے اماراتی ولی عہد سے مودی کو اعزاز دینے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا تاہم اس کے باوجود بھی یہ اعزاز بھارتی وزیراعظم کو دیا گیا۔ اس اعزاز پر پاکستانی عوام میں بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اس عمل کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ دوسری جانب بحرین میں بھارتی وزیراعظم نے بھارتی کمیونٹی سے خطاب بھی کیا اور ساتھ ہی 200 سالہ قدیم ’شری ناتھ‘ مندر میں پوجا پاٹ کی اور پرساد بھی تقسیم کیا۔ بھارتی وزیراعظم نے مندر کی بحالی کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا جس پر 42 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔ یاد رہے کہ غاصب بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 21 روز سے مکمل لاک ڈاو¿ن جاری ہے جس کے باعث بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

پاکستانی عوام اور مسلم امہ کشمیریوں کی فوری مدد کے لیے آئیں، سید علی گیلانی

سری نگر(ویب ڈیسک) حریت رہنما سید علی گیلانی نے پاکستانی عوام اور مسلم امہ سے کشمیریوں کی مدد کے لیے فوری طور پر میدان عمل میں آنے کی اپیل کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اپنے کھلے خط میں کشمیری عوام کو حوصلے بلند رکھنے اور جدوجہد آزادی کشمیر کو تیز کرنے کی نصیحت کی ہے۔حریت رہنما علی گیلانی نے خصوصی طور پر پاکستانی عوام اور مسلم امہ سے کشمیریوں کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آگے آئیں اور اپنا کردار ادا کریں اور ایسا نہ کیا گیا تو نہ تاریخ اور نہ ہی آنے والی نسلیں آپ کو معاف کریں گی۔حریت رہنما نے مزید کہا کہ کشمیر سے باہر مقیم کشمیری دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور مسلمانوں کی نسل کشی آگاہ سے کریں۔ یہ آپ لوگوں کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے بھائی بہنوں کی مدد کے لیے آگے آئیں اور ان کے لیے صدائے احتجاج بلند کریں۔سید علی گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ہر ایک کشمیری بھارت کی ننگی جارحیت کیخلاف گھر سے باہر نکل آئے اور جواں مردی اور ہمت کے ساتھ سخت مزاحمت کا مظاہرہ کرے کیوں کہ آزادی کے حصول کے لیے مزاحمت کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں بچا ہے، آزادی کی جنگ مکمل یقین اور استقامت سے لڑی جائے۔حریت رہنما نے مزید کہا کہ اتحاد، صداقت، ہمت، صبر، نظم و ضبط اور استقامت ہمارے وہ ہتھیار ہیں جن سے دشمن کے جدید اور خطرناک جنگی ہتھیاروں کو مات دی جاسکتی ہے۔ وادی بھر میں مظاہرے کیے جائیں اور کسی نہ کسی طرح دنیا کو وادی کی اصل صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔حریت رہنما نے مزید کہا کہ اس وقت پوری وادی کو جیل بنادیا گیا ہے، تمام حریت اور سیاسی قیادت اسیر یا نظر بند ہے، ذرائع مواصلات معطل ہیں تاکہ دنیا سے بھارتی مظالم کو چھپایا جا سکے۔ اشیائے خورد و نوش کی قلت کے باعث فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے آج 21 ویں روز بھی مسلسل کرفیو نافذ ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں اور معمولات زندگی معطل ہے۔

’پاکستان مسئلہ کشمیر پر بھارت سے سفارتی جنگ جیت گیا‘، فواد چوہدری

لاہور (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر کی حالیہ صورت حال کے تناظر میں پاکستان بھارت سے سفارتی جنگ جیت چکا ہے کیونکہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بات چیت ہونا اس کا ثبوت ہے اور اسے دوطرفہ مسئلہ کہنے کا بھارتی موقف بھی مسترد ہوچکا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک لکیر کھینچ کر کشمیر کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنی جانیں دے کر قربانیوں کی طویل داستان رقم کی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ یہ نہ دیکھیں عرب ریاستیں کیا کریں گی، یورپی ریاستیں کیا کریں گی یا امریکا کیا کرے گا۔انہوں نے کہا ہمیں اس نکتہ نظر سے باہر آنا چاہیے کیونکہ اقوام کو اپنی جنگیں خود لڑنا پڑتی ہیں۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے خبردار کیا کہ اگر بھارت انگلی دکھائے گا تو پاکستان ہاتھ توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مکا دکھانے پر بھارت کا جبڑا توڑ دیں گے۔فواد چوہدری نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ اگر عالمی برادری پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی تو وہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے، ہم بھی تیار ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت دو ایٹمی طاقتیں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑی ہیں، ہم تین جنگیں لڑ چکے ہیں تاہم چوتھی کے لیے بھی تیار ہیں، قوم کا بچہ بچہ جنگ کے لیے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے بلاتعطل کرفیو نافذ کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو بنیادی انسانی حقوق دیے جائیں، کشمیر پاکستان نہیں بلکہ عالمی حقوق کا مسئلہ ہے۔فواد چوہدری نے ایک مرتبہ پھر اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ بھارت اگر امن چاہتا ہے تو امن کے لیے اور اگر جنگ چاہتا ہے تو جنگ کے لیے کھڑے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی خصوصیت ختم کرنے کے غیر آئینی اقدام کے بعد سفارتی محاذ پر پاکستانی کوششوں سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر سفارتی محاذ پر بھارت سے جنگ جیت چکا ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بات چیت ہونا ہی پاکستان کی سفارتی سطح پر کامیابی کا ثبوت ہے اور اسے دوطرفہ مسئلہ کہنے کا بھارتی موقف بھی مسترد ہوچکا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت سے ہمیشہ کہا ہے کہ ماضی میں نہ رہیں بلکہ اسے سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت کی جانب سے اعلیٰ حکومتی اعزاز دینے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

متحدہ عرب امارات پاکستان کا ہمدرد اور کشمیر کے موقف پر ساتھ ہے، وزیر خارجہ

خانیوال(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کا ہمدرد ہے اور کشمیر کے موقف پر ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔خانیوال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 اگست کے بعد پوری دنیا بھارت کے اقدام کے خلاف ہے جب کہ بھارت میں مودی سرکار کے خلاف دھڑے بندیاں ہو چکی ہیں۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو عید نماز نہیں پڑھنے دی اور نمازِ جمعہ کے لیے مساجد میں تالے لگا دیے گئے، مساجد کی تالا بندی سے بھارت کی اقلیتی نسل کشی کا چہرہ سامنے آ گیا ہے، ان مظالم کے باوجود کشمیری عوام کی جدو جہد ضرور رنگ لائے گی اور کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے مالامال ہو گی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سکھ اقلیتی بھائیوں کو پیغام ہے کہ ہم کرتار پور راہداری کھول رہے ہیں، ہم پاکستان میں مندروں کے تقدس اور ہندو اقلیت کو آئین پاکستان کے مطابق حقوق دے رہے ہیں، دراصل عمران خان کا وڑن ملک کی معیشت کو بہتر کرنا اور دنیا بھر میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔