Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کسی کی دولت، اثر و رسوخ یا سیاسی تعلقات قانون سے نہیں بچا سکتے: مریم نواز
    • لانگ مارچ لیکر اسلام آباد جائیں گے، تیاری کررہے ہیں، حافظ نعیم
    • 23 سال بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا دورہ جرمنی,صدر زرداری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب
    • پاکستانسکیورٹی فورسز نے گوادر میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی، 10 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • شہباز شریف کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
    • اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
    • پاکستان مکمل تیار اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
    • لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر، اے کیو آئی 347 ریکارڈ
    • سلطان آف جوہر کپ: پاکستان نے بہتر گول اوسط پر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
    • پی ایس ایل میں بڑی تبدیلی کی تیاری، نیا ٹورنامنٹ متعارف کرانے پر غور
    • لاہور:سی سی ڈی اہلکار کی لڑکی سے جنسی زیادتی ، برہنہ حالت میں ویڈیو بھی بنالی
    • لاہور میں سکوٹی سوار لڑکی پر وحشیانہ تشدد کرنے والا ملزم گرفتار
    • راولپنڈی کے70 فیصد سرکاری کالج بھی طلباء کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے
    • لاہور: ایلیٹ فورس کی خراب گاڑی کو دوسری گاڑی سے رسی کے ذریعے باندھ کر لے جایا جا رہا ہے۔
    • ہر تیسرا گریجویٹ بے روزگار، 24 سالوں کے نوجوانوں کی تعداد زیادہ
    • پاکستان میں گریجوایٹس کی بیروزگاری معیشت کیلئے بڑا چیلنج، مدثر مسعود چوہدری
    • 5 روز قبل شہری کے گھر میں چوری و نقب زنی کا معمہ حل،پڑوسی چورنکلا
    • چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ پراجیکٹ کا دورہ
    • لیفٹیننٹ جنرل محمد علی ،سیکرٹری ڈیفنس فائونڈیشن یونیورسٹی کے دوران ڈگری تقسیم کرتے ہوئے ۔
    • سندھ کو تقسیم کرنے کی سیاست قبول نہیں، وسیم اختر کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان دشمنی میں بی جے پی مذہبی رسومات کی مخالفت پر بھی اترآئی

    By Daily Khabrainاگست 25, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان دشمنی میں بی جے پی مذہبی رسومات کی مخالفت پر بھی اتر آئی، بی جے پی کے رکن صوبائی اسمبلی نے کرتار پورراہداری کھولنے کی مخالفت کردی، بھارتی شدت پسند رہنماءنے کہا کہ کرتارپورراہداری کا کام روک دیا جائے، پاکستان کے ساتھ کسی معاملے پر بات نہ کی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے اب ہندوستان میں بسنے والی اقلیت سکھوں کی مذہبی رسومات کی مخالفت بھی شروع کردی ہے۔حکمران بھارتی جنتا پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سبرامانین سوامی نے کرتار پورراہداری کھولنے کی مخالفت کردی۔ بھارتی شدت پسند رہنماءسبرامانین سوامی نے کہا کہ بھارت کے مفاد میں ہے کہ کرتار پور کا معاملہ روک دیا جائے۔ کرتار پور راہداری منصوبے پر اب تک جتنا کام ہوا ، ٹھیک باقی کام روک دیا جائے۔بھارتی شدت پسند رہنماءنے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی معاملے پر بات نہ کی جائے۔دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سکھ اقلیتی بھائیوں کو پیغام ہے کہ ہم کرتارپور راہداری کھول رہے ہیں۔ ہم پاکستان میں مندروں کے تقدس اور ہندو اقلیت کو آئین پاکستان کے مطابق حقوق دے رہے ہیں۔ دراصل عمران خان کا وژن ملک کی معیشت کو بہتر کرنا اور دنیا بھر میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے آج ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ آرایس ایس کے غنڈے مقبوضہ کشمیربھیجنے کیلئے تیار کیے جا رہے ہیں، اسلامی ممالک کے عوام اور سربراہان کو مقبوضہ کشمیرپرتوجہ دینی چاہیے، یواےای پاکستان کا ہمدرد ہے اورکشمیر کے مو¿قف پرپاکستان کے ساتھ ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 اگست کے بعد پوری دنیا بھارت کے اقدام کے خلاف ہے۔ سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد ثابت ہوگیا کہ مسئلہ کشمیرعالمی معاملہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر پابندی ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں آج کرفیوکا21 واں روزہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکے باعث غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مطالبہ ہے کہ مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل کیا جائے۔مقبوضہ کشمیر پراقوام متحدہ کی11 قراردادیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی سرکار کے خلاف دھڑے بندیاں ہو چکیں ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کو عید نماز نہیں پڑھنے دی اور نماز جمعہ کے لیے مساجد میں تالے لگا دیے گئے، مساجد کی تالا بندی سے بھارت کی اقلیتی نسل کشی کا چہرہ سامنے آگیا ہے۔ ان مظالم کے باوجود کشمیری عوام کی جدو جہد ضرور رنگ لائے گی اور کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے مالامال ہو گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لندن، مسلم لیگ (ن) کے کوآرڈی نیٹر سیاسی امور یورپ قمرریاض خان کی سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کر رہے ہیں۔

      نوازشریف سے کوآرڈی نیٹر سیاسی امور(ن) لیگ قمر ریاض خان کی ملاقات

      نیتن یاہو اسرائیل کے مفاد میں اقتدار چھوڑ دیں: اسرائیلی میڈیا

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.