بھارت مقبوضہ کشمیر میں جھوٹے آپریشن کرے گا، وزیراعظم

اسلام آباد)ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے آپریشن کرے گا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا دعوے کررہا ہے کہ افغانستان سے کچھ دہشت گرد مقبوضہ وادی میں داخل ہوئے ہیں، بھارتی دعویٰ ہے کہ دہشت گرد جنوبی علاقوں میں بھی داخل ہوئے ہیں تاہم یہ دعوے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کے ایجنڈے سے توجہ ہٹانے کے لیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے آپریشن کرے گا۔

جج ارشد ملک کو معطل کر دیا گیا

سلام آباد ( ویب ڈیسک ) جج ارشد ملک کو معطل کر دیا گیا، ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیاگیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو معطل کرتے ہوئے ان کی خدمات واپس لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کردی ہیں۔ عدالت کا مو¿قف ہے کہ ویڈیو معاملے پر جج ارشد ملک کی اپنی صفائی میں جاری پریس ریلیز اور بیان حلفی میں کی گئی باتیں مس کنڈکٹ کا اعتراف ہیں۔حتساب عدالت کے جج کی ویڈیو کے معاملے پر نئی پیشرفت ہوگئی، جج ارشد ملک کی معطلی اور خدمات واپس لاہور ہائیکورٹ کے حوالے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے لاہور ہائیکورٹ سے سفارش کی ہے کہ جج ارشد ملک کے خلاف لاہورہائیکورٹ تادیبی کارروائی کرے،جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف جرم کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی ہدایت پرجج ارشد ملک سے متعلق قائمقام رجسٹراراسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ارشد ملک کی خدمات واپس لاہور ہائیکورٹ کو سونپتے ہوئے سفارش کی ہے کہ جج ارشد ملک نے 7 جولائی کو پریس ریلیز جاری کی تھی۔ جج ارشد ملک نے 11 جولائی کو بیان حلفی بھی جمع کرایا۔ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف جرم کرلیا ہے۔ پریس ریلیز اوربیان حلفی میں ارشد ملک کے انکشافات مس کنڈکٹ کا اعتراف ہیں۔ جج ارشد ملک بادی النظر میں مس کنڈ کٹ کے مرتکب ہوئے۔ جج ارشد ملک کے خلاف لاہورہائیکورٹ تادیبی کارروائی کرے۔

کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے دہشت گردی کے جھوٹے بھارتی دعوے متوقع تھے: وزیراعظم کا ٹویٹ

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے جھوٹے دعوے متوقع تھے ۔وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بھارت دعویٰ کر رہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گرد مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے ہیں، کچھ دہشت گرد جنوبی بھارت میں بھی داخل ہوئے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کی جانب سے ایسے دعوے متوقع تھے۔وزیراعظم پاکستان نے لکھا عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹا آپریشن کر سکتا ہے۔

قادیانی پیسے سے شو کر انے والا عطاءالحق فراڈیا کبھی صحافی بن جا تا ہے کرکٹ عہدیدارفنکار کہتے ہیں کہ ہمیں معلوم نہ تھا کہ عطاءالحق قادیانی ہے جبکہ انہیں علم تھا:امداد حسین،مسلمان فنکار قادیانیوں کے شو میں شرکت کرنے پر اللہ سے توبہ کریں:پیر اختر رسول،فنکاروں کو فراڈشوز میں حصہ نہیں لینا چاہیے‘ قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے: عینی طاہر، بھارت کشمیر میں ظلم کے پہاڑ تو ڑ رہا ہے: الطاف حسین وانی کی نیوز ایٹ7 میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن سے نمائندہ چینل فائیوامداد حسین نے بتایا کہ قادیانی پیسوں سے ایوارڈ شو عطاالحق نامی شخص کراتا ہے جو بو بی ڈرائیور کے نام سے بھی جانا جاتا ہے یہ ایک فراڈیا ہے کبھی صحافی بن جاتا ہے کبھی کرکٹ عہدیدار بن جاتا ہے اصل میں یہ قادیانی ہے جب قادیانیوں نے اسے دیکھا تو اسے سپورٹ کرنا شروع کر دیا۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہعاطف نامی شخص کے ذریعے شو منعقد کرایا گیا جوپاکستانی فنکاروں کو لایا۔اس شخص نے ڈیم فنڈ کے نام پر پیسہ اکٹھا کیا۔عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کے نام پر ٹکٹیں بھی بیچیں۔پاکستانی فنکار کہتے ہیں انہیں نہیں معلوم تھا عطاءالحق قادیانی تھا لیکن میری معلومات کے مطابق فنکاروں کے علم میں سب کچھ تھا۔ عطا الحق نے فنکاررفاقت علی خان کو بھی پرفارمنس کے عوض پیسے دلوانے کا وعدہ کیا تھا۔مذہبی سکالر پیر اختر رسول نے بتایا کہ قادیانی غیر مسلم اور کافر ہیں اسلام اس بات کی اجازت نہیں دیتا کوئی ان سے رشتہ قائم کرے جو نبی کریم کا غدار ہے وہ اسلام کا غدار ہے۔بیرون ملک جو شو ہوا بہت غلط ہوا۔آخرت میں حضور پاک کی شفاعت کی طلب ہے تو مسلمان قادیانیوں سے دور رہیں۔فنکار ایوارڈ شو میں شریک ہونے پر توبہ تائب کریں۔اینکر پرسن امیر عباس نے کہا کہ ایونٹ پر بہت تٓقید کی گئی سب نے اس کو برا بھلا کہا لیکن اس کے باوجود یہ شو چل رہا ہے۔ اداکارہ عینی طاہر نے کہا کہ فراڈ کے نام پر ایسے شو اچھا کام نہیں۔میرے خیال میں فنکاروں کو ایسے شوز میں شریک نہیں ہونا چاہئے تھا ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔حریت لیڈر الطاف حسین وانی نے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے بھارت کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے کرفیو نافذ کر کے نقل و حمل پر پابندی سے کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے انسانی حقوق کی تنظیمیں نوٹس لیں۔

“آئندہ تین ماہ میں عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے،آصف علی زردا ری کادعویٰ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آصف علی زرداری نے عمران خان کے مستقبل سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین ماہ میں سیاسی منظر بالکل تبدیل ہو جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر نے پاکستان میں قومی حکومت کا عندیہ دیتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان 2020 تک وزیراعظم نہیں رہیں گے، تمام سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماو¿ں کو ملا کر ایک نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔خیال رہے کہ آصف علی زرداری نے جولائی 2019 میں بھی پیش گوئی کی تھی کہ عمران خان کی حکومت جارہی، بس 4 سے 5 ماہ لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت بٹن دبانے سے نہیں جدوجہد سے جائے گی اور اپوزیشن جدوجہد کر رہی ہے۔

کشمیریو ں کے قا تل کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر فرانس پہنچ گیا

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے فرانس پہنچ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا خصوصی طیارہ ائیر انڈیا ون آج پاکستانی فضائی حدود سے گزارا، طیارے نے نئی دہلی سے اڑان بھری اور فرانس جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی جس کے لیے پاکستانی حکام نے باقاعدہ اجازت دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ تقریباً دو گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا اور اس نے لاہور، جہلم اور پشاور کی فضائی حدود استعمال کی بعدازاں گزرتے ہوئے وہ فرانس چلا گیا۔ذرائع کے مطابق فروری کے بعد پہلی مرتبہ بھارتی وزیر اعظم کے جہاز نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی ہے۔

باکسر عامر خان کے گھرننھے مہمان کی آمد متوقع، بیٹی ہوگی یا بیٹا ؟بیوی کا دبنگ اعلان ،ہوگئے سب حیرا ن

لندن (ویب ڈیسک) باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ و معروف میک اپ آرٹسٹ فریال مخدوم کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے،اب یہ ننھا مہمان لڑکا ہو گا یا لڑکی اس کا اعلان دونوں نے ایک دلچسپ ویڈیو کے ذریعے کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ناصرف تیسری بار ماں بننے کا اعلان کیا بلکہ بہت دلچسپ انداز میں اپنے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ اس مرتبہ وہ ایک بیٹے کی ماں بنیں گی۔ویڈیو میں فریال مخدوم اور عامر خان کو بہت سے غباروں کے ساتھ موجود ہیں۔ دائیں جانب گلابی، بائیں جانب نیلے جبکہ درمیان میں سیاہ رنگ کا ایک بڑا غبارہ دِکھایا گیا ہے۔ نیلے رنگ کے غبارے لڑکے جبکہ گلابی رنگ کے غبارے لڑکی کی ا?مد کا پتہ دینے کے لیے لگائے گئے تھے۔فریال مخدوم نے ویڈیو میں یہ اعلان کیا کہ وہ تیسری بار ماں بننے والی ہیں ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے ہاں بیٹا ہو گا یا بیٹی اس کا سراغ عامر خان سیاہ غبارے کو پھاڑ کر لگائیں گے۔ اس کے بعد عامر خان نے مکا مار کر غبارہ پھاڑا اور اعلان کیا کہ ان کے ہاں اس بار بیٹے کی ا?مد ہو گی۔واضح رہے کہ عامر اور فریال نے ننھے مہمان کی ا?مد کا اعلان جس طرز پر کیا ہے وہ ا?ج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ لوگ ا?ج کل اسی طرح کے دلچسپ طریقوں کے ذریعے اپنے دوستوں کو ہونے والے بچے کا جنس بتاتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی آدھی کرکٹ ٹیم کپتان سمیت لاپتہ ، نیٹ سروس بند ،کھلاڑیوں سے کوئی رابطہ نہیں

سرینگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد صورتحال کھیلوں پر بھی اثرانداز ہونے لگی ہے اور موقر بھارتی روزنامے کے مطابق مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد وادی کی ٹیم میں کھیلنے والے نصف کرکٹرز لاپتہ ہیں ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوپارہا ہے۔اس بنائ پر جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے آندھرا پردیش کرکٹ کے زیر اہتمام وشاکھا پٹنم میں شیڈول وجے ٹرافی میں ٹیم نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔مقبوضہ وادی کی صورتحال کے پیش نظر گورنرستیہ پال ملک سے کھلاڑیوں کی سکیورٹی یقینی بنانےکی درخواست پر بھی کوئی جواب نہیں ملا۔آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد سے کئی کھلاڑیوں سے رابطہ نہیں ہوپا رہا ہے، ان میں کپتان پرویزرسول بھی شامل ہیں، مقبوضہ وادی میں مسلسل موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رکھی گئی ہیں۔

نواز شریف کی شیخوپورہ میں قیمتی ترین اراضی نکل آئی ،نیب کی تحقیقات شروع

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی شیخوپورہ میں اراضی نکلنے کا انکشاف ہوا ہے ،مشترکہ تفتیشی ٹیم نواز شریف کیخلاف تحقیقات کررہی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطا بق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی شیخوپورہ میں اراضی نکلنے کا انکشاف ہواہے۔ یہ اراضی شیخو پورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے علاقے منڈیالی میں واقع ہے۔ نواز شریف کے نام نکلنے والی یہ اراضی 14کنال اور پانچ مرلے ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے کے مطابق مشترکہ تفتیشی ٹیم نواز شریف کی اراضی کے معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

باکسر عامر خان کا کشمیر جانے کیلیے چند روز میں پاکستان آنے کا اعلان

لندن، کراچی(ویب ڈیسک)باکسر عامر خان نے کشمیر جانے کیلیے چند روز میں پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کشمیر جانے کیلیے چند روز میں پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ دورہ پاکستان کے دوران کشمیریوں کی آواز بنیں گے اور کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کا عملی مظاہرہ بھی کریں گے۔