پہلا حکومتی سال: دنیا میں ادویہ 30 فیصد، پاکستان میں 70فیصد مہنگی ہوئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا، صحت کے شعبے میں عوام کو مشکلات اور مہنگی ادویہ کے سوا کچھ نہیں ملا۔موجودہ حکومت کے پہلے سال کے دوران وزارت قومی صحت اور اس کے ماتحت ادارے بد ترین انتظامی بے حسی کا شکار رہے۔ کسی بھی ادارے کا مستقل سربراہ تعینات نہ کیا جاسکا، وفاقی وزیر عامر کیانی کی قربانی بھی عام شہری کو سستی ادویہ فراہم نہ کرسکی۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے ادویہ کی قیمتیں واپس کرانے کے بجائے70 فیصد تک مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرادیا۔ فارمولے کی بنیاد پر دنیا بھر میں ادویہ کی قیمتوں میں30 فیصد اضافہ کیا جاتا ہے۔ حکومت کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں من پسند افرادکی تقرری کے بعد سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔سینیٹ کمیٹی نے صدارتی آرڈیننس کے تحت قائم پی ایم اینڈ ڈی سی کونسل کو مسترد کردیا۔ رواں سال کئی میڈیکل کالجز میں تین چار ماہ تاخیر سے کلاسیں شروع ہوئیں۔

پاکستان، انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ 2020 کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔قومی ٹیم آئندہ برس 30 جولائی سے 2 ستمبر تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ تین ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے۔پہلا ٹیسٹ 30 جولائی سے لارڈز، دوسرا 7 اگست سے اولڈ ٹریفرڈ اور تیسرا 20 اگست سے ٹرینٹ برج میں شروع ہوگا۔تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 29 اگست 2020 کو کھیلا جائے گا۔ میچز ہیڈنگلے، سوفیا گارڈنز اور ایجاس باﺅل میں کھیلے جائیں گے۔

بیگم صفدر اعوان اور ان کے والد مودی کو اپنے گھر بلواتے ،کشمیراور کلبھوشن کا نام کسی فورم پر نہیں لیا۔صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان

لاہور(ویب ڈیسک)مسئلہ کشمیر اور پانچ اگست کو مودی یلغار کی گئی اس کے خلاف مشترکہ قرارداد اتفاق رائے سے منظور ہوئی ،کشمیری عوام کو کوئی حق لینے سے روک نہیں سکتی بھارتی آئین سے چھیڑ چھاڑ سے مودی حق رائے دہی نہیں چھین سکتے ،کشمیریوں کا حق اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق ملے گا،عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر ایک سال میں تاریخی کردار ادا کیا،جو سفارتی مہم و جدوجہدکی اس کی بھی کوئی نظیر نہیں ملتی،سلامتی کونسل کی تاریخ میں پہلی بار کشمیر کے مسئلہ پر بات ہوئی اور بھارت کو کہاگیاکہ سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کرنے پر زور دیاگیا ،مودی ہٹلر کے کردار کو عمران خان نے دنیا کے سامنے اٹھایا،ن لیگ پروپیگنڈہ کررہی ہے بہانہ کشمیر میں جلسہ رکھا تھا کشمیر الیکشن سے پہلے نوازشریف جلسہ کرنے گئے انتخابی جلسہ کے بجائے پاک فوج اور بھارت کی حق میں توریر کرلے آ گئے ،بیگم صفدر اعوان نے جلسہ کرنا تھا تو وہی باتیں کرنا تھی جو ان کے والد کرتے رہے،خبط اعلی جیسی کرپشن اور بددیانتی عثمان بزدار کے دور میں نظر نہیں آئی گی ،جاتی امراءمیں ساٹھ کروڑ سے دیوار بنائی ستاون لاکھ وزیر اعلی ہاﺅس کا خرچہ تھا ،شہبازشریف کی تمام بیگمات کو ایوان وزیر اعلی ڈکلئیر کروایاگیا،پنجاب میں پہلی بار سات لاکھ بیس ہزار کا ہیلتھ کارڈ لایاگیا نام نہاد،فضل الرحمن پچھتر دفعہ اے پی سی بلا چکے ہیں ان کے دماغ پراسی لاکھ کی چربی لسی پی کر جم گئی ہے ،رانا مشہود کچھ عرصہ بعد نیب کی کسٹڈی میں ہوں گے ،کشمیر کی جدوجہد چھ ماہ کی نہیں ہے کشمیری عوام پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی اور ریپ ہوئے اور مودی غیر قانونی طورپر پاکستان آیا ،بیگم صفدر اعوان اور ان کے والد مودی کو اپنے گھر بلواتے ،کشمیر کا نام کسی فورم پر نہیں لیا کلبھوشن کا نام کسی نے نہیں لیا۔

ن لیگ رہنما نے دریائے راوی میں چھلانگ کر خودکشی کر لی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما نے مبینہ طورپر خودکشی کرلی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق ایم این اے چوہدری اسدالرحمن کے قریبی ساتھی اور مسلم لیگ نون کے رہنما فوجی شریف نے مبینہ طور پر خود کشی کرتے ہوئے دریائے راوی میں چھلانگ لگادی۔فوجی شریف کے صاحبزادہ امجد شریف نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ دوپہر بارہ بجے کے قریب پیش آیا۔ریسکیو کی ٹیمیں گزشتہ 24 گھنٹوں سے لاش کی تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم تاحال فوجی شریف کی لاش ڈھونڈنے میں کامیابی نہیں ملی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نون لیگی رہنما فوجی شریف کی مبینہ خودکشی کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آسکیں۔

قندیل بلوچ قتل کیس،قندیل بلوچ کے والدین نے بیٹوں کو معاف کر دیا

ملتان (ویب ڈیسک) پاکستان کی ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں قندیل کے والدین نے اپنے بیٹوں کو معاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ کے والد نے بیٹوں کو معاف کرنے کا بیان حلفی عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔ قندیل بلوچ کے والد عظیم بلوچ نے بیان حلفی جمع کرواتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ میرے بیٹوں کو باعزت بری کیا جائے۔عدالت میں جمع کروائے جانے والے بیان حلفی کے مطابق قندیل بلوچ کے قتل میں غیرت کی کہانی بنائی گئی جو حقائق کے خلاف ہے۔ انہوں نے بیان حلفی میں کہا کہ قندیل قتل کا مقدمہ 16 جولائی 2016ءکو درج ہوا جبکہ غیرت کے قانون میں ترمیم 22 اکتوبر 2016 میں ہوئی، غیرت کے قانون 311 میں ترمیم بعد میں ہوئی لہٰذا اس کیس پر نئے قانون کا اطلاق نہیں ہوتا ضابطہ فوجداری کے زیر دفعہ 345 کے تحت ملزمان کو بری کیا جائے۔ماڈل کورٹ کے جج نے قندیل بلوچ کے والد عظیم بلوچ کے صلح نامہ کے بیان حلفی پر بحث کے لیے پراسیکیوشن اور وکلاءکو طلب کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ ماڈل قندیل بلوچ کو 16 جولائی 2016ءکی شب ملتان کے علاقہ مظفر آباد میں قتل کر دیا گیا تھا۔ معروف سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کو کو ملتان میں ان کے آبائی گھر میں قتل کیا گیا تھا۔ رواں برس 4 مئی 2019ءکو قندیل بلوچ کے بھائی عارف کو انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب میں گرفتار کیا گیا تھا۔۔ قندیل بلوچ کے بھائی عارف کے خلاف پی پی سی کی شق 109 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی لیکن عارف گذشتہ تین برس سے گرفتاری کے ڈر سے سعودی عرب میں مقیم تھا جسے ملتان پولیس نے اس کے کفیل کی مدد سے گرفتار کیا تھا تاہم اب قندیل بلوچ کے والدین نے اپنی بیٹی کو قتل کرنے والے دونوں بیٹوں کو معاف کر دیا ہے۔

چین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پر پیغام جاری کر دیا

بیجنگ (ویب ڈیسک)چین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا خیر مقدم کیا ہے ،چینی وزارت خارجہ کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں،جنرل باجوہ چینی حکومت اورفوج کے دیرینہ دوست ہیں، آرمی چیف جنرل باجوہ نے پاک چین تعلقات میں انتہائی مثبت کرداراداکیا،چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے یقین ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک فوج خطے میں امن کیلئے کردار جاری رکھے گی۔واضح رہے کہ ا?رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت 29نومبر2019کو ختم ہو رہی تھی ، وزیراعظم عمران خان نے ملکی حالات کے پیش نظر ان کی مدت ملازمت میں مزید 3 سال کی توسیع کر دی ہے

وسیم اختر اور مصطفی کمال کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات

کراچی(ویب ڈیسک)میئر کراچی وسیم اختر اور سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے میئر کراچی وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا تو وہ اپنی ٹرم کے دوران ہی ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔ مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کو کراچی نے مسترد کیا ہے، یہ ہے کون؟انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کے خلاف انکوائری چل رہی ہے، میں تو یہاں ہوں مصطفیٰ کمال تو بھاگ کر چلے جائیں گے۔میئر کراچی نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے آج تک کیا کیا ہے؟ انہوں نے چائنہ کٹنگ ہی کی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں سعید غنی اچھا آدمی ہے۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ کراچی کے وسائل استعمال ہونے چاہئیں میں پوری کوشش کر رہا ہوں لیکن بلدیہ کے پاس اتنے اختیارات نہیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس کچرا اٹھانے کی ذمہ داری نہیں ہے، جہاں مجھے اختیارات ہیں تو وہاں وسائل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے ماتحت فائر بریگیڈ، پارکس، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور کے ایم سی کی اسپتالیں ہیں لیکن سڑکیں تب تک ٹھیک نہیں ہوں گی جب تک واٹر بورڈ اپنا نظام ٹھیک نہیں کرتا۔

شیریں مزاری کا پریانکا چوپڑا کو خیرسگالی سفیر سے ہٹانے کیلئے اقوام متحدہ کو خط

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریٹا ایچ فور کو بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کے لیے باضابطہ خط ارسال کر دیا۔ڈاکٹر شیریں مزاری نےپریانکا چوپڑا کا معاملہ اقوام متحدہ کے سامنے اٹھاتے ہوئے یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریٹا فور کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ یونیسیف نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو امن کا سفیر مقرر کررکھا ہے، تاہم امن کی نام نہاد سفیر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی آر ایس ایس کی طرح جنگی جنون میں مبتلا نکلیں۔ اہل کشمیر کی نسل کشی نے مقبوضہ کشمیر میں بحرانی کیفیت کو جنم دیا، قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنیں استعمال کررہی ہیں اور بھارتی اداکارہ ظلم اور ہتھکنڈوں کی کھل کر حمایت کررہی ہے۔خط کے مطابق بھارتی اداکارہ نے ہندوستانی وزیر دفاع کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی جوہری حملے کی دھمکی کی بھی تائید کی، بھارتی اداکارہ کا بطور امن کی سفیر رویہ خود امن کے خلاف ہے، امن کی نام نہاد سفیر کی جانب سے جنگ کی تائید اقوام متحدہ کی جانب سے دیے گئے منصب کے خلاف ہے، جنگی جنون میں مبتلا اس خاتون کو “امن کی سفیر” کے منصب سے معزول نہ کیا گیا تو یہ منصب جگ ہنسائی کا نشانہ بن جائے گا۔ لہٰذا آپ سے التماس ہے کہ بھارتی اداکارہ سے یونیسیف کی خیرسگالی سفیر کامنصب فوری واپس لیا جائے۔واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے چند روز قبل ایک امریکی نڑاد پاکستانی خاتون کو اس وقت چپ کرادیاتھا جب اس نے پریانکاسے امن کی سفیر ہونے کے باوجود جنگ کی تائید کرنے کے حوالے سے جواب طلب کیا تھا۔جس پر پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے بھی چند روز قبل یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو خط لکھ کر پریانکا چوپڑا کو خیرسگالی سفیر کے عہدے سے سبکدوش کرنے کا مطالبہ کیاتھا جب کہ اداکارہ مہوش حیات نے بھی پریانکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداکارہ حب الوطنی کے لبادے میں نسل پرستی کو ہوا دے رہی ہیں جب کہ فنکاروں اور فلاحی کام کرنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو متحد رہ کر کام کرنے کا مشورہ دیں۔’

بل گیٹس کا وزیراعظم عمران خان کو خط،خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز بڑھنے پر اجلاس طلب کرنے پر شکریہ ادا کیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط تحریر ہے جس میں خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کے بڑھنے پر اجلاس طلب کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے ،بل گیٹس نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کے بڑھنے پر اجلاس طلب کرنے پروزیراعظم کا مشکورہوں،ان کا کہنا ہے کہ پولیو کو ختم کرنے کےلئے والدین کے ذہنوں سے شکوک نکالنا ضروری ہیں ، حفاظتی ٹیکہ جات ای پی آئی پروگرام پر حکومت کی خصوصی توجہ درکار ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بل اینڈملینڈاگیٹس فاﺅنڈیشن کے پاکستان سے اشتراک کافروغ دیکھ رہاہوں،ثانیہ نشترکیساتھ تخفیف غربت سے متعلق جون میں ملاقات ہوئی،پاکستان میں تخفیف غربت سے متعلق طویل المدتی کام کرناچاہتے ہیں،احساس پروگرام کیلئے ڈیلیوری یونٹ قائم کرناچاہتے ہیں،بل گیٹس نے پاکستان میں پولیوکیسزبڑھنے پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہاہے کہ خطرناک پولیووائرس پاکستان بھرمیں پھیل رہاہے، خیبرپختونخوامیں پولیوکیسزوائرس پھیلنے کاثبوت ہے ،بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان کی صورتحال انسدادپولیو کی کوششوں کیلئے خطرہ ہے،انسدادپولیو کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔

پاکستانی ماڈل کا دوران حمل ‘خوبصورت انداز’

(ویب ڈیسک)پاکستان کی نامور ماڈل آمنہ بابر نے رواں سال فروری میں شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا تھا اور اب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کے ساتھ حاملہ ہونے کی خبر کا بھی اعلان کردیا۔

ماڈل و اداکارہ نے اپنے بے بی بمپ (baby bump) کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر جاری کیں لیکن اس دوران ان کا دلچسپ اور منفرد انداز سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

26 سالہ ماڈل یقیناً ان تمام خواتین کے لیے مثال بننے کی کوشش کررہی ہیں جو دوران حمل اپنی ڈریسنگ کے حوالے سے پریشان رہتی ہیں۔

ماڈل نے اس دوران سادہ کپڑوں کو بھی شاندار انداز میں زیب تن کیا۔

جبکہ بڑے ایونٹس میں پہننے کے لیے بھاری ملبوسات میں بھی وہ نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں آمنہ بابر نے زاہد نون سے شادی کی تھی، ان دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جبکہ ان کی جوڑی کو بھی خوب پسند کیا گیا تھا۔

ا?منہ بابر نے اپنے نکاح کی تقریب میں نہایت سادہ لباس کا انتخاب کیا تھا جبکہ خوبصورت جیولری پہنی تھی۔جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب کو خفیہ رکھتے ہوئے انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو نہیں کیا تھا۔