پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض مل گیا

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کا قرض مل گیا ہے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 57 کروڑ 75 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے، 9 اگست کو ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں 53 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 57 کروڑ 75 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ 50 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مالیت 8 ارب 26 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی سطح عبور کرگئی ہے جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 31 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔واضح رہے کہ 7 اگست کو ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی، اس کے علاوہ جولائی میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنے اعلامیے میں 5 سال کے دوران پاکستان کو 10 ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان کیا تھا۔ یہ رقم پاکستان کے لیے رعایتی قرضہ ہوگی، پاکستان کے ساتھ نئی شراکت پر حکمت عملی طے کی جارہی ہے جبکہ یہ پروگرام 2024 تک جاری رہے گا۔

سعودی عرب کو بھارت کے ساتھ معاہدے معطل کرنے چاہئیں،لارڈ نذیرکا مطالبہ

لاہور(ویب ڈیسک) برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو بھارت کے ساتھ معاہدے معطل کرنے چاہئیں، بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج سے مودی سرکار بوکھلا گئی، کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے بھارت کو واضح پیغام دیا۔انہوں نے لندن میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج سے مودی سرکار میں تھرتھلی مچ گئی ہے۔کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے بھارت کو واضح پیغام دیا۔ پوری دنیا آج کشمیریوں کی آواز بن گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب کو بھارت کے ساتھ معاہدے معطل کرنے چاہئیں۔ واضح رہے سعودی عرب نے بھارت میں 75 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی کمپنی آرامکو کی جانب سے بھارتی کمپنی ریلائنس کے 20 فیصد شیئرز خریدے جائیں گے، یہ بھارت کی تاریخ کی سب سے بڑی بیرونی سرمایہ کاری ہوگی۔اس سرمایہ کاری کے تحت سعودی عرب کی جانب سے یومیہ بنیاد پر 5 لاکھ بیرل خام تیل بھارت بھیجا جائے گا۔ یہ خام تیل ریلائنس کی آئل ریفائنری منتقل کیا جائے گا جو یومیہ 14 لاکھ بیرل خام تیل پراسیس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسی طرح حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے آج یہاں پاکستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربیرون ممالک میں کشمیرکے لیے جدوجہد کی جا رہی ہے۔کشمیری خواتین کا تحریک میں بڑا کردارہے۔ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قرارداد اورکشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہو۔ دشمن بزدل اورڈرپوک ہے۔ نہتی قوم پرظلم کررہا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پرآزادی چھیننا سب سے بڑا جرم ہے۔بھارت نے محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ کواستعمال کرکے پھینک دیا۔ مشعال ملک نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان اور کشمیریوں کی فتح ہے، دنیا ہوش کے ناخن لے، پر سلامتی کونسل کی فوری رولنگ آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیری عوام کی یہ فتح ہے کہ مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل میں پہنچا ہے۔ آج پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی آواز بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ہوش کے ناخن لے اس مسئلے پر سلامتی کونسل کی فوری رولنگ آنی چاہیے۔

کائنات میں زمین جیسے کتنے سیارے ہیں؟

پنسلوانیا(ویب ڈیسک) شاید ایک ایک بال گن کر یہ تو بتایا جاسکتا ہے کہ آپ کے سر میں کتنے بال ہیں لیکن یہ بتانا کم و بیش ناممکن ہے کہ اس کائنات میں کتنی کہکشائیں ہیں؟ ہر کہکشاں میں کتنے ستارے ہیں؟ ان میں سے کتنے ستارے ہمارے سورج جیسے ہیں؟ اور یہ کہ ہمارے سورج جیسے ہر ستارے کے گرد ہماری زمین جیسے کتنے سیارے گردش کررہے ہیں؟ اس بارے میں جو کچھ بھی ہم جانتے ہیں، وہ بہترین اور محتاط ترین اندازوں کے سوا کچھ نہیں۔اس سب کے باوجود، پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ماہرینِ فلکیات کی ایک ٹیم نے اب تک دریافت شدہ سیاروں کے مقامات اور ان کے مرکزی ستاروں کی خصوصیات کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی کمپیوٹر سمیولیشنز کی مدد سے اندازہ لگایا ہے کہ ہمارے سورج جیسے ہر چار میں سے اوسطاً ایک ستارے کے گرد ہماری زمین جیسا کم از کم ایک سیارہ گردش کررہا ہے۔ البتہ یہ ”ممکنہ تعداد“ زمین جیسے ایک سیارے سے لیکر کر 33 سورج نما جتنی ہوسکتی ہے۔لیکن یہاں ”ہماری زمین جیسا سیارہ“ کی وضاحت ضروری ہے۔فلکیات میں جب ”زمین جیسا سیارہ“ کہا جاتا ہے تو اس سے مراد ایسا کوئی بھی سیارہ ہوتا ہے جس کی کمیت ہماری زمین کے مقابلے میں تین چوتھائی (75 فیصد) سے ڈیڑھ گنا (150 فیصد) تک ہو؛ اور جو اپنے مرکزی ستارے (سورج) کے گرد 237 زمینی دنوں سے لے کر 500 زمینی دنوں تک میں ایک چکر مکمل کر لیتا ہو۔اب تک دوسرے ستاروں کے گرد چکر لگاتے ہوئے 4,031 سیارے دریافت ہوچکے ہیں، جن میں سے لگ بھگ 40 ہماری زمین سے مماثلت رکھتے ہیں۔ یہ اندازے ان خلائی کھوجیوں کے کام آئیں گے جو آئندہ چند سال کے دوران ہمارے کائناتی پڑوس میں زمین جیسے سیارے تلاش کرنے کےلیے بھیجے جائیں گے۔اگر صرف اندازوں ہی کی بنیاد پر بات کی جائے تو تازہ ترین تخمینہ جات سے پتا چلتا ہے کہ کائنات میں کہکشاو¿ں کی مجموعی تعداد 2000 ارب (2 ٹریلین) کے لگ بھگ ہوسکتی ہے۔ ہر کہکشاں میں ہمارے سورج جیسے تقریباً 100 ارب ستارے ممکن ہیں۔ یعنی پوری کائنات میں زمین جیسے سیاروں کی کم سے کم تعداد 6000 ارب (6 ٹریلین) سے کچھ زیادہ ہوسکتی ہے۔اب ان میں سے کتنے سیارے ایسے ہوں گے جہاں زمین کی طرح زندگی وجود میں آئی ہوئی ہوگی؟ اور پھر وہ زندگی ارتقاءپذیر ہو کر ہماری طرح ذہین اور ایجادات و اختراعات کرنے کے قابل مخلوق کی شکل اختیار کر گئی ہوگی؟ ہمارے پاس ان سوالوں کا کوئی جواب نہیں؛ اور ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ ہمیں ان سوالوں کا کوئی حتمی جواب ملے گا بھی یا نہیں۔
نوٹ: اس تحقیق کی تفصیلات ”دی ایسٹرونومیکل جرنل“ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔

دنیا پاکستانیوں اورمسلمانوں سے متعلق دقیانوسی خیالات بدلے، علی ظفر

لندن(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکارو اداکار علی ظفرنے اداکارہ مہوش حیات کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے وقت آگیا ہے کہ دنیا کو اب پاکستانیوں اور مسلمانوں سے متعلق اپنی دقیانوسی سوچ کو بدلنا ہوگا۔مہوش حیات نے برطانوی نیوزآرگنائزیشن اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دنیا میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کے خراب تصور کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اسلاموفوبیا کے بڑھنے کی وجہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کا اپنی فلموں میں پاکستانیوں کو دہشت گرد دکھانا ہے۔مہوش حیات نے کہا فلم اور سینمامیں لوگوں کے ذہن بدلنے کی طاقت ہوتی ہے لیکن ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں ہمیشہ پاکستانیوں کو دہشت گرد اور ولن دکھایاجاتاہے جس کے باعث دنیا بھر میں پاکستان اور پاکستانیوں کا بہت خراب تصور جاتا ہے۔مہوش حیات نےکہا کہ جب میں دنیا بھر میں سفر کرتی ہوں تو وہاں پاکستان سے متعلق عام غلط فہمی پائی جاتی ہے اور لوگ کہتے ہیں اوہ تمہارا تعلق ایک ہشت گرد ملک سے ہے، اور تمہارے ارد گرد داڑھی والے مرد اورہر وقت برقع میں ملبوس خواتین رہتی ہوں گی لیکن یہ سوچ غلط ہے ہم ویسے نہیں ہیں جیساہمیں فلموں میں دکھایاجاتاہے۔سینما میں لوگوں کی امیج بنانے کی طاقت ہوتی ہے اور یہ امیج آسانی کے ساتھ لوگوں کے ذہنوں سے ہٹائی بھی نہیں جاسکتی، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اس مسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا اور میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ دنیا بھر کے سینما میں پاکستان کو دہشت گرد اور ولن دکھانے کے بجائے ہمارا صحیح تصور پیش کیاجائے۔

آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہونے پر فخر ہے، حمزہ علی عباسی

لاہور (ویب ڈیسک)بھارتی حکومت کی جانب سے رواں ماہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کیے جانے کے بعد انڈین حکومت کے ساتھ ساتھ میڈیا بھی دنیا کو دھوکا دینے میں مصروف دکھائی دیتی ہے۔مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے پر بھارت پر ہونے والی عالمی تنقید کو چھپانے کے لیے بھارتی میڈیا جہاں اپنی حکومت کی تعریف کرنے میں مصروف ہے، وہیں وہ پاکستانی حکومت اور شخصیات کے خلاف بھی مہم شروع کیے ہوئے ہے۔پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر بھارتی ٹی وی چینل ’ریپبلک‘ کی جانب سے ایک پروگرام میں پاکستانی حکومت، وزیروں، سیاستدانوں اور شوبز شخصیات کے حوالے سے من گھڑت دعوے کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی حمایت کرنے والوں کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ قرار دیا گیا۔بھارتی ٹی وی نے جن پاکستانی شخصیات کو خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ قرار دیا، ان میں اداکار حمزہ علی عباسی بھی شامل تھے، جنہوں نے ’ریپبلک‘ ٹی وی کے پروگرام کے اسکرین شاٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے۔حمزہ علی عباسی نے پروگرام کے میزبان کو جھوٹ پھیلانے والا شخص قرار دیتے ہوئے بھارتی میڈیا کو بھی غلط افواہیں پھیلانے کا ٹھیکیدار قرار دیا۔حمزہ علی عباسی نے پروگرام میں کیے گئے دعووں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ پاکستان کے خفیہ ادارے انٹر سروس انٹیلی جنس‘ (آئی ایس آئی) کے خفیہ ایجنٹ نہیں بلکہ واضح طور پر ایجنٹ ہیں‘۔

بھارت کا سب سے بڑا یوٹرن، مقبوضہ کشمیر کو متنازعہ علاقہ مان لیا،”ہم شملہ معاہدے کو تسلیم کرتے ہیں“: اقوامِ متحدہ میں بھارتی مندوب کی پریس بریفنگ

جنیوا (ویب ڈیسک) بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو اندرونی مسئلہ قرار دینے پر بڑا یوٹرن لیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کر لیا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں بھارتی مندوبسید اکبرالدین نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ہم 1972کے شملہ معاہدے کو تسلیم کرتے ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو داخلی مسئلے کی بجائے تنازعہ تسلیم کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کے معاملے پر بات کرنے کو تیار ہیں۔پریس بریفنگ کے دوران ان سے پاکستانی صحافی نے سوال کیا کہ وہ پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ کب بڑھائیں گے جس پر وہ پاکستانی صحافیوں کے پاس گئے اور ان سے ہاتھ ملاتے ہوئے کہا کہ شملہ معاہدے کو مانتے ہیں اور اس پر بات کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔خیال رہے کہ اس سے پہلے بھارت 5اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو اپنے آئین سے ختم کر چکا ہے اور جب پاکستان نے اس پر آواز اٹھائی تو بھارت نے کہا تھا کہ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے جس کے بعد پاکستان نے اقوامِ متحدہ میں جانے کا فیصلہ ہوا اور گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔دوسری جانب گونر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ تیسری عالمی جنگ ہو گی۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ ہوتی ہے تو یہ تیسری اور آخری عالمی جنگ ہو گی۔ چوہدری سرور نے کہا کہ جنگ کی صورت میں سب ختم ہو جائے گا اور یہ آخری جنگ ثابت ہو گی۔ وہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہپاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہپاکستان ہر قسم کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاک فوج کی نظر مشرقی سرحد پر ہے۔

بھارتی آبدوزوں کا سراغ لگانے والے افسران کیلئے ملٹری اعزازات کی منظوری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی آبدوزوں کا سراغ لگانے والے افسران کیلئے ملٹری اعزازات کی منظوری دے دی گئی، لیفٹیننٹ کمانڈر حمیر افتخار، لیفٹیننٹ کمانڈر خرم داﺅد نے دشمن بھارت کی آبدوزوں کا سراغ لگایا تھا، جبکہ دشمن کے پانیوں میں طویل مدتی آپریشن ڈپلائمنٹ پر کیپٹن ایلیا حسن کو ستارہ بسالت کی منظوری دی گئی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے افسران لیفٹیننٹ کمانڈر حمیر افتخارستارہ بسالت اورلیفٹیننٹ کمانڈر خرم داﺅد کو تمغہ بسالت تفویض کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ کمانڈر حمیر افتخار اورلیفٹیننٹ کمانڈر خرم داﺅد دونوں افسران نے دشمن بھارت کی آبدوزوں کا سراغ لگایا تھا۔اسی طرح صدر مملکت عارف علوی نے دشمن کی آبدوز کا سراغ لگانے والے پاکستان نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کے لئے ملٹری اعزازات کی منظوری دے دی ہے۔ایلیا حسن نے اپنی آبدوزوں کو دشمن کے پانیوں میں طویل مدتی آپریشنل ڈپلائمنٹ کی۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ دفاعی کارنامے پاک بحریہ کی دفاعی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ تمغہ امتیاز(ملٹری ) تفویض کرنے کی منظوری۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپنی آبدوزوں کی دشمن کے پانیوں میں کامیابی سے طویل مدتی آپریشنل ڈپلائمنٹ پر کیپٹن ایلیا حسن کو ستارہ بسالت تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔ترجمان کے مطابق یہ کارنامے پاکستان نیوی کی اعلی صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے 3 رئیر ایڈمرل کو ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 14 آفیسرز کو ستارہ امتیاز (ملٹری)اور 13 آفیسرز کو تمغہ امتیاز (ملٹری)،2 آفیسرز کو ستارہ بسالت ، 2 آفیسرز اور 6 جوانوں کو تمغہ بسالت تفویض کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

سلامتی کونسل کے دبائو پر مودی سرکارنے گھٹنے ٹیک دئیے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام کو سب سے بڑی اور ناقابل یقین خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سلامتی کونسل کے اجلاس میں سفارتی شکست کا سامنا ہونے اور اس کے پیش نظر بڑھنے والے دباو? کے تحت بھارت نے اب مقبوضہ کشمیر میں فون لائن کھولنے اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر عملدرآمد آج سے شروع ہو گا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں فون لائن کھولنے اور انٹرنیٹ کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات کی فراہمی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کشمیری بچے آئندہ ہفتے سکول ک±ھلنے کے بعد اپنی تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ سے بحال کر سکیں گے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کشمیریوں کو 2 جی انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھارت کے دعووں کی نفی کر دی ہے۔ اقوام متحدہ کی ا?فیشل ویب سائٹ نے اجلاس کے متعلق بیان جاری کر دیا ،جس میں کہا کہ مسئلہ کشمیر یو این چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہو گا،کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔ عالمی ادارے نے کہا کہ کشمیر عالمی امن اور سیکیورٹی کا مسئلہ ہے جو اقوام متحدہ کے دائرہ اختیار کے اندر 1965 کے بعد پہلی بار زیر بحث ا?یا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر یو این چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہو گا۔رپورٹ میں سیکرٹری جنرل کے بیان کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے 1972 میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے شملہ معاہدے کا بھی حوالہ بھی دیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق پرامن طریقے سے ہوگا۔

” پاکستان کی مسلح افواج تیار ہیں ” پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے واضح اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان اور انڈیا کے درمیان صورتحال کشیدہ ہے اور بھارتی وزیردفاع کے بیان پر اب پاک فوج کے ترجمان کا بھی موقف آگیا ، میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ سمجھ دار ممالک ایسی بات نہیں کرتے جو راج ناتھ نے کی ہے ،پاکستان کی مسلح افواج تیار ہیں، ہم نے حفاظتی اقدامات کو مزید موثر کردیا ہے۔ وزیرخارجہ اور مشیر اطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ بھارت کی کسی بھی حرکت کا عوام کی مدد سے بھرپور جواب دیں گے ، مقبوضہ کشمیر میں اس وقت سب سے بڑا انسانی حقوق کا مسئلہ ہے ، کشمیر جیل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے ، گھر کے باہر فوج کھڑی ہے ، دنیاکودیکھنےکی ضرورت ہےکہ اس مسئلےمیں کیاکرداراداکرسکتی ہے، کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فوج بھرپورجواب دیگی، پاک فوج کسی بھی مس ایڈونچرکیلئےمکمل تیارہے،مسئلہ کشمیر اب ایک نیوکلیئرفلیش پوائنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل اوسی پربھارتی اشتعال انگیزیاں جاری جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیاکی نظرمیں ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ یہ تاثرغلط ہےکہ پاکستان ایل اوسی پرکشیدگی بڑھارہاہے، بھارت ایل اوسی پرکشیدگی بڑھارہاہے۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ یہ ایک لمبی لڑائی ہے اور ہر محاذ پر لڑنی ہے ، بھارت کی کوشش کے باوجود کل ہم نے ایک بہت بڑا معرکہ سر کرلیا ہے ، مودی سرکار نے نہرو کے ہندوستان کو دفن کردیا، یہ نہرو کا نہیں بلکہ مودی کا ہندوستان ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے بعد جوالا مکھی پھٹنے کو تیار ، بھارتی صحافی نے خوفناک خطرے سے آگاہ کردیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی رائٹر ارون دھتی رائے کا کہنا ہے کہ کشمیر پر چھائی موت کی خاموشی تمام آوازوں سے بلند ہے، کرفیو کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بہت کچھ ہوگا، ردعمل میں بھارتی مسلمانوں کوخطرہ ہوسکتا ہے،، وزیراعلی ہریانہ کے کشمیری خواتین سے متعلق ریمارکس گھٹیا ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی رائٹر ارون دھتی رائے کا کہنا ہے کہ کشمیر پر چھائی موت کی خاموشی تمام آوازوں سے بلند ہے، کرفیو کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بہت کچھ ہوگا، ردعمل میں بھارتی مسلمانوں کوخطرہ ہوسکتا ہے۔ مودی کے اقدامات کیخلافبھارت میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں، بھارتی رائٹر ارون دھتی رائے نے کہا کہ لگتا ہے بھارتی حکومت بد معاش ہوچکی ہے، کشمیر پر فیصلے کا جشن چھچورے انداز میں منایا جارہا ہے۔ارون دھتی رائے کا کہنا تھا کہ وزیراعلی ہریانہ کے کشمیری خواتین سے متعلق ریمارکس گھٹیا ہیں، کشمیر پر چھائی موت کی خاموشی تمام آوازوں سے بلند ہے، کشمیریوں کو پنجرے میں بندکر دیاگیاہے، لوگوں کوبے عزتکیا جارہا ہے۔بھارتی رائٹر نے کہا کرفیو کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بہت کچھ ہوگا، ردعمل میں بھارتی مسلمانوں کو خطرہ ہوسکتا ہے، انتہاپسند آر ایس ایس کے 6 لاکھ اہلکار مودی سمیت تربیت یافتہ ملیشیا ہیں۔خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، کرفیو کے نفاذ کو آج تیرہواں روز ہے، مقبوضہ وادی میں معمول کی زندگی بد ستور مفلوج اور کمیونیکیشن کا بلیک آو¿ٹ ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیا اور دواو¿ں کی قلت ہوگئی ہے۔ بھارتی فوجی گلی محلوں میں دندناتے پھررہے ہیں اور کشمیری گھروں میں محصور ہیں، کشمیریوں کا کہنا ہے کہ مودی کرفیو ہٹائے پھر پتا چلے گا کشمیری کیا چاہتے ہیں، کشمیری آزادی چاہتے ہیں اور لے کررہیں گے۔یاد رہے چند ماہ قبل معروف اور ایوارڈ یافتہ مصنفہ ارون دھتی رائے نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا تھا کہ کشمیر میں ایسی صورتحال پائی جاتی ہے جہاں زیادہ سے زیادہ نوجوان مسلح جدوجہد میں شامل ہورہے ہیں اور بھارت میں سیاسی صورتحال کی وجہ سے ہندو قوم پرستی میں اضافہ ہوگیاہے۔