پریانکا چوپڑا نے زندگی کے اہم ترین راز سے پردہ اٹھا دیا، اپنے گلے میں کیا پہنے رکھتی ہیں؟

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اسلام کیساتھ لگا? کے حوالے سے بہت شہرت رکھتی ہیں جنہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مغرب کا وقت ان کا پسندیدہ ترین وقت ہوتا ہے۔ لیکن اب انہوں نے اپنی زندگی کے ایک اور اہم راز سے پردہ اٹھا دیا ہے جس کے باعث سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔اپنی فلم ”بے واچ“ کی پروموشن کیلئے ’ڈرٹی لانڈری‘ نامی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران انہوں نے اپنے بارے میں حیران کن بات بتائی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے والد اشوک چوپڑا نے انہیں گلے میں پہننے کیلئے ایک چین دی تھی جس میں لگے لاکٹ میں آیت الکرسی لکھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد نے انہیں یہ چین اس لئے دی تھی تاکہ وہ بری طاقتوں سے بچی رہیں۔اس موقع پر انہوں نے وہ چین بھی دکھائی جس میں آیت الکرسی والا لاکٹ موجود ہے اور اس کے ساتھ ہی دیگر کئی اور لاکٹ بھی لگے ہیں۔ پریانکا چوپڑا کے اس انکشاف سے ایک بات تو طے ہے کہ ہندو چاہے جتنے مرضی شدت پسند بن جائیں، دین اسلام ہمیشہ چمکتا دمکتا رہے گا اور بالی ووڈ کے فنکار اس کی واضح مثال ہیں۔

شدید ترین بارشیں ، 72گھنٹوں کے دوران بڑی تباہی آنے کا خطرہ،نیا الرٹ جاری

لاہور (ویب ڈیسک) فلڈ فورکاسٹنگ ڈویڑن نے پنجاب کے حوالہ سے نیا الرٹ جاری کر دیا۔ الرٹ کے مطابق ا?ئندہ 72گھنٹوں کے دوران پنجاب کے دریاو?ں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ دریائے ستلج، بیاس، راوی، چناب اورجہلم کے بالائی علاقوں میں شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔ خلیج بنگال سے آنے والا کم دباو? کا سسٹم بھارتی صوبہ راجھستان کے شمال مشرق میں موجود ہے اور بارشوں کا یہ سسٹم پنجاب کے بالائی علاقوں کی جانب گامزن ہو سکتا ہے۔ خلیج بنگال کی مون سون ہواﺅں کا مغربی ہواﺅں سے ٹکراﺅ کا بھی امکان ہے۔ دریائے ستلج اور راوی کے بہاﺅ کا انحصار بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے پر ہو گا۔الرٹ میں تمام متعلقہ اداروں کو سیلابی صورتحال سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

زارا عباس: پیسہ ہی مرید عباس کے قتل کی وجہ بنا

کر اچی:(ویب ڈیسک)پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں قتل ہونے والے ٹی وی اینکر مرید عباس کی بیوہ زارا عباس کا کہنا ہے کہ پیسہ ہی ان کے شوہر کے قتل کی وجہ بنا تاہم یہ رقم کتنی تھی اس بارے میں غلط اعدادوشمار پھیلائے جا رہے ہیں۔بی بی سی اردو سے خصوصی بات چیت میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس مقدمے کی تحقیقات سے مطمئن نہیں ہیں۔بول نیوز کے اینکر مرید عباس اور ان کے دوست خضر حیات کو گذشتہ ماہ کراچی میں قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک ملزم عاطف زمان کو گرفتار کیا ہے جس نے گرفتاری سے قبل خود کو گولی مارکر زخمی کر لیا تھا۔کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں مقتول مرید عباس اور ملزم عاطف زمان کی رہائش ایک ہی عمارت کے دو اپارٹمنٹس میں تھی۔ زارا عباس ابھی بھی اسی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں جبکہ عاطف کے اپارٹمنٹ کو سِیل کر دیا گیا ہے۔زارا عباس کا کہنا ہے کہ مرید عباس کا قتل ان کی زندگی کا سب سے بڑا نقصان ہے۔’سب سے بڑا نقصان جو ساری زندگی رہے گا وہ میرے شوہر مرید عباس کی موت ہے جن کو بہت بیدری کے ساتھ قتل کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ اس مقدمے میں رقم کے حوالے سے غلط اعداد و شمار پھیلائے جا رہے ہیں۔ ‘کتنے غلط اعداد و شمار چل رہے ہیں کہ تین سو کروڑ سے اوپر کا چکر ہے، اتنے کروڑ سے اوپر کا چکر ہے جبکہ تحقیقات ابھی ہوئی نہیں ہیں۔مرید عباس کو کراچی کے متمول علاقے ڈیفینس میں قتل کیا گیا تھا’ابھی تک کوئی چیز سامنے آئی نہیں ہے لوگ یہاں پر اتنی بڑی بڑی باتیں کس طرح کر سکتے ہیں۔’ہماری جو رقم تھی وہ کچھ اور تھی، اس میں اتنے افراد جو کہ میڈیا کے تھے انھوں نے بھی لگائے۔ اگر اس رقم کو شمار کروں تو بڑی رقم بنتی ہے، البتہ ہمارے ذاتی کروڑوں روپے نہیں ہیں۔’قانون نافذ کرنے والے ایسے ادارے بھی ہیں جن کے کیا نام لوں۔ ظاہر ہے جن کے پاس یہ تمام نام ہیں وہ ان سب چیزوں سے بہتر طریقے سے جانتے ہیں۔ اگر وہ بے وقوف بن گئے تو ہمارا کام دیکھیں ہم تو سٹوڈیو میں جا کر نیوز پڑھتے ہیں اور نیوز پڑھ کر آ جاتے ہیں۔انھوں نے کہا ’یقیناً قانون نافذ کرنے والے وہ ہیں جو پولیس سے بھی اوپر کے ہیں۔ ظاہر ہے کہ وہ بھی کچھ نہ کچھ کریں گے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ بیٹھ کر دیکھ رہے ہوں کیونکہ میرا ان سے کوئی رابطہ نہیں اس لیے میں ان کی طرف سے کچھ کہہ نہیں سکتی۔مرید عباس کے قتل کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ ملزم عاطف زمان نے گرفتاری کے بعد جو پولیس کو بیان دیا اس سے وہ منحرف ہو چکے ہیں اور انھوں نے کہا ہے کہ وہ اپنا بیان وکیل کی مدد سے تحریری طور پر دائر کریں گے۔زارا عباس پولیس کی تحقیقات سے مطمئن نظر نہیں آتیں۔ ’میں تو یہ کہوں گی کہ ابھی تک یہ عادل زمان کو ہی گرفتار نہیں کر سکے ہیں وہ جو اتنا بڑا معاملہ پیچھے پڑا ہے اس کو شاید وہ صحیح طریقے سے حل بھی نہیں کر سکتے۔ان کا الزام ہے کہ ملزم عاطف زمان کا بھائی عادل زمان بھی اس معاملے میں برابر کا شریک ہے۔زارا عباس مرید عباس کے قتل کے معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے مطمئن نظر نہیں آتیں’سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی وہ نظر آتا ہے۔ قدم قدم پر وہ عاطف کے ساتھ تھا۔ وہ ابھی تک فرار ہے اور پولیس اس کو گرفتار نہیں کر سکی۔ اس واقعے کے بعد بھی وہ کئی روز کراچی میں رہا اس کے بعد وہ بالاکوٹ چلا گیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مرید عباس کے کیس کی ہائی پروفائل کیس کے طور پر تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مفرور ملزم عادل کا جدید سائئنسی طریقوں سے سراغ لگایا جا رہا ہے۔انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مرید عباس کے قتل کے پیچھے کسی منظم گروہ کا ہاتھ ہے جنھوں نے عاطف زمان کو اس اقدام کے نتیجے میں تحفظ کی یقین دہانی کروائی تھی۔’مجھے یقین ہے کہ اس کے پیچھے کوئی بڑا گروہ ہے۔ کوئی بڑے ہاتھ ضرور ہیں جنھوں نے عاطف کو اتنا اعتماد دیا کہ تم کرو، ہم پیچھے بیٹھے ہیں۔ اسی وجہ سے آج وہ اتنا آرام سے ہے کہ میں نے یہ کر دیا، میں شاید چھوٹ بھی جاو¿ں گا۔ شاید وہی طاقتیں اس کو پولیس سے اتنی سہولت بھی دلا رہی ہیں۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے میں جو بھی ملوث ہے اس سے مفصل تحقیقات ہونی چاہییں۔ ’میں یہ ضرور کہنا چاہوں گی تحقیقات ان تمام افراد کے ساتھ صحیح سے ہونی چاہییں۔ان کے مطابق عاطف نے اپنے خاندان کے بارے میں بھی غلط بیانی کی تھی۔ ‘اس نے کہا کہ میرے والدین، بہن بھائی اکتوبر 2005 کے زلزلے میں مر گئے۔ جب میرے پاس پیسہ نہیں تھا رشتے تھے، اب پیسے ہیں تو رشتے نہیں۔ میں تم لوگوں کو اپنے رشتہ داروں کی طرح دیکھتا ہوں۔
’پیسہ ہی قتل کی وجہ بنا ہے‘
زارا عباس کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر تین سال قبل عاطف سے ایک دوست کے ذریعے ملے تھے جس کے بعد ان کے پاس سرمایہ کاری کیزارا عباس کا کہنا تھا کہ ان کی سرمایہ کاری کے بعد بہت سے لوگوں نے ان کے شوہر سے اس بارے میں بات کی جنھوں نے ان تمام لوگوں کو عاطف کے بارے میں بتایا اور پھر سرمایہ لگایا۔’بہت سے لوگوں نے میرے شوہر سے پوچھا یہ ایسا کیا طریقہ ہے، آپ ہم کو بتائیں۔ میرے شوہر نے کہا کہ ایسا ہے آپ کر لیں بات عاطف زمان سے تو ان باقی افراد نے بھی عاطف زمان سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہم بھی پیسے لگانا چاہتے ہیں۔زارا عباس کا کہنا ہے کہ پیسہ ہی قتل کی وجہ بنا ہے کیونکہ مبینہ طور پر عاطف سرمایہ کاروں سے لی گئی رقم واپس نہیں کر رہا تھا۔یاد رہے کہ ملزم عاطف زمان نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ وہ ٹائروں کا کاروبار کرتا تھا اور اس میں مختلف لوگوں نے سرمایہ کاری کی تھی جس پر وہ انھیں 10 سے 15 فیصد منافع دیتا تھا۔خیال رہے کہ کاروبار کے مالی معاملات سامنے آنے کے بعد پولیس نے قومی احتساب بیورو کو خط لکھ کر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اس سلسلے میں زارا عباس کا کہنا ہے ’اگر یہ معاملہ نیب کے ہاتھ میں جاتا ہے تو دیکھتے ہیں کہ پھر اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور یہ معاملہ کس طرح حل ہوتا ہے۔زارا عباس نے یہ بھی بتایا کہ جن لوگوں کی اس کاروبار میں رقم لگی ہے وہ سب چاہتے ہیں کہ کسی طرح ان کی وصولی ہو جائے۔ ہم تمام لوگ ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں اس حوالے سے درخواست دائر کریں گے۔

بھارت کو پاکستان کے خلاف کھیل کے میدان میں بھی سبکی کا سامنا

ڈیوس (ویب دیسک)عالمی ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی پاکستان سے منتقل کرنے کی بھارتی تجویز مسترد کردی۔ ا?ئی ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال ڈیوس کپ مقابلے کے لیے موزوں ہے،بھارت معقول جواز اور دستاویزات کے ساتھ رجوع کرے۔ آئی ٹی ایف کے مطابق اگر بھارتی ٹیم نے پاکستان ا?نے سے انکار کیا تو سخت ایکشن لیا جائے

اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 28 اگست تک توسیع

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی مقامی عدالت نے امانت میں خیانت اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کے مقدمے میں نامزد اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 28 اگست تک توسیع کر دی، عدالت نے ا?ئندہ سماعت پر تفتیشی سے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔ایڈیشنل سیشن جج عظیم شیخ نے اداکار محسن عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ محسن عباس اور انکی اہلیہ فاطمہ سہیل کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے، تفتیشی رپورٹ کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ عدالت مکمل رپورٹ جمع کرانے کیلیے مہلت دے۔محسن عباس کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بیوی نے مخالفین کے ساتھ ملکر جھوٹے مقدمے میں نامزد کرایا ہے لہذا عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم دے، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 28 اگست تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے انکے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں امانت میں خیانت اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

ذاکر نائیک کو ملائیشیا میں تفتیش کا سامناکیوں کرنا پڑا؟ وجہ سامنے آگئی

کوالالمپور(ویب ڈیسک) بھارت کے معروف مبلغ ذاکر نائیک کی جانب سے مبینہ طور پر دیے گئے حساس ریمارکس دینے پر انہیں ملائیشیا بھی تفتیش سامنا ہے۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام متعدد وزراء کی جانب سے ذاکر نائیک کو بے دخل کرنے کے مطالبے کے بعد اٹھایا گیا جب انہوں نے ایک متنازع بیان میں کہا کہ ملائیشیا میں ہندوﺅں کو بھارت کی مسلمان اقلیت کے مقابلے 100 گنا زیادہ حقوق حاصل ہیں۔خیال رہے کہ ذاکر نائیک گزشتہ 3 سالوں سے ملائیشیا میں رہائش پذیر ہیں جبکہ بھارت میں انہیں نفرت انگیز تقریر اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا ہے۔حال ہی میں انہیں ملائیشیا کی نسلی اور مذہبی اقلیتوں کو مالے نسل (جو زیادہ تر مسلمانوں پر مشتمل ہے) کی اکثریت کے خلاف مبینہ طور پر اکسانے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔اس سلسلے میں وزیر داخلہ محی الدین یٰسین نے بتایا کہ پولیس ذاکر نائیک اور متعدد دیگر افراد سے نسل پرستانہ بیان دینے اور ایسی جعلی خبریں پھیلانے کے حوالے سے تفتیش کرے گی جس سے عوامی جذبات متاثر ہوئے۔بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں غیر مسلم شہریوں سمیت ہر ایک کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ جو کوئی بھی عوامی ہم ا?ہنگی کے لیے خطرہ بنے گا قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے سے پہلے نہیں سوچیں گے۔دوسری جانب جب ڈاکٹر ذاکر نائیک کے نمائندے سے اس حوالے سے جاننا چاہا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے وزیر داخلہ کا بیان پڑھنا چاہیں گے۔خیال رہے کہ ملائیشیا میں نسل اور مذہب ایک حساس معاملہ ہے جہاں تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ یعنی 60 فیصد مالے قوم سے تعلق رکھنے والے مسلمان ہیں جبکہ بقیہ آبادی چینیوں، بھارتیوں پر مشتمل ہے جن کی اکثریت ہندو ہے۔اس سے قبل ذاکر نائیک بھارت میں اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے رہے ہیں، ان کا موقف ہے کہ انہیں سیاق وسباق سے ہٹ پیش کیا جاتا ہے۔ملائیشیا کی سرکاری خبررساں ادارے برنامہ نے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے رواں ہفتے کہا تھا کہ ذاکر نائیک کو بھارت واپس نہیں بھیجا جائے گا کیونکہ ان کے تحفظ کو خطرہ ہے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگر کوئی دوسرا ملک ذاکر نائیک کو رکھنا چاہے تو اسے خوش ا?مدید کہا جائے گا۔یاد رہے کہ بھارت نے ذاکر نائیک اور ان کے معاونین پر اپنے پیروکاروں میں دشمنی کا تاثر ابھارنے اور مختلف مذہبی گروہوں کے درمیان نفرت یا ناپسندیدگی پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے 2016 میں ان کی اسلامک ریسرچ فاو?نڈیشن پر پابندی عائد کردی تھی۔

کرکٹر حسن علی نے اپنی نکاح کی تقریب کیلئے کرکٹ بورڈ سے ایک ہفتے کی چھٹی مانگ لی

لاہور(ویب ڈیسک )قومی کرکٹر حسن علی نے اپنی نکاح کی تقریب کے لئے کرکٹ بورڈ سے ایک ہفتے کی چھٹی مانگ لی، ان کے نکاح کی تقریب 20 اگست کو بھارتی لڑکی سامعہ سے دبئی میں ہونا طے پائی ہے۔پی سی بی نے 19 اگست کو پری سیزن کیمپ کیلئے 20 کھلاڑیوں کو طلب کر رکھا ہے جن کا 20اور21اگست کو فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جانا ہے۔حسن علی نے پری سیزن کیمپ 27 اگست کو جوائن کرنے کی درخواست دی ہے۔ ان کا فٹنس ٹیسٹ بعد میں لیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو 19اگست کونیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کرنے

مقبوضہ کشمیر میں 13 ویں روزبھی زندگی مفلوج، مریض طبی سہولیات سے محروم

مقبوضہ کشمیر(ویب ڈیسک) مسلسل 13 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہونے کے باعث مقبو ضہ کشمیر میں کاروبار زندگی بری طرح متاثر اور مریض طبی سہولیات سے محروم ہیں۔بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 راجیہ سبھا میں پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے ختم کر دیا تھا۔مودی سرکار نے آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کو دو حصوں میں تقسیم کر کے بھارتی یونین میں شامل کر لیا تھا۔سلامتی کونسل اجلاس نے اس بات کی نفی کردی کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے ۔بھارت سرکار نے آرٹیکل 370 ختم کرنے سے پہلے ہی ہزاروں کی تعداد میں اضافی نفری مقبوضہ کشمیر میں تعینات کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔

”پر کشش آفر “روس نے مسئلہ کشمیر کا بڑا حل پیش کر دیا

نیویارک:(ویب ڈیسک) روس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور ساتھ ہی واضح کیا ہے کہ اس ضمن میں اس کا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں ہے۔روس کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان موجود ت?صفیہ طلب امور میں کردار ادا کرنے کی خواہش اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس کے فوری بعد سامنے آئی ہے۔روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے اور ویٹو پاور کا حامل ملک ہے۔مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے یہ پیشکش اس وقت کی تھی جب وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کا سرکاری دورہ کیا تھا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود حل طلب مسئلہ کشمیر میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ماضی میں عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے بھی سامنے ا?چکی ہے لیکن بھارت کسی بھی ملک کی ثالثی کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے اور ہر مرتبہ کی جانے والی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کردیتا ہے کیونکہ وہ مظلوم کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے پہ ا?مادہ نہیں ہے اور بزور طاقت ان کا بنیادی حق چھیننے پہ یقین رکھتا ہے۔روس کی جانب سے کردار ادا کرنے کی پیشکش اقوام متحدہ میں اس کے مستقل مندوب دمتری پولیانسکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک پیغام میں کی ہے۔روس کے مستقل مندوب دمتری پولیانسکی نے مو¿قف اپنایا ہے کہ ہمارا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کھلے دل سے پاک بھارت تنازعہ میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔دمتری پولیانسکی نے لکھا ہے کہ خواہش مند ہیں کہ اسلام ا?باد اور دہلی مسئلہ کشمیر کو حل کرکے اچھے ہمسایوں کی طرح رہیں۔روسی مندوب نے کہا ہے کہ آرزو ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر موجود اختلافات سیاسی اور سفارتی طریقہ کار سے حل ہوں۔دمتری پولیانسکی نے روس کو پاکستان اور بھارت کا دوست قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مسئلہ کشمیر 1972 میں طے پانے والے شملہ معاہدے، 1999 میں ہونے والے معاہدہ لاہور اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت حل کیا جائے۔

شہباز شریف کی مبینہ بیٹی کی ایک ہندو جنرل کے پوتے سے شادی کی خبر،حقیقت کیا ہے؟اور لڑکی دراصل کس کی بیٹی ہے؟ہندوستان ٹائمز کے حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شہباز شریف کی بیٹی کی ایک ہندو جنرل کے پوتے سے شادی کی خبر، سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی بیٹی کی شادی کی خبر بھارتی اخبار دکن ہیرالڈ نے اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دی ہے، واضح رہے کہ اس خبر کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بیٹی کی شادی ایک ہندو جنرل کے پوتے سے ہوئی ہے، لیکن یہ خبر جھوٹی تھی اور اسے اخبار نے اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے، بھارت کے اخبار ہندوستان ٹائمز نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) پریم ناتھ ہونز کے حوالے سے لکھا کہ یہ خبر جھوٹی اوربے بنیاد ہے، اخبار نے لکھا کہ ریٹائر جنرل کے پوتے سے شادی کرنے والی لڑکی سمعیہ صدیق کا تعلق پاکستان کے شریف خاندان سے نہیں ہے، اخبار نے لکھا کہ لوگوں کو جھوٹی خبر پھیلانے سے پہلے تحقیق کر لینی چاہیے، ہندوستان ٹائمز میں اپنی رپورٹ میں لکھا کہ سمیعہ سعید لاہور کے رہائشی میاں صدیق کی بیٹی ہے جس نے سابق بھارتی لیفیٹننٹ جنرل پریم ناتھ ہونز کے پوتے کانیو پرتاپ ہون سے کورٹ میرج کر لی ہے۔