تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر میں 13 ویں روزبھی زندگی مفلوج، مریض طبی سہولیات سے محروم

مقبوضہ کشمیر(ویب ڈیسک) مسلسل 13 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہونے کے باعث مقبو ضہ کشمیر میں کاروبار زندگی بری طرح متاثر اور مریض طبی سہولیات سے محروم ہیں۔بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 راجیہ سبھا میں پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے ختم کر دیا تھا۔مودی سرکار نے آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کو دو حصوں میں تقسیم کر کے بھارتی یونین میں شامل کر لیا تھا۔سلامتی کونسل اجلاس نے اس بات کی نفی کردی کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے ۔بھارت سرکار نے آرٹیکل 370 ختم کرنے سے پہلے ہی ہزاروں کی تعداد میں اضافی نفری مقبوضہ کشمیر میں تعینات کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain