بھارت کے حق میں بولنے والے روس کا میزائل تجربہ بھی ناکام ، ٹیسٹنگ کے دوران دھماکے سے ہلاکتیں

لندن ( ویب ڈیسک ) روسی حکام نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ قطب شمالی میں ایک میزائل ٹیسٹنگ سائٹ پر دھماکہ کے نتیجے میں ایٹمی ایجنسی سٹاف کے پانچ ارکان ہلاک ہو گئے جبکہ تابکاری آئسوٹوپس خارج ہوئے ہیں۔ قریبی شہر میں تابکاری کی سطح بڑھ جانے کی رپورٹس ملی ہیں۔روسی ایٹمی ایجنسی ” روز ایٹم“ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک خفیہ فوجی سائٹ پر جمعرات کو پیش آنے والے اس حادثے کے نتیجے میں سٹاف کے تین ارکان جھلس بھی گئے اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ روسی فوج نے قبل ازیں حادثہ کا سبب نیوکلئیر فیول نہیں بتایا تھا ، اس کا کہنا تھا کہ تابکاری کی سطح معمول کے مطابق ہے۔تاہم قریبی شہر سیووڈونسک کے حکام نے رپورٹ دی کہ حادثہ کے بعد تابکاری کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے۔ حادثہ دور دراز کے شمالی آرکھن جیلسک خطے میں ایک لیکوئیڈ پروپیلانٹ جٹ انجن کی ٹیسٹنگ کے دوران پیش آیا۔ وزارت دفاع کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ دھماکہ کے فوری بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ روز ایٹم کا کہنا ہے کہ اس کے سٹاف ارکان ٹیسٹ ہونے والے انجن کی ” آئسوٹوپس پاور سورس“ کے لئے انجنئیرنگ اور ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کر رہے تھے۔ حکام نے بحر ابیض میں نیونوکسا پر پیش آنے والے حادثہ کے بارے میں کم تفصیلات فراہم کی ہیں۔ یہ سائٹ سوویٹ دور سے ایٹمی آبدزوں اور جہازوں میں نصب کئے جانے والے میزائل ٹیسٹ کرنے کیلئے استعمال ہورہی ہے۔

کے الیکٹرک کا کراچی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ

کراچی: (ویب ڈیسک)شہر قائد میں شدید بارش کے باعث کے الیکٹرک نے کراچی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ دے ڈالا ہے۔کے الیکٹرک نے کراچی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ دیا ہے، ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر کے بیشتر علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہورہا ہے اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کئی جگہوں پر بجلی بند کردی گئی ہے، سیلابی پانی کے باعث تکنیکی عملے کو شدید دشواری کا سامنا ہے اور بجلی کی کچھ تنصیبات سیلابی پانی سے متاثر ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق سولجر بازار اور منگھوپیر سمیت دیگر مقامات پر اندرونی نوعیت کے کرنٹ لگنے کے حادثات پیش آئے، موسیٰ لین اور کھارادر کے علاقوں میں کنڈوں اور ہینگنگ لائٹس سے کرنٹ لگنے کی رپورٹس آئیں، کنڈوں اور سیلاب کے باعث کچھ مقامات پر عارضی بجلی بند کی گئی ہے جب کہ صدر، گلشن، جوہر، ٹاور اور نارتھ کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال ہے۔

شیخ رشید نے بھارت کی درخواست مسترد کردی

لاہور(ویب ڈیسک) وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس بحال کرنے کا مطالبہ مسترد کرتا ہوں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کشمیر کی تحریک آزادی ایک بار پھر آہستہ آہستہ اٹھے گی، سرینگر میں بھارت کا سیاسی، معاشی جنازہ نکل جائے گا، تمام پاکستانیوں سے کہتا ہوں جاگتے رہنا، شاید ہمارا قرض اتارنے کا وقت آ گیا ہے، جب کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں لال حویلی کا ایک کردار ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ سوچ سمجھ کر تھر اور سمجھوتہ ایکسپریس بند کی، بھارت وزارت خارجہ کی نظرثانی کی درخواست مسترد کرتا ہوں اور جب تک میں وزیر ہوں سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس نہیں چلے گی، بھارت سے مذاکرات کے سارے راستے بند ہو چکے ہیں، مذاکرات ہوئے تو لوگ کہیں گے سب کچھ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہو رہا ہے تاہم بھارت سے تعلقات میں نظرثانی کا فیصلہ وزارت خارجہ نے کرنا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میرے خیال میں مودی حکومت ٹریپ ہو گئی ہے، مودی ازم ہٹلر کی کاپی اور نازی ازم کی داستان ہے، کشمیری جینئس قوم ہے، مودی نے سیاسی خودکشی کا فیصلہ کیا، وقت ثابت کرے گا مودی کا فیصلہ انڈیا کی معیشت اور امن کو تباہ کر دے گا، ایرانی،ترکی،عربی سب کشمیر پر بولیں گے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا جو کچھ ہوا یو این قراردادوں کے خلاف ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چودھری شوگر ملز کا کیس پیپلزپارٹی نے شروع کیا جو اب اپنے انجام کی طرف بڑھ رہا ہے، اپوزیشن کا مسئلہ ہے ہمیں کچھ نہ کہو، ہمیں باہر نہ جانے دو، ملک لوٹنے والے چاہتے ہیں پیسے تھرڈ پارٹی دیدی گی لیکن اس کا ذکر نہیں ہونا چاہیے جب کہ (ن) لیگ آج جس مقام پر ہے اس کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف اور عمران خان ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں، عمران خان کے دور حکومت میں ایک بھی کیس نہیں بنا۔

وہاب ریاض ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کیلئے پی سی بی سے کب رابطہ کریں گے ؟ پتا چل گیا

لاہور (ویب ڈیسک )فاسٹ بولر وہاب ریاض عید کے بعد ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے لیے پی سی بی سے اجازت طلب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر نے چند روز قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان کیا، ان کے اس اعلان کو حیرانگی سے نہیں دیکھا گیا تھا کیونکہ محمد عامر کچھ عرصہ سے اس بارے میں سوچ رہے تھے اور اس حوالے سے خبریں بھی آئی تھیں اور پھر ورلڈکپ کے بعد محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا جس کا پی سی بی نے اعلان کیا۔محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے وقت یہ خبریں سامنا آنا شروع ہوئیں کہ مزید فاسٹ بولر بھی ریٹائر منٹ لے سکتے ہیں۔پہلا نام وہاب ریاض کا سامنے آیا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے رہے ہیں۔27 ٹیسٹ میچوں میں 83 وکٹیں لینے والے وہاب ریاض عید کے بعد پی سی بی حکام سے بات کریں گے اور اپنے ارادے کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔وہاب ریاض ان دنوں کینیڈا میں موجود ہیں اور لیگ کھیل رہے ہیں، وہاب ریاض اپنے کیرئیر کو طول دینے کے لیے مختصر دورانیے کی کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔وہاب ریاض کو پی سی بی نے گزشتہ روز ہی سینٹرل کنٹریکٹ کی سی سے بی کیٹیگری میں شامل کیاہے، محمد عامر کی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کے وہاب ریاض کو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے تجربہ کار بولر قرار دیا جا رہا ہے لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ وہاب ریاض کا بھی ٹیسٹ کرکٹ سے دل بھر گیا ہے۔

ناروے مسجد میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک نمازی زخمی

ناروے:(ویب ڈیسک)ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے مضافات میں قائم مسجد میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک نمازی زخمی ہوگیا۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے ’سفید فام‘ شخص کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کرلیے۔اوسلو پولیس نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ’ایک عمر رسیدہ شخص کو گولی لگی اور ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا تاہم پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ سفید فام مسلح شخص نے اوسلو کے مضافات میں واقع النور اسلامک سینٹر کو نشانہ بنایا۔النور اسلامک سینٹر کے سربراہ نے بتایا کہ حملہ آوار شخص سفید فام تھا اور اس نے ہیلمنٹ اور ’یونیفارم‘ پہن رکھا تھا۔دی انڈیپینڈنٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق سینٹر کے ایک رکن عرفان مشتاق نے بتایا کہ مسلح شخص نے فائرنگ کی لیکن جلد ہی اسے پکڑ لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ حملہ آوار شخص کے پاس دو شاٹ گن اور ایک پستول تھا اور اس نے مسجد کے دروازے کا شیشہ توڑ کر فائرنگ کی۔واضح رہے کہ عالمی سطح پر حالیہ عرصے میں مسلمان مخالف حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔رواں برس 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں نماز جمعہ سے قبل مسلح حملوں میں 50 افراد شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد تمام مغربی ممالک میں مساجد کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظام کیے جارہے ہیں۔نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر دہشت گرد حملے میں 9 پاکستانی بھی شہید ہوئے تھے۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے حملوں کو ‘دہشت گردی’ قرار دیا تھا۔جون میں فرانس کے مغربی شہر بریسٹ میں قائم ایک مسجد پر نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئےتھے تاہم حملہ آوار گرفتار نہیں ہو سکا تھا۔فروری میں کینیڈا کی عدالت نے 2017 میں مسجد پر حملہ کرکے 6 مسلمانوں کو قتل کرنے والے فرانسیسی نڑاد کینیڈین شہری کو 40 سال قید کی سزا سنائی تھی۔29 سالہ الیکشنڈر بسسنٹٹ نے اسلامک کلچرل سینٹر میں فائرنگ کی تھی اور اس وقت وہاں 50 سے زائد افراد نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

حج کے رکن اعظم ‘وقوف عرفہ’ کی ادائیگی

(ویب ڈیسک)دنیا بھر سے 2 لاکھ سے زائد پاکستانیوں سمیت لگ بھگ 25 لاکھ حجاج کرام نے حج کا رکن اعظم ‘وقوف عرفہ’ ادا کیا اور خطبہ حج سنا۔فرزندان توحید عرفات کے میدان میں جمع ہوئے جہاں امام کعبہ الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے اپنے خطبے میں امت مسلمہ کو نفرتیں مٹاتے ہوئے خود کو سیاسی طور پر مضبوط ہونے کا درس دیا۔عرفات میں غروبِ آفتاب تک قیام لازمی ہوتا ہے اور اس کے بعد حجاج کرام مزدلفہ کے لیے روانہ ہوتے ہیں، جہاں پر مغرب اور عشا کی نمازیں ادا کی جاتی ہیں اور رات بھر یہاں قیام لازم ہوتا ہے۔10 ذی الحج کو عازمین ایک مرتبہ پھر مزدلفہ سے منیٰ آئیں گے، جہاں قربانی سے قبل شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔منیٰ میں عازمین مخصوص مناسک کی ادائیگی کریں گے پھر مکہ مکرمہ جاکر ایک طواف کرنے بعد منیٰ واپس آئیں گے۔11 اور 12 ذی الحج کو تمام مناسک سے فارغ ہونے کے بعد عازمین ایک مرتبہ پھر مکہ مکرمہ جا کر مسجد الحرام میں الوداعی طواف کریں گے۔

سوڈانی خواتین حج کا رکن اعظم ‘وقوف عرفہ’ ادا کرنے کے بعد ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے۔

حجاج کرام جبل رحمت پر دعائیں مانگتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

عازمین حج نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج بھی سنا جس کے بعد نماز ظہر و عصر ایک ساتھ ادا کی۔


لاکھوں عازمین حج اسلام کے اہم رکن کی ادائیگی کے لیے اللہ کے حضور میں موجود ہیں۔


خانہ کعبہ کے گرد لوگوں کے طواف کا منظر


عازمین نے میدان عرفات کا رخ کیا جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا گیا ہے۔


جبل رحمت پر عازمین دعائیں مانگ رہے ہیں۔

عزمین حج نے عرفات میں دن بھر قیام کیا ۔


عازمین جبل رحمت پر جمع ہو رہے ہیں۔

’قیادت کی خواہش نہیں، پاکستان کیلئے زیادہ سے زیادہ رنزکرنا چاہتا ہوں‘

کراچی(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے مایہ ناز نوجوان بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی قومی ٹیم کی قیادت کی خواہش ظاہر نہیں کی اور وہ صرف پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ رنز کرنا چاہتے ہیں۔ایک انٹرویو میں نوجوان بلے باز نے کہا کہ قومی ٹیم کی قیادت کا فیصلہ کرنا پاکستان کرکٹ بورڈ کا کام ہے اور کھلاڑیوں کا کام ان کے فیصلے کو تسلیم کرنا ہے، میں نے کبھی بھی قیادت کے بارے میں نہیں صرف پاکستان کے لیے کھیلنے کے بارے میں سوچا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں میں سے نہیں جو قیادت کے حصول کی کوششیں کرتے ہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ میری توجہ پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ رنز کرنے پر مرکوز ہے۔بابر کا کہنا تھا کہ بورڈ جس کو بھی منتخب کرے گا وہ ہی بہترین انتخاب ہو گا، میرے خیال میں سرفراز احمد اچھے کپتان ہیں اور اس وقت احسن طریقے سے اپنی ذمے داریاں نبھا رہے ہیں۔ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے عالمی کپ میں بہت سستہ ا?غاز کیا اور جب ہم نے اپنی بہترین فارم حاصل کی تو اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔نوجوان بلے باز نے کہا کہ ہمیں دو میچوں کی بھاری قیمت چکانی پڑی، پہلے ہمیں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بدترین شکست ہوئی جس سے ہمارا رن ریٹ بری طرح متاثر ہوا اور پھر ا?سٹریلیا کے خلاف ہم فتح کی راہ پر گامزن ہونے کے باوجود بھی میچ میں کامیابی حاصل نہ کر سکے، ہمیں اس میچ کو جیتنا چاہیے تھا لیکن یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے ہمیں دھچکا لگا۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں میں زیادہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا اور میں اس سے بہتر کھیل پیش کر سکتا تھا تاہم اب میری کوشش ہو گی کہ میں دوبارہ ان غلطیوں کو نہ دہراو¿ں، البتہ میں عالمی کپ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز رہے تھے اور ایک عالمی کپ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کا جاوید میانداد کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا تھا۔عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فتح گر سنچری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ یہ اننگز میرے لیے بڑا امتحان تھی کیونکہ ہم ابتدائی طور پر جلد وکٹ گنوا چکے تھے اور مجھے وکٹ کو سمجھ کر اپنی اننگز ا?گے بڑھانی تھی۔انہوں نے کہا کہ کیوی اسپنر مچل سینٹنر کی گیند بہت زیادہ ٹرن ہو رہی تھی جس کی وجہ سے ہم نے ان کو محتاط انداز میں کھیلنے کا فیصلہ کیا اور کوشش کی کہ انہیں وکٹ نہ دیں کیونکہ اگر اس وقت وکٹ گر جاتی تو ہم مشکل میں پھنس سکتے تھے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے کھیلتے ہوئے کسی بھی قسم کی تحریک یا موٹی ویشن کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ ملک کے لیے کھیلنے کا موقع ملنا ہی بڑے اعزاز کی بات ہے، اپنے ملک کی عالمی سطح پر نمائندگی کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔بھارتی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی سے موازنے کے بارے میں سوال پر بابر نے کہا کہ میرا ان سے موازنہ نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ ہم دونوں بہت مختلف طرح کے کھلاڑی ہیں، میں نہیں چاہتا کہ میرا کوہلی یا دنیا کے کسی بھی کھلاڑی سے موازنہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں نے دنیا کے کے متعدد کھلاڑیوں سے بات کی اور ان میں سے کسی کو بھی دیگر کھلاڑیوں سے موازنہ پسند نہیں کیونکہ اس سے ایک نہ ختم ہونے والا دباو¿ جنم لیتا ہے، میں نہیں چاہتا کہ میرا کسی بھی کھلاڑی سے موازنہ کیا جائے کیونکہ میں صرف اپنے ملک کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں۔

مقبوضہ کشمیر میں خون خرابے کا خدشہ ہے، وزیر خارجہ

(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے کرفیو ہٹانے کے بعد حالات مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال سے خدشات ہیں کہ مقبوضہ وادی میں مزید خون خرابہ ہوگا۔اسلام ا?باد میں چیبن کے دورے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا چین جانا انتہائی مفید اور بروقت تھا جہاں میری ملاقات چین کے وزیر خارجہ وانگ ڑی سے ہوئی۔چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں میں قومی سلامتی کونسل کے فیصلوں اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے ہماری پوزیشن ان کے سامنے رکھی اور چین کا رد عمل ہماری توقعات کے عین مطابق تھا۔ان کا کہنا تھا کہ چین نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ وہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا قابل اعتماد اور لازوال دوست ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ میں نے انہیں کہا کہ پاکستان اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر انہوں نے نہ صرف اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا بلکہ انہوں نے اپنے نمائندے بھی نامزد کر دیے ہیں جو ہمارے افسران کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں چین اور پاکستان کی وزارت خارجہ میں ایک ایک فوکل پرسن نامزد کر دیا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین سمجھتا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر متنازع معاملہ اور اس کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں میں ہی مضمر ہے اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے حالیہ اقدامات پر ان کا خیال ہے کہ یہ بھارت کا یک طرفہ فیصلہ ہے جس سے امن و امان کے مسائل پیدا ہوں گے۔مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل جب مقبوضہ جموں و کشمیر میں جمعے کی نماز کے بعد لوگ احتجاج کے لیے نکلے تو بھارتی فورسز کی طرف سے مظاہرین پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد وادی میں تشویش ناک صورت حال پیدا ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسکول، کالج اور دیگر تعلیمی ادارے بند ہیں، انٹرنیٹ، فون اور مواصلات کے ذرائع مکمل طور پر بند ہیں اور مقبوضہ وادی سے خوراک اور ادویات کی کمی کی اطلاعات ا? رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ ا?رٹیکل 370 اور 35 اے کو چھیڑنا ہمارا اندرونی معاملہ ہے لیکن پاکستان ان اقدامات پر شورشرابے کا اختیار رکھتا ہے کیونکہ بھارت نے جبرا? جغرافیائی تبدیلیاں لانے کی کوشش کی ہے اور بھارت نسل کشی کا اقدام کر رہا ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ابھی جو صورت حال بن رہی ہے اس سے خدشہ ہے کہ کرفیو کو اٹھاتے ہی خون خرابہ ہوگا کیونکہ کرفیو کو ہمیشہ نافذ نہیں رکھا جاسکتا۔پاکستان کے ردعمل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اور ا?پشنز بھی زیر غور لارہے ہیں، اللہ نہ کرے کہ کوئی خون خرابہ ہو لیکن ہمیں سنجیدہ خدشات ہیں کہ حالات اس طرف حالات بڑھ رہے ہیں اگر اس طرف جاتے ہیں تو بھی ہم یہ موضوع بھی زیر بحث لارہے ہیں، کیا ہمیں انسانی حقوق کونسل کے دروازے پر دستک دینی ہے اور کب دینی ہے اور بھی پہلو ہیں جن کے بارے میں ہم غور وخوص کررہے ہیں۔انہوں نے سیاسی قیادت سے التماس کی کہ سیاست ضرور کریں لیکن کشمیر کے معاملے پر سب یکجا ہو جائیں، جس طرح پارلیمنٹ میں متفقہ قرارداد منظور ہوئی اسی طرح ہماری پوری سیاسی قیادت اس معاملے پر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو گی۔مقبوضہ کشمیر کے موجودہ صورت حال پر بیرونی مدد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس صورت حال میں ہماری پہلی ترجیح چین تھی کیونکہ ان کی مشاورت اور ا?مادگی ضروری تھی جو الحمدللہ ہمیں مل گئی اور اب مزید سفارتی رابطے کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی بہت سے رہنماو¿ں سے اس سلسلے میں بات ہوئی ہے جبکہ انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سے میری بات ہو گی کیونکہ انڈونیشیا بھی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ایک اور غیر مستقل رکن پولینڈ کے وزیر خارجہ سے بھی بات کروں گا سلامتی کونسل کی صدارت پولینڈ کے پاس ہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم امن کے حامی ہیں جنگ کو خود کشی کے مترادف سمجھتے ہیں لیکن ہم دفاع کا پورا حق رکھتے ہیں پہلے بھی جب بھارت نے جارحیت کی تو ہم نے دفاعی حق استعمال کیا۔وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو بھرپور انداز میں ہر فورم میں اٹھانے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ جائیں گے اور ٹھوس انداز میں کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا مقدمہ پیش کریں گے۔خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روز قبل ہی چین کے دورے پر گئے تھے جہاں چینی وزیر خارجہ سے بیجنگ میں ملاقات کی تھی۔چین نے اس ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی محاذ پر پاکستانی مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔

کراچی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب

کراچی(ویب ڈیسک)صوبہ سندھ کے دارالخلافہ کراچی میں رات سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کے نتیجے میں شہر کے نشیبی علاقے زیر ا?ب ا?گئے اور نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات سے جاری بارش کی وجہ سے شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور نکاسی کا نظام بھی متاثر ہوا جبکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب شہر کی اہم شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث یہ سڑکیں ندی، نالوں کا منظر پیش کررہی تھیں جبکہ درجنوں گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں، جنہیں نکالنے کے لیے شہری اپنی مدد ا?پ کے تحت کوششیں کرتے نظر ا?ئے۔کراچی میں کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش کے باعث شاہراہ فیصل، ڈیفنس، کلفٹن، گلستان جوہر، نیپا چورنگی، ایئرپورٹ روڈ، کورنگی، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاو¿ن، گلشن اقبال، سہراب گوٹھ، بہادرآباد، اسٹیڈیم روڈ، لیاقت آباد اور ایف سی ایریا میں مختلف مقامات پر کئی فٹ تک پانی جمع ہوگیا۔اس کے علاوہ سندھ سیکریٹریٹ، سندھ اسمبلی، گورنر ہاوس کے قریب باغ جناح کے سامنے اور دیگر مقامات پر کئی فٹ پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا جبکہ پانی جمع ہونے کے باعث کارساز سے ایئرپورٹ جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔علاوہ ازیں شہر میں پانی کی نکاسی کے لیے انتظامیہ اور سرکاری مشینری کہیں دیکھائی نہیں دی اور نکاسی کا نظام متاثر ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ کراچی میں رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز وقفے وقفے سے شہر کے مختلف علاقوں میں موسلاھار بارش ہوئی تھی جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا تھا اور کچھ علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہوگئی تھی۔گزشتہ روز ملک بھر کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کے نئے سلسلے کا ا?غاز ہوا تھا اور کراچی میں ہونے والی بارش کے نتیجے میں کرنٹ لگنے اور ڈوبنے سے دو نوجوانوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور قربانی کے لیے لائی گئیں 4 گائیں بھی ہلاک ہوگئی تھیں۔یاد رہے کہ ملک بھر میں مون سون کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے بارشیں ہورہی ہیں۔محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ میں ہفتہ کے روز راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، بہاولپور ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، لاہور، گجرانوالہ، فیصل ا?باد ڈویڑن، اسلام ا?باد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں موسلا دھار بارشوں سے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔

‘تارکین وطن پاکستانی 15 اگست کو بھارتی سفارتخانوں کے باہر احتجاج کریں’

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) حکومت نے بیرون ممالک میں مقیم مستحق پاکستانیوں کو صحت کارڈ فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تارکین وطن پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ 15 اگست کو بھارت کی آزادی کے دن دنیا بھر میں بھارتی سفارتخانوں کے باہر احتجاج کرے۔یہ اپیل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تارکین وطن زلفی بخاری نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 14 اگست کو پاکستان کی آزادی کے دن کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام سے یوم یکجہتی کا دن بھی منایا جائے گا جبکہ 15 اگست بھارت کے مقبوضہ کشمیر سے اس کی خصوصی حیثیت واپس لینے کے فیصلے کے خلاف احتجاج میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ‘میں بیرون ملک میں رہا ہوں مجھے معلوم ہے کہ وہاں احتجاج کی کتنی اہمیت ہوتی ہے اور میری اپیل ہے تمام تارکین وطن پاکستانیوں سے کہ 15 اگست کو بھارتی ہائی کمیشن یا سفارتخانے کے باہر احتجاج کریں۔ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ‘تارکین وطن پاکستانیوں کو انسانی حقوق کی معاملے پر اپنے دوستوں سے بھی اس احتجاج میں شرکت کی دعوت دینی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی 15 اگست کو لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج میں شرکت کریں گے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے اعلان کیا کہ وہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی مزدوروں اور ان کے پاکستان میں اہلخانہ کو صحت سہولت پروگرام میں شامل کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘تارکین وطن پاکستانی مزدور بیرون ممالک میں دن رات کام کرتے ہیں اور اپنا قیمتی پیسہ اپنے وطن بھیجتے ہیں جو غیر ملکی زرمبادلہ کا اہم ذریعہ ہے، اب وقت ہے کہ ہم بھی انہیں سماجی تحفظ فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ ‘اوورسیز پاکستانیوں کو صحت انصاف کار? کی فراہمی دو وزارتوں کے درمیان انوکھا تعاون ہوگا اور اس اقدام کے تحت وزارت صحت اور وزارت تارکین وطن پاکستانی بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی مزدوروں اور ان کے اہلخانہ کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اسکیم 15 اکتوبر کو متعارف کرائی جائے گی اور اس سے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی مزدور فائدہ اٹھاسکیں گے جو حال ہی میں حکومت کی سماجی تحفظ کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پرانے مزدوروں کو سیلف فنانس کے تحت صحت کارڈ کا جرا کیا جائے گا۔