Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بھارت ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سفر ختم
    • آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا
    • بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا
    • سیمی زین کا تاریخی اعزاز، WWE کے پہلے مسلمان چیمپئن بن گئے
    • کویت ایئر ڈیفنس نے 2 بیلسٹک میزائل روک لیے، کوئی نقصان نہ ہونے کا فوجی دعویٰ
    • سے منافع کی امید، رقم تین گنا ہونے کے یقین پر گیمر نے اپنی ریٹائرمنٹ کی رقم بھی داؤ پر لگا دی GTA 6
    • پیرس میں 24 گھنٹوں کے دوران 109 ہلاکتیں، شدید گرمی کی لہر خطرناک ثابت ہونے لگی
    • تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی
    • پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی
    • اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ
    • معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ
    • جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے
    • سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ’قیادت کی خواہش نہیں، پاکستان کیلئے زیادہ سے زیادہ رنزکرنا چاہتا ہوں‘

    By Daily Khabrainاگست 11, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے مایہ ناز نوجوان بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی قومی ٹیم کی قیادت کی خواہش ظاہر نہیں کی اور وہ صرف پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ رنز کرنا چاہتے ہیں۔ایک انٹرویو میں نوجوان بلے باز نے کہا کہ قومی ٹیم کی قیادت کا فیصلہ کرنا پاکستان کرکٹ بورڈ کا کام ہے اور کھلاڑیوں کا کام ان کے فیصلے کو تسلیم کرنا ہے، میں نے کبھی بھی قیادت کے بارے میں نہیں صرف پاکستان کے لیے کھیلنے کے بارے میں سوچا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں میں سے نہیں جو قیادت کے حصول کی کوششیں کرتے ہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ میری توجہ پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ رنز کرنے پر مرکوز ہے۔بابر کا کہنا تھا کہ بورڈ جس کو بھی منتخب کرے گا وہ ہی بہترین انتخاب ہو گا، میرے خیال میں سرفراز احمد اچھے کپتان ہیں اور اس وقت احسن طریقے سے اپنی ذمے داریاں نبھا رہے ہیں۔ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے عالمی کپ میں بہت سستہ ا?غاز کیا اور جب ہم نے اپنی بہترین فارم حاصل کی تو اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔نوجوان بلے باز نے کہا کہ ہمیں دو میچوں کی بھاری قیمت چکانی پڑی، پہلے ہمیں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بدترین شکست ہوئی جس سے ہمارا رن ریٹ بری طرح متاثر ہوا اور پھر ا?سٹریلیا کے خلاف ہم فتح کی راہ پر گامزن ہونے کے باوجود بھی میچ میں کامیابی حاصل نہ کر سکے، ہمیں اس میچ کو جیتنا چاہیے تھا لیکن یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے ہمیں دھچکا لگا۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں میں زیادہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا اور میں اس سے بہتر کھیل پیش کر سکتا تھا تاہم اب میری کوشش ہو گی کہ میں دوبارہ ان غلطیوں کو نہ دہراو¿ں، البتہ میں عالمی کپ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز رہے تھے اور ایک عالمی کپ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کا جاوید میانداد کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا تھا۔عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فتح گر سنچری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ یہ اننگز میرے لیے بڑا امتحان تھی کیونکہ ہم ابتدائی طور پر جلد وکٹ گنوا چکے تھے اور مجھے وکٹ کو سمجھ کر اپنی اننگز ا?گے بڑھانی تھی۔انہوں نے کہا کہ کیوی اسپنر مچل سینٹنر کی گیند بہت زیادہ ٹرن ہو رہی تھی جس کی وجہ سے ہم نے ان کو محتاط انداز میں کھیلنے کا فیصلہ کیا اور کوشش کی کہ انہیں وکٹ نہ دیں کیونکہ اگر اس وقت وکٹ گر جاتی تو ہم مشکل میں پھنس سکتے تھے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے کھیلتے ہوئے کسی بھی قسم کی تحریک یا موٹی ویشن کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ ملک کے لیے کھیلنے کا موقع ملنا ہی بڑے اعزاز کی بات ہے، اپنے ملک کی عالمی سطح پر نمائندگی کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔بھارتی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی سے موازنے کے بارے میں سوال پر بابر نے کہا کہ میرا ان سے موازنہ نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ ہم دونوں بہت مختلف طرح کے کھلاڑی ہیں، میں نہیں چاہتا کہ میرا کوہلی یا دنیا کے کسی بھی کھلاڑی سے موازنہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں نے دنیا کے کے متعدد کھلاڑیوں سے بات کی اور ان میں سے کسی کو بھی دیگر کھلاڑیوں سے موازنہ پسند نہیں کیونکہ اس سے ایک نہ ختم ہونے والا دباو¿ جنم لیتا ہے، میں نہیں چاہتا کہ میرا کسی بھی کھلاڑی سے موازنہ کیا جائے کیونکہ میں صرف اپنے ملک کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بھارت ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سفر ختم

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.