’افغان تنازع کے پیشِ نظر انڈیا کی حکمت عملی کی مذمت کرتے ہیں‘قومی سلامتی کمیٹی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)انڈیا کی جانب سے وادیِ نیلم میں کلسٹر بم حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ، مشیرِ خزانہ عبد الحفیظ شیخ کے علاوہ وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین خان گنڈا پور، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ’اجلاس میں انڈیا کی جانب سے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں کشمیری عوام کے خلاف جارحیت، زمینی حقائق کے برعکس صورتحال کا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال، پاکستان کو اکسانے کے لیے سویلین آبادی پر کلسٹر بم پھینکنے اور اصل صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے غلط خبریں پھیلانے اور کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔‘اجلاس میں انڈیا کی جانب سے خطے کو غیر مستحکم کرنے والی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی نے ایسے وقت میں’انڈیا کی جارحانہ حکمت عملی‘ کی شدید مذمت کی جب پاکستان اور عالمی برادری افغان تنازعہ کے حل پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔اجلاس کو بتایا گیا ’انڈیا کے بارے میں اندرونی اور بین الاقوامی طور پر جتنے انکشاف کیے جائیں اتنا ہی وہ خطرناک طریقے اپنانے کی کوشش کرے گا جس میں جعلی آپریشن بھی شامل ہیں۔‘اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان انڈیا کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے اور پاکستان انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے بہادر لوگوں کو ہر ممکن سفارتی، سیاسی اور اخلاقی مدد دیتا رہے گا تاکہ وہ اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے تحت اپنا حقِ خود ارادیت استعمال کر سکیں۔اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان انڈیا کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے جن کی وجہ سے خطے اور بین الاقوامی امن پر برے اثرات پڑ سکتے ہیں۔ پاکستان یہ دہرانا چاہتا ہے کہ کشمیر کا معاملہ ایک طویل المدتی بین الاقوامی مسئلہ ہے جسں کا پرامن حل نکالنا ضروری ہے۔ اس لیے پاکستان انڈیا پر زور دیتا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے۔وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ سے کھڑا ہے اور ہمارا مو¿قف اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کا عکاس ہے۔ اس لیے ہم اس سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ انڈیا بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہا ہے اور اس کی ہٹ دھرمی سےخطے کا امن تباہ ہو رہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے بین الاقوامی سربراہان اور اداروں کی توجہ انڈیا کی قیادت کی غیر ذمہ داری، غیر معقول اور یکطرفہ رویے کی جانب دلائی۔اجلاس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ’مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مصائب و مظالم کی گہری تاریک رات سے نجات دلوانے کا وقت آن پہنچا ہے۔ انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرادادوں کی روشنی میں حق خودارادیت ملنا چاہئیے۔ جنوبی ایشیائ میں امن و سلامتی کا نسخہ تنازعہ کشمیر کے پرامن اور انصاف پر مبنی حل ہی میں پوشیدہ ہے۔‘ان کا مذید کہنا تھا ’صدر ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی جس کا یہی وقت ہے کیونکہ قابض بھارتی افواج کے نئے جارحانہ اقدامات کے باعث وادی میں اور جنگ بندی لکیر کیساتھ صورتحال ابتر ہورہی ہے اور اس سے علاقائی بحران پھوٹنے کے بھی قوی امکانات موجود ہیں۔‘وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد الع±ثمین کو ٹیلی فون کیا اور کشمیر میں انڈین جارحیت کے بارے میں آگاہ کیا۔او آئی سی نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں انڈیا کی جانب سے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیرمیں مزید فوجیوں کی تعیناتی اور ایل اور سی کے پار کلسٹر بموں کے مبینہ استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’او آئی سی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیرجانبدارانہ رائے شماری کے جمہوری طریقہ کار کے ذریعے کشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل کے لیے وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔‘

کشمیراکیلا نہیں، پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتے ہیں، مریم نواز

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیراکیلا نہیں، پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیری بھائیوں کا بہنے والا خون پاکستانیوں کی رگوں میں دوڑتا ہے، اب باتوں کا وقت نہیں، کشمیریوں سے کیے وعدے نبھانے کا وقت ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر اکیلا نہیں ہے۔کروڑوں پاکستانی دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ کشمیر کے زخم پاکستان کے دل پر لگتے ہیں۔ کشمیری بھائیوں کا بہنے والا خون پاکستانیوں کی رگوں میں دوڑتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ اب باتوں کا وقت نہیں، کشمیریوں سے کیے وعدے نبھانے کا وقت ہے۔اس وقت ان کو ہماری ضرورت ہے۔ کشمیر اکیلا نہیں ہے۔ کڑوڑوں پاکستانی دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیر کے زخم پاکستان کے دل پر لگتے ہیں۔ کشمیری بھائیوں کا بہنے والا خون پاکستانیوں کی رگوں میں دوڑتا ہے۔ مگر اب باتوں کا وقت نہیں، کشمیریوں سے کیے وعدے نبھانے کا وقت ہے۔ اس وقت انکو ہماری ضرورت ہے۔

عید قربان پر نان اور روٹی مہنگی ہونے کا امکان

(وئب ڈئسک)نان بائی ایسوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ عید قربان پر نان، روٹی، کلچہ اور پراٹھے مہنگے ملیں گے۔صدر آل پاکستان نان بائی ایسوی ایشن کے مطابق نان، روٹی 2 روپے جبکہ کلچہ 3 روپے مہنگا کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ آٹے کی بوری 600 روپے، فائن ا?ٹا 1100 اور میدہ 1200 روپے مہنگا ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر آٹا، فائن اور میدہ کا ریٹ واپس نہیں کیا گیا تو بکرا عید پر نان روٹی کلچہ پراٹھا مہنگا کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دو روز بعد نئے ریٹ کا اعلان کردیا جائے گا اور نئے ریٹ کا اطلاق بکرا عید سے ہوگا۔

امریکہ میں فائرنگ: ٹیکساس اور اوہایو میں 29 افراد ہلاک

امریکی ریاستوں ٹیکساس اور اوہایو میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے دو واقعات میں 29 افراد ہلاک جبکہ 42 زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا دوسرا واقعہ امریکی ریاست اوہایو کے شہر ڈیٹن میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب تقریباً ایک بجے کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے اب تک نو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ 16 افراد زخمی ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ ڈیٹن کے ایک مقامی بار کے باہر پیش آیا ہے۔ڈیٹن پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کے مقاصد کے بارے میں تاحال علم نہیں ہو سکا اور اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔جبکہ اس سے قبل ٹیکساس کے شہر ایل پاسو میں ایک شاپنگ مارٹ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 20 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے تھے۔ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے اس واقعے کو ’ریاست کی تاریخ کے مہلک ترین دنوں میں سے ایک’ قرار دیا ہے۔قتلِ عام کا یہ واقعہ سیلو وسٹا مال کے قریب وال مارٹ سٹور میں پیش آیا جو امریکہ اور میکسیکو کی سرحد سے چند میل دور ہے۔حکام نے ایک 21 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ واحد مسلح شخص ہے۔امریکی میڈیا میں اس شخص کی شناخت 21 سالہ پیٹرک کروسئس کے نام سے ہوئی ہے جسے ڈیلس کے قریبی شہر ایلن کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ یہ شہر ایل پاسو سے 1046 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج اور امریکی میڈیا میں نشر کیے جانے والے مناظر میں ایک خودکار بندوق پکڑے شخص کو گہرے رنگ کی ٹی شرٹ اور آنکھوں پر چشمے پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس اور ایف بی آئی اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا ایک آن لائن فورم پر پوسٹ کیا گیا سفید فام قوم پرست خیالات پر مبنی ‘منشور’ اسی حملہ آور کی جانب سے پوسٹ کیا گیا ہے۔اس دستاویز میں تحریر ہے کہ اس حملے کا ہدف مقامی ہسپانوی برادری ہے۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملے کو ’بزدلانہ کارروائی’ قرار دیا ہے۔ انھوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں آج کے اس نفرت انگیز واقعے کی مذمت میں اس ملک کے ہر شہری کے ساتھ کھڑا ہوں۔ معصوم لوگوں کے قتل کی کوئی وجہ اور کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔اس وقت تک حملے کے متاثرین کے نام جاری نہیں کیے گئے ہیں مگر خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق میکسیکو کے صدر مینوئل لوپیز اوبرادور نے کہا ہے کہ ہلاک شدگان میں میکسیکو کے تین شہری شامل ہیں۔یہ حملہ کیلی فورنیا فوڈ فیسٹیول میں ایک ٹین ایج مسلح شخص کے حملے میں تین افراد کی ہلاکت کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں پیش آیا ہے۔ٹیکساس میں ہونے والے اس واقعے کو امریکہ کی حالیہ تاریخ کا آٹھواں مہلک ترین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔قتلِ عام کا یہ واقعہ سیلو وسٹا مال کے قریب وال مارٹ سٹور میں پیش آیا جو امریکہ اور میکسیکو کی سرحد سے چند میل دور ہے۔ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے کہا ہے کہ ’ہم بحیثیت ریاست ان متاثرین اور ان کے کنبے کے افراد کی حمایت میں متحد ہیں۔انھوں نے مزید کہا ہمیں آج ایک کام کرنا چاہیے، ایک کام کل اور اس کے بعد ہر روز، ہمیں متحد ہونا چاہیے۔ہوا کیا؟ایل پاسو پولیس کے سربراہ گریگ ایلن نے بتایا کہ ایک فعال شوٹر کی موجودگی کی اطلاعات مقامی وقت کے مطابق 10:39 بجے موصول ہوئیں اور قانون نافذ کرنے والے افسران چھ منٹ کے اندر جائے وقوع پر پہنچ چکے تھے۔حملے کے وقت وال مارٹ سامان خریدنے والے خریداروں سے بھرا ہوا تھا۔21 سالہ حملہ آور شخص کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اس حملے پر گرفتار کیا جانے والا واحد شخص ہے اور اسے پکڑنے کے لیے افسروں نے اپنے ہتھیاروں سے فائر نہیں کیے تھے۔خریدار خوف اور صدمے کی حالت میں سٹور سے باہر آ رہے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق وال مارٹ کے ملازمین اور عینی شاہدین نے بتایا کہ انھوں نے فائرنگ کی آوازیں سنیں۔ وال مارٹ میں افراتفری مچ گئی۔ خریدار اور ملازمین جان بچانے کی کوشش میں بھاگ رہے تھے۔ایلن نے صورتحال کو ‘خوفناک’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین مختلف عمروں کے ہیں۔ایل پاسو کے محکمہ پولیس کی جانب سے خون کی عطیات کی بھی اپیل کی گئی ہے۔کیانا لونگ نامی ایک خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ وال مارٹ میں موجود تھیں جب انھوں نے فائرنگ کی آواز سنی۔خبر رساں ادارے روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘لوگ افراتفری کا شکار تھے اور قاتل کی موجودگی کا بتاتے ہوئے بھاگ رہے تھے۔ لوگ فرش کے قریب ہو کر بھاگ رہے تھے اور فرش پر گر رہے تھے۔لونگ نے مزید بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر دیگر خریداروں کے ساتھ پناہ لینے سے قبل سٹاک کے کمرے سے بھاگ کر گزرے تھے۔کیانا لونگ (دائیں) فائرنگ کے وقت سٹور میں اپنے شوہر کے ساتھ موجود تھیں۔ایک اور عینی شاہد گلینڈن اوکلے نے سی این این کو بتایا کہ وہ ایک قریبی شاپنگ مال میں ایک سپورٹس کے سامان کی دکان میں تھے جب ایک بچہ بھاگتا ہوا اندر آیا ‘اور ہمیں بتایا کہ وال مارٹ کے اندر ایک شوٹر ہے۔اوکلے نے بتایا کہ کسی نے بھی بچے کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا مگر چند منٹ بعد ہی انھیں دو گولیوں کی آواز سنائی دی۔وہ کہتے ہیں کہ ‘میں نے صرف اس وقت وہاں سے بچوں کو باہر نکالنے کے بارے میں سوچا۔ردِ عمل کیا ہے؟امریکہ میں فائرنگ کے اس تازہ ترین واقعے کے بعد جہاں ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہیں اسلحے پر کنٹرول کے مطالبات بھی از سرِ نو دہرائے جا رہے ہیں۔وال مارٹ نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’وہ اس المناک واقعات پر صدمے میں ہیں‘ اور ’قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ایل پاسو کے میئر ڈی مارگو نے سی این این کو بتایا ’یہ ایک المیہ ہے جس کا ہم نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ یہ ایل پاسو میں ہو گا۔ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار بیٹو او آرکی نے لاس ویگاس میں اپنی انتخابی مہم روک دی ہے اور وہ اپنے آبائی شہر ایل پاسو واپس چلے گئے ہیں۔اس سے قبل محنت کشوں کے ایک فورم پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس قتلِ عام سے یہ فریب ختم ہوگیا ہے کہ امریکہ میں اسلحے سے متعلق اصلاحات ‘خود بخود ہوجائیں گی۔دیگر ڈیموکریٹک صدارتی امیدواروں نے بھی اس قتلِ عام کی مذمت کرتے ہوئے گن کنٹرول کا مطالبہ کیا ہے۔نیو جرسی کے سینیٹر کوری ب±کر نے کہا کہ لگتا ہے کہ امریکہ ‘اس تصور کو قبول کر چکا ہے کہ یہ [فائرنگ کے واقعات] معمول بنے رہیں گے۔مگر دوسری جانب ٹیکساس کے اٹارنی جنرل کین پیکسٹن نے کہا ہے کہ گن کنٹرول شاید اس حملے کو نہ روک پاتا۔انھوں نے کہا کہ اگر ایک ‘جنونی’ مسلح شخص ایسا کوئی حملہ کر دیتا ہے تو یہ کسی صورت ممکن نہیں کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار وہاں اسے روکنے کے لیے موجود ہوں۔سی بی ایس نیوز سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘سب سے بہترین طریقہ خود کا دفاع کرنے کے لیے تیار رہنا ہے۔’

فرنچ سائیکلسٹ پاکستانی ثقافت ،کھانوں کے دلدادہ نکلے

لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے فرانسیسی باپ بیٹا سائیکلسٹ اولیور موزاڈ اورجولیس موزاڈ پاکستانی قدرتی حسن اور منفرد کھانوں کے قائل ہو گئے۔میڈیا سے خصوصی بات چیت میں فرانسیسی سائیکلسٹ اولیور موزاڈ اور بیٹا جولیس موزاڈ کا کہنا تھا کہ ہم ملائشیا اور نیپال سمیت دیگر ممالک سے ہو کر پاکستان آئے ہیں، سچ پوچھیں تو یہاں کی خوبصورتی نے بہت متاثر کیا، حکومت سیاحت کی طرف بھر پور توجہ دے توپاکستان ٹوررزم کے ذریعے سالانہ خطیر رقم کما سکتا ہے۔ایک سوال پر غیر ملکی سائیکلسٹس کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان میں غیر ملکیوں کی جان ومال کو خطرہ ہے، ہمیں پاکستانیوں کی مہمان نوازی نے بھر پور متاثر کیا ہے۔، پاکستانی مہمان نواز ہیں اور مہمانوں کی قدر کرنا جانتے ہیں، یہاں رہ کر ہم نے بعض کھانے پہلی بار کھائے ہیں، یہ کھانے واقعی مزیدار ہیں۔اولیور موزاڈ اورجولیس موزاڈ کا کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستان آئے ہیں، مستقبل میں بار بار یہاں آنا چاہیں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ فرانسیسی سائیکلسٹس ان دنوںپاکستان کے دورے پر ہیں، گزشتہ روز دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کے 15 سائیکلسٹ کے ساتھ لاہور میں شیڈول ریلی میں بھی حصہ لیا، اب اولیور موزاڈ اورجولیس موزاڈ اسلام آباد میں موجود ہیں اور 15 روزہ دورے پر ناران سے خنجراب پاس تک کا سفر سائیکل پر طے کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 7 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر:(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مزید 7 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ دوسری جانب ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران گھر کے ملبے سے مزید 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔گزشتہ روز بھی قابض بھارتی فوج نے 2 الگ الگ واقعات میں سرچ آپریشن کے دوران ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا، شہید ہونے والے نوجوان مقامی یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔واضح رہے کہ 4 روزقبل بھی بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا اور کل مزید 2 نوجوانوں کو نشانا بنایا گیا جب کہ گزشتہ 4 دنوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

آج کی لڑکی مضبوط، جانتی ہے کیا کرنا ہے کیا نہیں:مایا علی

لاہور(جنرل رپورٹر)ماڈل اداکارہ مایا علی کا چینل ۵ کو خصوصی انٹرویو مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ میری دوسری فلم عید پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ بہت اچھا لگتا ہے جب آپ اپنا کیرئر پہلی سیڑھی سے شروع کرتے ہو لیکن آخر آپ کا کہاں پر جاکر ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آج کی لڑکی اور آج کی عورت پاکستان کے لئے بہت مضبوط ہے اور اس کو پتہ ہے کہ اس نے کیا کرنا ہے کیا نہیں۔ مجھے کسی بھی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا جب آپ مضبوط اور پوزیٹو ہیں تو آپ کے رستے خودبخود بنتے جاتے ہیں۔ مشکلات آتی ہیں مگر ان کا مقابلہ کرنا ہی کامیابی ہے۔ اور اگر لگن پیدا ہو تو آپ بڑی سے بڑی مشکل کو آسانی سے پار کر جاتے ہیں۔ ڈیزائنرز کے حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت سی ڈیزائنرز کے ساتھ کام کیا ہے۔ سب ڈیزائنرز میرے بہت اچھے دوست ہیں ہر ڈیزائنر اپنی طرز کا اچھا ڈیزائنر ہے اسی لئے مجھے ہر ایک کے کپڑے بہت پسند ہیں۔ رنگوں کی اگر بات کی جائے تو زندگی میں رنگ بکھرے ہوئے بہت اچھے لگتے ہیں۔ بلیک‘ وائٹ اورپکے رنگ میرے فیورٹ ہیں۔ مجھے مہندی لگانا بہت پسند ہے۔ چوڑیاں پہننا بہت پسند ہے اور پچھلے دو سالوں میں اپنی فیملی میں جتنی شادیاں میں نے اٹینڈ کی ہیں وہ کسی نے نہیں کی مجھے شادیاں اٹینڈ کرنا بہت اچھا لگتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ آجکل اپنی فلم کی پروموشن کے حوالے سے بہت مصروف ہوں لیکن اس سطح پر آکر جب ایک مقام ملا ہے تو بہت خوشی محسوس ہوتی ہے اور کام کرنے کا مزہ بھی آتا ہے۔ چینل ۵ سے بات کرتے ہوئے کہاانہوں نے مزید کہا کہ اپنے کیرئر میں مزید آگے بڑھنا چاہتی ہوں۔ سیڑھیاں چڑھتی جا رہی ہوں اور کامیابیاں ملتی جا رہی ہیں اور یہ سب چیزیں وقت کے ساتھ ملتی ہیں ایک دم سب کچھ ملنا ناممکن ہے۔ ابھی میری دوسری فلم آ رہی ہے آنے والے وقت میں مزید فلموں میں نظر آ?ں گی۔

ببو برال کی بیٹی کا شوہر پرجسمانی تشدد کاالزام

ببو برال کی بیٹی مریم برال نے اپنے شوہر اداکار ساقی علی پرجسمانی تشدد کا الزام لگاتے ہوئے پولیس میں رپورٹ درج کروا دی۔ببو برال کی بیٹی مریم برال نےاپنے شوہر اداکار ساقی علی پرجسمانی تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ میرا شوہر مجھے تشدد کا نشانہ بناتا ہے، تشدد کے باعث میں اپنا نومولود بیٹا بھی کھو چکی ہوں، انہوں نے کہا کہ مارچ 2018 میں ہونے والی شادی کے دس دن بعد ہی سے تشدد کا یہ سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔مریم کا کہنا ہے کہ وہ ڈپریشن کی مریضہ ہیں لیکن بیماری میں ان کا شوہر ان سے تعاون نہیں کرتا، تشدد کی وجہ سے ان کے چہرے اور بازو پر تشدد کے نشانات بھی ا?ئے ہیں۔دوسری جانب مریم برال کے شوہر اور اسٹیج ارٹسٹ ساقی علی نے سب باتوں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مریم اور اس کا خاندان پیسوں کے لئے لوگوں سے تعلقات بناتے ہیں حق مہر کے پانچ لاکھ بٹورنے کے لئے مریم اس قسم کے الزامات لگا رہی ہے۔ساقی علی نے مزید کہا ہے کہ مریم غلط لوگوں سے ملنے کے ساتھ ساتھ نشہ آور ادویات کا استعمال کرتی تھی۔واضح ہے کہ مریم برال نے تھانہ اقبال ٹاون میں ساقی علی کے خلاف درخواست دے دی ہے تاحال پولیس کی جانب سے ابھی تک اس مسئلے پرکوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق انہیں ببو برال کی بیٹی مریم کی جانب سے درخواست موصول ہو گئی ہے جس پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انگلینڈ کے نئے کوچ کے عہدے کیلئے مکی آرتھر بھی امیدوار

کراچی / لاہور: (ویب ڈیسک)مکی آرتھر ایک ساتھ کئی کشتیوں کے سوار بن گئے، پاکستانی ٹیم کے ساتھ وابستہ رہنے کے متمنی ہیڈ کوچ نے انگلش ذمہ داری کیلیے بھی اپلائی کر دیا، ان کی ایک درخواست سری لنکا میں بھی زیر غور ہے۔دوسری جانب کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں آرتھر پر سوالات کی بوچھاڑ ہوگئی،ہیڈکوچ نے قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کا ملبہ فیلڈنگ پر ڈال دیا، محدود اوورز کی کرکٹ میں سرفراز احمد کی جگہ شاداب خان کو کپتان بنانے کی تجویز بھی پیش کردی۔تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کنٹریکٹ 15 اگست کو مکمل ہو گا،وہ مزید کام کرنے کے متمنی اور انھیں کچھ توسیع ملنے کی توقع بھی ظاہر کر دی گئی ہے،اسی کے ساتھ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ا?رتھر ہاتھ پر ہاتھ دھرے رکھنے کے بجائے نئی ملازمت کی تلاش میں بھی سرگرداں ہیں، ان کی سی وی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ میں پہنچ چکی جہاں ٹیم کی کوچنگ کیلیے مضبوط امیدواروں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے، اس کی وجہ ا?رتھر کی انگلینڈ میں 2 بڑی کامیابیاں بھی ہیں، ایک بار ان کی کوچنگ میں جنوبی افریقی ٹیم نے 2008 میں انگلش سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتی تھی،دوسری بار پاکستان ٹیم نے ان کی ہی رہنمائی میں 2017 میں وہاں چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل پانے کا اعزاز حاصل کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مکی ا?رتھر سری لنکا ٹیم کی کوچنگ کیلیے پہلے ہی اپلائی کرچکے جہاں پر ان کی درخواست زیرغور ہے۔ دوسری جانب جمعے کو منعقدہ کرکٹ کمیٹی میٹنگ کی مزید تفصیلات سامنے ا?ئی ہیں،لاہور سے اسپورٹس رپورٹر کے مطابق اس میں سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق، ہیڈکوچ مکی ا?رتھر اور کپتان سرفراز احمد الگ الگ پیش ہوئے، اس موقع پر اراکین نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی میں عدم تسلسل اور مستقبل کے حوالے سے تفصیلات جاننے کی کوشش کی،ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ سخت سوالات کی بوچھاڑ کا سامنا ہیڈ کوچ مکی ا?رتھر کو کرنا پڑا اور وہ بیشتر کے تسلی بخش جوابات نہیں دے سکے۔ا?رتھر نے کمیٹی کو بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی میں زوال کی سب سے بڑی وجہ ناقص فیلڈنگ رہی، ا?سٹریلیا کیخلاف میچ سمیت ورلڈکپ کے دوران جن میچز میں پاکستان کو شکست ہوئی، ان میں فیلڈنگ کا معیارخراب رہا،شکستوں میں ڈراپ کیچز کا اہم کردار تھا، چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد قومی کرکٹرز کی فیلڈنگ کے معیار پر زیادہ کام نہیں کیا گیا جو کارکردگی کا گراف نیچے جانے اور اعتماد متزلزل کرنے کا سبب بنا۔ انھوں نے بتایا کہ میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم ابتدا میں کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے میں ناکام رہی، ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں بھاری شکست کے بعد انگلینڈ کو ہرانے سے کم بیک کی امید پیدا ہوئی، سری لنکا کیخلاف میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث بھی گرین شرٹس فتح کی پٹری سے اتر گئے۔ا?خری 4 میچز میں اچھا کم بیک کیا لیکن ابتدائی مسائل کی وجہ سے سیمی فائنل تک رسائی میں ناکامی ہوئی۔ذرائع کے مطابق مکی ا?رتھر نے مشورہ دیا کہ سرفراز احمد کی جگہ شاداب خان کو محدود اوورز کی کرکٹ کیلیے قومی ٹیم کا نیا اور مستقل کپتان نامزد کر دیا جائے،انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کیلیے کسی بھی کھلاڑی کا نام تجویز نہیں کیا۔ یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ اکتوبر میں سری لنکا کیخلاف2ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوم سیریز ہے، نئے ٹیسٹ کپتان کیلیے شان مسعود، اظہر علی اور اسد شفیق کے نام سامنے ا? چکے، البتہ اب تک بورڈ نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔

نمک کی برآمد بند ، بھارتی ایجنٹوں کے لاکھوں روپے کے آرڈر رک گئے

اسلام آباد( محمد عاصم جیلانی )وزارت پٹرولےم کے ذیلی ادارے پاکستان منرل ڈوےلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی )کی جانب سے نمک کی برآمد بند ہونے کی وجہ سے بھارتی اےجنٹوں کے لاکھوں روپے کے آرڈر رک گئی ، بھارتی اےجنٹ نمک نہ ملنے پر رقم کی واپسی کا تقاضا شروع کر دےا۔ذرائع کے مطابق پاکستان منرل ڈوےلپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے بھارت کو قےمتی نمک کی برآمد بند کےے جانے سے کئی بھارتی اےجنٹوں کے سینکڑوں ٹن گلابی ، وائٹ اور گرے نمک کے آرڈر کینسل ہو گئے ہیں ان بھارتی اےجنٹوں کی جانب سے نمک کے بدلے لاکھوں روپے اےڈوانس کی مد مےں پی ایم ڈی سی کو دے رکھے تھے ، پاک بھارت کشیدگی کے بعد پی ایم ڈی سی کی جانب سے نمک کی برآمد بند ہونے کی وجہ سے بھارتی اےجنٹوں کے سینکڑوں ٹن نمک کے آرڈز کئی ماہ سے رکے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بھارتی ایجنٹس جلد از جلد نمک کی برآمد کو ےقےنی بنانے کےلئے پی ایم ڈی سی حکام پر دباﺅ بھی ڈال رہے ہیں اور ساتھ ہی ان کی جانب سے یہ موقف بھی اپناےا جا رہا ہے کہ اگر نمک کی بر آمد کو ےقےنی نہیں بناےا جا سکتا تو ان آرڈرز کی مد مےں جو رقم اےڈوانس دی گئی تھی وہ واپس کر دی جائے تاہم پی اےم ڈی سی حکام نہ تو نمک برآمد کرنے کو تےار ہےں اور نہ ہی انہیں تاحال اےڈوانس کی مد مےں ملنے والی رقم کی واپسی کرنا چاہتے ہیں ذرائع کے مطابق پی ایم ڈی سی حکام مبےنہ طور پر اسی طرح ٹال مٹول سے کام لےتے ہوئے بھارتی اےجنٹوں کی رقم دبانے کے چکر میں ہیں تاہم بھارتی اےجنٹوں کی جانب سے رقم کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق بھارتی ایجنٹ یہ معاملہ بھارتی دفتر خارجہ کے ذرےعے پاکستان کے ساتھ اٹھا سکتے ہیں اےسی صورت مےں پی ایم ڈی سی کو ان اےجنٹوں کی رقوم واپس کرنا پڑےگی ۔