Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں
    • برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق
    • فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی
    • امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک
    • ایران امریکا معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گرگئیں
    • سوئیڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دیدی
    • شہباز شریف نے امریکا اور ایران امن معاہدہ طے پانے کا اعلان کردیا
    • چینی کا استعمال مکمل ختم کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے، تحقیق
    • ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ہائی پروفائل تقریب میں اپنی 80ویں سالگرہ منائی
    • افغانستان میں موجود دہشتگرد پورے خطے کیلئے بڑا خطرہ
    • نیتن یاہو ایران سے ہار گئے؟ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کا دھماکہ خیز دعویٰ
    • ایران پر جنگ مسلط ہوئی تو پوری قوم ایک مٹھی بن گئی، صدر پزشکیان
    • یورپی یونین کا میٹا کو بڑا حکم!
    • اے آئی استعمال کرنے والی کمپنیوں کی آمدنی میں بہتری، نئی رپورٹ جاری
    • جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
    • عمان کے ساحل کے قریب 14ہندوستانیوں کولے جانیوالی کشتی ڈوب گئی
    • امریکہ سے مجوزہ معاہدے کے خلاف ایران میں احتجاج،عراقچی اور قالیباف کے خلاف نعرے بازی
    • رومانیہ کے صدر نے نئی حکومت بنانے کے لیے لبرل سابق میئر کو وزیر اعظم منتخب کر لیا
    • آج ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامن
    • نیویارک کی تاریخی فتح؛ سان انتونیو کو شکست دے کر 53 سال بعد چیمپئن بن گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکہ میں فائرنگ: ٹیکساس اور اوہایو میں 29 افراد ہلاک

    By Daily Khabrainاگست 4, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکی ریاستوں ٹیکساس اور اوہایو میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے دو واقعات میں 29 افراد ہلاک جبکہ 42 زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا دوسرا واقعہ امریکی ریاست اوہایو کے شہر ڈیٹن میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب تقریباً ایک بجے کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے اب تک نو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ 16 افراد زخمی ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ ڈیٹن کے ایک مقامی بار کے باہر پیش آیا ہے۔ڈیٹن پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کے مقاصد کے بارے میں تاحال علم نہیں ہو سکا اور اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔جبکہ اس سے قبل ٹیکساس کے شہر ایل پاسو میں ایک شاپنگ مارٹ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 20 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے تھے۔ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے اس واقعے کو ’ریاست کی تاریخ کے مہلک ترین دنوں میں سے ایک’ قرار دیا ہے۔قتلِ عام کا یہ واقعہ سیلو وسٹا مال کے قریب وال مارٹ سٹور میں پیش آیا جو امریکہ اور میکسیکو کی سرحد سے چند میل دور ہے۔حکام نے ایک 21 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ واحد مسلح شخص ہے۔امریکی میڈیا میں اس شخص کی شناخت 21 سالہ پیٹرک کروسئس کے نام سے ہوئی ہے جسے ڈیلس کے قریبی شہر ایلن کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ یہ شہر ایل پاسو سے 1046 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج اور امریکی میڈیا میں نشر کیے جانے والے مناظر میں ایک خودکار بندوق پکڑے شخص کو گہرے رنگ کی ٹی شرٹ اور آنکھوں پر چشمے پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس اور ایف بی آئی اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا ایک آن لائن فورم پر پوسٹ کیا گیا سفید فام قوم پرست خیالات پر مبنی ‘منشور’ اسی حملہ آور کی جانب سے پوسٹ کیا گیا ہے۔اس دستاویز میں تحریر ہے کہ اس حملے کا ہدف مقامی ہسپانوی برادری ہے۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملے کو ’بزدلانہ کارروائی’ قرار دیا ہے۔ انھوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں آج کے اس نفرت انگیز واقعے کی مذمت میں اس ملک کے ہر شہری کے ساتھ کھڑا ہوں۔ معصوم لوگوں کے قتل کی کوئی وجہ اور کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔اس وقت تک حملے کے متاثرین کے نام جاری نہیں کیے گئے ہیں مگر خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق میکسیکو کے صدر مینوئل لوپیز اوبرادور نے کہا ہے کہ ہلاک شدگان میں میکسیکو کے تین شہری شامل ہیں۔یہ حملہ کیلی فورنیا فوڈ فیسٹیول میں ایک ٹین ایج مسلح شخص کے حملے میں تین افراد کی ہلاکت کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں پیش آیا ہے۔ٹیکساس میں ہونے والے اس واقعے کو امریکہ کی حالیہ تاریخ کا آٹھواں مہلک ترین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔قتلِ عام کا یہ واقعہ سیلو وسٹا مال کے قریب وال مارٹ سٹور میں پیش آیا جو امریکہ اور میکسیکو کی سرحد سے چند میل دور ہے۔ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے کہا ہے کہ ’ہم بحیثیت ریاست ان متاثرین اور ان کے کنبے کے افراد کی حمایت میں متحد ہیں۔انھوں نے مزید کہا ہمیں آج ایک کام کرنا چاہیے، ایک کام کل اور اس کے بعد ہر روز، ہمیں متحد ہونا چاہیے۔ہوا کیا؟ایل پاسو پولیس کے سربراہ گریگ ایلن نے بتایا کہ ایک فعال شوٹر کی موجودگی کی اطلاعات مقامی وقت کے مطابق 10:39 بجے موصول ہوئیں اور قانون نافذ کرنے والے افسران چھ منٹ کے اندر جائے وقوع پر پہنچ چکے تھے۔حملے کے وقت وال مارٹ سامان خریدنے والے خریداروں سے بھرا ہوا تھا۔21 سالہ حملہ آور شخص کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اس حملے پر گرفتار کیا جانے والا واحد شخص ہے اور اسے پکڑنے کے لیے افسروں نے اپنے ہتھیاروں سے فائر نہیں کیے تھے۔خریدار خوف اور صدمے کی حالت میں سٹور سے باہر آ رہے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق وال مارٹ کے ملازمین اور عینی شاہدین نے بتایا کہ انھوں نے فائرنگ کی آوازیں سنیں۔ وال مارٹ میں افراتفری مچ گئی۔ خریدار اور ملازمین جان بچانے کی کوشش میں بھاگ رہے تھے۔ایلن نے صورتحال کو ‘خوفناک’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین مختلف عمروں کے ہیں۔ایل پاسو کے محکمہ پولیس کی جانب سے خون کی عطیات کی بھی اپیل کی گئی ہے۔کیانا لونگ نامی ایک خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ وال مارٹ میں موجود تھیں جب انھوں نے فائرنگ کی آواز سنی۔خبر رساں ادارے روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘لوگ افراتفری کا شکار تھے اور قاتل کی موجودگی کا بتاتے ہوئے بھاگ رہے تھے۔ لوگ فرش کے قریب ہو کر بھاگ رہے تھے اور فرش پر گر رہے تھے۔لونگ نے مزید بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر دیگر خریداروں کے ساتھ پناہ لینے سے قبل سٹاک کے کمرے سے بھاگ کر گزرے تھے۔کیانا لونگ (دائیں) فائرنگ کے وقت سٹور میں اپنے شوہر کے ساتھ موجود تھیں۔ایک اور عینی شاہد گلینڈن اوکلے نے سی این این کو بتایا کہ وہ ایک قریبی شاپنگ مال میں ایک سپورٹس کے سامان کی دکان میں تھے جب ایک بچہ بھاگتا ہوا اندر آیا ‘اور ہمیں بتایا کہ وال مارٹ کے اندر ایک شوٹر ہے۔اوکلے نے بتایا کہ کسی نے بھی بچے کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا مگر چند منٹ بعد ہی انھیں دو گولیوں کی آواز سنائی دی۔وہ کہتے ہیں کہ ‘میں نے صرف اس وقت وہاں سے بچوں کو باہر نکالنے کے بارے میں سوچا۔ردِ عمل کیا ہے؟امریکہ میں فائرنگ کے اس تازہ ترین واقعے کے بعد جہاں ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہیں اسلحے پر کنٹرول کے مطالبات بھی از سرِ نو دہرائے جا رہے ہیں۔وال مارٹ نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’وہ اس المناک واقعات پر صدمے میں ہیں‘ اور ’قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ایل پاسو کے میئر ڈی مارگو نے سی این این کو بتایا ’یہ ایک المیہ ہے جس کا ہم نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ یہ ایل پاسو میں ہو گا۔ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار بیٹو او آرکی نے لاس ویگاس میں اپنی انتخابی مہم روک دی ہے اور وہ اپنے آبائی شہر ایل پاسو واپس چلے گئے ہیں۔اس سے قبل محنت کشوں کے ایک فورم پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس قتلِ عام سے یہ فریب ختم ہوگیا ہے کہ امریکہ میں اسلحے سے متعلق اصلاحات ‘خود بخود ہوجائیں گی۔دیگر ڈیموکریٹک صدارتی امیدواروں نے بھی اس قتلِ عام کی مذمت کرتے ہوئے گن کنٹرول کا مطالبہ کیا ہے۔نیو جرسی کے سینیٹر کوری ب±کر نے کہا کہ لگتا ہے کہ امریکہ ‘اس تصور کو قبول کر چکا ہے کہ یہ [فائرنگ کے واقعات] معمول بنے رہیں گے۔مگر دوسری جانب ٹیکساس کے اٹارنی جنرل کین پیکسٹن نے کہا ہے کہ گن کنٹرول شاید اس حملے کو نہ روک پاتا۔انھوں نے کہا کہ اگر ایک ‘جنونی’ مسلح شخص ایسا کوئی حملہ کر دیتا ہے تو یہ کسی صورت ممکن نہیں کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار وہاں اسے روکنے کے لیے موجود ہوں۔سی بی ایس نیوز سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘سب سے بہترین طریقہ خود کا دفاع کرنے کے لیے تیار رہنا ہے۔’

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

    تازہ ترین

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

    ایران امریکا معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گرگئیں

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.