اسلام آباد (این این آئی) وزارت اقتصادی امور حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان 2027ء میں ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کرے گا، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کو 2027ء کے لئے دونوں اداروں کے بورڈز آف گورنرز کا آئندہ چیئرمین نامزد کر دیا گیا ہے۔ جاری بیان میںوزارت اقتصادی امور نے بتایا کہ یہ اعلان بنکاک میں ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے پلینری سیشن میں کیا گیا، پاکستان 1953ء کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کرے گا، پاکستان کی چیئرمین شپ عالمی اقتصادی و ترقیاتی امور پر موثر کردار ادا کرنے کا اہم موقع ہے، وفاقی وزیر احد چیمہ کو ورلڈ بینک گروپ کے کارپوریٹ سیکرٹریٹ نے چیئرمین شپ کی ذمہ داریوں پر بریفنگ دی۔ وزارت اقتصادی امور کے مطابق وفاقی وزیر احد چیمہ نے ڈبلیو بی جی کی نائب صدر اور کارپوریٹ سیکرٹری ارادھانا کمار کپور سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان کی مدت سربراہی کے دوران ادارہ جاتی معاونت اور رابطہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، احد خان چیمہ کی سبکدوش ہونے والے چیئرمین کارلوس کاروالو اسپالڈنگ سے بھی ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر نے کارلوس اسپالڈنگ کو کامیابی سے مدت عہدہ مکمل کرنے پر مبارکباد دی، دونوں رہنمائوں نے چیئرمین شپ کی ذمہ داریوں اور آئندہ سال کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔ احد چیمہ نے کہا کہ پاکستان ترقی پذیر ممالک کی آواز موثر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا، ترقیاتی مالی وسائل کی موثر اور قابل پیشگوئی فراہمی پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کثیرالجہتی ترقیاتی اداروں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے کے عزم پر قائم ہے، پاکستان پائیدار اور جامع ترقی کے لیے نجی سرمایہ کاری متحرک کرنے کا خواہاں ہے، پاکستان موثر کثیرالجہتی ترقیاتی و مالیاتی نظام کے لیے ورلڈ بینک گروپ، آئی ایم ایف اور رکن ممالک کے ساتھ کام کرے گا۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان، جرمنی کا گرین سٹارٹ اپس اور پائیدار جدت کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر زور
- اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداران کی اخبار مارکیٹ اسلام آباد سیل کرنیکی مذمت
- عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس’اہم بنیادی عقیدہ:مولانا عبدالنعیم و دیگر
- پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا
- پاکستان 2027ء میں ورلڈ بینک گروپ آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کریگا، وزارت اقتصادی امور
- پی آئی اے کی قیادت میں بڑی تبدیلی، نیا سربراہ مل گیا
- اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک جرمن یونٹی ڈے کے موقع پر خطاب کررہے ہیں۔
- امریکی شہریوں سے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث کال سنٹر پرچھاپہ
- اسلام آباد:وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی تصویری نمائش میں پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے رہنمائوں کی تصاویر دیکھ رہے ہیں۔
- ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان
- ملک کے ابتر معاشی حالات غیر یقینی صورتحال 3 سال میں 18 لاکھ 70 ہزار اعلی تعلیم طافتہ افراد پاکستان چھوڑ گے
- ریاض ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے میں شہید باجوڑ کا نوجوان سپرد خاک
- خیبرپختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی امن کا قیام ،دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں:سردار محمد یوسف
- وزیراعلیٰ سندھ کی شنگھائی کے میئر سے ملاقات، ہواوے کے تحقیق و ترقی مرکز کا دورہ
- امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
- پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاس
- پیشن کٹوتی کے بعد سرکاری ملازمین کی مراعات پر پنجاب حکومت کا ایک اور وار
- پائیدار ترقی کیلئے اجتماعی ذمہ داری پر مبنی معاشرے کی تشکیل ناگزیر: احسن اقبال
- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت
- امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ
