اسلام آباد (لیڈی رپورٹر رپورٹر) پاکستان سے پڑھے لکھے اور ہنرمند طبقے کے فرار سے متعلق
ایک ایسا ہولناک اور چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے جس نے اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق، ملک کے ابتر معاشی حالات اور غیر یقینی صورتحال کے باعث گزشتہ 3 سال کے قلیل عرصے میں 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد پاکستان چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق، ملک چھوڑنے والوں میں صرف عام مزدور ہی نہیں، بلکہ پاکستان کا اصل سرمایہ یعنی ہزاروں ڈاکٹرز، انجینئرز، پی ایچ ڈی اسکالرز، آئی ٹی ماہرین، اور نرسز شامل ہیں۔ یہ پڑھا لکھا طبقہ اپنے ہی ملک میں روزگار کے مناسب مواقع نہ ہونے، ریکارڈ توڑ مہنگائی، اور پیشہ ورانہ عدم تحفظ کے باعث ملک سے مایوس ہو کر ہجرت کرنے پر مجبور ہوا۔ دستاویزات کے مطابق، بیرونِ ملک منتقل ہونے والے ان لاکھوں پاکستانیوں نے خلیجی ممالک، برطانیہ، یورپ، کینیڈا اور امریکہ کا رخ کیا ہے۔ ہجرت کرنے والے اس اعلیٰ ترین دماغی سرمائے کی وجہ سے پاکستان کے ہسپتالوں، یونیورسٹیوں اور آئی ٹی انڈسٹری میں ماہرین کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار صرف ایک ہندسہ نہیں، بلکہ ریاست کے لیے ایک سنگین تازیانہ ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ملک کا ٹیلنٹ یہاں اپنا مستقبل محفوظ نہیں سمجھتا۔ ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ اگر حکومت نے فوری طور پر معاشی اصلاحات نہ کیں اور نوجوانوں کو روزگار کے پرکشش مواقع فراہم نہ کیے، تو پاکستان کا یہ برین ڈرین ملکی بقا کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان بن جائے گا۔
پاکستان چھوڑ گئے
بریکنگ نیوز
- پاکستان، جرمنی کا گرین سٹارٹ اپس اور پائیدار جدت کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر زور
- اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداران کی اخبار مارکیٹ اسلام آباد سیل کرنیکی مذمت
- عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس’اہم بنیادی عقیدہ:مولانا عبدالنعیم و دیگر
- پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا
- پاکستان 2027ء میں ورلڈ بینک گروپ آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کریگا، وزارت اقتصادی امور
- پی آئی اے کی قیادت میں بڑی تبدیلی، نیا سربراہ مل گیا
- اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک جرمن یونٹی ڈے کے موقع پر خطاب کررہے ہیں۔
- امریکی شہریوں سے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث کال سنٹر پرچھاپہ
- اسلام آباد:وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی تصویری نمائش میں پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے رہنمائوں کی تصاویر دیکھ رہے ہیں۔
- ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان
- ملک کے ابتر معاشی حالات غیر یقینی صورتحال 3 سال میں 18 لاکھ 70 ہزار اعلی تعلیم طافتہ افراد پاکستان چھوڑ گے
- ریاض ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے میں شہید باجوڑ کا نوجوان سپرد خاک
- خیبرپختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی امن کا قیام ،دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں:سردار محمد یوسف
- وزیراعلیٰ سندھ کی شنگھائی کے میئر سے ملاقات، ہواوے کے تحقیق و ترقی مرکز کا دورہ
- امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
- پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاس
- پیشن کٹوتی کے بعد سرکاری ملازمین کی مراعات پر پنجاب حکومت کا ایک اور وار
- پائیدار ترقی کیلئے اجتماعی ذمہ داری پر مبنی معاشرے کی تشکیل ناگزیر: احسن اقبال
- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت
- امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ
