لاہور (خبر نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا عمرحیات، مولانا قاری صدیق توحیدی، قاری محمد اقبال، مولانا حمزہ ذکی، مولانا مہتاب، مولانا سمیع اللہ، حامد بلوچ، مولانا زید کمبوہ نے خطبات جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس اور اہم ترین بنیادی عقیدہ ہے۔ دین اسلام کی پوری عمارت اس عقیدے پر کھڑی ہے’ یہ ایک حساس عقیدہ ہے اس میں شک و شبہات کا ذرا سا بھی رخنہ پیدا ہو جائے تو مسلمان نہ صرف اپنی متاع ایمان کھو بیٹھتا ہے بلکہ وہ امت محمدیہ سے بھی خارج ہو جاتا ہے۔ نبی مکرم’ رسول معظم رحمت عالم ۖکو صادق و مصدق سمجھنا اور آپ کی نبوت و رسالت کو آخری تسلیم کرنا، ایمان، ہدایت، ابدی کامیابی اور نجات کی بنیاد ہے۔ آپۖ کے بعد نبوت کا دروازہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند ہے اور اس سے انکار کفر و ارتداد ہے جس سے کوئی تاویل نہیں بچا سکتی۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین سے لیکر آج تک تمام امت مسلمہ کا اس پر اجماع ہے۔ اس عقیدے کا دفاع پورے دین اسلام کا دفاع ہے جس کیلئے عاشقان مصطفیٰ نے لازوال قربانیاں دیں۔ علما نے کہا کہ آج تحفظ ختم نبوت کانفرنس آئیڈیل پارک ٹائون شپ لاہور میں منعقد ہوگی تمام مسلمان کانفرنس شریک ہوکر عقیدہ ختم نبوت کی چوکیداروں میں شامل ہوں۔ کانفرنس میں علمائے کرام بڑی تعداد میں شریل ہونگے۔ علما نے پشاور کے دیر کالونی میں سکول کی چھت گرنے کے المناک حادثے میں معصوم بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ معصوم بچوں کی شہادت کا یہ سانحہ پوری قوم کیلئے انتہائی دردناک ہے۔ اس افسوسناک واقعے پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل غمگین ہے۔ انہوں نے شہید بچوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ رہنمائوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ شہید بچوں کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے، والدین اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ نصیب فرمائے اور ملک بھر میں ایسے افسوسناک حادثات سے محفوظ رکھے۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان، جرمنی کا گرین سٹارٹ اپس اور پائیدار جدت کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر زور
- اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداران کی اخبار مارکیٹ اسلام آباد سیل کرنیکی مذمت
- عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس’اہم بنیادی عقیدہ:مولانا عبدالنعیم و دیگر
- پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا
- پاکستان 2027ء میں ورلڈ بینک گروپ آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کریگا، وزارت اقتصادی امور
- پی آئی اے کی قیادت میں بڑی تبدیلی، نیا سربراہ مل گیا
- اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک جرمن یونٹی ڈے کے موقع پر خطاب کررہے ہیں۔
- امریکی شہریوں سے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث کال سنٹر پرچھاپہ
- اسلام آباد:وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی تصویری نمائش میں پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے رہنمائوں کی تصاویر دیکھ رہے ہیں۔
- ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان
- ملک کے ابتر معاشی حالات غیر یقینی صورتحال 3 سال میں 18 لاکھ 70 ہزار اعلی تعلیم طافتہ افراد پاکستان چھوڑ گے
- ریاض ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے میں شہید باجوڑ کا نوجوان سپرد خاک
- خیبرپختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی امن کا قیام ،دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں:سردار محمد یوسف
- وزیراعلیٰ سندھ کی شنگھائی کے میئر سے ملاقات، ہواوے کے تحقیق و ترقی مرکز کا دورہ
- امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
- پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاس
- پیشن کٹوتی کے بعد سرکاری ملازمین کی مراعات پر پنجاب حکومت کا ایک اور وار
- پائیدار ترقی کیلئے اجتماعی ذمہ داری پر مبنی معاشرے کی تشکیل ناگزیر: احسن اقبال
- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت
- امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ
