اقوام متحدہ(این این آئی)اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نیحوثیوں کی جانب سے
سعودی عرب پر کیے جانے والے حملوں کی مذمت کی ہے، جن میں ان کے بقول شہری ہوائی اڈوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔ کونسل کے رکن ممالک نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں تجارتی جہازوں کے خلاف حوثیوں کے مسلسل حملوں اور دھمکیوں کی بھی مذمت کی۔سلامتی کونسل کی طرف سے جاری بیان میں تجارتی جہازوں اور ان کے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
