ملتان (نامہ نگار خصوصی)پینشن کٹوتی کے بعد سرکاری ملازمین کی مرعات پر پنجاب حکومت کا ایک اور وار چل گیا۔ شرح منافع میں گزشتہ سال کےمقابلہ میں کمی کے ساتھ سرکاری ملازمین کو بہبود فنڈ چیکوں کی تقسیم کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبہ کے مختلف اضلاع میں سینکڑوں سرکاری ملازمین کے عرصہ دراز سے رکے ہوئے بہبود فنڈ چیک نئی لاگو کردہ منافع شرح کے مطابق بنائے گئے ہیں جن کی تقسیم ڈپٹی کمشنرز دفاتر کے ذریعے باقاعدہ شروع کر دی گئی ہے۔قبل ازیں سرکاری ملازمین کی لیو انکیشمنٹ مکمل ختم۔ماہانہ الاؤنسز میں کٹ جبکہ پینشنرز کی ماہانہ پینشن مرعات میں کٹوتی کی گئی تھی جس پر آگیگا اور ایپکا تنظیمیں سراپا احتجاج تھیں کہ اب سرکاری ملازمین کو جو بہبود فنڈ چیکوں کی تقسیم مختلف اضلاع میں شروع کی گئی ہے
وہ چیک گزشتہ سال کے مقابلہ میں کم شرح منافع کے ساتھ کل رقم میں نمایاں کٹ لگا کر تیار کئے ہیں۔شرح منافع میں کمی کے ساتھ بہبود فنڈ چیک منظور کئے جانے پر میں سرکاری ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ فنانس پنجاب کی ہدایت پر نے رواں مالی سال 2026 میں سرکاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹ (GP) فنڈ پر منافع کی شرح کو 12.46 فیصد سے کم کر کے 12.05 فیصد مقرر کی ہے جس کے تحت اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز دفاتر میں قائم بہبود فنڈ برانچوں نے سرکاری ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف۔بیٹیوں کی شادی گرانٹ کے چیک 0.41 فیصد کمی کے ساتھ منظور کئے ہیں۔ گزشتہ سال 2025 میں میں جی پی فنڈ کے چیک شرح منافع 12.46 فیصد کے ساتھ منظور کرکے تقسیم کئے گئے تھے۔
