شعیب اختر نے پی سی بی میں کون سا عہدہ لینے میں دلچسپی ظاہر کر دی؟ بڑا انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) میں چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ءمیں ٹیم کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اہم اجلاس 2 اگست کو ہیڈ کوارٹر لاہور میں منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کی سربراہی میں ہونے جا رہا ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق پہلے ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں جبکہ کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر بورڈ کے عہدوں پر براجمان رہنے کے خواہشمند ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی میں آنے والی ممکنہ تبدیلیوں کے تناظر میں کئی سابق ٹیسٹ کرکٹرز کمر کس چکے ہیں اور اس فہرست میں تازہ اضافہ ٹیسٹ کرکٹ کے تیز ترین فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کی شکل میں سامنے آیا ہے۔ آئندہ ماہ 13 اگست کو 44 ویں سالگرہ منانے والے شعیب اختر نے بین الاقوامی کرکٹ میں 444 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ بحیثیت کرکٹ مبصر بھی اپنا ایک مقام رکھتے ہیں، ان کے جارحانہ تبصرے عموماً کرکٹ کے حلقوں میں موضوع بحث رہتے ہیں، بالخصوص ورلڈ کپ کے دوران شعیب اختر کی کپتان سرفراز احمد پر کڑی تنقید خاص توجہ کا مرکز رہی۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں ذمہ داری ملنے سے متعلق سوال پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کے فیصلوں کو دیکھ کر دل دکھتا ہے، ہم نے اس ملک کیلئے بڑے بڑے میچ جیتے، اب اپنی ٹیم کو بنائ لڑتے ہارتے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ میں اگر ذمہ داری کیلئے بلایا گیا تو انکار نہیں کروں گا۔

پرندوں کے بچے انڈوں میں بھی ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں

اسپین(ویب ڈیسک) قدرت کے ایک اہم راز کا انکشاف ہوا ہے کہ پرندوں کے بچے انڈے میں رہتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ اپنے والدین کی خبردار کرنے والی صدائیں سنتے ہیں جو ان کی جان بچانے میں کام آتی ہے۔اپنے بہن بھائیوں سے رابط کرتے ہوئے اگر کوئی مشکل پیش آتی ہے تو پرندوں کے بچے اس معلومات کا تبادلہ بھی کرتے ہیں۔ماہرین کے لیے یہ ایک حیرت انگیز امر ہے کیونکہ ممالیوں کے بچے اپنی ماں کے پیٹ میں آنول نال سے جڑے رہتے ہیں اور اس لحاظ سے وہ ماں کی معلومات کا کچھ نہ کچھ حصہ حاصل کرتے رہتے ہیں۔ دوسری جانب انڈوں کا معاملہ قدرے مختلف ہے لیکن اس کے باوجود انڈوں میں فروغ پاتے بچے اپنے والدین کی ہدایت سنتے ہیں بلکہ اپنے دیگر بہن بھائیوں سے بھی تبادلہ معلومات کرتے ہیں۔اسپین کی یونیورسٹی ڈی وائگو کے ماہرین ہوزے نیگیرو اور البرٹو ویلانڈو نے پیلی ٹانگوں والے بگلے کے انڈوں کو دیکھا ہے جنہیں کئی جانوروں سے خطرہ ہوتا ہے۔ انڈے میں رہتے ہوئے بچے ماحول کی معلومات اپنے ماں باپ سے حاصل کرتے ہیں اورانڈے میں موجود دیگر بچوں تک پہنچاتے ہیں۔ماہرین نے ایک ایسے مقام سے بگلے کے انڈے جمع کئے جہاں انہیں کئی طرح کے خطرات تھے۔ ان میں سے ایک خطرہ نیولے نما چوہے سے تھا جو ان انڈوں کو رغبت سے کھاتے ہیں۔ ماہرین نے بعض انڈوں کو ساو¿نڈ پروف کمروں میں رکھا اور بعض انڈوں کو باہر نکال کر خونخوار حملہ آور جانوروں کی آوازوں کے درمیان رکھا۔ ان جن انڈوں کو شکاری نیولے کی آواز سنائی گئی تھی ان کے اندر زیادہ تھرتھراہٹ نوٹ کی گئی۔جن انڈوں کے بچوں کو آوازوں سے خوفزدہ کیا گیا تھا ان کی نشوونما پر فرق پڑا، ان میں تناو¿ زیادہ دیکھا گیا اور وہ باہر نکلنے کے بعد بھی محتاط تھے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے یہ سب کچھ انڈے کے اندر سیکھا تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ انڈوں میں تھرتھراہٹ کا مطلب یہ ہے کہ ایک بچہ دوسرے انڈے میں موجود بچے کو اپنا پیغام پہنچاتا ہے۔اس طرح سے معلوم ہوا کہ قدرتی طور پر بعض پرندوں کے بچے انڈوں میں رہتے ہوئے بھی خطرے کا ادراک کرتے ہیں اور خود کو محفوظ رکھتے ہیں۔

پاکستان کے پاس قرضوں کا ریکارڈ رکھنے کا موثر نظام نہیں، عالمی بینک

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان کے پاس قرضوں کا ریکارڈ اور رپورٹنگ کے حوالے سے کوئی مربوط نظام موجود نہیں اور نہ ہی سرکاری اثاثہ جات کو ضابطہ کار میں لانے کا کوئی موثر نظام ہے جس کے باعث اربوں روپے کے فنڈز میں بے ضابطگیاں اور عدم مطابقت پیدا ہوتی ہے۔عالمی بینک کی جانب سے سرکاری اخراجات اور مالیاتی احتسابی جائزہ پر مبنی 2019 کی رپورٹ کے فائنل ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے پاس قرضوں کا ریکارڈ اور رپورٹنگ کے حوالے سے کوئی مربوط نظام موجود نہیں اور نہ ہی سرکاری اثاثہ جات کو ضابطہ کار میں لانے کا کوئی موثر نظام ہے۔رپورٹ میں سرکاری اثاثہ جات اور جاری واجبات کی تنظیم کاری ،مینجمنٹ میں بے انتہا سقم اور خامیاں پائی جاتی ہیں، عالمی بینک کی جانب سے یہ انکشافات وزارت خزانہ کے خلاف چارج شیٹ کے مترادف ہیں عالمی بینک کی اس رپورٹ میں سن 2016-2015 سے لے کر 2018-2017 کے مالیاتی سالوں کا جائزہ لیا گیا ہے تاہم اس عرصے کے دوران جو بیورو کریسی ان اقدامات کی ذمے دار تھی وہ آج بھی وزارت خزانہ میں اپنے عہدوں پر براجمان ہیں۔اس کے علاوہ رپورٹ میں جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں سے بیشتر آج بھی حل طلب ہیں،عالمی بینک کی رپورٹ سے عیاں ہوتا ہے کہ اثاثہ جات اور جاری واجبات کی تنظیم کاری یا منیجمنٹ کے حوالے سے حکومت کی کارکردگی بہت خراب رہی۔رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران مالیاتی سطح پر حکومت کو مالیاتی خطرات کے باعث مختلف حیثیتوں میں گریڈ کم رہے جن میں ملک کی حیثیت سے بی گریڈ ، پبلک انویسٹمنٹ منیجمنٹ میں ڈی پلس، اور قرضہ جات کی منیجمنٹ میں بی پلس گریڈ حاصل رہا۔عالمی بنینک اور یورپی یونین کے مشترکہ جائزے کے مطابق پاکستان کی جانب سے قرضہ جات کی تنظیم کاری اور ان پر کنٹرول بڑی حد تک تسلی بخش رہا اس پر پاکستان کو بی پلس گریڈ دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مقامی اور بیرونی قرضہ جات اور گارنٹیز کے حوالے سے زیادہ تر معلومات سہہ ماہی بنیادوں پر ریکارڈ کی جاتی ہے تاہم اس کے باوجود اس حوالے سے کوئی مربوط نظام موجود نہیں ہے۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اس وقت اسٹیٹ بینک آف پاکستان، وزارت خزانہ اور مالیاتی امور سے متعلق وزارت علیحدہ علیحدہ ان تمام قرضہ جات اور جاری واجبات کا ریکارڈ رکھتی ہیں تاہم مختلف سطحوں پر مختلف اداروں کی شمولیت کے سبب ضرورت ہے کہ ایک مربوط اور منظم سسٹم وضع کیا جائے کہ جو تمام مالیاتی معاملات جن کا تعلق قرضہ جات اور واجبات سے ہے۔اسے ایک جگہ ریکارڈ کرسکے۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک اور حکومت پاکستان کی جانب سے قرضہ جات کے حوالے سے اعداد و شمار اور ڈیٹا کے درمیان فرق پایا جاتا ہے اور یہ فرق سہہ ماہی بنیادوں پر تیار کی جانے والے رپورٹ میں واضح ہے۔ڈیٹ لمیٹیشن ایکٹ 2005 کی خلاف ورزی کرنے کے باعث عالمی بینک نے پاکستان کو قرضہ جات کی منظوری کے گریڈ میں کمی کرتے ہوئے اسے بی گریڈ دیا تاہم ان قرضہ جات کی تنظیم کاری کے حوالے سے وہ اے گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔مالیاتی خطرات کی نشاندہی کا ذکر کرتے ہوئے عالمی بینک کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ تمام سرکاری اداروں کی نگرانی نہیں کرتی اور اسے صرف ان سرکاری ادروں کی مالیاتی رپورٹس سے دلچسپی ہے کہ جو ڈیونڈز فراہم کرتے ہیں۔ اس حوالے سے حکومت پاکستان کو سی گریڈ دیا گیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے مختلف منصوبوں کی معاشی تجزیے میں ناکامی ، ان منصوبوں کی منظوری، اور پھر ان کی خراب نگرانی اور مالیاتی نقصان کے باعث عالمی بینک نے پبلک انویسٹمنٹ منیجمنٹ کے تحت اسے ڈی پلس گریڈ گیا جو سب سے کم ہے۔

قطب شمالی سے لے کر قطب جنوبی تک کا سفر کرنے والی پاکستانی خاتون خلا میں جانے کو تیار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹکنالوجی فواد چوہدری نے 2022ءمیں پہلا پاکستانی خلاء میں بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ قطب شمالی سے لے کر قطب جنوبی تک کا سفر کرنے والی پاکستانی خاتون نمیرہ سلیم خلاء کے سفرپر جانے کے لئے تیار ہیں۔ نمیرہ سلیم کا کہنا ہے کہ میں مدار میں جانے سے پہلے دنیا کے دوردراز علاقوں میں جانا چاہتی ہیں۔44 سالہ نمیرہ کے پاس برطانیہ کی خلائی کمپنی سے حاصل کردہ 2 لاکھ ڈالر مالیت کا ٹکٹ موجود ہے جبکہ وہ ارب پتی رچرڈ برانسن کی خلائی سیاحتی کمپنی کی بانی رکن بھی ہیں۔ نمیرہ خلائی سفر کے لئے لاکھوں لوگوں میں سے منتخب ہونے والی خاتون ہیں جنہیں ایک سال کے طویل غوروخوض کے بعد اس خلائی سفر کا حصہ بننے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔انہوں نے 2015ءمیں خلائی سفر کے ذریعے امن کے فروغ کے لئے ایک غیر منافع بخش ادارہ قائم کیا۔نمیرہ سلیم گذشتہ 13 سال سے وہ برطانیہ میں خلائی سیاحت کے حوالے سے کام کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے 2022ءمیں پہلا پاکستانی خلاءمیں بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پہلے پاکستانی خلاباز کے لیے سلیکشن پراسیس اگلے سال 2020ءسے شروع ہو رہا ہے، پہلے مرحلے میں50 خلانورد شارٹ لسٹ کریں گے ان میں سے25 فائنل مرحلے میں جائیں گے اور 2022ءمیں انشاءاللہ پہلا پاکستانی خلاءمیں جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی اسپیس پروگرام کے لیے تاریخ ساز اقدام ہوگا۔

کیپٹن عاقب ملک پرقربان ؛تصاویر سوشل میڈیاپر وائرل

لاہور (ویب ڈیسک) ایف سی بلوچستان کے دستے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے۔ حملے میں فوجی آفیسر سمیت 4 جوان شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں کیپٹن عاقب،سپاہی نادر،سپاہی عاطف الطاف اورسپاہی حفیظ اللہ شامل ہیں۔سوشل میڈیا پر کیپٹن عاطف کو شاندار خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر کیپٹن عاقب کی تصاویر بھی وائرل ہو گئی ہیں۔صارفین ان کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے کیپٹن عاقب بلوچستان میں اپنی ڈیوٹی نبھاتے ہوئے شہید ہو گئے،اللہ ان کی شہادت قبول فرمائے۔
ایک اور صارف نے کیپٹن عاقب کو سلیوٹ پیش کیا
ایک صارف نے کہا کہ کیپٹن عاقب کی شادی 24 اگست کو ہونا تھی۔


ایک صارف نے کہا کہ 24 سالہ کیپٹن عاقب دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو جائے۔اللہ تعالیٰ ان کی شہادت قبول فرمائے۔

ایک صارف نے کیپٹن عاقب کے ساتھ واٹس ایپ پر کی گئی گفتگو کا سکرین شارٹ پوسٹ کیاجس میں کیپٹن عاقب کہہ رہے ہیں کہ میں عید کے بعد چھٹی پر آﺅں گا، میرا نکاح ہے عید کے بعد۔

 

ایک اور صارف نے ٹویٹ کیا کہ کیپٹن عاقب کا نکاح عید کے بعد تھا۔


خیال رہے اس سے قبل شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے6جوان شہید ہوئے تھے۔ اس سے قبل شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں نے پاک فوج کی بارڈر پٹرولنگ پارٹی پر بلااشتعال فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شہداءمیں حوالدار خالد، سپاہی نوید ، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی ایم بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔ پاک فوج نے دہشتگرد حملے کا بھر پور جواب دیا ہے۔

محمد عامر کے برطانوی شہری بننے کا امکان

لاہور(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ مستقبل میں وہ ممکنہ طور پر برطانیہ کی شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق محمد عامر نے پہلے ہی برطانیہ میں ’اسپا ﺅس ویزا‘ کے لیے درخواست دے دی تھی، ’اسپاﺅس ویزا‘ ملنے کی صورت میں محمد عامر 30 ماہ کے لیے برطانوی شہریت حاصل کر سکتے ہیں لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ عامر کو یہ ویزا کب تک ملے گا کیونکہ ماضی میں عامر ’اسپاٹ فکسنگ‘ کیس کی صورت میں برطانوی جیل میں کچھ عرصہ گزار چکے ہیں۔اگر محمد عامر کو یہ ویزا مل جاتا ہے تو وہ برطانیہ میں رہائش، ملازمت جیسی دیگر سہولیات سے آراستہ ہوسکیں گے، یوں ان کا مستقبل میں برطانوی شہری بننے کے امکان روشن ہیں۔واضح رہے کہ محمد عامر نے ستمبر 2016 میں برطانوی خاتون نرجس ملک سے شادی کی تھی، برطانوی اہلیہ ہونے کی وجہ سے عامر بھی مستقبل میں برطانوی شہریت رکھنے کے خواہش مند ہیں۔

شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ،6 جوان شہید

راولپنڈی(ویب ڈیسک )شمالی وزیر ستان میں افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ میں 6جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشتگردوں نے سرحد کی نگرانی پر مامور پاک فوج کے دستے پر حملہ کیا، دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 جوان شہید ہو گئے، شہدامیں حوالدارخالد،سپاہی نوید،بچل،علی رضا،محمدبابراوراحسن شامل ہیں ،دہشتگردوں کے حملے پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس پر دہشتگرد فرار ہو گئے۔

شہباز شریف غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔

ترجمان وزیراعلی پنجاب کا شہباز شریف کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھنے پر بیان ۔شہباز شریف غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے آئی جی جیل کو کوئی خط نہیں لکھا گیا ۔پنجاب سپیڈ من گھڑت اور خودساختہ خبروں سے عوام کو گمراہ نہ کریں ۔وزیراعظم پاکستان اور وزارت داخلہ پنجاب کی طرف سے نواز شریف کے معاملے پر کوئی احکامات جاری نہیں کئے گئے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے ۔سزا یافتہ قیدیوں کے لئے تمام فیصلے قانون اور جیل مینئیول کے مطابق کئے جائیں گے ۔احتجاج اور جلسی کی سیاست میں ناکامی کے بعد یہ سیاسی طور پر زندہ رہنے کے لئے نواز شریف کی صحت کا سہارا لے رہے ہیں۔کرپٹ لیگ کے لیڈر گمراہ کن پراپگینڈا کرکے حقائق پر پردہ نہیں ڈال سکتے ۔چچا بھتیجی کو غلط بیانی کے باعث مسلسل سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل

ریلوے ملازمین کی چھٹیاں ایک ماہ تک منسوخ کردیں

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ریلوے ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے گفتگو۔شیخ رشید نے تمام ریلوے ملازمین کی چھٹیاں ایک ماہ تک منسوخ کردیں۔سکھر ریلوے کی بہتری کےیے پانچ روزہ سکھر کا دورہ کروں گا۔سب سے بہتر پرفارمنس وزرات ریلوے کی ہے۔ دو نئی واشنگ لائن ہنگامی بنیادوں پر بنائیں گے۔ واشنگ لائن کی حالت بدلنے کے لیے بہتر اقدامات کریں گے ۔ 9 لوکوموٹو انجن کا سامان اگلءماہ تک پہنچ جائے گا۔رائل پام ہوٹل کے لیے پانچ رکنی کمیٹی بنادی، دنیا کی بڑی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ریلوے کی بہتری کا فیصلہ ایم ایل ون ہے۔ امریکہ کادورہ عمران خان کا تاریخی دورہ تھا۔عمران خان نے کابل میں بھی تاریخی کردار ادا کرنے کی بات کی۔ایران میں جنگ سے خطے کا امن تباہ ہوگا، عمران نے ٹرمپ کو بتادیا۔لاہوریوں کو بھی عقل آگئی، 25 جولائی کو جلسی ہوئی۔ ان جلسوں سے عمران خان کی حکومت نہیں جائے گی۔ ہم معاشی مشکلات کا سامنا ہے، انشاللہ تمام مسائل کو حل کریں گے۔اگست میں قوم کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرو گا۔کوئی بھی ٹرین بند نہیں ہوگی، ٹرینوں کی اپ گریڈیشن کرے گئے۔مسافر بہت زیادہ ہیں۔ لیکن کوچز کی کمی کا سامنا ہے۔ہم ریلوے میں دس ہزار نوکریاں دیں گے۔چیئرمین سینٹ کا مقابلہ سخت ہے، صادق سنجرانی کو جیتا دیکھ رہا ہوں۔عمران خان نے کہاکہ چور ،ڈاکو کو کوئی ریاعت نہیں مل سکتی۔ملک کی معیشت کو ان چوروں ڈاکوں نے تباہ کردیا۔مریم نواز پورس کی ہتھنی ہے۔نواز شریف کی ایک ہی دشمن ہے وہ مریم نواز ہےلاہور جو جتنا چیخا گا اسکی اتنی جلدی باری آئے گی۔

ونوں لیڈر مسلم امہ اور خاص طور پر پاکستان میں مقبول ترین لیڈر بن جائیں گے: چوہدری شجاعت حسین

لاہور(27جولائی2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر کو آزاد کرانے میں کامیاب ہو جائیں تو تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دونوں لیڈر مسلم امہ اور خاص طور پر پاکستان میں مقبول ترین لیڈر بن جائیں گے اور اسی بات پر وہ اپنے اپنے اگلے الیکشن آرام سے جیت سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہئے کہ وہ لابنگ کر کے صدر ٹرمپ کو اس بات پر مجبور کریں اور کسی نتیجہ پر پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی پاکستان مسلم لیگ ثالثی کے ذریعے کشمیریوں کو بھارتی چنگل اور ظلم و ستم سے نجات دلانے کے اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے۔ میڈیا کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ باتیں تو سب کرتے ہیں لیکن حتمی حل کوئی تجویز نہیں کرتا، اس سلسلے میں یو این او قرارداد کا حوالہ تو دیا جاتا ہے لیکن اس کی کوئی حیثیت نہیں، اس مسئلے کا حل یہی ہے کہ کشمیر کی آزاد حیثیت کی بات کی جائے اور اسی پر زور دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی کتاب ”سچ تو یہ ہے“ میں تفصیل سے لکھا ہے کہ میں نے اپنے دورہ لیبیا کے دوران صدر کرنل معمر قذافی سے ملاقات میں کشمیر کے مسئلہ پر بات کی تھی تو ناراض ہوئے اور مجھے بتایا کہ میں نے اس مسئلہ پر ثالث بننے کی پیشکش کرتے ہوئے دونوں حکومتوں کو خط لکھا تھا بھارت نے تو جواب دے دیا تھا لیکن پاکستان نے جواب تو کیا دینا تھا انہوں نے خط ملنے کی تصدیق بھی نہیں کی جس پر میں خاصا مایوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کرنل قذافی نے مزید کہا کہ میں اس کے حل کیلئے اپنے خزانے کا منہ کھول دوں گا کیونکہ میں کشمیر کو ایک آزاد حیثیت دلانا چاہتا ہوں