دھمکیوں سے ڈرینگے نہیں : فیاض الحسن چوہان کا دبنگ اعلان

لاہور(خبر نگار) پنجاب کے وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرپشن کی بارات مفاہمتی ٹرین میں سوار تھی جو اب احتساب کے پانی میں ڈوب چکی ہے اور ڈوبنے والے شور مچا رہے ہیں مگرکسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں احتساب جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بلیک میلنگ میں آنے والے نہیں، عمران خان شاہین صفت رہنما ہیں۔ عمران خان کبھی پاکستان کا نام ڈوبنے نہیں دے گا۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کو پوری دنیا میں عزت و وقار دلائے گا، وہ پاکستان کا مستقبل سنوارنے آئے ہیں۔ عمران خان کو عوام نے منتخب کیا ہے اور وہ کسی چور، نوسرباز کی بلیک میلنگ میں آنے والے نہیں ہیں۔ اپوزیشن کان کھول کر سن لے کہ عمران خان قوم کا ہیرو ہے اور وہ اپنے خاندان کو سنورانے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے کرپشن کی بارات مفاہمت کی ٹرین میں سوار تھی جو اب 18 ویں ترمیم اور دوسری چیزوں کو رونا رو رہے ہیں۔ عمران خان ورلڈ کپ کی طرح پانچ سالوں میں پاکستان کی سیاست کو پوری دنیا میں روشن کر دیں گے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فواد چوہدری یا میں کوئی ایک بھی بیان دیتے ہیں تو اپوزیشن کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔ عدالتوں میں مقدمات کے باوجود ڈیل کے ذریعے کرپٹ لوگ بھاگ رہے تھے جبکہ حمزہ شہباز بھی پتلی گلی سے بھاگنے کے چکر میں تھے۔

4 دفعہ حمل ضائع ہونے کے بعد خاتون صرف 2ہزار روپے خرچ کرکے بالآخر ماں بن گئی

لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون کا چار دفعہ حمل ضائع ہوا اور علاج کے باوجود اسے اولاد کے حصول میں شدید مشکل کا سامنا تھا لیکن پھر ایک ایسی دوا نے اس کی یہ مشکل حل کر دی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق لندن کی رہائشی 40سالہ کارمین ریبلینڈو نامی اس خاتون کی 13سال قبل شادی ہوئی تھی اور تب سے وہ ماں بننے کی کوشش کر رہی تھی۔ اس دوران وہ چار بار حاملہ ہوئی اور ہر بار اسقاط حمل ہو گیا۔ ان سالوں میں اس نے اپنے علاج پر 20ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 35لاکھ روپے) آئی وی ایف (مصنوعی طریقہ افزائش)پر بھی خرچ کیے لیکن امید بر نہ آئی۔رپورٹ کے مطابق جب کارمین پانچویں بار آئی وی ایف کے ذریعے حاملہ ہوئی تو وہ سائنسدانوں کی ایک تحقیق کا حصہ بن گئی۔ سائنسدان ایسی خواتین پرتجربات کرنا چاہ رہے تھے جو بار بار اسقاط حمل کا شکار ہو جاتی ہے۔ وہ انہیں دمے کی ایک دوائی ’پروگیسٹران‘ نامی ہارمون کے ساتھ ملا کر دینا چاہتے تھے اور دیکھنا چاہتے تھے کہ آیا اس سے وہ صحت مند بچے کو جنم دے پاتی ہیں یا نہیں۔ کارمین نے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کیں۔ یہ تجربہ کامیاب ثابت ہوا اور وہ اب ایک بچی کی ماں بن چکی ہے۔حیران کن طور پر وہ لاکھوں روپے خرچ کرکے ماں نہیں بن سکی تھی لیکن دمے کی صرف 13پا?نڈ (صرف 2ہزار روپے)میں آنے والی اس دوا نے کام کر دکھایا۔ کارمین کے ساتھ دیگر 7خواتین پر بھی یہ تجربہ کیا گیا ہے اور ان کے ہاں تاحال بچوں کی پیدائش ہونے والی ہے۔ سائنسدانوں کی اس ٹیم کے سربراہ اور چیلسی اینڈ ویسٹ منسٹر ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر مارک جانسن کا کہنا ہے کہ ”باقی خواتین پر بھی اس دوا کے انتہائی مثبت اثرات سامنے آ ئے ہیں اور ان کی صحت بھی بالکل ٹھیک ہے اور ان کے پیٹ میں بچے بھی بالکل ٹھیک پرورش پا رہے ہیں۔ اگر ان خواتین کے ہاں بھی صحت مند بچوں کی پیدائش ہوئی تو یہ تحقیق ایسی خواتین کے لیے ایک بڑی خوشخبری ثابت ہوگی جوجن کا حمل ضائع ہو جاتا ہے اور وہ ماں نہیں بن پاتیں۔“

پنجاب میں شدید دھند ، سردی ، حد نگاہ زیرو ، موٹر وے کے کئی سیکشن بند

لاہور، اسلام آباد، کوٹلی، گلگت (نمائندگان خبریں) پنجاب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جب کہ موٹروے کے چند سیکشنز دھند کے باعث بند کردیے گئے، اسلام آباد میں ہلکی بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب کے شہر وہاڑی، بورے والا ، میلسی اور گرد و نواح میں شدید دھند ہے اور حد نگاہ 10 میٹر رہ گئی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، اسی طرح خانیوال میں بھی شدید دھند ہے اور حد نگاہ صفر ہوگئی۔لودھراں شہر اور گرد و نواح میں دھند کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مانگا منڈی، پتوکی، رینالہ خورد ، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی، میاں چنوں میں بھی دھند کا راج ہے، دھند کے باعث ملتان خانیوال اور بہاولپور روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا جب کہ آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل نکیال اور گرد و نواح میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان موٹروے پولیس عمران احمد کے مطابق قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر دھند کا راج ہے جہاں حد نگاہ صفر سے 50 میٹر تک ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملتان خانیوال موٹروے اور موٹر وے ایم ٹو لاہور شیخوپورہ بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔ترجمان موٹرویز کا کہنا ہے کہ دھند کے دوران شہری غیر ضروری سفر سےگریز کریں، گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موبائل فون ایپلی کیشن “این ایچ ایم پی ہمسفر ” میں ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے، سفر شروع کرنے سے پہلے اور دوران سفر ایپ کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے جس کے ذریعے موٹروے پولیس ایف ایم 95 کی نشریات براہ راست سن سکتے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹروے پولیس ایف ایم ریڈیو سے تازہ ترین صورتحال ہر 15 منٹ بعد بتائی جارہی ہیں۔دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے ضلع کے درجنوں بالائی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، شدید برفباری کے بعد بالائی علاقوں کے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی جب کہ کئی علاقوں میں ٹریفک بھی معطل ہوکر رہ گئی۔ضلع استور میں بھی گزشتہ کئی گھنٹوں سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، ملکہ کو ہسار مری میں بھی سال نو کی پہلی برفباری ہوئی جہاں دلکش نظاروں کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

بیوپاری نے چارے میں رکھی 4 لاکھ کی نقدی غلطی سے کتر ڈالی

شکرگڑھ (تحصیل رپورٹر) غلطی سے ٹوکہ چل گیا، چوری ڈکیتی نہ فراڈ لیکن شہری لاکھوں روپے کی رقم سے محروم.بیوپاری نے 4لاکھ 20 ہزار کی رقم غلطی سے چارہ کاٹنے والے ٹوکہ میں کتر ڈالی ،یہ واقع پیش آیا شکرگڑھ کے سرحدی گا¶ں اخلاص پور میں جہاں بیوپاری طارق 4 لاکھ 20 ہزار روپے کی رقم مویشیوں کی خریداری کے لئے گھر لے کر آیا. رقم سے بھرا شاپر مویشیوں کے چارہ کے قریب رکھا اور خود چارہ مشین پر کام کرنے لگا طارق نے بے دھیانی میں چارے کے ساتھ پیسوں والا شاپر بھی چارہ مشین میں ڈال کر 4 لاکھ 20 ہزار کی رقم کتر ڈالی ،غریب آدمی ہوں غلطی سے نقصان کر بیٹھا ہوں. گورنر اسٹیٹ بینک سے گزارش ہے کہ میری مدد کی جائے۔

پٹرول سستا مگر کرائے کم نہ ہوئے ، ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں ، مسافر پریشان

لاہور (سروے : مہران اجمل خان /تصاویر : سجاد مغل )پٹرول میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے کرایہ کم ناکیے ،صوبائی دارلحکومت میں عوام اور کنڈکٹروں کے مابین لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ،شہر میں چلنے والی لوکل ویگنوں کی جانب سے پرانے کرایوںکی وصولی بدستور جاری، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے خاموشی اختیار کر لی، حکومت پنجاب عوام کے مسائل پر خصوصی توجہ دے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی حکومت کا اچھا اقدام ہے ،پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کی جائے،شہریوں نے خبریں سروے میں حکومت سے کراےوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا ۔ بتا ےا گےا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعدنئی قیمتوں کا اطلاق تو کر دےا گےا مگر ٹرانسپورٹرزکی جانب سے کراےوں میں کمی نہیں کی گئی اس حوالے سے محمد ریاض ، محمد نواز ، احسن ، محمد صدیق ، محمد اکرم ، مشتاق ، علی شاہد ، محمد عدنان، شکیل احمداور زیشان احمد نے کہا کہ ٹرانسپورٹرزپٹرول کی قیمتوں میں ساڑھے 4روپے کمی کے باوجودسفر کا کرایہ زیادہ وصو ل کررہے ہیں۔ پٹرول کی وجہ سے کرایوں میں مسلسل اضافہ جاری تھا اور بسوں ویگنوں کے کرائے آسمان پر پہنچ چکے تھے ۔ پٹرول کی قیمت کم ہونے کے بعد کرایوں میں فی الفور کمی کی جائے اور حکومت اس کا نوٹس لے تا کہ غریب عوام کو سستی سواری میسر ہو سکے۔اگر کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا جائے تو کرایوں میں کمی کیساتھ انسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی ہوگی جس سے شہریوں کو کافی حد تک فائدہ ہوتا ۔پٹرول کی قیمت میں واضح کمی کے باوجود ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں کمی نہ کی جس کی وجہ سے عوام تک اس کے ثمرات نہیں پہنچ رہے ۔ حکومت پنجاب عوام کے مسائل پر خصوصی توجہ دے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی حکومت کا اچھا اقدام ہے مگر یہ اقدام عوام کیلئے فائدہ مند ثابت نہیں ہورہا اس کا تمام فائدہ ٹرانسپورٹرز کو پہنچ رہا ہے حکومت فوری طور پر کرائے کم کرنے کیلئے کریک ڈاو¿ن کرے۔ اس حوالے سے ترجمان لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے کہا کہ پچھلی بار پٹرول کی قیمتوں میں جب اضافہ کی گےا تھا تو کراےوں میں اضافہ نہیں کیا گےا تھا جبکہ کراےوں میں اضافہ ےا کمی اس وقت کی جاتی ہے جب پٹرول کی قیمتوں میں 5روپے سے زیادہ اتار چڑھاﺅ ہو ۔

منیشا کوائرالا نے کینسر کی بیماری کو اپنے لیے باعث غنیمت قرار دے دیا

ممبئی( ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ منیشا کوائرالا نے کینسر کی بیماری کو اپنے لیے باعث غنیمت ثابت قرار دے دیا۔اپنی بیماری کے حوالے سے منیشا کوئرالا نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ا نہیں یہ جان لیوا بیماری اپنی ہی غفلت کی وجہ سے لگی۔اداکارہ نے بتا یا کہ ا نہوں نے اپنے جسم کی حفاظت نہیں کی اور انتہائی لاپرواہ طرز زندگی کی وجہ سے انہیں کینسر لاحق ہوا۔واضح رہے کہ منیشا کوئرالا 2012 میں ’اورین کینسر‘ میں مبتلا ہوگئیں تھیں اور کئی ماہ تک ان کا علاج ہوا تھا، بعد ازاں امریکا میں ان کی سرجری کی گئی تھی۔سرجری کے بعد اداکارہ کو کینسر فری قرار دیا گیا تھا۔

اربوں بجٹ کے باوجود پنجاب پولیس ملزموں کو رسیوں میں باندھ کر عدالت لانے لگی

لاہور (خصوصی رپورٹر) کروڑوں روپے کے بجٹ رکھنے والی لاہور پولیس کے پاس ہتھکڑیوں اور پولیس وین کا فقدان، ملزمان کو ہتھکڑیوںکے بجائے رسیوں سے جبکہ پولیس وین کے بجائے موٹر سائیکلوں، ےار کشہ پر عدالتوں میں پیش کرنا معمول بن گیا۔ متعدد واقعات رونما ہونے کے باوجود بھی لاہور پولیس کی جانب سے کوئی سدباب نہ کیا جا سکا ہے جس کے باعث کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطا بق صو با ئی دار الحکومت میں لاہور پو لیس کی جا نب سے ملزمان کو ہتھکڑیوں کے بجا ئے رسیوں اور کپڑوں سے باندھ کر سمیت عدا لت میں پو لیس وین کے بجا ئے مو ٹر سائےکل ےا رکشہ پر پیش کرنا معمول بن گیا ہے۔ دو روز قبل تھانہ کاہنہ کے پاس ملزموں کو لگانے والی ہتھکڑیاں کے فقدان پر پولیس نے 26 ملزموں کو رسیوں میں باندھ کر ماڈل ٹاو¿ن کچہری میں پیش کیا۔ ملزموں کو نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، ہلڑ بازی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے ملزموں کو رسیوں سے باندھ کر پیش کرنے پرتفتیشی افسر کی سرزنش کی۔ تفتیشی افسر نے اپنی بے بسی اور ہتھکڑیوں کی کمی کا رونا رویا، جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ایسا ہی واقعہ تھانہ مصطفی آباد پولیس اہلکار ملزموں کو کپڑوں سے باندھ کر عدالتوں میں پیش کیا گیا، کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو مصطفی آباد کے اے ایس آئی شہزاد نے جائیداد کے تنازع پر جھگڑا کرنے والے حقیقی بھائیوں محمد عباس، زاہد اور سلیم کو کپڑے سے باندھ کر پیش کیا۔دوسری جا نب لاہور پولیس کے پاس ہتھکڑیوں کی کمی کے بعد اب ملزموں کو عدالتوں میں پیش کرنے کے لئے گاڑیاں بھی کم پڑ گئیں، پولیس نے ملزموں کو گاڑیوں کی بجائے موٹر سائیکلوںاور ر کشہ پر عدالتوں میں پیش کرنا شروع کر دیاہے۔تھانہ باغبانپورہ کے اے ایس آئی اقبال نے منشیات کے مقدمے میں ملوث ملزم فاروق کو جسمانی ریمانڈ لینے کے لئے موٹر سائیکل پر بٹھا کر کینٹ کچہری پیش کیا پولیس افسر ملزم کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر عدالتوں کے چکر لگاتا رہا ، اے ایس آئی اقبال کا کہنا تھا کہ ملزموں کو پیش کرنے کے لئے گاڑیاں نہیں ہیں اور گاڑیوں کی کمی اعلیٰ پولیس افسروں کے نوٹس میں ہے، لاہور پولیس کی طرف سے ملزموں کو موٹر سائیکلوں پر عدالتوں میں پیش کرنے کے واقعات پر حکام خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں،واضح رہے متعدد بارعدالتوں میں جن ملزموں کو پیش کیا جاتا ہے انہیں ہتھکڑی کی بجائے رسیوں یا پھر کسی دوسری چیز سے ان کے ہاتھ باندھ کرپیش کیا جاتا ہے جس کی وجہ پولیس اہلکارں کی جانب سے ہتھکڑیوں کی کمی بتائی جاتی ہے۔

2018 میں ہالی وڈ اور بالی وڈ کے بجائے پاکستانی فلموں کا راج رہا، نبیل قریشی

کراچی (ویب ڈیسک ) فلمساز و ہدایت کار نبیل قریشی نے سال 2018 کو پاکستانی فلموں کے لیے زبردست قرار دے دیا ہے۔نبیل قریشی نے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ ’سال 2018 پاکستانی فلموں کے لیے شاندار رہا اور اس سال سینما نے ہالی وڈ اور بالی وڈ فلموں کے بجائے پاکستانی فلموں سے کمائی کی جو کہ بڑی کامیابی ہے‘۔آخر میں نبیل قریشی نے امید ظاہر کی کہ 2019 بھی پاکستانی فلموں کے لیے زبردست رہے گا۔

سندھ میں سیاسی محاذ گرم ، گیلانی بھی متحرک ، اہم ٹاسک مل گیا

کراچی(وائس آف ایشیا ) سندھ کے سیاسی محاذ پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی متحرک ہوگئے، سندھ کی پچ کو محفوظ بنانے کے لئے یوسف رضا گیلانی کو اہم ٹاسک مل گیا، سابق وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں اہم معاملات پر مشاورت کرلی گئی۔وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے سندھ حکومت مخالف محاذ کے بعد سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو اہم ٹاسک مل گیا ، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے جس میں سندھ حکومت کے خلاف سازشوں کا ناکام بنانے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔سید یوسف رضا گیلانی سندھ میں اہم رہنماﺅں سے رابطے کریں گے، پیر پگاڑا اور دیگر رہنماﺅں سے بھی رابطوں کامحاذ سید یوسف رضا گیلانی نے سنبھال لیا ، یوسف رضا گیلانی اہم رہنماں کی ملاقاتیں آصف علی زرداری سے کروائیں گے تاکہ سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف محاذ کو کمزور کیا جاسکے۔

پولیس ٹھندی ڈاکو سرگرم ، لاہور میں لاکھوں کی وارداتیں

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں ڈاکوﺅں نے گھر میں گھس کر یونس کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 4 لاکھ 50ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے گارڈن ٹاﺅن میں میں ڈاکو گھر میں گھس کر مزمل اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ جبکہ ملت پارک کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے یاسین اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 4 لاکھ روپے 15ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ ٹاﺅن شپ کے علاقے میں ڈاکوﺅں مقصود اور فیملی سے گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 25 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ شادباغ کے علاقے ڈاکوﺅں نے فرقان اور فیملی سے 90 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ فیکٹری ایریا میں ڈاکوﺅں نے فضل اور فیملی سے 60ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ کے مغلپورہ علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر نسیم سے47 ہزار اور موبائل فون۔ لٹن روڈ سے ڈاکو نوید سے 15 ہزار نقدی اور موبائل فون برکی میں عباس سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 50 ہزار نقدی اور موبائل فون۔ غالب مارکیٹ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر حامد سے80ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ سمن آباد اور گڑھی شاہو سے گاڑیاں اور شاہدرہ ٹاون۔گلشن اقبال اور رنگ محل کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔