تازہ تر ین

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ،کے پی کے ،بلوچستان میں برف باری

لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ (نمائندگان خبریں) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت جنوبی وسطی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستاں اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب مری، کالام، دیر ،پٹن، میر کھنی ، بالاکوٹ ،مالم جبہ ، چترال، دروش، سیدوشریف، کوئٹہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی جبکہ کالام، مالم جبہ اور چترال میں برف باری سے موسم سرد ہو گیا۔سب سے زیادہ بارش کالام میں 16 ، دیر بالا 13 ، دیر زیریں میں 01 ، مالم جبہ میں 10 اور گوپیس میں 01 سنٹی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 09،گوپس ،پاراچنار منفی میں 06 اور کالام میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں ہلکی بارش، جنوبی وزیرستان اور ژوب کے پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ، کئی علاقوں میں بجلی اور گیس ناپید، بارش اور سردی کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور مضافاتی علاقوں میں کئی روز سے جاری خشک سردی کی لہر کے بعد سال نو کی آمد کے ساتھ ہی ہلکی بوندا باندی نے سماں باند دیا، ڈیرہ شہر اور مضافات میں گزشتہ صبح سے جاری ہلکی بارش وقفے وقفے سے جار رہی جس سے سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی خشک اور خون جمادینے والی سردی اور خشک سردی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا کافی حد تک خاتمہ ہوگیا۔ بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کے فیڈر ٹرپ کرگئے جبکہ سونے پر سہاگہ گیس کی لوڈ شینگ نے کیا۔ ادھر شمالی اور جنوبی وزیرستان کے پہاڑوں اور ژوب بلوچستان کے پہاڑی سلسلوں پر ہونے والی برفباری نے بھی ڈیرہ میں سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو منگل تک جاری رہے گا، بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمال مغربی اضلاع میں اتوار کی صبح سے بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ برفباری کی وجہ سے وادی زیارت نے سفید چادر اڑھ لی ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں کافی اضافہ ہوا ہے، ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ زیارت اور گرد ونواح میں تقریبا 6 انچ تک برف پڑ چکی ہے اور برفباری کا یہ سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی گزشتہ رات سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ وانا، اعظم ورسک، شاہ عالمل، وادی شکئی، رغزئی اورپاک افغان بارڈر انگوراڈہ میں برف باری کے باعث کئی مقامات پر سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ کراچی سے خیبر تک سردی کی شدت برقرار رہی ، حسین وادیوں میں وائٹ کارپٹ بچھ گیا۔ سیاحوں نے برف باری کو انجوائے کرنے کے لیے سیاحتی مقامات کارخ کیا ہے تو دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید بارش اور برف کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے۔ بالائی پہاڑی علاقوں میں برف باری کے رنگ نظر آنے لگے، مری میں برفباری ہوتے ہی سیاحوں کا رش لگ گیا۔لوگ ہفتہ وار چھٹی کو یادگار بنانے ملکہ کوہسار چلے آئے، ہزاروں گاڑیاں پہنچنے کے بعد ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، لوگوں نے خوب ہلہ گلہ اور موج مستی کی ۔گلیات میں روئی کے گالوں نے سیاحوں کا مزہ دوبالا کردیا لوگوں نے نتھیا گلی اور ٹھنڈیانی کا بھی رخ کرلیا ، جی ڈی اے کا عملہ سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہے۔محکمہ موسمیات نے مری گلیات میں اچھی برفباری کی نوید سنادی، شدید بارش اور برفباری کے باعث بلوچستان کے شمالی اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج پیر سے منگل تک پنجاب خیبرپختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain