تازہ تر ین

بارش سے مو سم ٹھنڈا ٹھار ،پہاڑی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی ،آج بوندا باندھی

لاہور( جنرل رپورٹر ) لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا، مری، گلیات سمیت بالائی علاقوں میں بھی آسمان سےسفید موتیوں کی برسات ہوئی، برفباری اور بارش کا سلسلہ کل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے سے موسم ٹھنڈا ٹھار ہو گیا۔ لاہور میں رم جھم کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی، ہر چیز نکھر گئی۔ قصور، میاں چنوں، اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال، لودھراں، بہاولپور، دریا خان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی جھڑی سے موسم سرد ہوگیا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی مختلف مقامات پر بوندا باندی ہوئی جس نے ٹھنڈ میں اضافہ کر دیا۔ سندھ میں بھی کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی۔پہاڑوں پر برفباری سے ہر طرف سفیدی چھا گئی۔ مری میں آسمان سے برستے سفید موتیوں نے ملکہ کوہسار کا حسن دوبالا کر دیا۔ ویک اینڈ پر سیاحوں کی بڑی تعداد نے سرد موسم کو انجوائے کیا۔ گلیات میں بھی سیاح حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ بالائی سندھ اور شمالی بلوچستان میں بھی چند مقامات پر بادل برسیں گے، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر میں اکثر مقامات پرجبکہ بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر بر فباری متوقع ہے۔میڈیا ر پورٹ کے مطابق بلوچستان کے تمام اضلاع میں اکثر مقامات پر بار ش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ شدید بارش اور برفباری کے باعث بلوچستان کے شمالی اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،شمالی بلوچستان میں موسلادھار بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے۔صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ جنوبی/وسطی پنجاب ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، سرگودھا، خوشاب، لاہور، جھنگ اور فیصل آباد میں اکثر مقامات پر جبکہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ ، گجرات ،منڈی بہاﺅالدین اورخافظ آباد میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔بالائی سند ھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، شہید بینظیرآباد اور روہڑی میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں چند مقامات پر دھند چھائی رہی جب کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش میں قلات17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی اور سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain