تازہ تر ین

ایران نے میزائل نصب کر دئیے ،امریکہ نے فوجی مشرق وسطی پہنچانے کی تیاری کر لی ،

نیویارک(نیٹ نیوز) ایران نے امریکہ کی جانب سے اپنی فورسز کو ہائی الرٹ کرنے کے بعد ممکنہ جنگ کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فورسز اور ایئر ڈیفنس میزائل بیٹریز کو ایرانی ڈرونز کی نقل وحرکت انیٹرنگ کرنے کیلئے کہا گیا ہے امریکی فورسز کو ایسی اطلاعات ملی ہیں جن کے مطابق ایرانی ڈرونز امریکی اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ادھر امریکہ کی انٹیلی جنس رپورٹوں میںدعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران میں فوجی سازو سامان ڈرونز اور میزائل کو مختلف مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایرانیوں کو امریکہ کے ممکنہ حملے کا خطرہ دکھائی دے رہا ہے۔ اس لئے انہوں خود حملے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ سی این این اے مطابق امریکی میری ٹائم ایڈمنسٹریشن نے مشرق وسطی میں تجارتی بحری جہازوںکو خبر دار کر دیا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی میری ٹائم اہداف کے خلاف ایکشن کا امکان موجود ہے۔ علاوہ ازیں شمالی کیرولینا کے فورٹ کریک ایئر بیس سے 600 امریکی فوجی جن میںاکثریت نوجوانوں کی ہے مشرق وسطیٰ کیلئے روانہ ہونیوالے ہیں۔ یہ فوجی 3500 امریکی پیرا ٹروپرز کا حصہ ہوںگے۔ فوجی سب سے پہلے کویت میں رکیں گے تاہم ان کی حتمی منزل کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain