تازہ تر ین

ایران نے یوکرین کا مسافر طیارہ مار گرانے کا اعتراف کرلیا

ایران نے یوکرین کا طیارہ مار گرانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ارادی طور پر ’انسانی غلطی‘ کی وجہ سے طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔برطانوی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج نے سرکاری نشریاتی ادارے پر جاری بیان میں کہا کہ رواں ہفتے کے آغاز میں تباہ ہونے والا یوکرینی طیارہ پاسداران انقلاب سے وابستہ حساس ملٹری سائٹ کے قریب پرواز کررہا تھا اور اسے انسانی غلطی کی وجہ سے غیر ارادی طور پر نشانہ بنیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ ذمہ دار فریقین کو فوج کے اندر جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جائ گا اور ان کا احتساب ہوگا۔ایرانی فوج نے سرکاری نشریاتی ادارے پر نشر کیے گئے بیان میں طیارے حادثے میں ہلاک متاثرہ افراد کے خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔مزید پڑھیں: ایران میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 176 افراد ہلاکایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی اِرنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے بیان میں کہا کہ ’ بدھ کی صبح (8 جنوری) کے ابتدائی گھنٹوں میں ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے المناک حادثے کی وجوہات کیتحقیقات کے لیے فوری طور پرتکنیکی اور آپریشن ماہرین پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی‘۔بیان میں طیارہ حادثے کے بعد سے ہونے والے تحقیقات کی تفصیلات بتائی گئیں کہ ایران کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد امریکی فورسز کے جنگی طیاروں نے ایران کے گرد فضائی حدود میں پرواز میں اضافہ کردیا تھا جن میں سے کچھ کے دفاعی اہداف کی جانب حرکت کرنے کی رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں، اس کے ساتھ ہی ریڈار پر ایسے کیسز بھی دیکھے گئے تےھے جن کے لیے ایرانی ایئرفورس یونٹس کے مزید چوکس رہنے کی ضرورت تھی۔یہ بھی پڑھیں: ایران کا جوابی وار، عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل ملےان میں کہا گیا کہ ایسی نازک اور پیچیدہ صورتحال میں یوکرین ایئرلائنز کی پرواز 752 جس نے امام خمینی انٹرنیشنل رپورٹ سے اڑان بھری تھی وہ پاسداران انقلاب سے وابستہ حساس فوجی مقام سے بہت نزدیک پرواز کررہا تھا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain