تازہ تر ین

ایران کو لگام دینے کے لیے تمام ممالک تعاون کریں ،امریکہ امریکی اڈے پر راکٹ حملہ ،پومپیو برہم

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اوٹاگس نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کشیدگی پر روک لگانے کے لیے تعاون ریں۔اس وقت سب کی جانب سے مدد کرنا لازم ہے تا کہ ایران کے شرپسند اور دہشت گردانہ رویے کا سلسلہ روکا جا سکے ،اور اس رویے کو تبدیل کرنے کے لیے امریکا اور یورپ کے ساتھ مذاکرات کو ممکن بنایا جا سکے۔اوبرائن نے امریکی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے انتہائی دبا کی پالیسی کامیاب رہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے اور اب مذاکرات کی میز پر آنے کے سوا اس کے لیے کوئی چارہ نہیں۔امریکی صدر نے اوبرائن کی گفتگو پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اگر وہ مذاکرات کرتے ہیں تو مجھے اس کی پروا نہیں۔ یہ مکمل طور پر ان کا معاملہ ہے لیکن جوہری ہتھیار کسی صورت نہیں ،اور ہاں آپ لوگ اپنے خلاف احتجاج کرنے والوں کو جان سے نہ ماریں۔ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ امریکا احتجاج کے دوران ہزاروں مظاہرین کے قتل یا گرفتاری کی کارروائیوں کو بغور دیکھ رہا ہے۔ امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ وہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں فضائی اڈے پر حالیہ حملے کے بعد غم و غصے کا شکار ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں مائیک پومپیو نے کہا کہ عراقی فضائی اڈے پر ایک اور راکٹ حملے کی اطلاعات پر برہم ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں زخمیوں کی فوری صحتیابی کی دعا کرتا ہوں اور عراق کی حکومت سے عراقی عوام پر کیے گئے حملے کے ذمہ داران کے احتساب کا مطالبہ کرتا ہوں۔خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ وہ گروہ جو عراقی حکومت کے وفادار نہیں ہیں، ان کی جانب سے عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزیوں کا لازمی خاتمہ ہونا چاہئے۔ امریکہ کے اعلی عہدیدرصدر ٹرمپ کے اس بیان کی تلافی کرتے نظر آئے جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ ایران کی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی ڈرون حملے میں مارے جانے سے قبل امریکہ کے چار سفارت خانوں کو اڑا دینے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیردفاع مارک ایسپر نے سی بی ایس نیوز کے پروگرام ”فیس دا نیشن “میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسی کوئی خفیہ رپورٹ نہیں دیکھی جس میں ایران سے امریکی سفارت خانوں کو کوئی واضح خطرہ ہو، لیکن مجھے یقین ہے کہ جب صدر ٹرمپ کہتے ہیں کہ ایسا کوئی خطرہ تھا، تو پھر ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain