تازہ تر ین

شوبازوں کی شاہ خرچی کا کلچر ختم کر دیا،آٹے کی قیمت میں اضافہ برداشت نہیں کروں گا،عثمان بزدار وزیر اعلی عثمان بزدار سے ضیا شاہد اور امتنان شاہد کی ملاقات ،سیاسی امور پر تبادلہ خیال

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بعض شہروںمےں آٹے کی قےمتوں مےں بلاجواز اضافے کے حوالے سے مےڈےا پر نشر ہونے والے خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آٹے کی قےمتوں مےں استحکام کے لئے ضروری انتظامی اقدامات اٹھانے کاحکم دیا ہے۔ وزیراعلی نے فرائض سے غفلت برتنے اوربےابطگےوں مےں ملوث محکمہ خوراک کے افسران کوفوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیاہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آٹے کی قےمتوںمےں بلاجواز اضافہ کسی صورت برداشت نہےں کروںگا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارکے سخت احکامات پر محکمہ خوراک نے صوبہ بھر مےں کرےک ڈاو¿ن کرتے ہوئے 376فلورملوں کےخلاف کارروائی کی اورمجموعی طورپر 9کروڑ 6لاکھ روپے جرمانہ کیا گیاجبکہ 15فلور ملوں کے لائسنس معطل کردےئے گئے ہیں اور180فلور ملوں کا گندم کا کوٹہ معطل کیاگیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر فرائض سے غفلت برتنے پر محکمہ خوراک کے افسروں کےخلاف اےکشن بھی شروع کردیا گیا ہے اور فرائض سے غفلت برتنے اوربے ضابطگےوں مےں ملوث محکمہ خوراک کے4 افسران کوعہدوں سے ہٹا دےا گےاہے۔ ڈسٹرکٹ فود کنٹرولرگوجرانوالہ روحےل بٹ اورڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سےالکوٹ نصراللہ خان ندےم کومعطل کردیا گیاہے جبکہ ڈپٹی ڈائرےکٹر محکمہ خوراک فےصل آبادکامران بشےر اورڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی صغےر احمد کو عہدوں سے ہٹا دےاگےا ہے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار کی ہداےت پر پنجاب کے مختلف شہروں مےں آٹے کی سپلائی کو ےقےنی بنانے کےلئے 126سےل پوائنٹس قائم کردئےے گئے ہیں۔لاہورڈوےژن مےں 21سےل پوائنٹس پر ٹرکوں کے ذرےعے اےکس مل رےٹ پر آٹے کی سپلائی شروع ہے اسی طرح راولپنڈی ڈوےژن مےں 55سےل پوائنٹس پر ٹرکوں کے ذرےعے کنٹرول رےٹ پر آٹا فراہم کےا جارہا ہے ۔گوجرانوالہ ڈوےژن مےں 9سےل پوائنٹس پر ٹرکوں کے ذرےعے کنٹرول رےٹ پر آٹے کی فراہمی کا آغاز کردیا گیاہے اوربہاولپور ڈوےژن مےں 17سےل پوائنٹس پر ٹرکوں کے ذرےعے آٹا فراہم کےا جارہا ہے جبکہ سےالکوٹ ضلع مےں 24سےل پوائنٹس پر ٹرکوں کے ذرےعے آٹے کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ عوام کو آٹے کی مقرر کردہ نرخوں پردستےابی ےقےنی بنائی جائے گی ۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ خوراک مےں مانےٹرنگ سےل قائم کرنے کی ہداےت کرتے ہوئے کہاکہ گندم اورآٹے کی سپلائی اورڈےمانڈکی سختی سے مانےٹرنگ کی جائے۔ سرکاری گندم کاآٹا اوپن مارکےٹ مےں فروخت کرنے والی ملوں کو سےل کےا جائے گا۔محکمہ خوراک اورانتظامی افسران آٹے کی دستےابی کو ےقےنی بنائےں۔چکی مالکان کو آٹے کی قےمت مےں اضافے کی اجازت نہےں دی جاسکتی۔آٹے کی قےمت مےں بلاجواز اضافہ کرنےوالوں کےخلاف قانون حرکت مےں آئے گا۔انہوںنے ہدایت کی کہ صوبے کے خارجی راستوں پر مانیٹرنگ کے نظام کو مزیدسخت کےا جائے۔ آٹے کے نرخوں مےںبلاجواز اضافے کے حوالے سے کسی سے کوئی رعاےت نہےں ہوگی۔صوبائی وزےرخوراک خود فےلڈ مےں جا کر آٹے کی دستےابی کو ےقےنی بنائےں۔پنجاب مےں آٹے کی قےمت مےں اضافہ نہےں ہونے دےا جائے گا۔ محکمہ خوراک روزانہ کی بنےادپرکےے جانے والے اقدامات کی رپورٹ وزےراعلیٰ آفس بھجوائے۔مجھے آٹے کی قےمتوں مےں اضافہ کسی صورت قبول نہےں۔ محکمہ خوراک اےکشن لے اورآٹے کی دستےابی کو برقرار رکھے۔وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زےر صدارت آج وزےراعلیٰ آفس مےں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا،جس میںصوبے مےں آٹے کی ڈےمانڈ و سپلائی اورقےمتوں کے حوالے سے جائزہ لےاگےا۔صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری بہاولپور سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ چےف سےکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری خوراک، ڈائریکٹر فوڈ، سیکرٹری اطلاعات نے اجلاس مےں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حکومت کے دور میں صوبے میں کفاےت شعاری اوربچت کی پالےسی کےلئے عملی اقدامات کےے گئے ہیں اوروزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہداےت پر وزےراعلیٰ آفس کے اخراجات مےںکئی گناکمی کی گئی ہے۔سابقہ دور حکو مت میں مالی سال 2016-17 میںوزےراعلیٰ آفس کی گاڑیوں کی مرمت کی مد میں 6 کروڑ 29 لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔سابقہ دور حکومت میں مالی سال 2017-18 میںگاڑیوں کی مرمت پر 4 کروڑ 24 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دور میں مالی سال 2018-19 میں گاڑیوں کی مرمت کی مد میں 2 کروڑ 93 لاکھ روپے خرچ کئے گئے جبکہ مالی سال 2019-20 (دسمبر تک) گاڑیوں کی مرمت کی مد میںصرف71 لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔ سابقہ دور حکومت میں مالی سال 2016-17 میں محکمہ تعمیرات و مواصلات کی جانب سے وزےراعلیٰ آفس کی مےنٹی ننس اورمرمت کی مد میں2 کروڑ 36 لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔سابقہ دور حکومت میں مالی سال 2017-18 میں محکمہ تعمیرات و مواصلات کی جانب سے وزےراعلیٰ آفس کی مےنٹی ننس تعمیر و مرمت کی مد میں 2 کروڑ 85 لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار حکومت کے دور میںمحکمہ تعمیرات و مواصلات کی جانب سے وزےراعلیٰ آفس کی مےنٹی ننس اورمرمت کے اخراجات مےں نماےاں کمی کی گئی۔مالی سال 2018-19 میں محکمہ تعمیرات و مواصلات کی جانب سے وزےراعلیٰ آفس کی مےنٹی ننس اورمرمت کی مد مےں2 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ کےے گئے جبکہمالی سال 2019-20 میں (جنوری2020تک) محکمہ تعمیرات و مواصلات کی جانب سے وزےراعلیٰ آفس کی مےنٹی ننس اورمرمت کی مد میںصرف 54 لاکھ روپے خرچ کےے گئے۔سابق حکومت نے مالی سال 2017-18 میںوزےراعلیٰ آفس کے کنٹریکٹ سٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں 6 کروڑ 65 لاکھ روپے خرچ کرڈالے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دور میںمالی سال2018-19 میںوزےراعلیٰ آفس کے کنٹریکٹ سٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی کی مد میںکروڑ وںروپے کی بچت کی گئی۔مالی سال2018-19 میںوزےراعلیٰ آفس کے کنٹریکٹ سٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی کی مد میںصرف 19 لاکھ روپے اداکےے گئے جبکہرواں مالی سال کے پہلے 6ماہ مےںوزےراعلیٰ آفس کے کنٹریکٹ سٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں 8 لاکھ روپے ادا کےے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سی پیک کے منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی کا قیام وزیراعظم عمران خان کا احسن اقدام ہے۔ اتھارٹی کا قیام سی پیک کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے میں ممدو معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دور میں سی پیک کو حقیقی معنوں میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ پنجاب میں سی پیک کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالے سے اتھارٹی سے بھرپور معاونت جاری رکھیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری اور صنعتکاری کے فروغ کیلئے سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں۔ فیصل آباد میں ہزاروں ایکڑ اراضی پر سپیشل اکنامک زون کے منصوبے کا آغاز ہو چکا ہے۔ سپیشل اکنامک زونز کے قیام سے صوبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain